divan-data/poets/p303/marsiya/sh8816.json
Anas Rashid eb4e74f0a1 Rename export_ganjoor.py -> export_divan.py, ganjoor_ids -> divan_ids; Language ur-PK
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:51:03 +02:00

955 lines
34 KiB
JSON
Raw Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 8816,
"CatId": 820,
"Title": "امت تھی نبیؐ کی کہ یہ کفار حسینا",
"FullTitle": "میر تقی میر » مرثیہ » امت تھی نبیؐ کی کہ یہ کفار حسینا",
"FullUrl": "/p303/marsiya/sh8816",
"RhymeLetters": null,
"SourceName": "ویکی ماخذ",
"SourceUrlSlug": "wikisource",
"SourceUrl": "https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%A7%D9%85%D8%AA_%D8%AA%DA%BE%DB%8C_%D9%86%D8%A8%DB%8C%D8%90_%DA%A9%DB%8C_%DA%A9%DB%81_%DB%8C%DB%81_%DA%A9%D9%81%D8%A7%D8%B1_%D8%AD%D8%B3%DB%8C%D9%86%D8%A7",
"Language": "ur-PK",
"PoemSummary": null,
"Metre": null,
"Sections": [
{
"Index": 0,
"Number": 1,
"SectionType": "WholePoem",
"VerseType": "First",
"RhymeLetters": null,
"PlainText": "امت تھی نبیؐ کی کہ یہ کفار حسینا\r\nتو سبط تھا اس کا کہ گنہگار حسینا\r\nبے ہیچ لیا جی سے تجھے مار حسینا\r\nیہ دیں ہے تو ہم پہنیں گے زنار حسینا\r\nیوں اہل حرم کہتے ہیں وارث نہیں سر پر\r\nجو تیرے تلف ہوگئے آباد رہے گھر\r\nرکھتے تھے توقع کہ جواں سال ہے اکبر\r\nسو کھا گئی اس کو بھی وہ تلوار حسینا\r\nاصغر نہ ہوا تھا ابھی امید کی جاگہ\r\nتھا طفل نہ تھا نیک و بد دہر سے آگہ\r\nسو اس کو بھی اک تیر لگا آن کے ناگہ\r\nسجاد جو باقی ہے سو بیمار حسینا\r\nقاسم پہ کبھی اپنی نظر پڑتی تھی جاکر\r\nکہتے تھے اسے سونپے گا شہ ہم کو بلاکر\r\nسو آگے ہی تجھ سے وہ گیا سر کو کٹاکر\r\nکیا روئیے کوئی نہیں غم خوار حسینا\r\nہر چند کہ یاں سے وہ بہت دور مکاں تھا\r\nپر ترک وطن کرتے ہی ہنگامہ عیاں تھا\r\nتو آن اترتا تھا جہاں اور سماں تھا\r\nبے ڈھب تھی تبھی چرخ کی رفتار حسینا\r\nگریاں در و دیوار تھے ہنگام سفر کے\r\nہم چشم تھے پاؤں کے اثر دیدۂ تر کے\r\nدامن میں ترے دست زناں لوگ تھے گھر کے\r\nکچھ خوب نہ تھے پہلے ہی آثار حسینا\r\nیاں تو تھا اگرچند بہت مردم کم سے\r\nپر بادیہ آباد ہوا تیرے قدم سے\r\nاب تو ہے جہاں واں تئیں بے فاصلہ ہم سے\r\nسرہاے بریدہ کا ہے بازار حسینا\r\nکیا خویش و برادر ترے کیا یاور و انصار\r\nآگے ہی ترے کر گئے سب رخت سفر بار\r\nگھر لوٹ لیا سارا نہ آدم ہے نہ یک تار\r\nہو کون سیہ پوش و عزادار حسینا\r\nوارث جو کوئی ہو تو لگے اس کے جگر کو\r\nجلنا نہ سکے دیکھ وہ اس طرح سے گھر کو\r\nیوں خوش نہ کرے لوگوں کی عریانی سر کو\r\nسو غیرخدا کون ہے ستار حسینا\r\nمیدان کی سب خاک کو ہم چھان کے دیکھا\r\nتب لاشہ ترا دیر میں پہچان کے دیکھا\r\nسو جسم کو بے سر ترے اب آن کے دیکھا\r\nجی ہی میں رہی خواہش دیدار حسینا\r\nیوں خاک ملے خوں میں ترا سامنے سونا\r\nپھر طاقت رفتار کا پاؤں میں نہ ہونا\r\nکہیے بھی جو بیٹے کے تئیں ایک ہو رونا\r\nہیں اس کو تو آزار پر آزار حسینا\r\nمرنا ہو میسر تو کریں ہم تگ و دو بھی\r\nہوں اپنوں کی باتیں تو سنی جاتی ہیں سو بھی\r\nپتھر بھی کیا دل کے تئیں ہم نے پہ تو بھی\r\nاٹھتی نہیں یہ سختی گفتار حسینا\r\nکیا قہر ہے ہر پیر و جواں خستہ پڑا ہو\r\nبیٹا جو رہا ہو سو بندھے ہاتھ کھڑا ہو\r\nتو قتل ہوئے پر بھی زمیں میں نہ گڑا ہو\r\nہم ایسے ستم کے ہوں سزاوار حسینا\r\nآنکھوں کے مندے تیرے ستم سخت ہوا ہے\r\nسر ننگے ہیں سب کون سا پردہ وہ رہا ہے\r\nناموس نبیؐ قید ہو لوگوں میں کھڑا ہے\r\nدے کھینچ کوئی بیچ میں دیوار حسینا\r\nلیتے ہیں ترا نام جو سب شور و بکا کر\r\nپوچھے ہے سکینہ تجھے ہر ایک سے آکر\r\nدلجوئی کرے کون اسے پاس بلاکر\r\nہم ایک مصیبت میں گرفتار حسینا\r\nکیوں بیٹے بھتیجے سبھی یوں جاویں نہ مارے\r\nکس طور تلف ہوویں طرفدار نہ سارے\r\nتوسرپہ سلامت رہے کیونکرکے ہمارے\r\nہونا تو ہمیں دشت میں تھا خوار حسینا\r\nیہ جور کسو مذہب و ملت میں نہ دیکھا\r\nیہ طور جو دیکھا کسو صحبت میں نہ دیکھا\r\nیہ حال کسو کی بھی ہزیمت میں نہ دیکھا\r\nمارے بھی پڑا کرتے ہیں سردار حسینا\r\nکس واسطے سب روے زمیں لال ہوا ہے\r\nکاہے کو ترے باغ کا یہ حال ہوا ہے\r\nکیوں خون ترا خاک سا پامال ہوا ہے\r\nتھا تو تو سبھوں کا گل دستار حسینا\r\nکیا حال کہے یاں کے کوئی جور و جفا کا\r\nخوں بسکہ گرا خاک کے اوپر شہدا کا\r\nاٹھ سیر تو کر تو بھی تنک رنگ ہوا کا\r\nہر خار و خس دشت ہے گلزار حسینا\r\nرنج ایک جو ہووے تو ہر اک اس کو اٹھا لے\r\nجی کوئی سنبھالے کہ سکینہ کو سنبھالے\r\nتو کاشکے اب سب کے تئیں پاس بلا لے\r\nاس جینے سے ہم آئے ہیں بیزار حسینا\r\nجوں ہم لٹے دشمن کو بھی حق یوں ہی لٹاوے\r\nپردے کے تئیں اس کے بھی یک بار اٹھاوے\r\nکاہے سے کوئی منھ کے تئیں آہ چھپاوے\r\nچھوٹا نہیں ہے گھر میں تو اک تار حسینا\r\nنقصان ہوا تیرے تئیں جان کا عائد\r\nکچھ سمجھے نہ اس قوم سیہ رو کے عقائد\r\nپھر کاٹے لیے جاتے ہیں سر کو جو یہ شاید\r\nہے تجھ سے ابھی ان کو سروکار حسینا\r\nکیا کہیے ترے مر گئے عزت ہے نہ آدر\r\nسر پر نہ رہا معجر و چھوٹی نہیں چادر\r\nنے یار نہ داور نہ کوئی خویش و برادر\r\nکس سے کریں ہم درد دل اظہار حسینا\r\nمیداں میں عزیزوں کے لہو دیکھے ہیں جاری\r\nکس طرح سے موقوف کریں نالہ و زاری\r\nکرتے ہیں بہت ضبط پہ جوں ابر بہاری\r\nتھمتے نہیں یہ دیدۂ خوں بار حسینا\r\nکہتے تھے ادھر کو نہ کسی طرح پڑے راہ\r\nسو آئے چلے سیدھے یہیں خواہش اللہ\r\nتقدیر کا سمجھا نہ گیا ہم سے فریب آہ\r\nکچھ ہووے ہی گا اس میں بھی اسرار حسینا\r\nیہ آتش غم کس سے کہیں جا کہ بجھادے\r\nشعلے سے جو اٹھتے ہیں جگر میں سے بٹھادے\r\nیوں جلتے رہیں کب تئیں ہم سب کو جلادے\r\nکاش آکے کوئی ابر شرربار حسینا\r\nانواع ستم ہم نے ترے پیچھے سہا ہے\r\nکچھ تو بھی تو کہہ کاہے کو منھ موند رہا ہے\r\nبے رحم کسی شخص نے کیا تجھ سے کہا ہے\r\nمت بولیو ان لوگوں سے زنہار حسینا\r\nاس بگڑے ہوئے حال کا مشکل ہے سنورنا\r\nکیا نقل کریں خوب ہے اس جینے سے مرنا\r\nجن لوگوں سے تھا ننگ ہمیں بات کا کرنا\r\nاب ان کو سخن ہم سے ہوا عار حسینا\r\nسب حال کہیں تنگی وقت آہ جو رہ دے\r\nتجھ پاس رہیں فرصت اگر روز سیہ دے\r\nاب تو ہی کچھ اس باب میں سجاد سے کہہ دے\r\nہم شام کے جانے کو ہیں تیار حسینا\r\nبے طاقتی و ضعف بدن گرچہ عیاں ہے\r\nناچار ولے ساتھ ہمارے وہ رواں ہے\r\nانصاف سے ٹک دیکھے سو وہ چشم کہاں ہے\r\nعابد کے کف پا و سر خار حسینا\r\nہوتا نہیں اب منھ پہ یہاں خاک ملے کچھ\r\nتسکیں ہو دلوں کو جو زباں تیری ہلے کچھ\r\nسرکیں نہ قدم گاہ سے اپنا جو چلے کچھ\r\nجاتے ہیں تجھے چھوڑ کے ناچار حسینا\r\nماتم بھی ترا کریے جو فرصت دے زمانہ\r\nعزت سے ترا خاک سے بن آوے اٹھانا\r\nسو ہم نے تو دل کھول کے رونا بھی نہ جانا\r\nوقفہ نہیں دیتے یہ ستمگار حسینا\r\nیہ حرف تھے جو شور ہوا چلنے کا ناگاہ\r\nپھر میرؔ وہ قیدی بھی گئے واں سے بھر اک آہ\r\nہر غم زدہ کے لب پہ چلے جاتے ہوئے راہ\r\nآتا تھا ہر اک گام کئی بار حسینا",
"HtmlText": null,
"PoemFormat": null,
"Language": "ur-PK",
"CoupletsCount": 66
}
],
"Verses": [
{
"VOrder": 1,
"Position": "Right",
"Text": "امت تھی نبیؐ کی کہ یہ کفار حسینا",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 2,
"Position": "Left",
"Text": "تو سبط تھا اس کا کہ گنہگار حسینا",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 3,
"Position": "Right",
"Text": "بے ہیچ لیا جی سے تجھے مار حسینا",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 4,
