divan-data/poets/p52/nazm/sh1417.json
Anas Rashid eb4e74f0a1 Rename export_ganjoor.py -> export_divan.py, ganjoor_ids -> divan_ids; Language ur-PK
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:51:03 +02:00

955 lines
33 KiB
JSON
Raw Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 1417,
"CatId": 143,
"Title": "رامائن کا ایک سین",
"FullTitle": "برج نرائن چکبست » نظم » رامائن کا ایک سین",
"FullUrl": "/p52/nazm/sh1417",
"RhymeLetters": null,
"SourceName": "ویکی ماخذ",
"SourceUrlSlug": "wikisource",
"SourceUrl": "https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B1%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%A6%D9%86_%DA%A9%D8%A7_%D8%A7%DB%8C%DA%A9_%D8%B3%DB%8C%D9%86",
"Language": "ur-PK",
"PoemSummary": null,
"Metre": null,
"Sections": [
{
"Index": 0,
"Number": 1,
"SectionType": "WholePoem",
"VerseType": "First",
"RhymeLetters": null,
"PlainText": "رخصت ہوا وہ باپ سے لے کر خدا کا نام\r\nراہ وفا کی منزل اول ہوئی تمام\r\nمنظور تھا جو ماں کی زیارت کا انتظام\r\nدامن سے اشک پونچھ کے دل سے کیا کلام\r\nاظہار بے کسی سے ستم ہوگا اور بھی\r\nدیکھا ہمیں اداس تو غم ہوگا اور بھی\r\nدل کو سنبھالتا ہوا آخر وہ نونہال\r\nخاموش ماں کے پاس گیا صورت خیال\r\nدیکھا تو ایک در میں ہے بیٹھی وہ خستہ حال\r\nسکتا سا ہو گیا ہے یہ ہے شدت ملال\r\nتن میں لہو کا نام نہیں زرد رنگ ہے\r\nگویا بشر نہیں کوئی تصویر سنگ ہے\r\nکیا جانے کس خیال میں گم تھی وہ بے گناہ\r\nنور نظر یہ دیدۂ حسرت سے کی نگاہ\r\nجنبش ہوئی لبوں کو بھری ایک سرد آہ\r\nلی گوشہ ہائے چشم سے اشکوں نے رخ کی راہ\r\nچہرہ کا رنگ حالت دل کھولنے لگا\r\nہر موئے تن زباں کی طرح بولنے لگا\r\nآخر اسیر یاس کا قفل دہن کھلا\r\nافسانۂ شدائد رنج و محن کھلا\r\nاک دفتر مظالم چرخ کہن کھلا\r\nوا تھا دہان زخم کہ باب سخن کھلا\r\nدرد دل غریب جو صرف بیاں ہوا\r\nخون جگر کا رنگ سخن سے عیاں ہوا\r\nرو کر کہا خموش کھڑے کیوں ہو میری جاں\r\nمیں جانتی ہوں جس لیے آئے ہو تم یہاں\r\nسب کی خوشی یہی ہے تو صحرا کو ہو رواں\r\nلیکن میں اپنے منہ سے نہ ہرگز کہوں گی ہاں\r\nکس طرح بن میں آنکھوں کے تارے کو بھیج دوں\r\nجوگی بنا کے راج دلارے کو بھیج دوں\r\nدنیا کا ہو گیا ہے یہ کیسا لہو سپید\r\nاندھا کیے ہوئے ہے زر و مال کی امید\r\nانجام کیا ہو کوئی نہیں جانتا یہ بھید\r\nسوچے بشر تو جسم ہو لرزاں مثال بید\r\nلکھی ہے کیا حیات ابد ان کے واسطے\r\nپھیلا رہے ہیں جال یہ کس دن کے واسطے\r\nلیتی کسی فقیر کے گھر میں اگر جنم\r\nہوتے نہ میری جان کو سامان یہ بہم\r\nڈستا نہ سانپ بن کے مجھے شوکت و حشم\r\nتم میرے لال تھے مجھے کس سلطنت سے کم\r\nمیں خوش ہوں پھونک دے کوئی اس تخت و تاج کو\r\nتم ہی نہیں تو آگ لگا دوں گی راج کو\r\nکن کن ریاضتوں سے گزارے ہیں ماہ و سال\r\nدیکھی تمہاری شکل جب اے میرے نونہال\r\nپورا ہوا جو بیاہ کا ارمان تھا کمال\r\nآفت یہ آئی مجھ پہ ہوئے جب سفید بال\r\nچھٹتی ہوں ان سے جوگ لیا جن کے واسطے\r\nکیا سب کیا تھا میں نے اسی دن کے واسطے\r\nایسے بھی نامراد بہت آئیں گے نظر\r\nگھر جن کے بے چراغ رہے آہ عمر بھر\r\nرہتا مرا بھی نخل تمنا جو بے ثمر\r\nیہ جائے صبر تھی کہ دعا میں نہیں اثر\r\nلیکن یہاں تو بن کے مقدر بگڑ گیا\r\nپھل پھول لا کے باغ تمنا اجڑ گیا\r\nسرزد ہوئے تھے مجھ سے خدا جانے کیا گناہ\r\nمنجدھار میں جو یوں مری کشتی ہوئی تباہ\r\nآتی نظر نہیں کوئی امن و اماں کی راہ\r\nاب یاں سے کوچ ہو تو عدم میں ملے پناہ\r\nتقصیر میری خالق عالم بحل کرے\r\nآسان مجھ غریب کی مشکل اجل کرے\r\nسن کر زباں سے ماں کی یہ فریاد درد خیز\r\nاس خستہ جاں کے دل پہ چلی غم کی تیغ تیز\r\nعالم یہ تھا قریب کہ آنکھیں ہوں اشک ریز\r\nلیکن ہزار ضبط سے رونے سے کی گریز\r\nسوچا یہی کہ جان سے بیکس گزر نہ جائے\r\nناشاد ہم کو دیکھ کے ماں اور مر نہ جائے\r\nپھر عرض کی یہ مادر ناشاد کے حضور\r\nمایوس کیوں ہیں آپ الم کا ہے کیوں وفور\r\nصدمہ یہ شاق عالم پیری میں ہے ضرور\r\nلیکن نہ دل سے کیجیے صبر و قرار دور\r\nشاید خزاں سے شکل عیاں ہو بہار کی\r\nکچھ مصلحت اسی میں ہو پروردگار کی\r\nیہ جعل یہ فریب یہ سازش یہ شور و شر\r\nہونا جو ہے سب اس کے بہانے ہیں سر بسر\r\nاسباب ظاہری میں نہ ان پر کرو نظر\r\nکیا جانے کیا