divan-data/poets/p303/c829/sh9150.json
Anas Rashid eb4e74f0a1 Rename export_ganjoor.py -> export_divan.py, ganjoor_ids -> divan_ids; Language ur-PK
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:51:03 +02:00

1249 lines
38 KiB
JSON
Raw Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 9150,
"CatId": 829,
"Title": "میری تو بساط چشم تر ہے",
"FullTitle": "میر تقی میر » ترکیب بند » میری تو بساط چشم تر ہے",
"FullUrl": "/p303/c829/sh9150",
"RhymeLetters": null,
"SourceName": "ویکی ماخذ",
"SourceUrlSlug": "wikisource",
"SourceUrl": "https://ur.wikisource.org/wiki/%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%8C_%D8%AA%D9%88_%D8%A8%D8%B3%D8%A7%D8%B7_%DA%86%D8%B4%D9%85_%D8%AA%D8%B1_%DB%81%DB%92",
"Language": "ur-PK",
"PoemSummary": null,
"Metre": null,
"Sections": [
{
"Index": 0,
"Number": 1,
"SectionType": "WholePoem",
"VerseType": "First",
"RhymeLetters": null,
"PlainText": "میری تو بساط چشم تر ہے\r\nسو نذر ہے اس پہ گر نظر ہے\r\nاس دشت میں زندہ ہوں میں جس میں\r\nہر گام پہ جان کا خطر ہے\r\nگرمی تو کر اے صنم کہ آخر\r\nپتھر کے جگر میں بھی شرر ہے\r\nپیری میں بھی بوجھ ٹک نہ پکڑا\r\nزاہد تو تو ہنوز خر ہے\r\nمرتا ہوں جو میں تو عیب مت کر\r\nعاشق میں تو ایک پھر ہنر ہے\r\nکیا ہوتا ہے قتل گہ میں دیکھیں\r\nتیری شمشیر میرا سر ہے\r\nکہہ تو ہی کہاں تلک کریں صبر\r\nہم ہیں دشنہ ہے اور جگر ہے\r\nآنے سے ڈرو نہ دل میں میرے\r\nخوباں یہ تو تمھارا گھر ہے\r\nلبریز گلہ ہوں گرچہ لیکن\r\nہونٹھوں پہ نہ حرف کا اثر ہے\r\nچپ ہوں گویا ہوں بے زباں میں\r\nرکھتا ہوں عجب لب و دہاں میں\r\nتقصیر ہے بوالہوس کی اور مفت\r\nمارا جاتا ہوں درمیاں میں\r\nاکسا بھی نہ تیغ کھا کے بارے\r\nفارغ ہوا دے کے امتحاں میں\r\nاے طفل کہے گا بعد میرے\r\nمارا کاہے کو یہ جواں میں\r\nہوں میں تو چراغ اخیر شب کا\r\nکوئی دم کا ہوں میہماں میں\r\nدل سوزی مری کر اے صبا ٹک\r\nہونے تئیں صبح کے کہاں میں\r\nرونے ہی کو روتا ہے گا ناصح\r\nپھرتا ہوں ڈبائے خانماں میں\r\nکوئی نہیں شہر غم میں میرا\r\nبے چارہ غریب ہوں گا یاں میں\r\nغم کہہ کے رلاتا ہوں میں سب کو\r\nتجھ غم میں ہوا ہوں روضہ خواں میں\r\nپائی نہ وفا کسی میں دیکھا\r\nغربال تمام کر جہاں میں\r\nبارے میں یہ سب دیار دیکھا\r\nہر کوچے کو بار بار دیکھا\r\nشب ہی عالم میں ہوگئی تھی\r\nاپنے دل کا غبار دیکھا\r\nآنکھیں گئیں روتے روتے لیکن\r\nتونے نہ ادھر کو یار دیکھا\r\nاب وعدہ نہ کر زیادہ بس ہم\r\nجاناں ترا اعتبار دیکھا\r\nکہتے تھے یہ ہم نہ کر تمنا\r\nاے جان امیدوار دیکھا\r\nدامن میں گرا ہو ٹکڑے ٹکڑے\r\nہم نے جی کو فگار دیکھا\r\nآنکھوں سے اٹھایا آبلوں کے\r\nصحرا میں جدھر کو خار دیکھا\r\nپوچھا نہ ہمارے بعد ہم کو\r\nیارو یہ جہاں کا پیار دیکھا\r\nمدت تئیں دید کر جہاں کا\r\nطرز و وضع و شعار دیکھا\r\nدیکھا تو ملا نہ کوئی ہم فن\r\nدیکھے یہاں شیخ اور برہمن\r\nعقل اول کو اک سنا تھا\r\nنکلا سو معارضے میں کودن\r\nآنکھوں میں ٹھہر رہے ہیں آنسو\r\nہونٹھوں پہ دھرا رہے ہے شیون\r\nشیوہ ہے ہمارا نالہ کرنا\r\nیاں سے کچھ سیکھ مرغ گلشن\r\nتجھ بن نہیں سانس اور کچھ ہے\r\nچبھتا ہے جگر میں ہو کے سوزن\r\nاے برق ادھر نہ آ ہمارے\r\nہر خوشے میں شعلوں کے ہیں خرمن\r\nہم وے ہیں کہ باغ کر دکھائیں\r\nاشک گل گوں سے طرف دامن\r\nسختی ایام کی جو کہیے\r\nہوویں ابھی موم سنگ و آہن\r\nکیا تجھ سے سپہ گری جتاویں\r\nگر خود و زرہ نہ ہو نہ جوشن\r\nمجروح یہ ہیں گے ہم جو اڑ جائیں\r\nبھاگے ابھی جان لے تہمتن\r\nایسے تو ہیں پر وفا میں ویسے\r\nخوباں تم ہو جفا میں جیسے\r\nپھر جاتے ہیں غیر اس سے ملنے\r\nآتے نہیں باز ایسے تیسے\r\nہم رستم عشق ہیں گے کیونکر\r\nمنھ موڑیں ہزار پانسے سے\r\nسرکش نہ ہو زیر چرخ ان نے\r\nپامال کیے ہیں کیسے کیسے\r\nہے بندہ نواز ظلم مجھ پر\r\nہم نالہ نہ کر تو مجھ کو نے سے\r\nگو موسم دے خنک ہو مجھ سے\r\nدل گرمی ہے مجھ کو زور مے سے\r\nٹک دیکھ فلک نے شاہ خوباں\r\nکیا کچھ کیا خاندان کے سے\r\nسر بیچے سو عشق میں رکھے پا\r\nواقف نہیں دل تو یاں کی رے سے\r\nہاتھوں میں مرے ہیں داغ خوباں\r\nکہتے ہیں کہ اس کنے ہیں پیسے\r\nکیا تجھ سے کہوں معاش اپنی\r\nبارے گذرے ہے جیسے تیسے\r\nرہتا ہے غرض ہمیشہ سودا\r\nکوچہ کوچہ ہوا ہوں رسوا\r\nوہ تشنہ دہن ہوں دل جلا ہوں\r\nلب چش جس کا نہ ہووے دریا\r\nکہتے ہو جسے فلک ہوا ہے\r\nمیرے