divan-data/poets/p318/nazm/sh9660.json
Anas Rashid eb4e74f0a1 Rename export_ganjoor.py -> export_divan.py, ganjoor_ids -> divan_ids; Language ur-PK
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:51:03 +02:00

766 lines
26 KiB
JSON
Raw Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 9660,
"CatId": 867,
"Title": "دن کے روپ میں رات کہانی",
"FullTitle": "میراجی » نظم » دن کے روپ میں رات کہانی",
"FullUrl": "/p318/nazm/sh9660",
"RhymeLetters": null,
"SourceName": "ویکی ماخذ",
"SourceUrlSlug": "wikisource",
"SourceUrl": "https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%AF%D9%86_%DA%A9%DB%92_%D8%B1%D9%88%D9%BE_%D9%85%DB%8C%DA%BA_%D8%B1%D8%A7%D8%AA_%DA%A9%DB%81%D8%A7%D9%86%DB%8C",
"Language": "ur-PK",
"PoemSummary": null,
"Metre": null,
"Sections": [
{
"Index": 0,
"Number": 1,
"SectionType": "WholePoem",
"VerseType": "First",
"RhymeLetters": null,
"PlainText": "رات کے پھیلے اندھیرے میں کوئی سایہ نہیں\r\nجھلملاتے ہوئے کمزور ستارے یہ کہے جاتے ہیں\r\nچاند آئے گا تو سائے بھی چلے آئیں گے\r\nرات کے پھیلے اندھیرے میں کوئی سایہ نہیں ہوتا ہے\r\nرات اک بات ہے صدیوں کی کئی صدیوں کی\r\nیا کسی پچھلے جنم کی ہوگی\r\nرات کے پھیلے اندھیرے ہیں کوئی سایہ نہ تھا\r\nرات کا پھیلا اندھیرا محتاج\r\nاک بھکاری تھا اسی پہلی کرن کا جو لرزتے ہوئے آتی ہے جگا دیتی ہے\r\nسوئے سایوں کو اٹھا دیتی ہے بیداری میں\r\nزیست کے ہلتے ہوئے جھومتے آثار نظر آتے ہیں\r\nزیست سے پہلے مگر بات کوئی اور ہی تھی\r\nرات کے پھیلے اندھیرے میں کوئی سایہ نہ تھا\r\nچاند کے آنے پہ سائے آئے\r\nاس کے بکھرے ہوئے گیسو سائے\r\nلاج کی میٹھی جھجک بھی سایہ\r\nاور بھی سائے تھے ہلکے گہرے\r\nکالی آنکھوں کی گھنیری پلکیں\r\nاپنے آغوش میں سایوں کو لئے بیٹھی تھیں\r\nاور ان سایوں میں محسوس ہوا کرتا تھا\r\nدل کا غم دل کی خلش دل کی تمنا ہر شے\r\nایک سایہ ہے لرزتا سایہ\r\nاور مجھے دیکھنے پر اس کی گھنیری چپ چاپ\r\nایک سایہ ہی نظر آتی تھی\r\nایسا اک سایہ جو خاموش رہا کرتا ہو\r\nاور اسے دیکھتے ہی میں بھی تو اک سایہ ہی بن جاتا تھا\r\nسایہ خاموش رہا کرتا ہے\r\nاور اک لرزش بیتاب کے ہونے پہ بھی خاموشی ہی\r\nراہ میں میری عناں گیر ہوا کرتی تھی\r\nاس کے بکھرے ہوئے گیسو سائے\r\nلاج کی میٹھی جھجک بھی سایہ\r\nاور بھی سائے تھے ہلکے گہرے\r\nکالی آنکھوں کی گھنیری پلکیں\r\nاپنے آغوش میں سایوں کو لئے بیٹھی تھیں\r\nاور ان سایوں میں محسوس ہوا کرتا تھا\r\nدل کا غم دل کی خلش دل کی تمنا ہر شے\r\nایک سایہ ہے لرزتا سایہ\r\nاور مجھے دیکھنے پر اس کی گھنیری چپ چاپ\r\nایک سایہ ہی نظر آتی تھی\r\nایسا اک سایہ جو خاموش رہا کرتا ہو\r\nاور اسے دیکھتے ہی میں بھی تو اک سایہ ہی بن جاتا تھا\r\nسایہ خاموش رہا کرتا ہے\r\nاور اک لرزش بیتاب کے ہونے پر بھی خاموشی ہی\r\nراہ میں میری عناں گیر ہوا کرتی تھی\r\nسیدھا جاتا ہوا رستہ بھی تو اک سایہ تھا\r\nاس پہ آتے ہوئے جاتے ہوئے انسان تمام\r\nدھندلے سائے تھے مگر سائے تھے\r\nمیں بھی جاتا ہوا آتا ہوا اک سایہ تھا\r\nمیں بھی اک سایہ تھا کس کا سایہ\r\nکس کے قدموں سے لپٹتے ہوئے چپ چاپ چلا جاتا تھا\r\nکہہ تو دوں دل میں یہ غم ناک خیال آتا ہے\r\nسایہ خاموش رہا کرتا ہے\r\nرات کے سائے ہی خاموش رہا کرتے ہیں\r\nدن کے سائے تو کہا کرتے ہیں\r\nبیتی لذت کی کہانی سے\r\nاور مری مستی بھی اب دن کا ہی اک سایہ ہے\r\nجس کے ایک کنارے کو شعاع سوزاں\r\nاپنی شدت سے جلانے پہ مٹانے پہ تلی بیٹھی ہے\r\nکاش آ جائے گھٹا چھائے گھٹا اور بن جائے\r\nچڑھتے سورج کا زوال\r\nچڑھتا سورج یہ بتا دیتا ہے\r\nبڑھتے سائے ہیں کسی کے غماز\r\nبہتے بہتے یہ کہے جاتے ہیں\r\nرات کے جاگے ہوئے سوئے ہوئے اٹھے ہیں\r\nدھوپ کھاتے ہوئے لٹکے لٹکے\r\nجب کوئی پیرہن آویزاں\r\nایک جھونکے سے لرز اٹھتا ہے\r\nہم نوائی کو لرزتا ہوا سایہ بھی کہے جاتا ہے\r\nبیتی لذت کی کہانی سب سے\r\nبیتی لذت بھی مرے واسطے اک سایہ ہے\r\nکسی سورج کے تلے آتے ہوئے بادل کا\r\nسرسراتے ہوئے جھونکے کی طرح آتا ہوا جاتا ہوا\r\nباتیں کرنے کو وہ اک پل بھی نہیں رکتا تھا\r\nدن کا سایہ تھا اسے رات