ہے پردۂ قدرت میں جلوہ گر\r\nخاص اس کی مصلحت کوئی پہچانتا نہیں\r\nمنظور کیا اسے ہے کوئی جانتا نہیں\r\nراحت ہو یا کہ رنج خوشی ہو کہ انتشار\r\nواجب ہر ایک رنگ میں ہے شکر کرد گار\r\nتم ہی نہیں ہو کشتہ نیرنگ روزگار\r\nماتم کدہ میں دہر کے لاکھوں ہیں سوگوار\r\nسختی سہی نہیں کہ اٹھائی کڑی نہیں\r\nدنیا میں کیا کسی پہ مصیبت پڑی نہیں\r\nدیکھے ہیں اس سے بڑھ کے زمانے نے انقلاب\r\nجن سے کہ بے گناہوں کی عمریں ہوئیں خراب\r\nسوز دروں سے قلب و جگر ہو گئے کباب\r\nپیری مٹی کسی کی کسی کا مٹا شباب\r\nکچھ بن نہیں پڑا جو نصیبے بگڑ گئے\r\nوہ بجلیاں گریں کہ بھرے گھر اجڑ گئے\r\nماں باپ منہ ہی دیکھتے تھے جن کا ہر گھڑی\r\nقائم تھیں جن کے دم سے امیدیں بڑی بڑی\r\nدامن پہ جن کے گرد بھی اڑ کر نہیں پڑی\r\nماری نہ جن کو خواب میں بھی پھول کی چھڑی\r\nمحروم جب وہ گل ہوئے رنگ حیات سے\r\nان کو جلا کے خاک کیا اپنے ہات سے\r\nکہتے تھے لوگ دیکھ کے ماں باپ کا ملال\r\nان بے کسوں کی جان کا بچنا ہے اب محال\r\nہے کبریا کی شان گزرتے ہی ماہ و سال\r\nخود دل سے درد ہجر کا مٹتا گیا خیال\r\nہاں کچھ دنوں تو نوحہ و ماتم ہوا کیا\r\nآخر کو رو کے بیٹھ رہے اور کیا کیا\r\nپڑتا ہے جس غریب پہ رنج و محن کا بار\r\nکرتا ہے اس کو صبر عطا آپ کردگار\r\nمایوس ہو کے ہوتے ہیں انساں گناہ گار\r\nیہ جانتے نہیں وہ ہے دانائے روزگار\r\nانسان اس کی راہ میں ثابت قدم رہے\r\nگردن وہی ہے امر رضا میں جو خم رہے\r\nاور آپ کو تو کچھ بھی نہیں رنج کا مقام\r\nبعد سفر وطن میں ہم آئیں گے شاد کام\r\nہوتے ہیں بات کرنے میں چودہ برس تمام\r\nقائم امید ہی سے ہے دنیا ہے جس کا نام\r\nاور یوں کہیں بھی رنج و بلا سے مفر نہیں\r\nکیا ہوگا دو گھڑی میں کسی کو خبر نہیں\r\nاکثر ریاض کرتے ہیں پھولوں پہ باغباں\r\nہے دن کی دھوپ رات کی شبنم انہیں گراں\r\nلیکن جو رنگ باغ بدلتا ہے ناگہاں\r\nوہ گل ہزار پردوں میں جاتے ہیں رائیگاں\r\nرکھتے ہیں جو عزیز انہیں اپنی جاں کی طرح\r\nملتے ہیں دست یاس وہ برگ خزاں کی طرح\r\nلیکن جو پھول کھلتے ہیں صحرا میں بے شمار\r\nموقوف کچھ ریاض پہ ان کی نہیں بہار\r\nدیکھو یہ قدرت چمن آرائے روزگار\r\nوہ ابر و باد و برف میں رہتے ہیں برقرار\r\nہوتا ہے ان پہ فضل جو رب کریم کا\r\nموج سموم بنتی ہے جھونکا نسیم کا\r\nاپنی نگاہ ہے کرم کارساز پر\r\nصحرا چمن بنے گا وہ ہے مہرباں اگر\r\nجنگل ہو یا پہاڑ سفر ہو کہ ہو حضر\r\nرہتا نہیں وہ حال سے بندے کے بے خبر\r\nاس کا کرم شریک اگر ہے تو غم نہیں\r\nدامان دشت دامن مادر سے کم نہیں",
"HtmlText": null,
"PoemFormat": null,
"Language": "ur-PK",
"CoupletsCount": 66
}
],
"Verses": [
{
"VOrder": 1,
"Position": "Right",
"Text": "رخصت ہوا وہ باپ سے لے کر خدا کا نام",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 2,
"Position": "Left",
"Text": "راہ وفا کی منزل اول ہوئی تمام",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 3,
"Position": "Right",
"Text": "منظور تھا جو ماں کی زیارت کا انتظام",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 4,
"Position": "Left",
"Text": "دامن سے اشک پونچھ کے دل سے کیا کلام",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 5,
"Position": "Right",
"Text": "اظہار بے کسی سے ستم ہوگا اور بھی",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 6,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھا ہمیں اداس تو غم ہوگا اور بھی",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 7,
"Position": "Right",
"Text": "دل کو سنبھالتا ہوا آخر وہ نونہال",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 8,
"Position": "Left",
"Text": "خاموش ماں کے پاس گیا صورت خیال",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 9,
"Position": "Right",
"Text": "دیکھا تو ایک در میں ہے بیٹھی وہ خستہ حال",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 10,
"Position": "Left",
"Text": "سکتا سا ہو گیا ہے یہ ہے شدت ملال",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 11,
"Position": "Right",
"Text": "تن میں لہو کا نام نہیں زرد رنگ ہے",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 12,
"Position": "Left",
"Text": "گویا بشر نہیں کوئی تصویر سنگ ہے",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 13,