ہی غبار دل سے پیدا\r\nکھلتا تو سہی کبھی بلا سے\r\nدل میرا ہی کاش غنچہ ہوتا\r\nاب جان سے جانا آرہا ہے\r\nموقوف اشارۂ تقاضا\r\nہو جس کی خراب عاقبت بھی\r\nوہ میں ہوں کہ دین ہے نہ دنیا\r\nمیں ہوں کہ سرآمد جنوں ہوں\r\nمجنوں کو خلیفہ میں کیا تھا\r\nوہ خستہ ہوں میں ہی جس کو کہیے\r\nرونق افزاے کوہ و صحرا\r\nیہ کچھ جو کہہ گیا بتاں میں\r\nخاطر میں تمھاری بھی کچھ آیا\r\nیا یوں ہی بکا میں کچھ تو بولو\r\nخواہاں ہو تو خامشی ہے یہ کیا\r\nسودا نہیں کچھ وگرنہ مجھ کو\r\nکرتا ہے کوئی زیان جی کا\r\nگر اتنے پہ دل برا ہے میرا\r\nموقوف کرو خدا ہے میرا\r\nتم کو تو ہے کیا مرے ملے سے\r\nپر اس میں بتاں بھلا ہے میرا\r\nمرنے سے ڈرا نہ مجھ کو قاتل\r\nجی دینا تو مدعا ہے میرا\r\nزنہار حنا کہ اس کے پا پر\r\nمدت سے یہ سر لگا ہے میرا\r\nسودا بہ رضا ہے مل ہر اک سے\r\nلگتا صنم اس میں کیا ہے میرا\r\nیک نیم نگہ سے مول لے چک\r\nٹک دیکھ کہ یہ بہا ہے میرا\r\nمیں ہوں کہ ہلاہل الم سے\r\nکٹ کٹ کے جگر گرا ہے میرا\r\nجاؤ کہ رہو یہ جی جفا سے\r\nکچھ ہو شیوہ وفا ہے میرا\r\nکاکل کو نہ کھول الجھنے کو\r\nدل زور ہی منچلا ہے میرا\r\nجوں توں کرکے طپش سے شب کو\r\nمژگاں پہ جگر رہا ہے میرا\r\nکل تک تو مرا یہ دل بجا تھا\r\nاپنا دلخواہ مدعا تھا\r\nتھے جن و ملک جلو میں میری\r\nاقبال مرا کوئی بلا تھا\r\nتھا روے زمیں پہ شاد و خرم\r\nکیا جانوں فلک کے جی میں کیا تھا\r\nایسا ہی نہ تھا بتو میں آگے\r\nآخر کوئی میرا بھی خدا تھا\r\nہوتے جو شہید یک تمنا\r\nسو سو طرفوں سے خوں بہا تھا\r\nاک روز چنانچہ ہول دل سے\r\nاندوہ تنک مجھے ہوا تھا\r\nلوہو دیا اپنا دوستوں نے\r\nجس جاگہ مرا عرق گرا تھا\r\nہوں اب جو بلا میں مبتلا میں\r\nبیگانہ ہے جوکہ آشنا تھا\r\nیہ رنج و بلا و درد و محنت\r\nاے واے حواس و صبر و طاقت\r\nایدھر بھی کبھو ٹک ایک چشمک\r\nہم سے بھی ضرور ہے مروت\r\nمت فرصت وقت سے ہو غافل\r\nآخر کو نہ کھینچے تا خجالت\r\nہر آن میں اپنی تربیت کر\r\nدیتا ہے زمانہ کس کو فرصت\r\nغیروں کے رہوگے دیر تک تم\r\nہم کو تو سویرے کرکے رخصت\r\nکیا تم سے کہیں سلوک ہجراں\r\nدل میں نہ رکھی ہمارے حسرت\r\nقطرہ تو ہے پر نہ ہاتھ اٹھاؤ\r\nدریا کو کرے ہے یہ کفایت\r\nخالی دل پر کو ہم بھی کرتے\r\nافسوس نہ دی اجل نے فرصت\r\nبس میرا ہو تو کروں منادی\r\nکوئی نہ کرے کہیں محبت\r\nگردن ماریں شتابی اس کو\r\nرکھے جو کسی سے میرؔ الفت",
"HtmlText": null,
"PoemFormat": null,
"Language": "ur-PK",
"CoupletsCount": 87
}
],
"Verses": [
{
"VOrder": 1,
"Position": "Right",
"Text": "میری تو بساط چشم تر ہے",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 2,
"Position": "Left",
"Text": "سو نذر ہے اس پہ گر نظر ہے",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 3,
"Position": "Right",
"Text": "اس دشت میں زندہ ہوں میں جس میں",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 4,
"Position": "Left",
"Text": "ہر گام پہ جان کا خطر ہے",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 5,
"Position": "Right",
"Text": "گرمی تو کر اے صنم کہ آخر",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 6,
"Position": "Left",
"Text": "پتھر کے جگر میں بھی شرر ہے",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 7,
"Position": "Right",
"Text": "پیری میں بھی بوجھ ٹک نہ پکڑا",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 8,
"Position": "Left",
"Text": "زاہد تو تو ہنوز خر ہے",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 9,
"Position": "Right",
"Text": "مرتا ہوں جو میں تو عیب مت کر",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 10,
"Position": "Left",
"Text": "عاشق میں تو ایک پھر ہنر ہے",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 11,
"Position": "Right",
"Text": "کیا ہوتا ہے قتل گہ میں دیکھیں",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 12,
"Position": "Left",
"Text": "تیری شمشیر میرا سر ہے",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 13,
"Position": "Right",
"Text": "کہہ تو ہی کہاں تلک کریں صبر",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 14,
"Position": "Left",
"Text": "ہم ہیں دشنہ ہے اور جگر ہے",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 15,
"Position": "Right",
