divan-data/poets/p303/marsiya/sh9196.json
Anas Rashid eb4e74f0a1 Rename export_ganjoor.py -> export_divan.py, ganjoor_ids -> divan_ids; Language ur-PK
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:51:03 +02:00

1375 lines
48 KiB
JSON
Raw Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 9196,
"CatId": 820,
"Title": "پھر کیا یہ دھوم ہے کہ جہاں ہے سیہ تمام",
"FullTitle": "میر تقی میر » مرثیہ » پھر کیا یہ دھوم ہے کہ جہاں ہے سیہ تمام",
"FullUrl": "/p303/marsiya/sh9196",
"RhymeLetters": null,
"SourceName": "ویکی ماخذ",
"SourceUrlSlug": "wikisource",
"SourceUrl": "https://ur.wikisource.org/wiki/%D9%BE%DA%BE%D8%B1_%DA%A9%DB%8C%D8%A7_%DB%8C%DB%81_%D8%AF%DA%BE%D9%88%D9%85_%DB%81%DB%92_%DA%A9%DB%81_%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA_%DB%81%DB%92_%D8%B3%DB%8C%DB%81_%D8%AA%D9%85%D8%A7%D9%85",
"Language": "ur-PK",
"PoemSummary": null,
"Metre": null,
"Sections": [
{
"Index": 0,
"Number": 1,
"SectionType": "WholePoem",
"VerseType": "First",
"RhymeLetters": null,
"PlainText": "پھر کیا یہ دھوم ہے کہ جہاں ہے سیہ تمام\r\nپھر کیا یہ ماجرا ہے کہ ہوگئی ہے صبح شام\r\nپھر کیا ہے یہ غبار کہ اٹھتے ہیں دل سے جوش\r\nپھر کیا یہ مجہلہ ہے کہ حیراں ہیں خاص و عام\r\nپھر کیا ہے یہ فتور کہ ہے شور ہر طرف\r\nپھر کیا یہ حشر ہے کہ جہاں میں ہے دھوم دھام\r\nپھر کیا ہے یہ خیال سر دور چرخ میں\r\nجس سے نہیں زمین کے مرکز کا اک مقام\r\nپھر کیسا واقعہ ہے کہ یہ زلزلہ ہے یاں\r\nبرہم ہوا سا دیکھتے ہیں دہر کا نظام\r\nکس کا کیا ہے تازہ حوادث نے ایسا خوں\r\nہر صبح آفتاب پیے ہے لہو کا جام\r\nپہنچا نہیں ہے وعدۂ محشر ابھی مگر\r\nجبریل کہہ کے صل علیٰ جس کا لے ہے نام\r\nزہرا کے دل کا لخت محمدؐ کا نورعین\r\nاسلامیوں کے ظلم سے مارا گیا حسین\r\nکاش اس گھڑی زمیں پہ گرا ہوتا آسماں\r\nکاش اس گھڑی جہاں سے گیا ہوتا یہ جہاں\r\nتھا بال بال اس کا رگ جان مصطفےٰؐ\r\nتر کرتے خوں میں کاشکے حوروں کے گیسواں\r\nجن و ملک تمام کیے ہوتے قتل کاش\r\nچھوڑا نہ ہوتا کاشکے انسان کا نشاں\r\nسیلی نسیم مرگ کی لگتی گلوں کے تیں\r\nغنچہ ہوا ہے آخر موسم کا وہ دہاں\r\nاللہ رے حسین ستم کشتہ کا جگر\r\nفارغ ہوا خدا کے تئیں دے کے امتحاں\r\nیارب جواب داور محشر کہے گا کیا\r\nبولے گا جب کہ حلق بریدہ سے یہ جواں\r\nکیا محشریں اٹھیں گی الٰہی جو حشر کو\r\nہوگا یہ کشتہ ساتھ محمدؐ کے ہو رواں\r\nروح القدس نہ سامنے ہوگا رسولؐ کے\r\nہوگا حسین روبرو زہرا ملول کے\r\nسیراب جس کے خوں سے ہے میدان کربلا\r\nسو تشنہ لب موا ہے وہ مہمان کربلا\r\nسینے کے تیں چراتے ہیں سب حاملان عرش\r\nسر کھینچے ہے جب آہ غریبان کربلا\r\nیہ شاہ دیں شہید ہوا ہوگا جس گھڑی\r\nدیوان حشر ہووے گا دیوان کربلا\r\nاے چرخ پیر آل پیمبر ہے سرخ پوش\r\nصلواۃ بر حسین و جوانان کربلا\r\nزہراب تیغ ظلم سروں سے گذر گیا\r\nیک شہر غرق خوں ہے بیابان کربلا\r\nلب تشنگی حسین کو یہ تھی نہ ہو سکا\r\nطوفان نوح قطرۂ طوفان کربلا\r\nروپوش ہو فلک کہ قیامت ہے جس گھڑی\r\nبے پردہ ہوں گی خیمہ نشینان کربلا\r\nکتنے کہ جن کا نام سنے بھیجئے درود\r\nافسوس ہے کہ موے پریشاں کریں نمود\r\nغافل نہ رہ سپہر کہ فتنہ بپا ہوا\r\nنکلا ہے خیمہ شام کو شہ کا جلا ہوا\r\nجس کے طناب تھے رگ جاں جبرئیل کے\r\nسو خیمہ کربلا میں رہا ہے گڑا ہوا\r\nہے ظلم جا ہے ماتمیان حسین کا\r\nہر نالہ لامکاں کے پرے تک چلا ہوا\r\nہے سربرہنہ مویہ کناں بضعۃ الرسول\r\nحیراں ہیں قدسیاں کہ یہ کیا ماجرا ہوا\r\nمحمل نشین عترت پیغمبر خدا\r\nہیں سب شترسوار نمایاں یہ کیا ہوا\r\nکیا چال ہے فلک کہ سر بیکس حسین\r\nاس قافلے سے جا ہے سناں پر جدا ہوا\r\nتحریر اس گھڑی کی فغاں خامے سے نہ ہو\r\nبے سر کی لاش پر جو سر حرف وا ہوا\r\nبے تاب و بے قرار اسیر ستم ملول\r\nفریاد کرکے سارے پکارے کہ یا رسولؐ\r\nبے سر جو یہ بدن ہے تمھارا حسین ہے\r\nبیکس غریب ظلم کا مارا حسین ہے\r\nناموس خاندان نبوت جو شام کو\r\nلے اپنے سر کے ساتھ سدھارا حسین ہے\r\nاس لشکر شکستہ ستم دیدہ کا تمام\r\nاب جس کی لاش پر ہے گذارا حسین ہے\r\nمردہ پر اس کے آؤ کہ عابد تو ہے اسیر\r\nآخر یہ بے کفن وہی پیارا حسین ہے\r\nصد طعن ہر سخن میں ہیں جن کے سو غیر ہیں\r\nجس کو نہیں ہے بات کا یارا حسین ہے\r\nرہتی تھی جس کی تیری بغل جلوہ گاہ ناز\r\nسو یہ کیے جہاں سے کنارہ حسین ہے\r\nدلجوئی سکینہ میں ہم سب ہیں اہل بیت\r\nپر یہ کرے ہے جس کو اشارہ حسین ہے\r\nسو سر تو اس کا نیزہ پہ ہے دھڑ ہے یوں خراب\r\nکس منھ سے دے وہ ظلم رسیدہ اسے جواب\r\nہم یا رسولؐ شام کو جاتے ہیں خوار و زار\r\nمارا گیا حسین پھرا ہم سے روزگار\r\nمیداں میں تن سے دست و بغل ہورہے ہیں زخم\r\nہوتی نہیں ہے لاش نبی زادہ یک کنار\r\nجز ابر کون