کی اک بات بھی معلوم نہ تھی\r\nرات اک بات ہے صدیوں کی کئی صدیوں کی\r\nاور اب دن ہے مجھے سائے نظر آتے ہیں\r\nبولتے سائے نظر آتے ہیں\r\nجانے پہچانے ہیں پھر بھی نئے مفہوم سمجھاتے ہیں سمجھاتے ہی چلے جاتے ہیں\r\nپھر پلٹ آتے ہیں\r\nجیسے میں جاتا تھا اور جا کے پلٹ آتا تھا\r\nاسی رستے پہ جو اک سایہ تھا\r\nراستہ آج بھی سایہ ہے مگر اک نیا سایہ ہے\r\nراہ میں ایک مکان\r\nوہ بھی سایہ ہے اداسی کا گھنیرا سنسان\r\nراہ میں آتی ہوئی ہر مورت\r\nایک سایہ ہے چڑیل\r\nحور کا اس میں کوئی عکس نظر آتا نہیں\r\nدیکھتے ہی جسے میں کانپ اٹھا کرتا ہوں\r\nآنکھوں میں خون اتر آتا ہے\r\nسامنے دھند سی چھا جاتی ہے\r\nدل دھڑکتا ہی چلا جاتا ہے\r\nاور میں دیکھتا ہوں\r\nسائے ملتے ہوئے گھلتے ہوئے کچھ بھوت سے بن جاتے ہیں\r\nہنہناتے ہوئے ہنستے ہیں پکار اٹھتے ہیں\r\nدل میں کیا دھیان یہی ہے اب بھی\r\nدل میں کیا دھیان یہی ہے اب بھی\r\nسایہ خاموش رہا کرتا ہے\r\nدیکھ ہم بولتے ہیں بولتے سائے ہیں تمام\r\nہم سے بچ تو کہاں جائے گا\r\nاور میں کانپ اٹھا کرتا ہوں\r\nاور وہ بولتے ہیں\r\nکانپ اٹھا ہے لرزتا ہے یہ بزدل ناکام\r\nبات کرتا ہی نہیں ہے کوئی\r\nاب بھی شاید یہ سمجھتا ہے لرزتے دل میں\r\nسایہ خاموش رہا کرتا ہے",
"HtmlText": null,
"PoemFormat": null,
"Language": "ur-PK",
"CoupletsCount": 76
}
],
"Verses": [
{
"VOrder": 1,
"Position": "Right",
"Text": "رات کے پھیلے اندھیرے میں کوئی سایہ نہیں",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 2,
"Position": "Left",
"Text": "جھلملاتے ہوئے کمزور ستارے یہ کہے جاتے ہیں",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 3,
"Position": "Right",
"Text": "چاند آئے گا تو سائے بھی چلے آئیں گے",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 4,
"Position": "Left",
"Text": "رات کے پھیلے اندھیرے میں کوئی سایہ نہیں ہوتا ہے",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 5,
"Position": "Right",
"Text": "رات اک بات ہے صدیوں کی کئی صدیوں کی",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 6,
"Position": "Left",
"Text": "یا کسی پچھلے جنم کی ہوگی",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 7,
"Position": "Right",
"Text": "رات کے پھیلے اندھیرے ہیں کوئی سایہ نہ تھا",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 8,
"Position": "Left",
"Text": "رات کا پھیلا اندھیرا محتاج",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 9,
"Position": "Right",
"Text": "اک بھکاری تھا اسی پہلی کرن کا جو لرزتے ہوئے آتی ہے جگا دیتی ہے",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 10,
"Position": "Left",
"Text": "سوئے سایوں کو اٹھا دیتی ہے بیداری میں",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 11,
"Position": "Right",
"Text": "زیست کے ہلتے ہوئے جھومتے آثار نظر آتے ہیں",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 12,
"Position": "Left",
"Text": "زیست سے پہلے مگر بات کوئی اور ہی تھی",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 13,
"Position": "Right",
"Text": "رات کے پھیلے اندھیرے میں کوئی سایہ نہ تھا",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 14,
"Position": "Left",
"Text": "چاند کے آنے پہ سائے آئے",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 15,
"Position": "Single",
"Text": "اس کے بکھرے ہوئے گیسو سائے",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 16,
"Position": "Single",
"Text": "لاج کی میٹھی جھجک بھی سایہ",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 17,
"Position": "Single",
"Text": "اور بھی سائے تھے ہلکے گہرے",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 18,
"Position": "Single",
"Text": "کالی آنکھوں کی گھنیری پلکیں",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 19,
"Position": "Single",
"Text": "اپنے آغوش میں سایوں کو لئے بیٹھی تھیں",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 20,
"Position": "Single",