"Text": "آنے سے ڈرو نہ دل میں میرے",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 16,
"Position": "Left",
"Text": "خوباں یہ تو تمھارا گھر ہے",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 17,
"Position": "Right",
"Text": "لبریز گلہ ہوں گرچہ لیکن",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 18,
"Position": "Left",
"Text": "ہونٹھوں پہ نہ حرف کا اثر ہے",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 19,
"Position": "Right",
"Text": "چپ ہوں گویا ہوں بے زباں میں",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 20,
"Position": "Left",
"Text": "رکھتا ہوں عجب لب و دہاں میں",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 21,
"Position": "Right",
"Text": "تقصیر ہے بوالہوس کی اور مفت",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 22,
"Position": "Left",
"Text": "مارا جاتا ہوں درمیاں میں",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 23,
"Position": "Right",
"Text": "اکسا بھی نہ تیغ کھا کے بارے",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 24,
"Position": "Left",
"Text": "فارغ ہوا دے کے امتحاں میں",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 25,
"Position": "Right",
"Text": "اے طفل کہے گا بعد میرے",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 26,
"Position": "Left",
"Text": "مارا کاہے کو یہ جواں میں",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 27,
"Position": "Right",
"Text": "ہوں میں تو چراغ اخیر شب کا",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 28,
"Position": "Left",
"Text": "کوئی دم کا ہوں میہماں میں",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 29,
"Position": "Right",
"Text": "دل سوزی مری کر اے صبا ٹک",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 30,
"Position": "Left",
"Text": "ہونے تئیں صبح کے کہاں میں",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 31,
"Position": "Right",
"Text": "رونے ہی کو روتا ہے گا ناصح",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 32,
"Position": "Left",
"Text": "پھرتا ہوں ڈبائے خانماں میں",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 33,
"Position": "Right",
"Text": "کوئی نہیں شہر غم میں میرا",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 34,
"Position": "Left",
"Text": "بے چارہ غریب ہوں گا یاں میں",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 35,
"Position": "Right",
"Text": "غم کہہ کے رلاتا ہوں میں سب کو",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 36,
"Position": "Left",
"Text": "تجھ غم میں ہوا ہوں روضہ خواں میں",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 37,
"Position": "Right",
"Text": "پائی نہ وفا کسی میں دیکھا",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 38,
"Position": "Left",
"Text": "غربال تمام کر جہاں میں",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 39,
"Position": "Right",
"Text": "بارے میں یہ سب دیار دیکھا",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 40,
"Position": "Left",
"Text": "ہر کوچے کو بار بار دیکھا",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 41,
"Position": "Right",
"Text": "شب ہی عالم میں ہوگئی تھی",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 42,
"Position": "Left",
"Text": "اپنے دل کا غبار دیکھا",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 43,
"Position": "Right",
"Text": "آنکھیں گئیں روتے روتے لیکن",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 44,
"Position": "Left",
"Text": "تونے نہ ادھر کو یار دیکھا",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 45,
"Position": "Right",
"Text": "اب وعدہ نہ کر زیادہ بس ہم",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 46,
"Position": "Left",
"Text": "جاناں ترا اعتبار دیکھا",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 47,
"Position": "Right",
"Text": "کہتے تھے یہ ہم نہ کر تمنا",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 48,
"Position": "Left",
"Text": "اے جان امیدوار دیکھا",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 49,