ہے کہ جو رووے حسین پر\r\nنالاں نہیں ہے اس پہ کوئی غیر کوہسار\r\nہے اب جو یادگار جوانان اہل بیت\r\nہے بار ذمہ اس کو گلا اپنا طوق دار\r\nیعنی یہ عابدیں کی اسیری و بیکسی\r\nرکھتا نہیں ہے غیر رسن کوئی دستیار\r\nانصاف دادگر تھا یہی ہم سے جو کیا\r\nخاک امام ہی پہ نکالا یہ سب غبار\r\nمایوس ہو یہ کہہ کے اسیران اہل بیت\r\nواں سے ہوئے روانہ جو روتے دلوں کو مار\r\nآندھی چلی کہ تیرہ جہاں ووہیں ہوگیا\r\nاک ابر سامنے سے اٹھا زور رو گیا\r\nدو گام چل کے پھر کیا زہرا کے تیں خطاب\r\nکہہ تشنگی حسین کی دریا کیے کباب\r\nیعنی بتول جیتے جو ہیں سو تو ہیں اسیر\r\nان جان سے گئے ہوؤں کی مٹی ہے خراب\r\nہر نالہ خونچکاں تو ہے جنت کو نامہ بر\r\nپر کیا لکھا ہے یہ کہ نہیں پہنچتا جواب\r\nمارا پڑا ہے ساقی کوثر کا نورچشم\r\nسو تشنہ کام ہو کے یہ کہتا تھا آب آب\r\nہے روز بد کہ نیزے پہ جا ہے سر حسین\r\nاندھیر ہے کہ شام کو جاتا ہے آفتاب\r\nگیسو کہ ریشہ جن کا ترے خون دل میں تھا\r\nژولیدہ ہیں گے باد پریشاں سے کھا کے تاب\r\nبے آب دشت بیچ تباہی ہے یہ جہاز\r\nطوفاں ہے یہ کہ بیٹھ گئے خیمے جوں حباب\r\nیا بضعۃ الرسول سبھی کی ہے الوداع\r\nناموس خاندان نبی کی ہے الوداع\r\nیک بار پھر علی کی طرف سب نے کی ندا\r\nعابد انھوں میں خاصۃً کرکے ہائے ہا\r\nبولا کہ جد پاک بیاں تجھ سے کیا کروں\r\nامت نے آگ دی کہ نبیؐ ہی کا گھر جلا\r\nگھر کی خرابی عرض کروں یاکہ اپنا حال\r\nیا وہ کہوں حسین کا پایا جو خوں بہا\r\nیعنی گرانی طوق کی جس سے رکے ہے دم\r\nہو چاک سینہ کاش کہ آوے تنک ہوا\r\nیہ سن نہاد دہر سے بھڑکی اک آگ تند\r\nہر یک زبانہ جس کا پرے عرش سے گیا\r\nنوری و ناری آدمی حیوان اور طیر\r\nان سب کو ایک آن میں بھسمنت کر دیا\r\nآیا ہمارے وہم پریشاں خیال میں\r\nلپٹے ہیں جا کے شعلے بہ دامان کبریا\r\nہر ایک کو ہے درد جگرسوز یوں نصیب\r\nاللہ کو بھی کہتے ہیں شہ رگ سے ہے قریب\r\nہم سب ہیں اب تو غربتی دشت خوفناک\r\nملتی نہیں ہے سر کے اپر ڈالنے کو خاک\r\nکیونکر دکھاویں روضے کو ہم تیرے اپنے دل\r\nاے کاشکے قضا نے کیے ہوتے سینے چاک\r\nوہ گھر کہ جو رہا حرم کبریا کے رشک\r\nدی شامیوں نے آگ گئے شعلے تا سماک\r\nناموس احمدی کو دیا غیروں نے بباد\r\nتیرا ملاحظہ نہ کیا نے نبیؐ کا باک\r\nیہ اک جوان کشتہ جسے چھوڑ آئے ہم\r\nآلودہ خاک و خون میں جس کا تھا جسم پاک\r\nتھا یہ حسین جس کا محمدؐ تھا نازکش\r\nناچار آفتاب سے اب اس کو ہے تپاک\r\nدل بھر رہے ہیں دانۂ انگور کی طرح\r\nاس داربست سبز فلک سے لگی ہے تاک\r\nیعنی شتاب قہر الٰہی نزول ہو\r\nروح معاویہ بھی تنک تو ملول ہو\r\nیہ کہہ کے جد پاک سے جو وہ جواں گرا\r\nبے طاقتی سے تپ کی امام زماں گرا\r\nیہ سن کے مضطرب ہوئی روح وصی پاک\r\nصدمے سے جس کے نعرے کے قصر جناں گرا\r\nماتم کی طرح اور فلک نے نئی رکھی\r\nجب آگے اہل بیت کے وہ ناتواں گرا\r\nاک شور نوحہ رو بہ بیابان پھر ہوا\r\nجس سے ہوا گمان کہ یہ آسماں گرا\r\nہر اک نے بے قرار ہو یہ شور سے کہا\r\nگرنے کی جا نہ تھی یہ تو عابد کہاں گرا\r\nوحشت عجب طرح کی نمودار ہوگئی\r\nجس وقت خاک رہ پہ وہ جان جہاں گرا\r\nوحشی جو تھے غزال گئے چوکڑی کو بھول\r\nطائر جو قدس کا تھا مع آشیاں گرا\r\nآیا بحال بارے اٹھا دل جلا کر آہ\r\nالقصہ شام کی لی چراغ نبی نے راہ\r\nاے چرخ کیا کہوں کہ ستمگار کیا کیا\r\nدیکھا کیا تو خانۂ حیدر جلا کیا\r\nیہ داد تھی کہ قتل کر ابن علی کے تیں\r\nابن معاویہ کے تئیں بادشا کیا\r\nکس طرح اپنی جاے رہا تو ستم شعار\r\nگردن پہ جب حسین کے خنجر چلا کیا\r\nمسجد میں خون گرنے سے بدتر تھا یہ عمل\r\nسجدہ امام دیں نے لہو میں ادا کیا\r\nکیا کیا دکھایا آنکھ مندے پر حسین نے\r\nباقی رہے ہوؤں پہ ستم ہی رہا کیا\r\nکیا ناخن ہلال سے سر کو کھجائے گا\r\nعقدہ جو اہل بیت کے دل کا نہ وا کیا\r\nظالم ستم ہے حشر کو حلق بریدہ سے\r\nاس کشتۂ ستم نے اگر کچھ گلہ کیا\r\nبے تابی ایک داور محشر کو آئے گی\r\nتیرے سبب یہ خلق بھی بخشی نہ جائے گی\r\nخاموش میرؔ لب نہ کریں اب سخن سے ساز\r\nچپ رہ خدا کو مان کہیں اے زباں دراز\r\nہر حرف تیرے منھ سے نکلتا ہے شعلہ زن\r\nسینے میں دوستوں کے ہوا جا ہے دل گداز\r\nکیا ظلم ہے کہ قتل ہوا ہو امام وقت\r\nاور اس کی لاش بے کفن اوپر نہ ہو نماز\r\nخاموش میرؔ شمع رسالت کی بجھ گئی\r\nباد شمال ظلم نے کی صبح ترکتاز\r\nخاموش میرؔ بس یہ جگرسوز غم نہ کہہ\r\nگریہ کے ہم تو لخت جگر کرتے ہیں نیاز\r\nخاموش میرؔ آتش غم ہے زبانہ کش\r\nلگ جائے گا جگر کو کوئی داغ آہ باز\r\nخاموش میرؔ بولنے کی جا نہیں ہے یہ\r\nویرانے میں پڑا رہا کہتے ہیں گنج راز\r\nخاموش میرؔ کرتی ہے دل چاک تیری بات\r\nصلواۃ بر حسین کہ ہوگی تری نجات",
"HtmlText": null,
"PoemFormat": null,
"Language": "ur-PK",
"CoupletsCount": 96
}
],
"Verses": [
{
"VOrder": 1,
"Position": "Right",
