divan-data/poets/p300/marsiya/sh8696.json
Anas Rashid eb4e74f0a1 Rename export_ganjoor.py -> export_divan.py, ganjoor_ids -> divan_ids; Language ur-PK
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:51:03 +02:00

5743 lines
210 KiB
JSON
Raw Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 8696,
"CatId": 810,
"Title": "بخدا فارسِ میدانِ تہور تھا حُرؔ",
"FullTitle": "میر انیس » مرثیہ » بخدا فارسِ میدانِ تہور تھا حُرؔ",
"FullUrl": "/p300/marsiya/sh8696",
"RhymeLetters": null,
"SourceName": "ویکی ماخذ",
"SourceUrlSlug": "wikisource",
"SourceUrl": "https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%A8%D8%AE%D8%AF%D8%A7_%D9%81%D8%A7%D8%B1%D8%B3%D9%90_%D9%85%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D9%86%D9%90_%D8%AA%DB%81%D9%88%D8%B1_%D8%AA%DA%BE%D8%A7_%D8%AD%D9%8F%D8%B1%D8%94",
"Language": "ur-PK",
"PoemSummary": null,
"Metre": null,
"Sections": [
{
"Index": 0,
"Number": 1,
"SectionType": "WholePoem",
"VerseType": "First",
"RhymeLetters": null,
"PlainText": "بخدا فارسِ میدانِ تہور تھا حُرؔ\r\nایک دو لاکھ سواروں میں بہادر تھا حُرؔ\r\nنارِ دوزخ سے ابوذرؔ کی طرح حُر تھا حُرؔ\r\nگوہرِ تاجِ سرِ عرش ہو، وہ دُر تھا حُرؔ\r\nڈھونڈھ لی راہِ خدا کام بھی کیا نیک ہوا\r\nپاک طینت تھی تو انجام بھی کیا نیک ہوا\r\nواہ رے طالعِ بیدار، رہے عزت و جاہ\r\nحُرؔ پہ کیا فضلِ خدا ہو گیا، اللہ اللہ\r\nپیشوائی کو گئے آپ، شہِ عرش پناہ\r\nخضرِ قسمت نے بتا دی اسے فردوس کی راہ\r\nمدتوں دور رہے جو وہ قریب ایسا ہو\r\nبخت ایسے ہوں، اگر ہو تو نصیب ایسا ہو\r\nنار سے نور کی جانب اسے لائی تقدیر\r\nابھی ذرہ تھا ابھی ہو گیا خورشیدِ منیر\r\nشافعِ حشر نے خوش ہو کے بحل کی تقصیر\r\nتکیۂ زانوئے شبیرؔ ملا وقتِ اخیر\r\nاوج و اقبال و حشم فوجِ خدا میں پایا\r\nجب ہوا خاک تو گھر خاکِ شفا میں پایا\r\nاللہ اللہ حرِؔ صفدر و غازی کا نصیب\r\nجانِ محبوبِ الٰہی جسے فرمائے حبیب\r\nہجر میں لطف ملاقات کا دوری میں قریب\r\nوہی کام آتے ہیں محسن کے، جو ہوتے ہیں نجیب\r\nصدقے ہو جائے اسے عشقِ ولی کہتے ہیں\r\nاس کو دنیا میں سعیدِ ازلی کہتے ہیں\r\nآیا کس شوق سے کعبے کی طرف چھوڑ کے دَیر\r\nکوئی حضرت کا یگانہ بھی نہ سمجھا اسے غیر\r\nحق نے لکھ دی تھی جو تقدیر میں فردوس کی سیر\r\nفتنہ و شر سے بچا، ہو گیا انجام بخیر\r\nذکرِ خیر اس کے موے پر بھی ہوئے جاتے ہیں\r\nعملِ نیک ہر اک وقت میں کام آتے ہیں\r\nکفر کی راہ سے کارہ تھا، جو وہ نیک طریق\r\nکس بشاشت سے ہوا، رہبرِ ایماں کا رفیق\r\nتھے تو لاکھوں، پہ کسی کو بھی ہوئی یہ توفیق\r\nخُلق طینت میں ہے جس کے وہی ہوتے ہیں خلیق\r\nاوج دیندار کو، بے دیں کو سدا پستی ہے\r\nاصل جس تیغ کی اچھی وہی کستی ہے\r\nکیوں نہ بالیدہ ہو اس کا چمنِ جاہ و جلال\r\nجس کو سر سبز کرے خود اسد اللہ کا لال\r\nہو گیا فاطمہؔ کے باغ میں آتے ہی نہال\r\nوہ ثمر پائے کہ پہونچے نہ جہاں دستِ خیال\r\nکِھِل گیا غنچۂ دل عذر جو منظور ہوئے\r\nصورتِ برگِ خزاں دیدہ، گنہ دور ہوئے\r\nحُرؔ کہاں، اور کہاں احمدِؔ مرسل کا خلف\r\nبخت نے دَیر سے پہونچا دیا کعبے کی طرف\r\nدل صفا ہو گیا سینے میں تو پائے یہ شرف\r\nجب کہ آنکھیں ہوئی حق بیں، تو ملا درِّ نجف\r\nنیک جو امر ہیں، دل پر وہی ٹھن جاتے ہیں\r\nجب خدا چاہے تو بگڑے ہوئے بن جاتے ہیں\r\nوصفِ حُر میں ہے زباں معترفِ عجز و قصور\r\nآمد آمد کی بہادر کا، سنو اب مذکور\r\nجب ہوئی مستعدِ جنگ، سپاہِ مقہور\r\nمہر افلاک امامت نے کیا رن میں ظہور\r\nغل ہوا جنگ کو، اللہ کے پیارے نکلے\r\nاے فلک دیکھ، زمیں پر بھی ستارے نکلے\r\nکیا کہوں شانِ جوانانِ جنودِ اللہ\r\nکوئی ہم طلعتِ خورشید، کوئی غیرتِ ماہ\r\nباندھی شیروں نے صفِ جنگ میانِ جنگاہ\r\nچمنِ خُلد سے کرنے لگیں حوریں بھی نگاہ\r\nواں لعینوں نے درِ ظلم و ستم کھول دیا\r\nبڑھ کے عباسؔ نے یاں سبز علم کھول دیا\r\nہو گئے سرخ شجاعت سے رخِ آلِ نبیؐ\r\nآئی ٹھنڈی جو ہوا بھول گئے تشنہ لبی\r\nرن میں کڑکا ہوا، بجنے لگے باجے عربی\r\nیکہ تازوں نے کیا شورِ مبارز طلبی\r\nاک گھٹا چھا گئی ڈھالوں سے سیہ کاروں کی\r\nبرق ہر صف میں چمکنے لگی تلواروں کی\r\nبرچھیاں تول کے ہر غول سے خوں خوار بڑھے\r\nنیزے ہاتھوں میں سنبھالے ہوئے اسوار بڑھے\r\nتیر جوڑے ہوئے چلوں میں، کماں دار بڑھے\r\nبولے شہ یاں سے ابھی کوئی نہ زنہار بڑھے\r\nاسدِ حق کے گھرانے کا یہ دستور نہیں\r\nمیں نبی زادہ ہوں سبقت مجھے منظور نہیں\r\nیہ سخن سن کے مخاطب ہوئے اعدا سے امام\r\nاے سپاہِ عرب و روم و رے و کوفہ و شام\r\nتم پہ کرتا ہے حسینؔ آخری حجت کو تمام\r\nپسرِ مصحفِ ناطق ہوں سنو میرا کلام\r\nسخنِ حق کی طرف کانوں کو مصروف کرو\r\nشو باجوں کا مناسب ہو تو موقوف کرو\r\nیہ صدا سنتے ہی خود رک گیا، قرنا کا خروش\r\nتھم گیا، طبلِ وغا کی بھی وہ آواز کا جوش\r\nہو گیا جوڑ کے ہاتھوں کو، جلاجل خاموش\r\nکیا بجاتے کہ بجا تھے نہ کسی شخص کے ہوش\r\nچھیڑنا ان کو سرودوں کا بھی ناساز ہوا\r\nرعب فرزند نبیؐ سرمۂ آواز ہوا\r\nکم ہوا غلغلۂ فوج ستم جب اک بار\r\nیوں گہر بار ہوئے شہ کے لبِ گوہر بار\r\nصف کشی کس پہ ہے، یہ اے سپہِ ناہنجار\r\nقتل سادات کی، لشکر میں یہ کیسی ہے پکار\r\nوطن آواروں پہ، یہ قرق ہے کیوں پانی کا\r\nکیا زمانے میں یہی طور ہے مہمانی کا\r\nمجھ کو لڑنا نہیں منظور، یہ کیا کرتے ہو\r\nتیر جوڑے ہیں جو مجھ پر تو خطا کرتے ہو\r\nکیوں نبی زادے پہ غربت میں جفا کرتے ہو\r\nدیکھو اچھا نہیں یہ ظلم، برا کرتے ہو\r\nشمع ایماں ہوں، اگر سر مرا کٹ جائے گا\r\nیہ مرقعِ ابھی اک دم میں الٹ جائے گا\r\nمیں ہوں سردارِ شبابِ چمنِ خلد بریں\r\nمیں ہوں خالق کی قسم دوشِ محمد کا مکیں\r\nمیں ہوں انگشتر پیغمبر خاتم کا نگیں\r\nمجھ سے روشن ہے فلک مجھے سے منور ہے زمیں\r\nابھی نظروں سے نہاں نور جو میرا ہو جائے\r\nمحفلِ عالمِ امکاں میں اندھیرا ہو جائے\r\nقلزم عز و شرف کا درِ شہوار ہوں میں\r\nسب جہاں زیرِ نگیں ہے وہ جہاندار ہوں میں\r\nآج گو مصلحتاً، بیکس و ناچار ہوں\r\nورثۂِ احمدِ مختار کا، مختار ہوں میں\r\nبخدا دولتِ ایماں اسی دربار میں ہے\r\nسب بزرگوں کا تبرک مری سرکار میں ہے\r\nیہ قبا کس کی ہے بتلاؤ یہ کس کی دستار\r\nیہ زرہ کس کی ہے، پہنے ہوں جو میں سینہ فگار\r\nبر میں کس کا ہے یہ چار آئینۂ جوہر دار\r\nکس کا رہوار ہے یہ آج میں جس پر ہوں سوار\r\nکس کا یہ خود ہے، یہ تیغِ دوسر کس کی ہے\r\nکس جری کی یہ کماں ہے، یہ سپر کی کی ہے\r\nتنگ آئے گا تو رکنے کا نہیں پھر شبیرؔ\r\nایک حملے میں فنا ہوں گے یہ دو لاکھ شریر\r\nچل سکیں گے نہ تبر مجھ پہ، نہ تلوار نہ تیر\r\nکاٹ جائے گی گلے سب کے یہ برّاں شمشیر\r\nشیر ہوں لختِ دل غالبِ ہر غالب ہوں\r\nمیں جگر بند علیؔ ابنِ ابی طالبؔ ہوں\r\nمجھ کو ہوتا نہ اگر بخششِ امت کا خیال\r\nروک لیتا مجھے رستہ میں، یہ حر کی تھی مجال\r\nتھام سکتا تھا، لجامِ فرسِ برق مثال\r\nپوچھ لو دیکھا ہے اس نے، مرے شیروں کا جلال\r\nگفتگو میں سپر اس کی جو نہ ہم، ہو جاتے\r\nہاتھ اِک وار میں، پہونچوں سے قلم ہو جاتے\r\nغیظ سے ہاتھ چباتے تھے علیؔ کے دلدار\r\nنیمچے تولتے تھے عون و محمد ہر بار\r\nاگلی پڑتی تھی جگر بند حسنؔ کی تلوار\r\nمیں نے جب سر کی قسم دی تو رکے وہ جرار\r\nچلتی تلوار تو جنگل تہ و بالا ہوتا\r\nپھر نہ حُرؔ خلق میں ہوتا نہ رسالہ ہوتا\r\nتھا یہ بپھرا ہوا عباسؔ مرا شیر جواں\r\nسینۂ حُرؔ پہ رکھے دیتا تھا، نیزے کی سناں\r\nمیں یہ کرتا تھا اشارہ کہ، نہ اے بھائی جاں\r\nرحم لازم ہے ہمیں، ہم ہیں امامِ دو جہاں\r\nکچھ تردد نہیں، سر تن سے اتارا جائے\r\nکوئی بندہ نہ مرے ہاتھ سے مارا جائے\r\nگرچہ یہ امر نہیں، اہل سخا کے شایاں\r\nکہ کسی شخص کو کچھ دے کے کرے سب پہ عیاں\r\nپوچھ لو حرؔ تو ہے موجود، عیاں راچہ بیاں\r\nاسی جنگل میں، مع فوج تھا، یہ تشنہ دہاں\r\nشور تھا آج، چلیں جسم سے جانیں سب کی\r\nمنہ کے باہر نکل آئی تھیں زبانیں سب کی\r\nزیست ہر شے کی ہے، پانی سے، شجر ہو کہ بشر\r\nمجھ سے دیکھا نہ گیا، میں تو سخی کا ہوں پسر\r\nمیں نے عباسؔ دلاور سے کہا، گھبرا کر\r\nمشکوں والے ہیں کہاں، اونٹ ہیں پانی کے کدھر\r\nکرم ساقیٔ کوثر کو دکھا دو بھائی\r\nجتنا پانی ہے وہ پیاسوں کو پلا دو بھائی\r\nرہ نہ جائے کوئی گھوڑا کوئی ناقہ بے آب\r\nچھاگلیں جلد منگاؤ، مرا دل ہے بے تاب\r\nسقے مشکیزوں کا منہ کھول کے آ پہونچے شتاب\r\nمتوجہ ہوا میں خود کہ، وہ تھا، کارِ ثواب\r\nچین آیا نہ مجھے، بے انہیں آرام دیئے\r\nتھا جو اک جام کا پیاسا، اسے دو جام دیئے\r\nتھی یہی فصل یہی دھوپ یہی گرم ہوا\r\nٹھنڈے پانی پہ گرے پڑتے تھے، حُرؔ کے رفقا\r\nتشنہ کاموں کا یہ مجمع تھا کہ ملتی نہ تھی جا\r\nسقے بھر بھر کے کٹوروں کو یہ دیتے تھے صدا\r\nبھائیو آؤ، جو پانی کی طلب گاری ہے\r\nچشمۂ فیضِ حسینؔ ابنِ علیؔ جاری ہے\r\nآبِ شیریں کا جو دریا ہوا جنگل میں رواں\r\nفرس و اشتر، و قاطر نہ رہے تشنہ دہاں\r\nشکر کرنے لگے تر ہو گئی، ہر خشک زباں\r\nپانی پی پی کے دعائیں مجھے دیتے تھے جواں\r\nشور تھا ابنِ یداللہ نے جاں بخشی کی\r\nدین و دنیا کے شہنشاہ نے جاں بخشی کی\r\nایک دن وہ تھا اور اک دن یہ ہے، اللہ اللہ\r\nکہ اسی طرح، ہمیں پیاس میں، پانی کی ہے چاہ\r\nچشم امید ہو کیا، سب نے پھرالی ہے نگاہ\r\nکوئی اک جام بھی بھر کر ہمیں دیتا نہیں آہ\r\nہر مسلماں پہ نبیؐ زادے کا حق ہوتا ہے\r\nبچے روتے ہیں تو سینہ مرا شق ہوتا ہے\r\nکئی معصوم ہیں کمسن جو موئے جاتے ہیں\r\nدم اکھڑتا ہے مرا جب انہیں غش آتے ہیں\r\nپانی پانی جو وہ کہتے ہیں تو شرماتے ہیں\r\nپاس دریا ہے پہ اک بوند نہیں پاتے ہیں\r\nسچ ہے غربت کی عجب شام و سحر ہوتی ہے\r\nتیسرا دن ہے، کہ فاقوں میں بسر ہوتی ہے\r\nشہ کہ مظلومی پہ گریاں ہوئی ظالم کی سپاہ\r\nعمرِ سعدؔ نے کی، مڑ کے رخِ حُرؔ پہ نگاہ\r\nبولا وہ اشہد باللہ، بجا کہتے ہیں شاہ\r\nمحسن و منعم و آقا ہے مرا یہ ذی جاہ\r\nاِن کے احسان کا کیوں کر کوئی منکر ہو جائے\r\nسخن حق میں جو شک لائے وہ کافر ہو جائے\r\nایک میں کیا ہوں، زمانے پہ ہے احساں اِن کا\r\nابرِ رحمت ہیں خطا پوش ہے داماں، اِن کا\r\nخشک و تر پر ہے کرم، خلق میں، یکساں ان کا\r\nہے خوشا حال جو غربت میں ہو مہماں ان کا\r\nجنّتی ہے جسے حاصل یہ شرف ہوجائے\r\nجو ادھر ہو گا خدا اس کی طرف ہو جائے\r\nیہ ابھی ہاتھ اٹھا کر جو دعا فرمائیں\r\nجتنے عالم کے گنہگار ہیں بخشے جائیں\r\nحق سے جس شے کے طلب گار ہوں، فوراً پائیں\r\nجامِ کوثر یہیں فردوس سے حوریں لائیں\r\nمثلِ خورشید ہے روشن وہ شرف ان کا ہے\r\nیہ وہ بندے ہیں، کہ اللہ پہ حق جن کا ہے\r\nان سے قطرہ کوئی مانگے تو گہر دیتے ہیں\r\nہیں سخی ابنِ سخی بات پہ سر دیتے ہیں\r\nپیٹ سائل کا یہ فاقوں میں بھی بھر دیتے ہیں\r\nیاں تور زر دیتے ہیں، فردوس میں گھر دیتے ہیں\r\nآس مجرم کی، گنہ گار کی امید ہیں یہ\r\nذرہ پرور جنہیں کہتے ہیں، وہ خورشید ہیں یہ\r\nحُرؔ سے گھبرا کے یہ بولا عمرِؔ سعدِ شریر\r\nیہ تو ہے صاف طرفداریِٔ شہ کی تقریر\r\nاپنے حاکم کا نہ کچھ ذکر نہ تعریفِ امیر\r\nاللہ اللہ یہ اوصاف، یہ مدحِ شبیر\r\nسن چکا ہوں میں، کہ مضطر ہے کئی راتوں سے\r\nالفتِ شاہ ٹپکتی ہے تری باتوں سے\r\nنہ وہ آنکھیں، نہ وہ چتون، نہ وہ تیور، نہ مزاج\r\nسیدھی باتوں میں بگڑنا یہ نیا طور ہے آج\r\nتخت بخشا ہے محمدؐ کے نواسے نے کہ تاج\r\nجن کو سمجھا ہے غنی دل میں، وہ خود ہیں محتاج\r\nکون سا باغ تجھے