"Position": "Right",
"Text": "دامن میں گرا ہو ٹکڑے ٹکڑے",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 50,
"Position": "Left",
"Text": "ہم نے جی کو فگار دیکھا",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 51,
"Position": "Right",
"Text": "آنکھوں سے اٹھایا آبلوں کے",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 52,
"Position": "Left",
"Text": "صحرا میں جدھر کو خار دیکھا",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 53,
"Position": "Right",
"Text": "پوچھا نہ ہمارے بعد ہم کو",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 54,
"Position": "Left",
"Text": "یارو یہ جہاں کا پیار دیکھا",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 55,
"Position": "Right",
"Text": "مدت تئیں دید کر جہاں کا",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 56,
"Position": "Left",
"Text": "طرز و وضع و شعار دیکھا",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 57,
"Position": "Right",
"Text": "دیکھا تو ملا نہ کوئی ہم فن",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 58,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھے یہاں شیخ اور برہمن",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 59,
"Position": "Right",
"Text": "عقل اول کو اک سنا تھا",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 60,
"Position": "Left",
"Text": "نکلا سو معارضے میں کودن",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 61,
"Position": "Right",
"Text": "آنکھوں میں ٹھہر رہے ہیں آنسو",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 62,
"Position": "Left",
"Text": "ہونٹھوں پہ دھرا رہے ہے شیون",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 63,
"Position": "Right",
"Text": "شیوہ ہے ہمارا نالہ کرنا",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 64,
"Position": "Left",
"Text": "یاں سے کچھ سیکھ مرغ گلشن",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 65,
"Position": "Right",
"Text": "تجھ بن نہیں سانس اور کچھ ہے",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 66,
"Position": "Left",
"Text": "چبھتا ہے جگر میں ہو کے سوزن",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 67,
"Position": "Right",
"Text": "اے برق ادھر نہ آ ہمارے",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 68,
"Position": "Left",
"Text": "ہر خوشے میں شعلوں کے ہیں خرمن",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 69,
"Position": "Right",
"Text": "ہم وے ہیں کہ باغ کر دکھائیں",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 70,
"Position": "Left",
"Text": "اشک گل گوں سے طرف دامن",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 71,
"Position": "Right",
"Text": "سختی ایام کی جو کہیے",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 72,
"Position": "Left",
"Text": "ہوویں ابھی موم سنگ و آہن",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 73,
"Position": "Right",
"Text": "کیا تجھ سے سپہ گری جتاویں",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 74,
"Position": "Left",
"Text": "گر خود و زرہ نہ ہو نہ جوشن",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 75,
"Position": "Right",
"Text": "مجروح یہ ہیں گے ہم جو اڑ جائیں",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 76,
"Position": "Left",
"Text": "بھاگے ابھی جان لے تہمتن",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 77,
"Position": "Right",
"Text": "ایسے تو ہیں پر وفا میں ویسے",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 78,
"Position": "Left",
"Text": "خوباں تم ہو جفا میں جیسے",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 79,
"Position": "Right",
"Text": "پھر جاتے ہیں غیر اس سے ملنے",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 80,
"Position": "Left",
"Text": "آتے نہیں باز ایسے تیسے",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 81,
"Position": "Right",
"Text": "ہم رستم عشق ہیں گے کیونکر",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 82,