"Text": "پھر کیا یہ دھوم ہے کہ جہاں ہے سیہ تمام",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 2,
"Position": "Left",
"Text": "پھر کیا یہ ماجرا ہے کہ ہوگئی ہے صبح شام",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 3,
"Position": "Right",
"Text": "پھر کیا ہے یہ غبار کہ اٹھتے ہیں دل سے جوش",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 4,
"Position": "Left",
"Text": "پھر کیا یہ مجہلہ ہے کہ حیراں ہیں خاص و عام",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 5,
"Position": "Right",
"Text": "پھر کیا ہے یہ فتور کہ ہے شور ہر طرف",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 6,
"Position": "Left",
"Text": "پھر کیا یہ حشر ہے کہ جہاں میں ہے دھوم دھام",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 7,
"Position": "Right",
"Text": "پھر کیا ہے یہ خیال سر دور چرخ میں",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 8,
"Position": "Left",
"Text": "جس سے نہیں زمین کے مرکز کا اک مقام",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 9,
"Position": "Right",
"Text": "پھر کیسا واقعہ ہے کہ یہ زلزلہ ہے یاں",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 10,
"Position": "Left",
"Text": "برہم ہوا سا دیکھتے ہیں دہر کا نظام",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 11,
"Position": "Right",
"Text": "کس کا کیا ہے تازہ حوادث نے ایسا خوں",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 12,
"Position": "Left",
"Text": "ہر صبح آفتاب پیے ہے لہو کا جام",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 13,
"Position": "Right",
"Text": "پہنچا نہیں ہے وعدۂ محشر ابھی مگر",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 14,
"Position": "Left",
"Text": "جبریل کہہ کے صل علیٰ جس کا لے ہے نام",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 15,
"Position": "Right",
"Text": "زہرا کے دل کا لخت محمدؐ کا نورعین",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 16,
"Position": "Left",
"Text": "اسلامیوں کے ظلم سے مارا گیا حسین",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 17,
"Position": "Right",
"Text": "کاش اس گھڑی زمیں پہ گرا ہوتا آسماں",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 18,
"Position": "Left",
"Text": "کاش اس گھڑی جہاں سے گیا ہوتا یہ جہاں",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 19,
"Position": "Right",
"Text": "تھا بال بال اس کا رگ جان مصطفےٰؐ",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 20,
"Position": "Left",
"Text": "تر کرتے خوں میں کاشکے حوروں کے گیسواں",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 21,
"Position": "Right",
"Text": "جن و ملک تمام کیے ہوتے قتل کاش",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 22,
"Position": "Left",
"Text": "چھوڑا نہ ہوتا کاشکے انسان کا نشاں",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 23,
"Position": "Right",
"Text": "سیلی نسیم مرگ کی لگتی گلوں کے تیں",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 24,
"Position": "Left",
"Text": "غنچہ ہوا ہے آخر موسم کا وہ دہاں",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 25,
"Position": "Right",
"Text": "اللہ رے حسین ستم کشتہ کا جگر",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 26,
"Position": "Left",
"Text": "فارغ ہوا خدا کے تئیں دے کے امتحاں",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 27,
"Position": "Right",
"Text": "یارب جواب داور محشر کہے گا کیا",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 28,
"Position": "Left",
"Text": "بولے گا جب کہ حلق بریدہ سے یہ جواں",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 29,
"Position": "Right",
"Text": "کیا محشریں اٹھیں گی الٰہی جو حشر کو",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 30,
"Position": "Left",
"Text": "ہوگا یہ کشتہ ساتھ محمدؐ کے ہو رواں",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 31,
"Position": "Right",
"Text": "روح القدس نہ سامنے ہوگا رسولؐ کے",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 32,
"Position": "Left",
"Text": "ہوگا حسین روبرو زہرا ملول کے",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 33,
"Position": "Right",
"Text": "سیراب جس کے خوں سے ہے میدان کربلا",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 34,
"Position": "Left",
"Text": "سو تشنہ لب موا ہے وہ مہمان کربلا",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 35,