"Position": "Left",
"Text": "یہ دیں ہے تو ہم پہنیں گے زنار حسینا",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 5,
"Position": "Right",
"Text": "یوں اہل حرم کہتے ہیں وارث نہیں سر پر",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 6,
"Position": "Left",
"Text": "جو تیرے تلف ہوگئے آباد رہے گھر",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 7,
"Position": "Right",
"Text": "رکھتے تھے توقع کہ جواں سال ہے اکبر",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 8,
"Position": "Left",
"Text": "سو کھا گئی اس کو بھی وہ تلوار حسینا",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 9,
"Position": "Right",
"Text": "اصغر نہ ہوا تھا ابھی امید کی جاگہ",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 10,
"Position": "Left",
"Text": "تھا طفل نہ تھا نیک و بد دہر سے آگہ",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 11,
"Position": "Right",
"Text": "سو اس کو بھی اک تیر لگا آن کے ناگہ",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 12,
"Position": "Left",
"Text": "سجاد جو باقی ہے سو بیمار حسینا",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 13,
"Position": "Right",
"Text": "قاسم پہ کبھی اپنی نظر پڑتی تھی جاکر",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 14,
"Position": "Left",
"Text": "کہتے تھے اسے سونپے گا شہ ہم کو بلاکر",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 15,
"Position": "Right",
"Text": "سو آگے ہی تجھ سے وہ گیا سر کو کٹاکر",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 16,
"Position": "Left",
"Text": "کیا روئیے کوئی نہیں غم خوار حسینا",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 17,
"Position": "Right",
"Text": "ہر چند کہ یاں سے وہ بہت دور مکاں تھا",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 18,
"Position": "Left",
"Text": "پر ترک وطن کرتے ہی ہنگامہ عیاں تھا",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 19,
"Position": "Right",
"Text": "تو آن اترتا تھا جہاں اور سماں تھا",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 20,
"Position": "Left",
"Text": "بے ڈھب تھی تبھی چرخ کی رفتار حسینا",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 21,
"Position": "Right",
"Text": "گریاں در و دیوار تھے ہنگام سفر کے",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 22,
"Position": "Left",
"Text": "ہم چشم تھے پاؤں کے اثر دیدۂ تر کے",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 23,
"Position": "Right",
"Text": "دامن میں ترے دست زناں لوگ تھے گھر کے",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 24,
"Position": "Left",
"Text": "کچھ خوب نہ تھے پہلے ہی آثار حسینا",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 25,
"Position": "Right",
"Text": "یاں تو تھا اگرچند بہت مردم کم سے",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 26,
"Position": "Left",
"Text": "پر بادیہ آباد ہوا تیرے قدم سے",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 27,
"Position": "Right",
"Text": "اب تو ہے جہاں واں تئیں بے فاصلہ ہم سے",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 28,
"Position": "Left",
"Text": "سرہاے بریدہ کا ہے بازار حسینا",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 29,
"Position": "Right",
"Text": "کیا خویش و برادر ترے کیا یاور و انصار",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 30,