"Position": "Left",
"Text": "منھ موڑیں ہزار پانسے سے",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 83,
"Position": "Right",
"Text": "سرکش نہ ہو زیر چرخ ان نے",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 84,
"Position": "Left",
"Text": "پامال کیے ہیں کیسے کیسے",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 85,
"Position": "Right",
"Text": "ہے بندہ نواز ظلم مجھ پر",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 86,
"Position": "Left",
"Text": "ہم نالہ نہ کر تو مجھ کو نے سے",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 87,
"Position": "Right",
"Text": "گو موسم دے خنک ہو مجھ سے",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 88,
"Position": "Left",
"Text": "دل گرمی ہے مجھ کو زور مے سے",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 89,
"Position": "Right",
"Text": "ٹک دیکھ فلک نے شاہ خوباں",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 90,
"Position": "Left",
"Text": "کیا کچھ کیا خاندان کے سے",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 91,
"Position": "Right",
"Text": "سر بیچے سو عشق میں رکھے پا",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 92,
"Position": "Left",
"Text": "واقف نہیں دل تو یاں کی رے سے",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 93,
"Position": "Right",
"Text": "ہاتھوں میں مرے ہیں داغ خوباں",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 94,
"Position": "Left",
"Text": "کہتے ہیں کہ اس کنے ہیں پیسے",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 95,
"Position": "Right",
"Text": "کیا تجھ سے کہوں معاش اپنی",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 96,
"Position": "Left",
"Text": "بارے گذرے ہے جیسے تیسے",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 97,
"Position": "Right",
"Text": "رہتا ہے غرض ہمیشہ سودا",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 98,
"Position": "Left",
"Text": "کوچہ کوچہ ہوا ہوں رسوا",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 99,
"Position": "Right",
"Text": "وہ تشنہ دہن ہوں دل جلا ہوں",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 100,
"Position": "Left",
"Text": "لب چش جس کا نہ ہووے دریا",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 101,
"Position": "Right",
"Text": "کہتے ہو جسے فلک ہوا ہے",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 102,
"Position": "Left",
"Text": "میرے ہی غبار دل سے پیدا",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 103,
"Position": "Right",
"Text": "کھلتا تو سہی کبھی بلا سے",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 104,
"Position": "Left",
"Text": "دل میرا ہی کاش غنچہ ہوتا",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 105,
"Position": "Right",
"Text": "اب جان سے جانا آرہا ہے",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 106,
"Position": "Left",
"Text": "موقوف اشارۂ تقاضا",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 107,
"Position": "Right",
"Text": "ہو جس کی خراب عاقبت بھی",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 108,
"Position": "Left",
"Text": "وہ میں ہوں کہ دین ہے نہ دنیا",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 109,
"Position": "Right",
"Text": "میں ہوں کہ سرآمد جنوں ہوں",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 110,
"Position": "Left",
"Text": "مجنوں کو خلیفہ میں کیا تھا",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 111,
"Position": "Right",
"Text": "وہ خستہ ہوں میں ہی جس کو کہیے",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 112,
"Position": "Left",
"Text": "رونق افزاے کوہ و صحرا",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 113,
"Position": "Right",
"Text": "یہ کچھ جو کہہ گیا بتاں میں",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 114,
"Position": "Left",
"Text": "خاطر میں تمھاری بھی کچھ آیا",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 115,
"Position": "Right",