شاہ نے دکھلایا ہے\r\nکہیں کوثر کے تو چھینٹوں میں نہیں آیا ہے\r\nکیا کسی حور کا، دکھلا دیا، حضرت نے جمال\r\nملک گیا سایۂ طوبیٰ کہ جو ایسا ہے نہال\r\nقصرِ یاقوت میں پہونچا، جو ترا رنگ ہے لال\r\nکون سے میوۂ شیریں پہ ٹپکتی ہے رال\r\nدفعتہً حقِّ نمک کو بھی فراموش کیا\r\nکیا تجھے بادۂ تسنیم نے بے ہوش کیا\r\nمیں جہاں دیدہ ہوں، سب مجھکو خبر ہے تیری\r\nقرّۃالعین محمدؐ پہ نظر ہے تیری\r\nہونٹ بھی خشک ہیں اور چشم بھی تر ہے تیری\r\nجسم خاکی ہے اِدھر، جان اُدھر ہے تیری\r\nراہ میں کچھ جو سلوک اور نوازش کی ہے\r\nتو نے فرزندِ ید اللہ سے سازش کی ہے\r\nخیر مخفی نہ رہے گا یہ قصور اور فتور\r\nلکھیں گے عہدۂ اخبار پہ جو ہیں مامور\r\nحاکمِ شام ہے جابر، وہ سزا دے گا ضرور\r\nگر تجھے دار پہ کھینچے، تو کچھ اس سے نہیں دور\r\nسب تری قوم کے سر تن سے جدا ہوئیں گے\r\nزن و فرزند، گرفتارِ بلا ہوئیں گے\r\nنفع اس امر میں جس میں میں ہو مردم کا ضرر\r\nآنکھیں نکلیں گی، محبت سے جو دیکھے گا اُدھر\r\nشجرِ قامتِ سرور پہ، جو ڈالے گا نظر\r\nسر چڑھے گا ترا برچھی پہ، یہ ہے اس کا ثمر\r\nالفتِ زلف سے بھی پیچ میں تو آئے گا\r\nخال رخ دیکھا، تو گھر خانصے لگ جائے گا\r\nبدرِ پیشانیٔ سرور کا ہے جو سر میں خیال\r\nتو اسی ماہ میں نقصاں ترا ہوئے گا کمال\r\nسب میں ہو جائے گا انگشت نما شکل ہلال\r\nتیر و شمشیر ہے، ابرو کی محبت کا مآل\r\nعشق رخسار میں، رتبہ ترا گھٹ جائے گا\r\nمنہ پہ کہتا ہوں کہ چہرہ ابھی کٹ جائے گا\r\nخوف کس بات کا پیاسوں سے یہ تھرّانا کیا\r\nلب پہ ہر مرتبہ، بیکس کی ثنا لانا کیا\r\nننگ کی بات ہے دشمن کی طرف جانا کیا\r\nہو نبی یا کہ وصی جنگ میں شرمانا کیا\r\nابھی لے جائیں جو شبیر کا سر ہاتھ لگے\r\nخلد ہم اس کو سمجھتے ہیں کہ زر ہاتھ لگے\r\nحرؔ پکارا کہ زباں بند کراو نا ہموار\r\nقابلِ لعن ہے تو اور وہ تیرا سردار\r\nابن زہراؔ ہے جگر بند رسولِ مختار\r\nمیرا کیا منہ جو کروں مدحِ امامِ ابرار\r\nاک زمانہ صفِت آلِ عبا کرتا ہے\r\nآپ قرآں میں خدا ان کی ثنا کرتا ہے\r\nوصف ایسوں کا زباں پر کوئی کیونکر لائے\r\nتین سو آئے ہوں، تعریف میں جن کی، آئے\r\nکسی انساں نے یہ دنیا میں ہیں رتبے پائے\r\nاپنا محبوب و ولی جس کو خدا فرمائے\r\nالفتِ آل میں مریئے تو خوش اقبالی ہے\r\nسنگ ہے ان کی محبت سے جو دل خالی ہے\r\nاسفلوں سے ہے محبت تجھے اور سفلہ مزاج\r\nخاک پا اس کی ہوں میں ہے جو سرِ عرش کا تاج\r\nجس کو کاندھے پہ محمدؔ کے ملی ہے معراج\r\nمیرے آقا سا سخی کون ہے کونین میں آج\r\nکیوں ترے سامنے مکروں کو نہیں بخشا ہے\r\nہاں، مجھے شاہ نے، فردوس بریں بخشا ہے\r\nباغ جو مجھ کو دکھایا اسے کیا جانے تو\r\nراحتِ روح ہے، جس باغ کے ہر پھول کو بو\r\nمجھ کو اللہ نے بخشیں ہیں وہ حوریں خوش رو\r\nکہ جنہیں تیرے فرشتوں نے نہ دیکھا ہو کبھو\r\nنام کوثر کا نہ لے تو مجھے جوش آتا ہے\r\nانہیں چھینٹوں سے تو بیہوش کو ہوش آتا ہے\r\nعزتِ دیں شرفِ کون و مکاں ہیں شبیرؔ\r\nجانِ زہراؔ ہیں محمدؐ کی زباں ہیں شبیرؔ\r\nسنگ پانی ہو، وہ اعجاز بیاں ہیں شبیرؔ\r\nجان کیوں ہو نہ ادھر، جانِ جہاں ہیں شبیرؔ\r\nمہرباں ہوں تو ابھی عقدہ کشائی ہووے\r\nوہ نہ بخشیں تو خدا تک نہ رسائی ہووے\r\nکیا میں اور کیا وہ ریاست مری، کیا میرے عیال\r\nجبکہ آفت میں پھنسے احمدِ مختار کی آل\r\nداں کی املاک و زراعت کا ہو کیا مجھ کو خیال\r\nیاں ہوئی جاتی ہے سادات کی کھیتی پامال\r\nگھر کا اب دھیان نہ بچوں کا الم ہے مجھ کو\r\nخانہ بربادیِٔ شبیرؔ کا غم ہے مجھ کو\r\nدولتِ حاکم دوں پر ہے ترا دار و مدار\r\nدارِ دنیا سے تعلق نہیں رکھتے، دیں دار\r\nکیا مجھے دار پہ کھنیچے گا، وہ ظالم غدار\r\nخوابِ غفلت ہے اسے او مرے طالع بے دار\r\nکسی سردار نے یہ اوج نہ پایا ہوگا\r\nدارِ طوبیٰ کا مرے فرق پہ سایہ ہوگا\r\nہے سر افراز سدا