"Position": "Right",
"Text": "سینے کے تیں چراتے ہیں سب حاملان عرش",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 36,
"Position": "Left",
"Text": "سر کھینچے ہے جب آہ غریبان کربلا",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 37,
"Position": "Right",
"Text": "یہ شاہ دیں شہید ہوا ہوگا جس گھڑی",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 38,
"Position": "Left",
"Text": "دیوان حشر ہووے گا دیوان کربلا",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 39,
"Position": "Right",
"Text": "اے چرخ پیر آل پیمبر ہے سرخ پوش",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 40,
"Position": "Left",
"Text": "صلواۃ بر حسین و جوانان کربلا",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 41,
"Position": "Right",
"Text": "زہراب تیغ ظلم سروں سے گذر گیا",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 42,
"Position": "Left",
"Text": "یک شہر غرق خوں ہے بیابان کربلا",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 43,
"Position": "Right",
"Text": "لب تشنگی حسین کو یہ تھی نہ ہو سکا",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 44,
"Position": "Left",
"Text": "طوفان نوح قطرۂ طوفان کربلا",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 45,
"Position": "Right",
"Text": "روپوش ہو فلک کہ قیامت ہے جس گھڑی",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 46,
"Position": "Left",
"Text": "بے پردہ ہوں گی خیمہ نشینان کربلا",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 47,
"Position": "Right",
"Text": "کتنے کہ جن کا نام سنے بھیجئے درود",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 48,
"Position": "Left",
"Text": "افسوس ہے کہ موے پریشاں کریں نمود",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 49,
"Position": "Right",
"Text": "غافل نہ رہ سپہر کہ فتنہ بپا ہوا",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 50,
"Position": "Left",
"Text": "نکلا ہے خیمہ شام کو شہ کا جلا ہوا",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 51,
"Position": "Right",
"Text": "جس کے طناب تھے رگ جاں جبرئیل کے",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 52,
"Position": "Left",
"Text": "سو خیمہ کربلا میں رہا ہے گڑا ہوا",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 53,
"Position": "Right",
"Text": "ہے ظلم جا ہے ماتمیان حسین کا",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 54,
"Position": "Left",
"Text": "ہر نالہ لامکاں کے پرے تک چلا ہوا",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 55,
"Position": "Right",
"Text": "ہے سربرہنہ مویہ کناں بضعۃ الرسول",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 56,
"Position": "Left",
"Text": "حیراں ہیں قدسیاں کہ یہ کیا ماجرا ہوا",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 57,
"Position": "Right",
"Text": "محمل نشین عترت پیغمبر خدا",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 58,
"Position": "Left",
"Text": "ہیں سب شترسوار نمایاں یہ کیا ہوا",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 59,
"Position": "Right",
"Text": "کیا چال ہے فلک کہ سر بیکس حسین",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 60,
"Position": "Left",
"Text": "اس قافلے سے جا ہے سناں پر جدا ہوا",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 61,
"Position": "Right",
"Text": "تحریر اس گھڑی کی فغاں خامے سے نہ ہو",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 62,
"Position": "Left",
"Text": "بے سر کی لاش پر جو سر حرف وا ہوا",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 63,
"Position": "Right",
"Text": "بے تاب و بے قرار اسیر ستم ملول",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 64,
"Position": "Left",
"Text": "فریاد کرکے سارے پکارے کہ یا رسولؐ",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 65,
"Position": "Right",
"Text": "بے سر جو یہ بدن ہے تمھارا حسین ہے",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 66,
"Position": "Left",
"Text": "بیکس غریب ظلم کا مارا حسین ہے",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 67,
"Position": "Right",
"Text": "ناموس خاندان نبوت جو شام کو",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 68,
"Position": "Left",
"Text": "لے اپنے سر کے ساتھ سدھارا حسین ہے",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 69,