"Text": "اور ان سایوں میں محسوس ہوا کرتا تھا",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 21,
"Position": "Single",
"Text": "دل کا غم دل کی خلش دل کی تمنا ہر شے",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 22,
"Position": "Single",
"Text": "ایک سایہ ہے لرزتا سایہ",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 23,
"Position": "Single",
"Text": "اور مجھے دیکھنے پر اس کی گھنیری چپ چاپ",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 24,
"Position": "Single",
"Text": "ایک سایہ ہی نظر آتی تھی",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 25,
"Position": "Single",
"Text": "ایسا اک سایہ جو خاموش رہا کرتا ہو",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 26,
"Position": "Single",
"Text": "اور اسے دیکھتے ہی میں بھی تو اک سایہ ہی بن جاتا تھا",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 27,
"Position": "Single",
"Text": "سایہ خاموش رہا کرتا ہے",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 28,
"Position": "Single",
"Text": "اور اک لرزش بیتاب کے ہونے پہ بھی خاموشی ہی",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 29,
"Position": "Single",
"Text": "راہ میں میری عناں گیر ہوا کرتی تھی",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 30,
"Position": "Single",
"Text": "اس کے بکھرے ہوئے گیسو سائے",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 31,
"Position": "Single",
"Text": "لاج کی میٹھی جھجک بھی سایہ",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 32,
"Position": "Single",
"Text": "اور بھی سائے تھے ہلکے گہرے",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 33,
"Position": "Single",
"Text": "کالی آنکھوں کی گھنیری پلکیں",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 34,
"Position": "Single",
"Text": "اپنے آغوش میں سایوں کو لئے بیٹھی تھیں",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 35,
"Position": "Single",
"Text": "اور ان سایوں میں محسوس ہوا کرتا تھا",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 36,
"Position": "Single",
"Text": "دل کا غم دل کی خلش دل کی تمنا ہر شے",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 37,
"Position": "Single",
"Text": "ایک سایہ ہے لرزتا سایہ",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 38,
"Position": "Single",
"Text": "اور مجھے دیکھنے پر اس کی گھنیری چپ چاپ",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 39,
"Position": "Single",
"Text": "ایک سایہ ہی نظر آتی تھی",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 40,
"Position": "Single",
"Text": "ایسا اک سایہ جو خاموش رہا کرتا ہو",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 41,
"Position": "Single",
"Text": "اور اسے دیکھتے ہی میں بھی تو اک سایہ ہی بن جاتا تھا",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 42,
"Position": "Single",
"Text": "سایہ خاموش رہا کرتا ہے",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 43,
"Position": "Single",
"Text": "اور اک لرزش بیتاب کے ہونے پر بھی خاموشی ہی",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 44,
"Position": "Single",
"Text": "راہ میں میری عناں گیر ہوا کرتی تھی",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 45,
"Position": "Single",
"Text": "سیدھا جاتا ہوا رستہ بھی تو اک سایہ تھا",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 46,
"Position": "Single",
"Text": "اس پہ آتے ہوئے جاتے ہوئے انسان تمام",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 47,
"Position": "Single",
"Text": "دھندلے سائے تھے مگر سائے تھے",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 48,
"Position": "Single",
"Text": "میں بھی جاتا ہوا آتا ہوا اک سایہ تھا",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 49,
"Position": "Single",