"Position": "Left",
"Text": "آگے ہی ترے کر گئے سب رخت سفر بار",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 31,
"Position": "Right",
"Text": "گھر لوٹ لیا سارا نہ آدم ہے نہ یک تار",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 32,
"Position": "Left",
"Text": "ہو کون سیہ پوش و عزادار حسینا",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 33,
"Position": "Right",
"Text": "وارث جو کوئی ہو تو لگے اس کے جگر کو",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 34,
"Position": "Left",
"Text": "جلنا نہ سکے دیکھ وہ اس طرح سے گھر کو",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 35,
"Position": "Right",
"Text": "یوں خوش نہ کرے لوگوں کی عریانی سر کو",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 36,
"Position": "Left",
"Text": "سو غیرخدا کون ہے ستار حسینا",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 37,
"Position": "Right",
"Text": "میدان کی سب خاک کو ہم چھان کے دیکھا",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 38,
"Position": "Left",
"Text": "تب لاشہ ترا دیر میں پہچان کے دیکھا",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 39,
"Position": "Right",
"Text": "سو جسم کو بے سر ترے اب آن کے دیکھا",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 40,
"Position": "Left",
"Text": "جی ہی میں رہی خواہش دیدار حسینا",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 41,
"Position": "Right",
"Text": "یوں خاک ملے خوں میں ترا سامنے سونا",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 42,
"Position": "Left",
"Text": "پھر طاقت رفتار کا پاؤں میں نہ ہونا",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 43,
"Position": "Right",
"Text": "کہیے بھی جو بیٹے کے تئیں ایک ہو رونا",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 44,
"Position": "Left",
"Text": "ہیں اس کو تو آزار پر آزار حسینا",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 45,
"Position": "Right",
"Text": "مرنا ہو میسر تو کریں ہم تگ و دو بھی",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 46,
"Position": "Left",
"Text": "ہوں اپنوں کی باتیں تو سنی جاتی ہیں سو بھی",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 47,
"Position": "Right",
"Text": "پتھر بھی کیا دل کے تئیں ہم نے پہ تو بھی",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 48,
"Position": "Left",
"Text": "اٹھتی نہیں یہ سختی گفتار حسینا",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 49,
"Position": "Right",
"Text": "کیا قہر ہے ہر پیر و جواں خستہ پڑا ہو",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 50,
"Position": "Left",
"Text": "بیٹا جو رہا ہو سو بندھے ہاتھ کھڑا ہو",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 51,
"Position": "Right",
"Text": "تو قتل ہوئے پر بھی زمیں میں نہ گڑا ہو",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 52,
"Position": "Left",
"Text": "ہم ایسے ستم کے ہوں سزاوار حسینا",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 53,
"Position": "Right",
"Text": "آنکھوں کے مندے تیرے ستم سخت ہوا ہے",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 54,
"Position": "Left",
"Text": "سر ننگے ہیں سب کون سا پردہ وہ رہا ہے",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 55,
"Position": "Right",