"Position": "Right",
"Text": "کیا جانے کس خیال میں گم تھی وہ بے گناہ",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 14,
"Position": "Left",
"Text": "نور نظر یہ دیدۂ حسرت سے کی نگاہ",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 15,
"Position": "Right",
"Text": "جنبش ہوئی لبوں کو بھری ایک سرد آہ",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 16,
"Position": "Left",
"Text": "لی گوشہ ہائے چشم سے اشکوں نے رخ کی راہ",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 17,
"Position": "Right",
"Text": "چہرہ کا رنگ حالت دل کھولنے لگا",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 18,
"Position": "Left",
"Text": "ہر موئے تن زباں کی طرح بولنے لگا",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 19,
"Position": "Right",
"Text": "آخر اسیر یاس کا قفل دہن کھلا",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 20,
"Position": "Left",
"Text": "افسانۂ شدائد رنج و محن کھلا",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 21,
"Position": "Right",
"Text": "اک دفتر مظالم چرخ کہن کھلا",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 22,
"Position": "Left",
"Text": "وا تھا دہان زخم کہ باب سخن کھلا",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 23,
"Position": "Right",
"Text": "درد دل غریب جو صرف بیاں ہوا",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 24,
"Position": "Left",
"Text": "خون جگر کا رنگ سخن سے عیاں ہوا",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 25,
"Position": "Right",
"Text": "رو کر کہا خموش کھڑے کیوں ہو میری جاں",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 26,
"Position": "Left",
"Text": "میں جانتی ہوں جس لیے آئے ہو تم یہاں",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 27,
"Position": "Right",
"Text": "سب کی خوشی یہی ہے تو صحرا کو ہو رواں",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 28,
"Position": "Left",
"Text": "لیکن میں اپنے منہ سے نہ ہرگز کہوں گی ہاں",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 29,
"Position": "Right",
"Text": "کس طرح بن میں آنکھوں کے تارے کو بھیج دوں",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 30,
"Position": "Left",
"Text": "جوگی بنا کے راج دلارے کو بھیج دوں",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 31,
"Position": "Right",
"Text": "دنیا کا ہو گیا ہے یہ کیسا لہو سپید",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 32,
"Position": "Left",
"Text": "اندھا کیے ہوئے ہے زر و مال کی امید",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 33,
"Position": "Right",
"Text": "انجام کیا ہو کوئی نہیں جانتا یہ بھید",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 34,
"Position": "Left",
"Text": "سوچے بشر تو جسم ہو لرزاں مثال بید",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 35,
"Position": "Right",
"Text": "لکھی ہے کیا حیات ابد ان کے واسطے",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 36,
"Position": "Left",
"Text": "پھیلا رہے ہیں جال یہ کس دن کے واسطے",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 37,
"Position": "Right",
"Text": "لیتی کسی فقیر کے گھر میں اگر جنم",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 38,
"Position": "Left",
"Text": "ہوتے نہ میری جان کو سامان یہ بہم",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 39,
"Position": "Right",
"Text": "ڈستا نہ سانپ بن کے مجھے شوکت و حشم",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 40,
"Position": "Left",
"Text": "تم میرے لال تھے مجھے کس سلطنت سے کم",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 41,
"Position": "Right",
"Text": "میں خوش ہوں پھونک دے کوئی اس تخت و تاج کو",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 42,
"Position": "Left",
"Text": "تم ہی نہیں تو آگ لگا دوں گی راج کو",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 43,