"Text": "یا یوں ہی بکا میں کچھ تو بولو",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 116,
"Position": "Left",
"Text": "خواہاں ہو تو خامشی ہے یہ کیا",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 117,
"Position": "Right",
"Text": "سودا نہیں کچھ وگرنہ مجھ کو",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 118,
"Position": "Left",
"Text": "کرتا ہے کوئی زیان جی کا",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 119,
"Position": "Right",
"Text": "گر اتنے پہ دل برا ہے میرا",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 120,
"Position": "Left",
"Text": "موقوف کرو خدا ہے میرا",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 121,
"Position": "Right",
"Text": "تم کو تو ہے کیا مرے ملے سے",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 122,
"Position": "Left",
"Text": "پر اس میں بتاں بھلا ہے میرا",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 123,
"Position": "Right",
"Text": "مرنے سے ڈرا نہ مجھ کو قاتل",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 124,
"Position": "Left",
"Text": "جی دینا تو مدعا ہے میرا",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 125,
"Position": "Right",
"Text": "زنہار حنا کہ اس کے پا پر",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 126,
"Position": "Left",
"Text": "مدت سے یہ سر لگا ہے میرا",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 127,
"Position": "Right",
"Text": "سودا بہ رضا ہے مل ہر اک سے",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 128,
"Position": "Left",
"Text": "لگتا صنم اس میں کیا ہے میرا",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 129,
"Position": "Right",
"Text": "یک نیم نگہ سے مول لے چک",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 130,
"Position": "Left",
"Text": "ٹک دیکھ کہ یہ بہا ہے میرا",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 131,
"Position": "Right",
"Text": "میں ہوں کہ ہلاہل الم سے",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 132,
"Position": "Left",
"Text": "کٹ کٹ کے جگر گرا ہے میرا",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 133,
"Position": "Right",
"Text": "جاؤ کہ رہو یہ جی جفا سے",
"CoupletIndex": 66,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 134,
"Position": "Left",
"Text": "کچھ ہو شیوہ وفا ہے میرا",
"CoupletIndex": 66,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 135,
"Position": "Right",
"Text": "کاکل کو نہ کھول الجھنے کو",
"CoupletIndex": 67,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 136,
"Position": "Left",
"Text": "دل زور ہی منچلا ہے میرا",
"CoupletIndex": 67,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 137,
"Position": "Right",
"Text": "جوں توں کرکے طپش سے شب کو",
"CoupletIndex": 68,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 138,
"Position": "Left",
"Text": "مژگاں پہ جگر رہا ہے میرا",
"CoupletIndex": 68,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 139,
"Position": "Right",
"Text": "کل تک تو مرا یہ دل بجا تھا",
"CoupletIndex": 69,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 140,
"Position": "Left",
"Text": "اپنا دلخواہ مدعا تھا",
"CoupletIndex": 69,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 141,
"Position": "Right",
"Text": "تھے جن و ملک جلو میں میری",
"CoupletIndex": 70,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 142,
"Position": "Left",
"Text": "اقبال مرا کوئی بلا تھا",
"CoupletIndex": 70,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 143,
"Position": "Right",
"Text": "تھا روے زمیں پہ شاد و خرم",
"CoupletIndex": 71,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 144,
"Position": "Left",
"Text": "کیا جانوں فلک کے جی میں کیا تھا",
"CoupletIndex": 71,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 145,
"Position": "Right",
"Text": "ایسا ہی نہ تھا بتو میں آگے",
"CoupletIndex": 72,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 146,
"Position": "Left",