عاشق پیشانیِٔ شاہ\r\nسجدے کیجے کہ ہے بیت ابروؤں کی بیت اللہ\r\nعشق آنکھوں کا ہے مردم کے لئے نورِ نگاہ\r\nہے وہ یوسف جسے ہو مصحفِ رخسار کی چاہ\r\nعاشق لب کو خدا لعل و گہر دیتا ہے\r\nوہ دہن، چشمۂ کوثر کی خبر دیتا ہے\r\nخالِ رخسار نہیںِ گوئے سعادت ہے یہ\r\nمجھ سے مجرم کے لئے مہر شفاعت ہے یہ\r\nہوں جو آشفتۂ گیسو تو عبارت ہے یہ\r\nبخدا سلسلۂ بخششِ امت ہے یہ\r\nشب معراجِ رسولِ دو جہاں سمجھا ہوں\r\nاس کے ہر تار کو میں رشتۂ جاں سمجھا ہوں\r\nوصفِ دنداں میں زبان جس کی رہے گوہر بار\r\nموتیوں سے دہن اس شخص کا بھر دے غفار\r\nشوق میں سیب ذقن کے جسے آئے نہ قرار\r\nحوریں غرفے سے دکھائیں اسے رنگِ رخسار\r\nدم بہ دم چاہنے والوں کے لہو گھٹتے ہیں\r\nیہ گلا وہ ہے گلے، جس کے لئے کٹتے ہیں\r\nصدقے اُس سینے پہ ہیں، عاشقِ صافی سینا\r\nخاک اس دل پہ جو اس سینے سے رکھے کینا\r\nحق نما ہے تو جہاں میں ہے یہی آئینا\r\nاس کا عاشق ہو تو، ہوں کور کی آنکھیں بینا\r\nفیض پاتا ہے وہ دل جس میں ولا ہوتی ہے\r\nچشم کو اس کی زیارت سے جلا ہوتی ہے\r\nپاؤں یہ وہ ہیں کہ ان پاؤں کو جو ہاتھ لگائے\r\nتو سر دست سر افرازیِٔ کونین وہ پائے\r\nگردِ نعلین مبارک، جو اثر اپنا دکھائے\r\nتوتیا ہوئے خجل، کحلِ جواہر شرمائے\r\nصدقے کر دیں گے سر ان پاؤں پہ ہم ایسے ہیں\r\nدوشِ احمدؔ پہ رہے جو، یہ قدم ایسے ہیں\r\nعملِ خیر سے بہکا نہ مجھے او ابلیس\r\nیہی کونین کا مالک ہے یہی راس و رئیس\r\nکیا مجھے دے گا ترا حاکم ملعون و خسیس\r\nکچھ تردد نہیں کہہ دے کہ لکھے پرچہ نویس\r\nہاں سوئے ابنِ شہنشاہ عرب جاتا ہوں\r\nلے ستمگر، جو نہ جاتا تھا تو اب جاتا ہوں\r\nکہہ کے ڈاب سے غازی نے نکالی تلوار\r\nسرخ آنکھیں ہوئی ابرو پہ بل آئے اک بار\r\nتن کے دیکھا طرفِ فوجِ امامِ ابرار\r\nپاؤں رکھنے لگا بن بن کے زمیں پر رہوار\r\nغل ہوا سیدِ والا کا ولی جاتا ہے\r\nلو طرف دار حسینؔ ابنِ علیؔ جاتا ہے\r\nحرؔ نے نعرہ کیا، یا حیدرؔ صفدر مددے\r\nوقتِ امداد ہے، یا فاتحِ خیبر مددے\r\nزوجِ زہراؔ مددے، نفس پیمبر مددے\r\nبندۂ آل ہوں، یا خواجۂ قنبر مددے\r\nتنِ تنہا ہے غلام، اور بہت اظلم ہیں\r\nآئی آواز کہ اے حرؔ ترے حامی ہم ہیں\r\nمل گئی راہِ خدا واہ رے اقبال ترا\r\nپاک عصیاں سے ہوا نامۂ اعمال ترا\r\nجرمِ ماضی ہوئے سب عفو خوشا حال ترا\r\nجلد جا جلد کہ شائق ہے مرا لال ترا\r\nمرد ہے جس کی یہ ہمت یہ ارادہ ہووے\r\nہاں بہادر تری توفیق زیادہ ہووے\r\nمنتظر ہیں ترے سب فوجِ حسینی کے جواں\r\nدرِ فردوس پہ مشتاق کھڑا ہے رضواں\r\nراہ تکتی ہیں تری دیر سے حورانِ جناں\r\nشور کوثر پہ ہے شبیرؔ کا مہماں ہے کہاں\r\nفوجِ قدسی تری ہمت کی ثنا کرتی ہے\r\nفاطمہؔ آج ترے حق میں دعا کرتی ہے\r\nتو بہشتی ہے، یہ کافر ہیں کنشتی اے حرؔ\r\nمٹ گئی سب ترے اعمال کی زشتی اے حرؔ\r\nدیکھ اب صورتِ حورانِ بہشتی اے حرؔ\r\nکس تلاطم میں بچی ہے تری کشتی اے حرؔ\r\nغضب اللہ کا شبیرؔ کی ناراضی ہے\r\nپنجتن تجھ سے ہیں راضی تو خدا راضی ہے\r\nاور بالیدہ ہوا سن کے یہ مژدہ وہ حزبر\r\nدل بیتاب پکارا کہ نہیں طاقتِ صبر\r\nاب تو اس فوج میں اک دم کی بھی تعویق ہے جبر\r\nقعرِ دوزخ ہے، مسلماں کے لئے صحبت گبر\r\nہاں اٹھا باگ، جو شیدائے شہِ عالی ہے\r\nفوج اللہ و نبی میں تری جا خالی ہے\r\nسن کے یہ باگ جو لی، اسپ سبک تاز اڑا\r\nڈر سے رنگِ عمرِ شعبدہ پرواز اڑا\r\nکیا اڑا رخش، کہ طاؤس بصد ناز اڑا\r\nدی پرندوں نے یہ آواز کہ شہباز اڑا\r\nباغِ زہراؔ میں، نسیم سحری جاتی ہے\r\nغل تھا دربار سلیماں میں پری جاتی ہے\r\nکیا دو تین رسالوں نے تعاقب ہر چند\r\nحرؔ کا ہاتھ آنا تو کیسا نہ ملی گردِ سمند\r\nکہتے تھے شرم سے وہ لے کے جو دوڑے تھے کمند\r\nیہ چھلاوا تھا کہ آندھی، یہ فرس تھا کہ پرند\r\nکیا سبک سوئے چمن بادِ بہاری پہونچی\r\nہم یہیں رہ گئے واں حرؔ کی