"Text": "ناموس نبیؐ قید ہو لوگوں میں کھڑا ہے",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 56,
"Position": "Left",
"Text": "دے کھینچ کوئی بیچ میں دیوار حسینا",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 57,
"Position": "Right",
"Text": "لیتے ہیں ترا نام جو سب شور و بکا کر",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 58,
"Position": "Left",
"Text": "پوچھے ہے سکینہ تجھے ہر ایک سے آکر",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 59,
"Position": "Right",
"Text": "دلجوئی کرے کون اسے پاس بلاکر",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 60,
"Position": "Left",
"Text": "ہم ایک مصیبت میں گرفتار حسینا",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 61,
"Position": "Right",
"Text": "کیوں بیٹے بھتیجے سبھی یوں جاویں نہ مارے",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 62,
"Position": "Left",
"Text": "کس طور تلف ہوویں طرفدار نہ سارے",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 63,
"Position": "Right",
"Text": "توسرپہ سلامت رہے کیونکرکے ہمارے",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 64,
"Position": "Left",
"Text": "ہونا تو ہمیں دشت میں تھا خوار حسینا",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 65,
"Position": "Right",
"Text": "یہ جور کسو مذہب و ملت میں نہ دیکھا",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 66,
"Position": "Left",
"Text": "یہ طور جو دیکھا کسو صحبت میں نہ دیکھا",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 67,
"Position": "Right",
"Text": "یہ حال کسو کی بھی ہزیمت میں نہ دیکھا",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 68,
"Position": "Left",
"Text": "مارے بھی پڑا کرتے ہیں سردار حسینا",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 69,
"Position": "Right",
"Text": "کس واسطے سب روے زمیں لال ہوا ہے",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 70,
"Position": "Left",
"Text": "کاہے کو ترے باغ کا یہ حال ہوا ہے",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 71,
"Position": "Right",
"Text": "کیوں خون ترا خاک سا پامال ہوا ہے",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 72,
"Position": "Left",
"Text": "تھا تو تو سبھوں کا گل دستار حسینا",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 73,
"Position": "Right",
"Text": "کیا حال کہے یاں کے کوئی جور و جفا کا",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 74,
"Position": "Left",
"Text": "خوں بسکہ گرا خاک کے اوپر شہدا کا",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 75,
"Position": "Right",
"Text": "اٹھ سیر تو کر تو بھی تنک رنگ ہوا کا",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 76,
"Position": "Left",
"Text": "ہر خار و خس دشت ہے گلزار حسینا",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 77,
"Position": "Right",
"Text": "رنج ایک جو ہووے تو ہر اک اس کو اٹھا لے",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 78,
"Position": "Left",
"Text": "جی کوئی سنبھالے کہ سکینہ کو سنبھالے",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 79,
"Position": "Right",
"Text": "تو کاشکے اب سب کے تئیں پاس بلا لے",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 80,
"Position": "Left",
"Text": "اس جینے سے ہم آئے ہیں بیزار حسینا",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 81,
"Position": "Right",