"Position": "Right",
"Text": "اس لشکر شکستہ ستم دیدہ کا تمام",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 70,
"Position": "Left",
"Text": "اب جس کی لاش پر ہے گذارا حسین ہے",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 71,
"Position": "Right",
"Text": "مردہ پر اس کے آؤ کہ عابد تو ہے اسیر",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 72,
"Position": "Left",
"Text": "آخر یہ بے کفن وہی پیارا حسین ہے",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 73,
"Position": "Right",
"Text": "صد طعن ہر سخن میں ہیں جن کے سو غیر ہیں",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 74,
"Position": "Left",
"Text": "جس کو نہیں ہے بات کا یارا حسین ہے",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 75,
"Position": "Right",
"Text": "رہتی تھی جس کی تیری بغل جلوہ گاہ ناز",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 76,
"Position": "Left",
"Text": "سو یہ کیے جہاں سے کنارہ حسین ہے",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 77,
"Position": "Right",
"Text": "دلجوئی سکینہ میں ہم سب ہیں اہل بیت",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 78,
"Position": "Left",
"Text": "پر یہ کرے ہے جس کو اشارہ حسین ہے",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 79,
"Position": "Right",
"Text": "سو سر تو اس کا نیزہ پہ ہے دھڑ ہے یوں خراب",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 80,
"Position": "Left",
"Text": "کس منھ سے دے وہ ظلم رسیدہ اسے جواب",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 81,
"Position": "Right",
"Text": "ہم یا رسولؐ شام کو جاتے ہیں خوار و زار",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 82,
"Position": "Left",
"Text": "مارا گیا حسین پھرا ہم سے روزگار",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 83,
"Position": "Right",
"Text": "میداں میں تن سے دست و بغل ہورہے ہیں زخم",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 84,
"Position": "Left",
"Text": "ہوتی نہیں ہے لاش نبی زادہ یک کنار",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 85,
"Position": "Right",
"Text": "جز ابر کون ہے کہ جو رووے حسین پر",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 86,
"Position": "Left",
"Text": "نالاں نہیں ہے اس پہ کوئی غیر کوہسار",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 87,
"Position": "Right",
"Text": "ہے اب جو یادگار جوانان اہل بیت",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 88,
"Position": "Left",
"Text": "ہے بار ذمہ اس کو گلا اپنا طوق دار",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 89,
"Position": "Right",
"Text": "یعنی یہ عابدیں کی اسیری و بیکسی",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 90,
"Position": "Left",
"Text": "رکھتا نہیں ہے غیر رسن کوئی دستیار",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 91,
"Position": "Right",
"Text": "انصاف دادگر تھا یہی ہم سے جو کیا",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 92,
"Position": "Left",
"Text": "خاک امام ہی پہ نکالا یہ سب غبار",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 93,
"Position": "Right",
"Text": "مایوس ہو یہ کہہ کے اسیران اہل بیت",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 94,
"Position": "Left",
"Text": "واں سے ہوئے روانہ جو روتے دلوں کو مار",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 95,
"Position": "Right",
"Text": "آندھی چلی کہ تیرہ جہاں ووہیں ہوگیا",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 96,
"Position": "Left",
"Text": "اک ابر سامنے سے اٹھا زور رو گیا",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 97,
"Position": "Right",
"Text": "دو گام چل کے پھر کیا زہرا کے تیں خطاب",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 98,
"Position": "Left",
"Text": "کہہ تشنگی حسین کی دریا کیے کباب",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 99,
"Position": "Right",
"Text": "یعنی بتول جیتے جو ہیں سو تو ہیں اسیر",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 100,
"Position": "Left",
"Text": "ان جان سے گئے ہوؤں کی مٹی ہے خراب",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 101,
"Position": "Right",
"Text": "ہر نالہ خونچکاں تو ہے جنت کو نامہ بر",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 102,
"Position": "Left",