"Position": "Right",
"Text": "کن کن ریاضتوں سے گزارے ہیں ماہ و سال",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 44,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھی تمہاری شکل جب اے میرے نونہال",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 45,
"Position": "Right",
"Text": "پورا ہوا جو بیاہ کا ارمان تھا کمال",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 46,
"Position": "Left",
"Text": "آفت یہ آئی مجھ پہ ہوئے جب سفید بال",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 47,
"Position": "Right",
"Text": "چھٹتی ہوں ان سے جوگ لیا جن کے واسطے",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 48,
"Position": "Left",
"Text": "کیا سب کیا تھا میں نے اسی دن کے واسطے",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 49,
"Position": "Right",
"Text": "ایسے بھی نامراد بہت آئیں گے نظر",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 50,
"Position": "Left",
"Text": "گھر جن کے بے چراغ رہے آہ عمر بھر",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 51,
"Position": "Right",
"Text": "رہتا مرا بھی نخل تمنا جو بے ثمر",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 52,
"Position": "Left",
"Text": "یہ جائے صبر تھی کہ دعا میں نہیں اثر",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 53,
"Position": "Right",
"Text": "لیکن یہاں تو بن کے مقدر بگڑ گیا",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 54,
"Position": "Left",
"Text": "پھل پھول لا کے باغ تمنا اجڑ گیا",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 55,
"Position": "Right",
"Text": "سرزد ہوئے تھے مجھ سے خدا جانے کیا گناہ",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 56,
"Position": "Left",
"Text": "منجدھار میں جو یوں مری کشتی ہوئی تباہ",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 57,
"Position": "Right",
"Text": "آتی نظر نہیں کوئی امن و اماں کی راہ",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 58,
"Position": "Left",
"Text": "اب یاں سے کوچ ہو تو عدم میں ملے پناہ",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 59,
"Position": "Right",
"Text": "تقصیر میری خالق عالم بحل کرے",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 60,
"Position": "Left",
"Text": "آسان مجھ غریب کی مشکل اجل کرے",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 61,
"Position": "Right",
"Text": "سن کر زباں سے ماں کی یہ فریاد درد خیز",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 62,
"Position": "Left",
"Text": "اس خستہ جاں کے دل پہ چلی غم کی تیغ تیز",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 63,
"Position": "Right",
"Text": "عالم یہ تھا قریب کہ آنکھیں ہوں اشک ریز",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 64,
"Position": "Left",
"Text": "لیکن ہزار ضبط سے رونے سے کی گریز",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 65,
"Position": "Right",
"Text": "سوچا یہی کہ جان سے بیکس گزر نہ جائے",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 66,
"Position": "Left",
"Text": "ناشاد ہم کو دیکھ کے ماں اور مر نہ جائے",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 67,
"Position": "Right",
"Text": "پھر عرض کی یہ مادر ناشاد کے حضور",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 68,
"Position": "Left",
"Text": "مایوس کیوں ہیں آپ الم کا ہے کیوں وفور",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 69,
"Position": "Right",
"Text": "صدمہ یہ شاق عالم پیری میں ہے ضرور",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 70,
"Position": "Left",
"Text": "لیکن نہ دل سے کیجیے صبر و قرار دور",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 71,
"Position": "Right",
"Text": "شاید خزاں سے شکل عیاں ہو بہار کی",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 72,
"Position": "Left",
"Text": "کچھ مصلحت اسی میں ہو پروردگار کی",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 73,