"Text": "جوں ہم لٹے دشمن کو بھی حق یوں ہی لٹاوے",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 82,
"Position": "Left",
"Text": "پردے کے تئیں اس کے بھی یک بار اٹھاوے",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 83,
"Position": "Right",
"Text": "کاہے سے کوئی منھ کے تئیں آہ چھپاوے",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 84,
"Position": "Left",
"Text": "چھوٹا نہیں ہے گھر میں تو اک تار حسینا",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 85,
"Position": "Right",
"Text": "نقصان ہوا تیرے تئیں جان کا عائد",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 86,
"Position": "Left",
"Text": "کچھ سمجھے نہ اس قوم سیہ رو کے عقائد",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 87,
"Position": "Right",
"Text": "پھر کاٹے لیے جاتے ہیں سر کو جو یہ شاید",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 88,
"Position": "Left",
"Text": "ہے تجھ سے ابھی ان کو سروکار حسینا",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 89,
"Position": "Right",
"Text": "کیا کہیے ترے مر گئے عزت ہے نہ آدر",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 90,
"Position": "Left",
"Text": "سر پر نہ رہا معجر و چھوٹی نہیں چادر",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 91,
"Position": "Right",
"Text": "نے یار نہ داور نہ کوئی خویش و برادر",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 92,
"Position": "Left",
"Text": "کس سے کریں ہم درد دل اظہار حسینا",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 93,
"Position": "Right",
"Text": "میداں میں عزیزوں کے لہو دیکھے ہیں جاری",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 94,
"Position": "Left",
"Text": "کس طرح سے موقوف کریں نالہ و زاری",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 95,
"Position": "Right",
"Text": "کرتے ہیں بہت ضبط پہ جوں ابر بہاری",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 96,
"Position": "Left",
"Text": "تھمتے نہیں یہ دیدۂ خوں بار حسینا",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 97,
"Position": "Right",
"Text": "کہتے تھے ادھر کو نہ کسی طرح پڑے راہ",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 98,
"Position": "Left",
"Text": "سو آئے چلے سیدھے یہیں خواہش اللہ",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 99,
"Position": "Right",
"Text": "تقدیر کا سمجھا نہ گیا ہم سے فریب آہ",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 100,
"Position": "Left",
"Text": "کچھ ہووے ہی گا اس میں بھی اسرار حسینا",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 101,
"Position": "Right",
"Text": "یہ آتش غم کس سے کہیں جا کہ بجھادے",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 102,
"Position": "Left",
"Text": "شعلے سے جو اٹھتے ہیں جگر میں سے بٹھادے",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 103,
"Position": "Right",
"Text": "یوں جلتے رہیں کب تئیں ہم سب کو جلادے",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 104,
"Position": "Left",
"Text": "کاش آکے کوئی ابر شرربار حسینا",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 105,
"Position": "Right",
"Text": "انواع ستم ہم نے ترے پیچھے سہا ہے",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 106,
"Position": "Left",
"Text": "کچھ تو بھی تو کہہ کاہے کو منھ موند رہا ہے",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 107,
"Position": "Right",
