divan-data/poets/p383/nazm/sh11074.json
Anas Rashid eb4e74f0a1 Rename export_ganjoor.py -> export_divan.py, ganjoor_ids -> divan_ids; Language ur-PK
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:51:03 +02:00

276 lines
12 KiB
JSON
Raw Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 11074,
"CatId": 1024,
"Title": "شکایت",
"FullTitle": "یوسف ظفر » نظم » شکایت",
"FullUrl": "/p383/nazm/sh11074",
"RhymeLetters": null,
"SourceName": "ویکی ماخذ",
"SourceUrlSlug": "wikisource",
"SourceUrl": "https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%B4%DA%A9%D8%A7%DB%8C%D8%AA",
"Language": "ur-PK",
"PoemSummary": null,
"Metre": null,
"Sections": [
{
"Index": 0,
"Number": 1,
"SectionType": "WholePoem",
"VerseType": "First",
"RhymeLetters": null,
"PlainText": "شفق کی دلہن اپنے غرفے سے کب تک مجھے دیکھ کر مسکراتی رہے گی\r\nسنہری لبادے کی زر کار کرنیں کہاں تک یوں ہی گنگناتی رہیں گی\r\nکہاں تک زمرد کے پردے پہ یہ سرخ پھولوں کے نغمے مچلتے رہیں گے\r\nکہ آخر کوئی چاند کوئی اندھیرا کسی شرق تیرہ کے در سے نکل کر\r\nابھی اس کو پہنائے گا تیرگی کا وہ جامہ کہ اس کی جواں ریت امنگیں\r\nستارے اڑاتی ہوئی ڈوب جائیں گی مغرب کی خاموش خونیں خلا میں\r\nشفق کی دلہن جھانک کر دیکھتی ہے\r\nمجھے دیکھتی ہے\r\nمرے دل کے بجھتے ہوئے سرخ شعلوں کی پرواز بے کار کو دیکھتی ہے\r\nکہ یہ زندگی جو ودیعت ہوئی تھی کہ ہر سمت سیلاب نغمہ بہا دے\r\nحصول مسرت کی خاطر ہر اک سنگ خارا کو اک مرمریں بت بنا دے\r\nوہ بت جو ہر اک تان پر مسکرا دے ہر اک سمت سیلاب نغمہ بہا دے\r\nہر اک نغمہ تاریک راتوں کے سینوں کو یوں گدگدا دے\r\nکہ تاریکیوں سے وہ انوار پھوٹیں جنہیں آفتاب سحر خود صدا دے\r\nمگر اب یہی زندگی بجھ رہی ہے زمانے کے بیتاب آب رواں میں\r\nشفق کی دلہن جھانک کر دیکھتی ہے کسے دیکھتی ہے مجھے دیکھتی ہے\r\nمجھے دیکھتی ہے تو میں اپنے غرفے کی بانہوں کو ملنے کی تاکید کر دوں\r\nکہ میں تو اسی حال میں رات دن وقت کے نور و ظلمت میں گھلتا رہا ہوں\r\nمرے پاس کوئی سنہری لبادہ نہیں ہے نہ کوئی زمرد کے پردے\r\nمجھے بے سبب دیکھنے میں ہے کیا اب کہ میں اس کو حاصل نہیں کر سکوں گا\r\nمجھے اپنی دن بھر کی تھک ہار کر میرے پاس آنے والی دلہن سے غرض ہے\r\nمری زرد رو ملتجی اور بے حس دلہن مجھ کو ایسے کہاں دیکھتی ہے\r\nاسے اس سے کیا بجھ رہا ہوں دما دم دما دم پیاپے پیاپے و دما دم\r\nاسے ایسی باتوں سے رغبت نہیں ہے\r\nاسے تو غرض اس سے ہے تھک چکی ہے گھریلو شب و روز کی الجھنوں سے\r\nیہ اس کا تقاضا ہے لے جاؤں اس کو کہیں دور بادل سے پربت سے بھی دور\r\nجہاں ہوں سنہری لبادوں کی کرنیں وہ زر کار کرنیں کہ جو گنگنائیں\r\nجہاں ہوں زمرد کے پردوں پہ خوں رنگ پھولوں کے نغمے کہ جو مسکرائیں\r\nجہاں نیلمی سرد غرفے ہوں غرفے\r\nذرا کھول دوں اپنے غرفے کی باہیں\r\nشفق کی دلہن جا چکی ہے ہر اک سمت ہیں آسماں پرستاروں کے آنسو\r\nادھر آ ادھر آ مری زرد رو میری بے حس دلہن میری آغوش میں آ\r\nکہ میں ڈر رہا تھا\r\nمجھے دیکھتی تھی شفق کی دلہن تیرے ہوتے ہوئے بھی مجھے دیکھتی تھی\r\nمجھے گھورتی تھی",
"HtmlText": null,
"PoemFormat": null,
"Language": "ur-PK",
"CoupletsCount": 35
}
],
"Verses": [
{
"VOrder": 1,
"Position": "Single",
"Text": "شفق کی دلہن اپنے غرفے سے کب تک مجھے دیکھ کر مسکراتی رہے گی",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 2,
"Position": "Single",
"Text": "سنہری لبادے کی زر کار کرنیں کہاں تک یوں ہی گنگناتی رہیں گی",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 3,
"Position": "Single",
"Text": "کہاں تک زمرد کے پردے پہ یہ سرخ پھولوں کے نغمے مچلتے رہیں گے",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 4,
"Position": "Single",
"Text": "کہ آخر کوئی چاند کوئی اندھیرا کسی شرق تیرہ کے در سے نکل کر",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 5,
"Position": "Single",
"Text": "ابھی اس کو پہنائے گا تیرگی کا وہ جامہ کہ اس کی جواں ریت امنگیں",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 6,
"Position": "Single",
"Text": "ستارے اڑاتی ہوئی ڈوب جائیں گی مغرب کی خاموش خونیں خلا میں",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 7,
"Position": "Single",
"Text": "شفق کی دلہن جھانک کر دیکھتی ہے",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 8,
"Position": "Single",
"Text": "مجھے دیکھتی ہے",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 9,