"Position": "Right",
"Text": "یہ جعل یہ فریب یہ سازش یہ شور و شر",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 74,
"Position": "Left",
"Text": "ہونا جو ہے سب اس کے بہانے ہیں سر بسر",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 75,
"Position": "Right",
"Text": "اسباب ظاہری میں نہ ان پر کرو نظر",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 76,
"Position": "Left",
"Text": "کیا جانے کیا ہے پردۂ قدرت میں جلوہ گر",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 77,
"Position": "Right",
"Text": "خاص اس کی مصلحت کوئی پہچانتا نہیں",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 78,
"Position": "Left",
"Text": "منظور کیا اسے ہے کوئی جانتا نہیں",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 79,
"Position": "Right",
"Text": "راحت ہو یا کہ رنج خوشی ہو کہ انتشار",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 80,
"Position": "Left",
"Text": "واجب ہر ایک رنگ میں ہے شکر کرد گار",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 81,
"Position": "Right",
"Text": "تم ہی نہیں ہو کشتہ نیرنگ روزگار",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 82,
"Position": "Left",
"Text": "ماتم کدہ میں دہر کے لاکھوں ہیں سوگوار",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 83,
"Position": "Right",
"Text": "سختی سہی نہیں کہ اٹھائی کڑی نہیں",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 84,
"Position": "Left",
"Text": "دنیا میں کیا کسی پہ مصیبت پڑی نہیں",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 85,
"Position": "Right",
"Text": "دیکھے ہیں اس سے بڑھ کے زمانے نے انقلاب",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 86,
"Position": "Left",
"Text": "جن سے کہ بے گناہوں کی عمریں ہوئیں خراب",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 87,
"Position": "Right",
"Text": "سوز دروں سے قلب و جگر ہو گئے کباب",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 88,
"Position": "Left",
"Text": "پیری مٹی کسی کی کسی کا مٹا شباب",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 89,
"Position": "Right",
"Text": "کچھ بن نہیں پڑا جو نصیبے بگڑ گئے",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 90,
"Position": "Left",
"Text": "وہ بجلیاں گریں کہ بھرے گھر اجڑ گئے",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 91,
"Position": "Right",
"Text": "ماں باپ منہ ہی دیکھتے تھے جن کا ہر گھڑی",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 92,
"Position": "Left",
"Text": "قائم تھیں جن کے دم سے امیدیں بڑی بڑی",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 93,
"Position": "Right",
"Text": "دامن پہ جن کے گرد بھی اڑ کر نہیں پڑی",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 94,
"Position": "Left",
"Text": "ماری نہ جن کو خواب میں بھی پھول کی چھڑی",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 95,
"Position": "Right",
"Text": "محروم جب وہ گل ہوئے رنگ حیات سے",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 96,
"Position": "Left",
"Text": "ان کو جلا کے خاک کیا اپنے ہات سے",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 97,
"Position": "Right",
"Text": "کہتے تھے لوگ دیکھ کے ماں باپ کا ملال",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 98,
"Position": "Left",
"Text": "ان بے کسوں کی جان کا بچنا ہے اب محال",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 99,
"Position": "Right",
"Text": "ہے کبریا کی شان گزرتے ہی ماہ و سال",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 100,
"Position": "Left",
"Text": "خود دل سے درد ہجر کا مٹتا گیا خیال",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 101,
"Position": "Right",
"Text": "ہاں کچھ دنوں تو نوحہ و ماتم ہوا کیا",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 102,
"Position": "Left",
"Text": "آخر کو رو کے بیٹھ رہے اور کیا کیا",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 103,