"Text": "بے رحم کسی شخص نے کیا تجھ سے کہا ہے",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 108,
"Position": "Left",
"Text": "مت بولیو ان لوگوں سے زنہار حسینا",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 109,
"Position": "Right",
"Text": "اس بگڑے ہوئے حال کا مشکل ہے سنورنا",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 110,
"Position": "Left",
"Text": "کیا نقل کریں خوب ہے اس جینے سے مرنا",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 111,
"Position": "Right",
"Text": "جن لوگوں سے تھا ننگ ہمیں بات کا کرنا",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 112,
"Position": "Left",
"Text": "اب ان کو سخن ہم سے ہوا عار حسینا",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 113,
"Position": "Right",
"Text": "سب حال کہیں تنگی وقت آہ جو رہ دے",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 114,
"Position": "Left",
"Text": "تجھ پاس رہیں فرصت اگر روز سیہ دے",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 115,
"Position": "Right",
"Text": "اب تو ہی کچھ اس باب میں سجاد سے کہہ دے",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 116,
"Position": "Left",
"Text": "ہم شام کے جانے کو ہیں تیار حسینا",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 117,
"Position": "Right",
"Text": "بے طاقتی و ضعف بدن گرچہ عیاں ہے",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 118,
"Position": "Left",
"Text": "ناچار ولے ساتھ ہمارے وہ رواں ہے",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 119,
"Position": "Right",
"Text": "انصاف سے ٹک دیکھے سو وہ چشم کہاں ہے",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 120,
"Position": "Left",
"Text": "عابد کے کف پا و سر خار حسینا",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 121,
"Position": "Right",
"Text": "ہوتا نہیں اب منھ پہ یہاں خاک ملے کچھ",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 122,
"Position": "Left",
"Text": "تسکیں ہو دلوں کو جو زباں تیری ہلے کچھ",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 123,
"Position": "Right",
"Text": "سرکیں نہ قدم گاہ سے اپنا جو چلے کچھ",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 124,
"Position": "Left",
"Text": "جاتے ہیں تجھے چھوڑ کے ناچار حسینا",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 125,
"Position": "Right",
"Text": "ماتم بھی ترا کریے جو فرصت دے زمانہ",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 126,
"Position": "Left",
"Text": "عزت سے ترا خاک سے بن آوے اٹھانا",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 127,
"Position": "Right",
"Text": "سو ہم نے تو دل کھول کے رونا بھی نہ جانا",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 128,
"Position": "Left",
"Text": "وقفہ نہیں دیتے یہ ستمگار حسینا",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 129,
"Position": "Right",
"Text": "یہ حرف تھے جو شور ہوا چلنے کا ناگاہ",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 130,
"Position": "Left",
"Text": "پھر میرؔ وہ قیدی بھی گئے واں سے بھر اک آہ",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 131,
"Position": "Right",
"Text": "ہر غم زدہ کے لب پہ چلے جاتے ہوئے راہ",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 132,
"Position": "Left",
"Text": "آتا تھا ہر اک گام کئی بار حسینا",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
}
]
}