"Text": "آخر کوئی میرا بھی خدا تھا",
"CoupletIndex": 72,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 147,
"Position": "Right",
"Text": "ہوتے جو شہید یک تمنا",
"CoupletIndex": 73,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 148,
"Position": "Left",
"Text": "سو سو طرفوں سے خوں بہا تھا",
"CoupletIndex": 73,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 149,
"Position": "Right",
"Text": "اک روز چنانچہ ہول دل سے",
"CoupletIndex": 74,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 150,
"Position": "Left",
"Text": "اندوہ تنک مجھے ہوا تھا",
"CoupletIndex": 74,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 151,
"Position": "Right",
"Text": "لوہو دیا اپنا دوستوں نے",
"CoupletIndex": 75,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 152,
"Position": "Left",
"Text": "جس جاگہ مرا عرق گرا تھا",
"CoupletIndex": 75,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 153,
"Position": "Right",
"Text": "ہوں اب جو بلا میں مبتلا میں",
"CoupletIndex": 76,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 154,
"Position": "Left",
"Text": "بیگانہ ہے جوکہ آشنا تھا",
"CoupletIndex": 76,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 155,
"Position": "Right",
"Text": "یہ رنج و بلا و درد و محنت",
"CoupletIndex": 77,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 156,
"Position": "Left",
"Text": "اے واے حواس و صبر و طاقت",
"CoupletIndex": 77,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 157,
"Position": "Right",
"Text": "ایدھر بھی کبھو ٹک ایک چشمک",
"CoupletIndex": 78,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 158,
"Position": "Left",
"Text": "ہم سے بھی ضرور ہے مروت",
"CoupletIndex": 78,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 159,
"Position": "Right",
"Text": "مت فرصت وقت سے ہو غافل",
"CoupletIndex": 79,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 160,
"Position": "Left",
"Text": "آخر کو نہ کھینچے تا خجالت",
"CoupletIndex": 79,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 161,
"Position": "Right",
"Text": "ہر آن میں اپنی تربیت کر",
"CoupletIndex": 80,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 162,
"Position": "Left",
"Text": "دیتا ہے زمانہ کس کو فرصت",
"CoupletIndex": 80,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 163,
"Position": "Right",
"Text": "غیروں کے رہوگے دیر تک تم",
"CoupletIndex": 81,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 164,
"Position": "Left",
"Text": "ہم کو تو سویرے کرکے رخصت",
"CoupletIndex": 81,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 165,
"Position": "Right",
"Text": "کیا تم سے کہیں سلوک ہجراں",
"CoupletIndex": 82,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 166,
"Position": "Left",
"Text": "دل میں نہ رکھی ہمارے حسرت",
"CoupletIndex": 82,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 167,
"Position": "Right",
"Text": "قطرہ تو ہے پر نہ ہاتھ اٹھاؤ",
"CoupletIndex": 83,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 168,
"Position": "Left",
"Text": "دریا کو کرے ہے یہ کفایت",
"CoupletIndex": 83,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 169,
"Position": "Right",
"Text": "خالی دل پر کو ہم بھی کرتے",
"CoupletIndex": 84,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 170,
"Position": "Left",
"Text": "افسوس نہ دی اجل نے فرصت",
"CoupletIndex": 84,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 171,
"Position": "Right",
"Text": "بس میرا ہو تو کروں منادی",
"CoupletIndex": 85,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 172,
"Position": "Left",
"Text": "کوئی نہ کرے کہیں محبت",
"CoupletIndex": 85,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 173,
"Position": "Right",
"Text": "گردن ماریں شتابی اس کو",
"CoupletIndex": 86,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 174,
"Position": "Left",
"Text": "رکھے جو کسی سے میرؔ الفت",
"CoupletIndex": 86,
"SectionIndex1": 0
}
]
}