"Text": "میں بھی اک سایہ تھا کس کا سایہ",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 50,
"Position": "Single",
"Text": "کس کے قدموں سے لپٹتے ہوئے چپ چاپ چلا جاتا تھا",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 51,
"Position": "Single",
"Text": "کہہ تو دوں دل میں یہ غم ناک خیال آتا ہے",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 52,
"Position": "Single",
"Text": "سایہ خاموش رہا کرتا ہے",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 53,
"Position": "Right",
"Text": "رات کے سائے ہی خاموش رہا کرتے ہیں",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 54,
"Position": "Left",
"Text": "دن کے سائے تو کہا کرتے ہیں",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 55,
"Position": "Right",
"Text": "بیتی لذت کی کہانی سے",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 56,
"Position": "Left",
"Text": "اور مری مستی بھی اب دن کا ہی اک سایہ ہے",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 57,
"Position": "Right",
"Text": "جس کے ایک کنارے کو شعاع سوزاں",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 58,
"Position": "Left",
"Text": "اپنی شدت سے جلانے پہ مٹانے پہ تلی بیٹھی ہے",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 59,
"Position": "Right",
"Text": "کاش آ جائے گھٹا چھائے گھٹا اور بن جائے",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 60,
"Position": "Left",
"Text": "چڑھتے سورج کا زوال",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 61,
"Position": "Single",
"Text": "چڑھتا سورج یہ بتا دیتا ہے",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 62,
"Position": "Single",
"Text": "بڑھتے سائے ہیں کسی کے غماز",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 63,
"Position": "Single",
"Text": "بہتے بہتے یہ کہے جاتے ہیں",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 64,
"Position": "Single",
"Text": "رات کے جاگے ہوئے سوئے ہوئے اٹھے ہیں",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 65,
"Position": "Single",
"Text": "دھوپ کھاتے ہوئے لٹکے لٹکے",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 66,
"Position": "Single",
"Text": "جب کوئی پیرہن آویزاں",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 67,
"Position": "Single",
"Text": "ایک جھونکے سے لرز اٹھتا ہے",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 68,
"Position": "Single",
"Text": "ہم نوائی کو لرزتا ہوا سایہ بھی کہے جاتا ہے",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 69,
"Position": "Single",
"Text": "بیتی لذت کی کہانی سب سے",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 70,
"Position": "Right",
"Text": "بیتی لذت بھی مرے واسطے اک سایہ ہے",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 71,
"Position": "Left",
"Text": "کسی سورج کے تلے آتے ہوئے بادل کا",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 72,
"Position": "Right",
"Text": "سرسراتے ہوئے جھونکے کی طرح آتا ہوا جاتا ہوا",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 73,
"Position": "Left",
"Text": "باتیں کرنے کو وہ اک پل بھی نہیں رکتا تھا",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 74,
"Position": "Right",
"Text": "دن کا سایہ تھا اسے رات کی اک بات بھی معلوم نہ تھی",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 75,
"Position": "Left",
"Text": "رات اک بات ہے صدیوں کی کئی صدیوں کی",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 76,
"Position": "Right",
"Text": "اور اب دن ہے مجھے سائے نظر آتے ہیں",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 77,
"Position": "Left",
"Text": "بولتے سائے نظر آتے ہیں",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 78,
"Position": "Right",
"Text": "جانے پہچانے ہیں پھر بھی نئے مفہوم سمجھاتے ہیں سمجھاتے ہی چلے جاتے ہیں",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 79,