سواری پہونچی\r\nیاں ہوئے علمِ امامت سے شہِ دیں آگاہ\r\nہنس کے عباسؔ سے فرمایا کہ اے غیرتِ ماہ\r\nمیرے لشکر کی طرف ہے رخِ حرّ ذی جاہ\r\nسب سے کہہ دو کہ نہ روکے کوئی اس شخص کی راہ\r\nجاؤ لینے کو عجب رتبہ شناس آتا ہے\r\nمیرا مہماں، مرا عاشق، مرے پاس آتا ہے\r\nذکر یہ تھا کہ صدا دور سے آئی اِک بار\r\nالغیاث اے جگر و جانِ رسولِ مختار\r\nمجرم ایسا ہوں، کہ عصیاں کا نہیں جس کے شمار\r\nعفو کر عفو کر، اے چشمۂ فیضِ غفار\r\nپار دریائے خطا سے مری کشتی ہو جائے\r\nدوزخی بھی ترے صدقے سے بہشتی ہو جائے\r\nکئی روزوں سے تلاطم میں ہوں، اے شاہنشاہ\r\nمدد اے نوحِ غریباں، مرا بیڑا ہے تباہ\r\nدست و پا گم ہیں کچھ ایسے کہ نہیں سوجھتی راہ\r\nشور کرتا ہوں کہ بتلائے کوئی جائے پناہ\r\nابرِ رحمت کی طرف جا یہ صدا دیتے ہیں\r\nسب ترے دامنِ دولت کا پتا دیتے ہیں\r\nترے دامن کے نثار اے مرے آقائے جلیل\r\nرحم کر رحم کہ شرمندہ ہے یہ عبد ذلیل\r\nدل خنک ہوئے جو نکلے کوئی کوثر کی سبیل\r\nجان آ جائے جو مولائے دو عالم ہوں کفیل\r\nنہ وزیروں میں یہ ہمت نہ شہنشاہ میں ہے\r\nسب مرے درد کا درماں، تری درگاہ میں ہے\r\nخلق میں آپ کے والد کا کرم ہے مشہور\r\nبات میں بخش دیئے سینکڑوں بندوں کے قصور\r\nمجھ سے ہیں باگ پکڑ لینے پہ آزردہ حضور\r\nبخش دیجے تو کرم سے نہیں کچھ آپ کے دور\r\nیہ تو کیونکر کہوں، میں لائقِ تعزیر نہیں\r\nمگر اسود سے زیادہ مری تقصیر نہیں\r\nاے مددگار و معین الضعفا، ادرکنی\r\nاے خبر گیر گروہ غربا، ادرکنی\r\nپاؤں لغزش میں ہیں اے دست خدا ادرکنی\r\nہاتھ باندھے ہوں میں اے عقدہ کشا، ادرکنی\r\nدیجئے حر کو سند نار سے آزادی کی\r\nآیئے جلد خبر لیجئے فریادی کی\r\nمرے اعمال میں ہر چند سراسر ہے بدی\r\nہوں گہنگارِ خدائے ازلی و ابدی\r\nآپ ہیں مالکِ سرکارِ جنابِ احدی\r\nاے خداوندِ جہاں خُذ بیدی خُذ بیدی\r\nجو تہی دست ہیں تکتے ہیں شہنشاہ کا ہاتھ\r\nآپ کا ہاتھ زمانے میں ہے اللہ کا ہاتھ\r\nایک یہ خستہ تن اور درپئے جاں لاکھ حریف\r\nاے سلیماں کہیں پامال نہ ہو مورِ ضعیف\r\nچھوڑ کر آپ کی سرکار، کہاں جائے نحیف\r\nکیجئے اب نظر لطف، کہ ہوتا ہے خفیف\r\nہوں سرافراز جو اتنا ہی کرم ہو جائے\r\nنام قنبرؔ کے غلاموں میں رقم ہو جائے\r\nاستغاثہ یہ کیا حُرؔ نے جو بادیدۂ نم\r\nآ گیا جوش میں اللہ کا دریائے کرم\r\nخود بڑھا ہاتھوں کو پھیلائے ہوئے شہنشاہِ امم\r\nحرُ کو یہ ہاتفِ غیبی نے صدا دی اس دم\r\nشکر کر سبط رسول الثقلین آتے ہیں\r\nلے بہادر ترے لینے کو حسین آتے ہیں\r\nحرُ نے دیکھا کہ چلے آتے ہیں پیدل شبیرؔ\r\nدوڑ کر چوم لئے پائے شہ عرشِ سریر\r\nشہ نے چھاتی سے لگا کر کہا اے با توقیر\r\nمیں نے بخشی، مرے اللہ نے بخشی تقصیر\r\nمیں رضا مند ہوں کس واسطے مضطر ہے تو\r\nمجھ کو عباسؔ دلاور کے برابر ہے تو\r\nکس کے کیوں باندھا ہے ہاتھوں کو میں ہوتا ہوں خجل\r\nسہل کر دیں اسے گر اور کوئی ہو مشکل\r\nبھائی آ، مجھ سے بغل گیر تو ہو، کھول کے دل\r\nغافر و راحم و تواب ہے ربِ عادل\r\nجرم سب محو کئے حق نے ترے دفتر سے\r\nآج پیدا ہوا گویا شکمِ مادر سے\r\nحرؔ پکارا بابیِ انت و امی یا شاہ\r\nقابل عفو نہ تھے بندۂ آثم کے گناہ\r\nمجھ سے گمراہ کو اک آن میں مل جائے یہ راہ\r\nسب ہے صدقہ انہیں قدموں کا خدا ہے آگاہ\r\nمہر ذرے پہ جو ہو نیرِ تاباں ہو جائے\r\nآپ جس مور کو چاہیں وہ سلیماں ہو جائے\r\nکون مقدادؔ تھے سلمانؔ و آباذرؔ تھے کون\r\nآپ فرمائیں کہ عمارِؔ دلاور تھے کون\r\nشور عالم میں جو ہے، مالکِؔ اشتر تھے کون\r\nاے خداوندِ جہاں حضرتِ قنبرؔ تھے کون\r\nانہیں قدموں کا تصدق تھا کہ ممتاز ہوئے\r\nاسی سرکار کے خلعت سے سر افراز ہوئے\r\nشہ نے فرمایا کہ خالق کی عنایت ہے یہ سب\r\nدے کسی شخص کو بندے میں یہ مقدور ہے کب\r\nاس مسبب کی عنایت کے یہ سارے ہیں سبب\r\nوہی منعم، وہی محسن، وہی