"Position": "Right",
"Text": "پڑتا ہے جس غریب پہ رنج و محن کا بار",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 104,
"Position": "Left",
"Text": "کرتا ہے اس کو صبر عطا آپ کردگار",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 105,
"Position": "Right",
"Text": "مایوس ہو کے ہوتے ہیں انساں گناہ گار",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 106,
"Position": "Left",
"Text": "یہ جانتے نہیں وہ ہے دانائے روزگار",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 107,
"Position": "Right",
"Text": "انسان اس کی راہ میں ثابت قدم رہے",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 108,
"Position": "Left",
"Text": "گردن وہی ہے امر رضا میں جو خم رہے",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 109,
"Position": "Right",
"Text": "اور آپ کو تو کچھ بھی نہیں رنج کا مقام",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 110,
"Position": "Left",
"Text": "بعد سفر وطن میں ہم آئیں گے شاد کام",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 111,
"Position": "Right",
"Text": "ہوتے ہیں بات کرنے میں چودہ برس تمام",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 112,
"Position": "Left",
"Text": "قائم امید ہی سے ہے دنیا ہے جس کا نام",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 113,
"Position": "Right",
"Text": "اور یوں کہیں بھی رنج و بلا سے مفر نہیں",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 114,
"Position": "Left",
"Text": "کیا ہوگا دو گھڑی میں کسی کو خبر نہیں",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 115,
"Position": "Right",
"Text": "اکثر ریاض کرتے ہیں پھولوں پہ باغباں",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 116,
"Position": "Left",
"Text": "ہے دن کی دھوپ رات کی شبنم انہیں گراں",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 117,
"Position": "Right",
"Text": "لیکن جو رنگ باغ بدلتا ہے ناگہاں",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 118,
"Position": "Left",
"Text": "وہ گل ہزار پردوں میں جاتے ہیں رائیگاں",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 119,
"Position": "Right",
"Text": "رکھتے ہیں جو عزیز انہیں اپنی جاں کی طرح",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 120,
"Position": "Left",
"Text": "ملتے ہیں دست یاس وہ برگ خزاں کی طرح",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 121,
"Position": "Right",
"Text": "لیکن جو پھول کھلتے ہیں صحرا میں بے شمار",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 122,
"Position": "Left",
"Text": "موقوف کچھ ریاض پہ ان کی نہیں بہار",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 123,
"Position": "Right",
"Text": "دیکھو یہ قدرت چمن آرائے روزگار",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 124,
"Position": "Left",
"Text": "وہ ابر و باد و برف میں رہتے ہیں برقرار",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 125,
"Position": "Right",
"Text": "ہوتا ہے ان پہ فضل جو رب کریم کا",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 126,
"Position": "Left",
"Text": "موج سموم بنتی ہے جھونکا نسیم کا",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 127,
"Position": "Right",
"Text": "اپنی نگاہ ہے کرم کارساز پر",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 128,
"Position": "Left",
"Text": "صحرا چمن بنے گا وہ ہے مہرباں اگر",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 129,
"Position": "Right",
"Text": "جنگل ہو یا پہاڑ سفر ہو کہ ہو حضر",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 130,
"Position": "Left",
"Text": "رہتا نہیں وہ حال سے بندے کے بے خبر",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 131,
"Position": "Right",
"Text": "اس کا کرم شریک اگر ہے تو غم نہیں",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 132,
"Position": "Left",
"Text": "دامان دشت دامن مادر سے کم نہیں",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
}
]
}