"Position": "Left",
"Text": "پھر پلٹ آتے ہیں",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 80,
"Position": "Right",
"Text": "جیسے میں جاتا تھا اور جا کے پلٹ آتا تھا",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 81,
"Position": "Left",
"Text": "اسی رستے پہ جو اک سایہ تھا",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 82,
"Position": "Right",
"Text": "راستہ آج بھی سایہ ہے مگر اک نیا سایہ ہے",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 83,
"Position": "Left",
"Text": "راہ میں ایک مکان",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 84,
"Position": "Right",
"Text": "وہ بھی سایہ ہے اداسی کا گھنیرا سنسان",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 85,
"Position": "Left",
"Text": "راہ میں آتی ہوئی ہر مورت",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 86,
"Position": "Right",
"Text": "ایک سایہ ہے چڑیل",
"CoupletIndex": 66,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 87,
"Position": "Left",
"Text": "حور کا اس میں کوئی عکس نظر آتا نہیں",
"CoupletIndex": 66,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 88,
"Position": "Right",
"Text": "دیکھتے ہی جسے میں کانپ اٹھا کرتا ہوں",
"CoupletIndex": 67,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 89,
"Position": "Left",
"Text": "آنکھوں میں خون اتر آتا ہے",
"CoupletIndex": 67,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 90,
"Position": "Right",
"Text": "سامنے دھند سی چھا جاتی ہے",
"CoupletIndex": 68,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 91,
"Position": "Left",
"Text": "دل دھڑکتا ہی چلا جاتا ہے",
"CoupletIndex": 68,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 92,
"Position": "Right",
"Text": "اور میں دیکھتا ہوں",
"CoupletIndex": 69,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 93,
"Position": "Left",
"Text": "سائے ملتے ہوئے گھلتے ہوئے کچھ بھوت سے بن جاتے ہیں",
"CoupletIndex": 69,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 94,
"Position": "Right",
"Text": "ہنہناتے ہوئے ہنستے ہیں پکار اٹھتے ہیں",
"CoupletIndex": 70,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 95,
"Position": "Left",
"Text": "دل میں کیا دھیان یہی ہے اب بھی",
"CoupletIndex": 70,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 96,
"Position": "Right",
"Text": "دل میں کیا دھیان یہی ہے اب بھی",
"CoupletIndex": 71,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 97,
"Position": "Left",
"Text": "سایہ خاموش رہا کرتا ہے",
"CoupletIndex": 71,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 98,
"Position": "Right",
"Text": "دیکھ ہم بولتے ہیں بولتے سائے ہیں تمام",
"CoupletIndex": 72,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 99,
"Position": "Left",
"Text": "ہم سے بچ تو کہاں جائے گا",
"CoupletIndex": 72,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 100,
"Position": "Right",
"Text": "اور میں کانپ اٹھا کرتا ہوں",
"CoupletIndex": 73,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 101,
"Position": "Left",
"Text": "اور وہ بولتے ہیں",
"CoupletIndex": 73,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 102,
"Position": "Right",
"Text": "کانپ اٹھا ہے لرزتا ہے یہ بزدل ناکام",
"CoupletIndex": 74,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 103,
"Position": "Left",
"Text": "بات کرتا ہی نہیں ہے کوئی",
"CoupletIndex": 74,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 104,
"Position": "Right",
"Text": "اب بھی شاید یہ سمجھتا ہے لرزتے دل میں",
"CoupletIndex": 75,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 105,
"Position": "Left",
"Text": "سایہ خاموش رہا کرتا ہے",
"CoupletIndex": 75,
"SectionIndex1": 0
}
]
}