رازق، وہی رب\r\nاپنے کیسے سے نہ دام اور درم دیتے ہیں\r\nجب وہ خالق ہمیں دیتا ہے تو ہم دیتے ہیں\r\nلاکھ ہاتھ اس کے ہیں دینے کے وہ ایسا ہے جواد\r\nہم اسے بھولیں تو بھولیں، وہ ہمیں رکھتا ہے یاد\r\nرزق وہ حوصلۂ حرص سے دیتا ہے زیاد\r\nشکر کرتے نہیں معبود کا اس پر بھی عباد\r\nوہ غنی ہے کہ ہے محتاج زمانہ اس کا\r\nکبھی خالی نہیں ہوتا ہے خزانہ اس کا\r\nجس قدر اس سے طلب کیجئے خوشنود ہے وہ\r\nصاحبِ جود ہے وہاب ہے، محمود ہے وہ\r\nہاتھ پھیلائے جو سو بار تو، موجود ہے وہ\r\nبخش دیتا ہے کہ ہم عبد ہیں، معبود ہے وہ\r\nپرورش جرم پہ بھی، صبح و مسا ہوتی ہے\r\nیاں سے ہوتی ہے خطا واں سے عطا ہوتی ہے\r\nکہہ کے یہ ساتھ لئے حُرؔ کو چلے شاہِ امم\r\nہاتھ میں ہاتھ تھا مہمان کا، اللہ رے کرم\r\nراس و چپ قاسمؔ و اکبرؔ تھے، زہے شان و حشم\r\nسر پہ کھولے ہوئے تھے حضرتِ عباس علم\r\nدورسے اہلِ خطا، تیر جو برساتے تھے\r\nرفقا سائے میں ڈھالوں کے لئے آتے تھے\r\nلائے اس عزت و حرمت سے جو مہماں کو امام\r\nبولے عباس کمر کھول، اب اے نیک انجام\r\nشہ نے فرمایا مناسب ہے کوئی دم آرام\r\nعرض کی حُرؔ نے کمر خلد میں کھولے گا غلام\r\nفاتحہ پڑھ کے، یہ شمشیر و سپر باندھی ہے\r\nآج اس عزم پہ خادم نے کمر باندھی ہے\r\nہے بہت شمر و عمر سے مجھے لڑنے کی امنگ\r\nایک ہی وار میں دونوں کا کروں گا چورنگ\r\nلشکرِ شام سے پہیم چلے آتے ہیں، خدنگ\r\nشاہزادوں کے سپر ہوں، کہ عبادت ہے جنگ\r\nلیکن ایسا نہ ہو بچہ کوئی بے جاں ہو جائے\r\nپہلے یہ تازہ غلام آپ پہ قرباں ہو جائے\r\nشہ نے فرمایا کہ دشوار ہے فرقت تیری\r\nمجھکو مر کر بھی نہ بھولے گی محبت تیری\r\nوا دریغا، ہوئی کچھ ہم سے نہ خدمت تیری\r\nخیر فردوس میں ہو جائے گی دعوت تیری\r\nآج رتبہ ترا خیلِ شہدا میں ہوگا\r\nشب کو تو صحبتِ محبوب خدا میں ہوگا\r\nتجھ پہ مخفی نہیں ہفتم سے جو کچھ ہے مرا حال\r\nراہیں ہر سمت کی روکے ہوئے ہیں اہلِ ضلال\r\nقحط پانی کا ہے اس دشت میں گندم کا ہے کال\r\nنانِ جو کا بھی ہے ملنا کسی قریے میں محال\r\nسب کو ایذا عوضِ آب و غدا ملتی ہے\r\nدودھ اصغرؔ کو نہ عابدؔ کو دوا ملتی ہے\r\nحُرؔ نے رو کر سرِ تسلم جھکایا بہ ادب\r\nشہ نے رومال رکھا آنکھوں پہ رونے لگے سب\r\nجب چڑھا گھوڑے پہ وہ عاشقِ سلطانِ عرب\r\nشاہ بولے کہ عجب دوست چھٹا ہائے غضب\r\nدم بہ دم یاں سے جو آوازِ بکا جاتی تھی\r\nگریۂ آلِ محمد کی صدا آتی تھی\r\nحُرؔ چلا فوج مخالف پہ اڑا کے توسن\r\nچوکڑی بھول گئے جس کی تگاپو سے ہرن\r\nوہ جلال اور وہ شوکت، وہ غضب کی چتون\r\nہاتھ میں تیغ، کماں دوش پہ بر میں جوشن\r\nدوسرے دوش پہ شملے کے جو بل کھاتے تھے\r\nکاکلِ حور کے سب پیچ کھلے جاتے تھے\r\nزور بازو کا نمایاں تھا بھرے شانوں سے\r\nدستِ فولاد دبا جاتا تھا دستانوں سے\r\nبرچھیوں اڑتا تھا دب دب کے فرس رانوں سے\r\nآنکھ لڑ جاتی تھی، دریا کے نگہبانوں سے\r\nخودِ رومی کی، جو ضو، تابہ فلک کھاتے تھے\r\nچشمِ خورشید میں بجلی سی چمک جاتی تھی\r\nنیزۂ حُرؔ کی سناں پر نہ ٹھہرتی تھی نگاہ\r\nتھا یہ ظاہر کہ نکالے ہے زباں مارِ سیاہ\r\nقبضۂ تیغ پہ رکھے تھی سر عجز پناہ\r\nآفتابی وہ سپر، جس سے خجل گردۂ ماہ\r\nقدر اندازوں کو جانوں کے ادھر لالے تھے\r\nتیر ترکش میں نہ تھے آگ کے پرکالے تھے\r\nرن میں جب شہ کی طرف سے حُرِؔ دیں دار آیا\r\nکس بشاشت سے اڑاتا ہوا رہوار آیا\r\nغل ہوا سید مظلوم کا، غم خوار آیا\r\nجاں نثارِ خلفِ حیدرِ کرّار آیا\r\nتتّق نور سرِ راہ نظر آتا ہے\r\nجلوۂ قدرتِ اللہ نظر آتا ہے\r\nآنے جانے کا بہادر کے کروں کیا مذکور\r\nپہلے کچھ اور ہی جلوہ تھا، پر اب اور ظہور\r\nاے خوشا رتبہ فیضِ قدمِ پاک حضور\r\nغل تھا آتا ہے ملک پہنے ہوئے خلعتِ نور\r\nصحبت اہلِ ولا، دل کو جلا کرتی ہے\r\nمس کو اک آن مین اِکسیر طلا کرتی ہے\r\nواہ کیا فیض ہے، سرکارِ شہِ عالم