divan-data/poets/p113/_cat.json
Anas Rashid 97f022c9e4
Some checks are pending
Wikisource sync / sync (push) Waiting to run
Ganjoor-compatible export (manifest.json, poets/, index/)
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:05:14 +02:00

24 lines
2.0 KiB
JSON
Raw Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 292,
"PoetId": 113,
"ParentId": null,
"Title": "رتن ناتھ سرشار",
"FullUrl": "/p113",
"Description": "پنڈت رتن ناتھ در سرشار،1846ء میں لکھنؤ برطانوی ہندوستان میں میں ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابھی چار سال کے تھے کہ باپ کا انتقال ہو گیا۔ لکھنؤ ہی میں تعلیم حاصل کی اور عربی، فارسی اور انگریزی سے واقفیت حاصل کی۔ ایک اسکول میں مدرسی کی خدمات پر مامور ہوئے اور (اودھ اخبار) اور (مرسلہ کشمیری) میں مضامین لکھنے لگے۔ اپنی خداداد قابلیت کی وجہ سے جلد ہی شہرت حاصل کرلی۔ اور 1878ء میں انھیں (اودھ اخبار) کا ایڈیٹر مقرر کر دیا گیا۔ فسانہ آزاد لکھنے کا سلسلہ یہیں سے شروع ہوا۔ کچھ عرصہ تک الہ آباد ہائی کورٹ میں مترجم کی حیثیت سے کام کیا۔ 1895ء میں حیدر آباد چلے آئے۔ مہاراجا کشن پرساد نے دو سو روپے وظیفہ مقرر کیا اسی دوران میں اخبار (دبدبہ آصفیہ) کی ادارت کرتے رہے۔ آخر عمر میں شغل شراب نوشی حد سے بڑھ گیا چنانچہ اس عادت نے صحت پر برا اثر ڈالا اور 1903ء میں وفات پاگئے۔ مشہور تصانیف میں سیر کوہسار، جام سرشار، کامنی، خدائی فوجدار، فسانہ آزاد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے الف لیلہ کا فصیح و بلیغ اردو زبان میں ترجمہ کیا جو بذاتِ خود ایک شاہکار مانا جاتا ہے۔",
"DescriptionHtml": null,
"BookName": null,
"ChildCats": [
{
"Id": 293,
"Title": "مضمون",
"FullUrl": "/p113/mazmoon"
},
{
"Id": 294,
"Title": "نظم",
"FullUrl": "/p113/nazm"
}
],
"Poems": []
}