"Text": "پر کیا لکھا ہے یہ کہ نہیں پہنچتا جواب",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 103,
"Position": "Right",
"Text": "مارا پڑا ہے ساقی کوثر کا نورچشم",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 104,
"Position": "Left",
"Text": "سو تشنہ کام ہو کے یہ کہتا تھا آب آب",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 105,
"Position": "Right",
"Text": "ہے روز بد کہ نیزے پہ جا ہے سر حسین",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 106,
"Position": "Left",
"Text": "اندھیر ہے کہ شام کو جاتا ہے آفتاب",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 107,
"Position": "Right",
"Text": "گیسو کہ ریشہ جن کا ترے خون دل میں تھا",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 108,
"Position": "Left",
"Text": "ژولیدہ ہیں گے باد پریشاں سے کھا کے تاب",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 109,
"Position": "Right",
"Text": "بے آب دشت بیچ تباہی ہے یہ جہاز",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 110,
"Position": "Left",
"Text": "طوفاں ہے یہ کہ بیٹھ گئے خیمے جوں حباب",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 111,
"Position": "Right",
"Text": "یا بضعۃ الرسول سبھی کی ہے الوداع",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 112,
"Position": "Left",
"Text": "ناموس خاندان نبی کی ہے الوداع",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 113,
"Position": "Right",
"Text": "یک بار پھر علی کی طرف سب نے کی ندا",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 114,
"Position": "Left",
"Text": "عابد انھوں میں خاصۃً کرکے ہائے ہا",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 115,
"Position": "Right",
"Text": "بولا کہ جد پاک بیاں تجھ سے کیا کروں",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 116,
"Position": "Left",
"Text": "امت نے آگ دی کہ نبیؐ ہی کا گھر جلا",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 117,
"Position": "Right",
"Text": "گھر کی خرابی عرض کروں یاکہ اپنا حال",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 118,
"Position": "Left",
"Text": "یا وہ کہوں حسین کا پایا جو خوں بہا",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 119,
"Position": "Right",
"Text": "یعنی گرانی طوق کی جس سے رکے ہے دم",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 120,
"Position": "Left",
"Text": "ہو چاک سینہ کاش کہ آوے تنک ہوا",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 121,
"Position": "Right",
"Text": "یہ سن نہاد دہر سے بھڑکی اک آگ تند",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 122,
"Position": "Left",
"Text": "ہر یک زبانہ جس کا پرے عرش سے گیا",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 123,
"Position": "Right",
"Text": "نوری و ناری آدمی حیوان اور طیر",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 124,
"Position": "Left",
"Text": "ان سب کو ایک آن میں بھسمنت کر دیا",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 125,
"Position": "Right",
"Text": "آیا ہمارے وہم پریشاں خیال میں",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 126,
"Position": "Left",
"Text": "لپٹے ہیں جا کے شعلے بہ دامان کبریا",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 127,
"Position": "Right",
"Text": "ہر ایک کو ہے درد جگرسوز یوں نصیب",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 128,
"Position": "Left",
"Text": "اللہ کو بھی کہتے ہیں شہ رگ سے ہے قریب",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 129,
"Position": "Right",
"Text": "ہم سب ہیں اب تو غربتی دشت خوفناک",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 130,
"Position": "Left",
"Text": "ملتی نہیں ہے سر کے اپر ڈالنے کو خاک",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 131,
"Position": "Right",
"Text": "کیونکر دکھاویں روضے کو ہم تیرے اپنے دل",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 132,
"Position": "Left",
"Text": "اے کاشکے قضا نے کیے ہوتے سینے چاک",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 133,
"Position": "Right",
"Text": "وہ گھر کہ جو رہا حرم کبریا کے رشک",
"CoupletIndex": 66,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 134,
"Position": "Left",
"Text": "دی شامیوں نے آگ گئے شعلے تا سماک",
"CoupletIndex": 66,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 135,
"Position": "Right",