"Position": "Single",
"Text": "مرے دل کے بجھتے ہوئے سرخ شعلوں کی پرواز بے کار کو دیکھتی ہے",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 10,
"Position": "Single",
"Text": "کہ یہ زندگی جو ودیعت ہوئی تھی کہ ہر سمت سیلاب نغمہ بہا دے",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 11,
"Position": "Single",
"Text": "حصول مسرت کی خاطر ہر اک سنگ خارا کو اک مرمریں بت بنا دے",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 12,
"Position": "Single",
"Text": "وہ بت جو ہر اک تان پر مسکرا دے ہر اک سمت سیلاب نغمہ بہا دے",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 13,
"Position": "Single",
"Text": "ہر اک نغمہ تاریک راتوں کے سینوں کو یوں گدگدا دے",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 14,
"Position": "Single",
"Text": "کہ تاریکیوں سے وہ انوار پھوٹیں جنہیں آفتاب سحر خود صدا دے",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 15,
"Position": "Single",
"Text": "مگر اب یہی زندگی بجھ رہی ہے زمانے کے بیتاب آب رواں میں",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 16,
"Position": "Single",
"Text": "شفق کی دلہن جھانک کر دیکھتی ہے کسے دیکھتی ہے مجھے دیکھتی ہے",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 17,
"Position": "Single",
"Text": "مجھے دیکھتی ہے تو میں اپنے غرفے کی بانہوں کو ملنے کی تاکید کر دوں",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 18,
"Position": "Single",
"Text": "کہ میں تو اسی حال میں رات دن وقت کے نور و ظلمت میں گھلتا رہا ہوں",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 19,
"Position": "Single",
"Text": "مرے پاس کوئی سنہری لبادہ نہیں ہے نہ کوئی زمرد کے پردے",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 20,
"Position": "Single",
"Text": "مجھے بے سبب دیکھنے میں ہے کیا اب کہ میں اس کو حاصل نہیں کر سکوں گا",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 21,
"Position": "Single",
"Text": "مجھے اپنی دن بھر کی تھک ہار کر میرے پاس آنے والی دلہن سے غرض ہے",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 22,
"Position": "Single",
"Text": "مری زرد رو ملتجی اور بے حس دلہن مجھ کو ایسے کہاں دیکھتی ہے",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 23,
"Position": "Single",
"Text": "اسے اس سے کیا بجھ رہا ہوں دما دم دما دم پیاپے پیاپے و دما دم",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 24,
"Position": "Single",
"Text": "اسے ایسی باتوں سے رغبت نہیں ہے",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 25,
"Position": "Single",
"Text": "اسے تو غرض اس سے ہے تھک چکی ہے گھریلو شب و روز کی الجھنوں سے",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 26,
"Position": "Single",
"Text": "یہ اس کا تقاضا ہے لے جاؤں اس کو کہیں دور بادل سے پربت سے بھی دور",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 27,
"Position": "Single",
"Text": "جہاں ہوں سنہری لبادوں کی کرنیں وہ زر کار کرنیں کہ جو گنگنائیں",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 28,
"Position": "Single",
"Text": "جہاں ہوں زمرد کے پردوں پہ خوں رنگ پھولوں کے نغمے کہ جو مسکرائیں",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 29,
"Position": "Single",
"Text": "جہاں نیلمی سرد غرفے ہوں غرفے",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 30,
"Position": "Single",
"Text": "ذرا کھول دوں اپنے غرفے کی باہیں",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 31,
"Position": "Single",
"Text": "شفق کی دلہن جا چکی ہے ہر اک سمت ہیں آسماں پرستاروں کے آنسو",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 32,
"Position": "Single",
"Text": "ادھر آ ادھر آ مری زرد رو میری بے حس دلہن میری آغوش میں آ",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 33,
"Position": "Single",
"Text": "کہ میں ڈر رہا تھا",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 34,
"Position": "Single",
"Text": "مجھے دیکھتی تھی شفق کی دلہن تیرے ہوتے ہوئے بھی مجھے دیکھتی تھی",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 35,
"Position": "Single",
"Text": "مجھے گھورتی تھی",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
}
]
}