divan-data/poets/p166/_cat.json
Anas Rashid b9c03d7f85 Ganjoor export: Hijri years, Urdu (Eastern Arabic) digits in titles/text
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:14:58 +02:00

24 lines
2.0 KiB
JSON
Raw Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 447,
"PoetId": 166,
"ParentId": null,
"Title": "شیخ ظہور الدین حاتم",
"FullUrl": "/p166",
"Description": "پیدائش: ۱۶۹۹ء\nانتقال: ۱۷۹۱ء\nاردو شاعر۔ شیخ فتح الدین کے بیٹے تھے۔ دہلی میں پیدا ہوئے۔ سپاہی پیشہ اور شاہ محمد امین کے مرید تھے۔ کچھ عرصہ الہ آباد کے صوبے دار نواب امیر خاں کی رفاقت میں رہے۔ اس کے بعد ہدایت علی خاں، مراد علی خاں، فاخر علی خاں، جیسے امرا کبھی ان کی مدد کرتے رہے۔ آخر عمر میں گوشہ نشینی اختیار کر لی۔\nفارسی اور اردو میں شعر کہتے تھے۔ فارسی میں مرزا صائب اور ریختے میں ولی دکنی کو استاد مانتے تھے۔ رفتہ رفتہ ریختے میں وہ خود استاد ہو گئے۔ سودا انھی کے شاگرد تھے۔ اصلاح زبان کا کام سب سے پہلے انھی نے شروع کیا۔ بہت سے نامانوس الفاظ ترک کرکے فصیح الفاظ داخل کیے۔دہلی میں وفات پائی اور دلی دروازے کے باہر دفن ہوئے۔ تصانیف میں ایک دیوان فارسی ہے۔ اردو میں ایک ضخیم دیوان جمع کر لیا تھا آخر عمر میں اس سے ایک چھوٹا دیوان تصنیف کیا اور دیوان زادہ اس کا نام رکھا۔ حقے پر ایک مثنوی محمد شاہ بادشاہ کی فرمائش پر لکھی۔ ایک دیوان قدیم رنگ میں تھا جو نادر شاہ کی تاخت و تاراج میں ضائع ہو گیا۔",
"DescriptionHtml": null,
"BookName": null,
"ChildCats": [
{
"Id": 448,
"Title": "غزل",
"FullUrl": "/p166/ghazal"
},
{
"Id": 449,
"Title": "مثنوی",
"FullUrl": "/p166/masnavi"
}
],
"Poems": []
}