"Text": "ناموس احمدی کو دیا غیروں نے بباد",
"CoupletIndex": 67,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 136,
"Position": "Left",
"Text": "تیرا ملاحظہ نہ کیا نے نبیؐ کا باک",
"CoupletIndex": 67,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 137,
"Position": "Right",
"Text": "یہ اک جوان کشتہ جسے چھوڑ آئے ہم",
"CoupletIndex": 68,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 138,
"Position": "Left",
"Text": "آلودہ خاک و خون میں جس کا تھا جسم پاک",
"CoupletIndex": 68,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 139,
"Position": "Right",
"Text": "تھا یہ حسین جس کا محمدؐ تھا نازکش",
"CoupletIndex": 69,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 140,
"Position": "Left",
"Text": "ناچار آفتاب سے اب اس کو ہے تپاک",
"CoupletIndex": 69,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 141,
"Position": "Right",
"Text": "دل بھر رہے ہیں دانۂ انگور کی طرح",
"CoupletIndex": 70,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 142,
"Position": "Left",
"Text": "اس داربست سبز فلک سے لگی ہے تاک",
"CoupletIndex": 70,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 143,
"Position": "Right",
"Text": "یعنی شتاب قہر الٰہی نزول ہو",
"CoupletIndex": 71,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 144,
"Position": "Left",
"Text": "روح معاویہ بھی تنک تو ملول ہو",
"CoupletIndex": 71,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 145,
"Position": "Right",
"Text": "یہ کہہ کے جد پاک سے جو وہ جواں گرا",
"CoupletIndex": 72,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 146,
"Position": "Left",
"Text": "بے طاقتی سے تپ کی امام زماں گرا",
"CoupletIndex": 72,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 147,
"Position": "Right",
"Text": "یہ سن کے مضطرب ہوئی روح وصی پاک",
"CoupletIndex": 73,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 148,
"Position": "Left",
"Text": "صدمے سے جس کے نعرے کے قصر جناں گرا",
"CoupletIndex": 73,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 149,
"Position": "Right",
"Text": "ماتم کی طرح اور فلک نے نئی رکھی",
"CoupletIndex": 74,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 150,
"Position": "Left",
"Text": "جب آگے اہل بیت کے وہ ناتواں گرا",
"CoupletIndex": 74,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 151,
"Position": "Right",
"Text": "اک شور نوحہ رو بہ بیابان پھر ہوا",
"CoupletIndex": 75,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 152,
"Position": "Left",
"Text": "جس سے ہوا گمان کہ یہ آسماں گرا",
"CoupletIndex": 75,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 153,
"Position": "Right",
"Text": "ہر اک نے بے قرار ہو یہ شور سے کہا",
"CoupletIndex": 76,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 154,
"Position": "Left",
"Text": "گرنے کی جا نہ تھی یہ تو عابد کہاں گرا",
"CoupletIndex": 76,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 155,
"Position": "Right",
"Text": "وحشت عجب طرح کی نمودار ہوگئی",
"CoupletIndex": 77,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 156,
"Position": "Left",
"Text": "جس وقت خاک رہ پہ وہ جان جہاں گرا",
"CoupletIndex": 77,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 157,
"Position": "Right",
"Text": "وحشی جو تھے غزال گئے چوکڑی کو بھول",
"CoupletIndex": 78,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 158,
"Position": "Left",
"Text": "طائر جو قدس کا تھا مع آشیاں گرا",
"CoupletIndex": 78,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 159,
"Position": "Right",
"Text": "آیا بحال بارے اٹھا دل جلا کر آہ",
"CoupletIndex": 79,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 160,
"Position": "Left",
"Text": "القصہ شام کی لی چراغ نبی نے راہ",
"CoupletIndex": 79,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 161,
"Position": "Right",
"Text": "اے چرخ کیا کہوں کہ ستمگار کیا کیا",
"CoupletIndex": 80,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 162,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھا کیا تو خانۂ حیدر جلا کیا",
"CoupletIndex": 80,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 163,
"Position": "Right",
"Text": "یہ داد تھی کہ قتل کر ابن علی کے تیں",
"CoupletIndex": 81,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 164,
"Position": "Left",
"Text": "ابن معاویہ کے تئیں بادشا کیا",
"CoupletIndex": 81,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 165,
"Position": "Right",
"Text": "کس طرح اپنی جاے رہا تو ستم شعار",
"CoupletIndex": 82,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 166,
"Position": "Left",
"Text": "گردن پہ جب حسین کے خنجر چلا کیا",
"CoupletIndex": 82,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 167,
"Position": "Right",
"Text": "مسجد میں خون گرنے سے بدتر تھا یہ عمل",
"CoupletIndex": 83,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 168,
"Position": "Left",
"Text": "سجدہ امام دیں نے لہو میں ادا کیا",
"CoupletIndex": 83,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 169,
"Position": "Right",
"Text": "کیا کیا دکھایا آنکھ مندے پر حسین نے",
"CoupletIndex": 84,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 170,
"Position": "Left",
"Text": "باقی رہے ہوؤں پہ ستم ہی رہا کیا",
"CoupletIndex": 84,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 171,
"Position": "Right",
"Text": "کیا ناخن ہلال سے سر کو کھجائے گا",
"CoupletIndex": 85,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 172,
"Position": "Left",
"Text": "عقدہ جو اہل بیت کے دل کا نہ وا کیا",
"CoupletIndex": 85,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 173,
"Position": "Right",
"Text": "ظالم ستم ہے حشر کو حلق بریدہ سے",
"CoupletIndex": 86,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 174,
"Position": "Left",
"Text": "اس کشتۂ ستم نے اگر کچھ گلہ کیا",
"CoupletIndex": 86,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 175,
"Position": "Right",
"Text": "بے تابی ایک داور محشر کو آئے گی",
"CoupletIndex": 87,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 176,
"Position": "Left",
"Text": "تیرے سبب یہ خلق بھی بخشی نہ جائے گی",
"CoupletIndex": 87,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 177,
"Position": "Right",
"Text": "خاموش میرؔ لب نہ کریں اب سخن سے ساز",
"CoupletIndex": 88,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 178,
"Position": "Left",
"Text": "چپ رہ خدا کو مان کہیں اے زباں دراز",
"CoupletIndex": 88,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 179,
"Position": "Right",
"Text": "ہر حرف تیرے منھ سے نکلتا ہے شعلہ زن",
"CoupletIndex": 89,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 180,
"Position": "Left",
"Text": "سینے میں دوستوں کے ہوا جا ہے دل گداز",
"CoupletIndex": 89,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 181,
"Position": "Right",
"Text": "کیا ظلم ہے کہ قتل ہوا ہو امام وقت",
"CoupletIndex": 90,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 182,
"Position": "Left",
"Text": "اور اس کی لاش بے کفن اوپر نہ ہو نماز",
"CoupletIndex": 90,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 183,
"Position": "Right",
"Text": "خاموش میرؔ شمع رسالت کی بجھ گئی",
"CoupletIndex": 91,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 184,
"Position": "Left",
"Text": "باد شمال ظلم نے کی صبح ترکتاز",
"CoupletIndex": 91,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 185,
"Position": "Right",
"Text": "خاموش میرؔ بس یہ جگرسوز غم نہ کہہ",
"CoupletIndex": 92,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 186,
"Position": "Left",
"Text": "گریہ کے ہم تو لخت جگر کرتے ہیں نیاز",
"CoupletIndex": 92,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 187,
"Position": "Right",
"Text": "خاموش میرؔ آتش غم ہے زبانہ کش",
"CoupletIndex": 93,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 188,
"Position": "Left",
"Text": "لگ جائے گا جگر کو کوئی داغ آہ باز",
"CoupletIndex": 93,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 189,
"Position": "Right",
"Text": "خاموش میرؔ بولنے کی جا نہیں ہے یہ",
"CoupletIndex": 94,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 190,
"Position": "Left",
"Text": "ویرانے میں پڑا رہا کہتے ہیں گنج راز",
"CoupletIndex": 94,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 191,
"Position": "Right",
"Text": "خاموش میرؔ کرتی ہے دل چاک تیری بات",
"CoupletIndex": 95,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 192,
"Position": "Left",
"Text": "صلواۃ بر حسین کہ ہوگی تری نجات",
"CoupletIndex": 95,
"SectionIndex1": 0
}
]
}