میں\r\nذرۂِ خاک کو خورشید کیا، اک دم میں\r\nنور یہ حور میں دیکھا، نہ بنی آدم میں\r\nیہ وہی حُرِؔ جری ہے جو ابھی تھا ہم میں\r\nتن ہے خوش بو، رخِ گل رنگ تر و تازہ ہے\r\nخاک نعلینِ مبارک کی عجب غازہ ہے\r\nمہر ذرہ ہے جہاں، چہرۂ روشن ایسا\r\nچاند بھی جس سے کرے کسبِ ضیا، تن ایسا\r\nحرز ہو، بازوئے داؤد کا، جوشن ایسا\r\nہوش پریوں کے اڑے جاتے ہیں توسن ایسا\r\nگلشنِ دہر میں لو بادِ بہاری آئی\r\nقاف میں غل ہے، سلیماں کی سواری آئی\r\nحُرؔ پکارا کہ بجا کہتے ہو بے شک لاریب\r\nدامنِ حضرتِ شبیرؔ نے ڈھانپے مرے عیب\r\nدولتِ دیں سے نہ دامن مرا خالی ہے نہ جیب\r\nبارک اللہ کی دیتا ہے صدا ہاتفِ غیب\r\nفیض پا کر پئے شمشیر زنی آیا ہوں\r\nیاں سے محتاج گیا واں سے غنی آیا ہوں\r\nمجھکو خورشید کیا نورِ خدا کی ضو نے\r\nنور بخشا قمرِ فاطمہؔ کے پرتو نے\r\nبخت پائے ہیں سکندرؔ کے غلامِ نو نے\r\nگنج وہ لایا ہوں دیکھا جو نہ تھا خسرو نے\r\nدَور دَور آج سے میرا ہے، زمانہ میرا\r\nکبھی خالی نہیں ہونے کا خزانہ میرا\r\nرخِ روشن کو مرے تکتے ہو کیا حسرت سے\r\nمَل کے آیا ہوں منہ اپنا قدمِ حضرت سے\r\nنور وہ ہے جسے دیکھیں، نظرِ رغبت سے\r\nوائے وہ لوگ، جو محروم ہیں اس دولت سے\r\nمجھکو بھی دیکھ کے بیدار نہیں ہوتے ہو\r\nہے غضب آنکھیں تو کھولے ہو، مگر سوتے ہو\r\nجانِ سلطانِ رسالت کو غنیمت جانو\r\nپسرِ شاہِ ولایت کو غنیمت جانو\r\nنورِ خالق کی زیارت کو غنیمت جانو\r\nقمر برج امامت کو غنیمت جانو\r\nساتھ اس کے برکت خلق سے اٹھ جائے گی\r\nپھر جو ڈھونڈو گے یہ دولت تو نہ ہاتھ آئے گی\r\nایک سید کے مٹا دینے میں ہے کون سا نام\r\nاس ہوا پر ہو کہ بجھ جائے چراغِ اسلام\r\nگر ہو دانا تو کہو بد ہے کہ ہے نیک یہ کام\r\nخوش نما کب ہے وہ تسبیح، نہ ہو جس میں امام\r\nشکرِ احسانِ جناب احدی کرتے ہیں\r\nپیشوا سے، کہیں پیرو بھی بدی کرتے ہیں\r\nیہ سخن سن کے پکارا پسرِ سعد شریر\r\nہاں طرف دارِ شہِ دیں پہ چلیں نیزہ و تیر\r\nلئے حربوں کو بڑھا فوج کا انبوہِ کثیر\r\nفاتحہ پڑھ کے جواں مرد نے کھینچی شمشیر\r\nحُرؔ کا منہ سرخ ہوا، فوجِ ستم زرد ہوئی\r\nشعلۂ تیغ سے بجلی کی چمک گرد ہوئی\r\nرعد تھرا گیا نعرے جو سنے ضیغم کے\r\nاستخواں کانپ گئے زیرِ زمیں رستم کے\r\nتہ و بالا ہوئیں لشکر کی صفیں جم جم کے\r\nبرقِ شمشیر سے ڈر ڈر کے فرس بھی چمکے\r\nنوبتِ جنگ نہ آئی تھی کہ دل ٹوٹ گئے\r\nبیرقیں گر گئیں ہاتھوں سے نشاں چھوٹ گئے\r\nچھیڑ کر باگ، فرس کو جو ذرا گرمایا\r\nغیظ میں آن کے گھوڑا بھی غضب کف لایا\r\nشیر سا فوجِ مخالف پہ جھپٹ کر آیا\r\nروند ڈالا اسے دم میں جسے سرکش پایا\r\nاس کا قاتل تھا جو دشمن شہِ عالی کا تھا\r\nکاٹ ہر نعل میں شمشیر ہلالی کا تھا\r\nحشر برپا تھا کہ تیغِ حُؔرِ ذی جاہ چلی\r\nآگ برسانے کو بجلی سوئے جنگاہ چلی\r\nکس کرشمے سے وہ لیلیٰ ظفر، راہ چلی\r\nگہ تھمی گاہ بڑھ گاہ رکی گاہ چلی\r\nزخم سینوں کے گریباں کی طرح پھٹتے تھے\r\nچال کیا تھی کہ ہزاروں کے گلے کٹتے تھے\r\nکیں صفیں صاف، مگر منہ کی صفائی نہ گئی\r\nکج ادائی کو نہ چھوڑا، وہ لڑائی نہ گئی\r\nکاٹ چھانٹ اور وہ لگاوٹ وہ رُکھائی نہ گئی\r\nسیکڑوں خون کئے اور کہیں آئی نہ گئی\r\nشور تھا برق، پئے جلوہ گری نکلی ہے\r\nجان لینے کو اجل بن کے پری نکلی ہے\r\nجس طرف دیدۂ جوہر سے نظر کرتی ہے\r\nپل نہ گذرے کہ صفیں، زیر و زبر کرتی ہے\r\nچشم ہر چند کہ پتلی کو، سپر کرتی ہے\r\nہے وہ طرار، کہ آنکھوں میں یہ گھر کرتی ہے\r\nاس کے افسوں سے جو ساحر ہو تو جل جاتا ہے\r\nسحر پریوں کا اسی طرح سے چل جاتا ہے\r\nپھونکے بجلی کو یہ اس آگ کی ہے، پرکالا\r\nکاٹ جائے تو کبھی لہر نہ لے پھر کالا\r\nبرچھیاں چل گئیں اس پر جسے دیکھا بھالا\r\nآ گیا دام میں جس شخص پہ ڈورا ڈالا\r\nاس کے پانی مین کفِ مارِ سیہ گھولا ہے\r\nباڑھ ہے یا ملک الموت نے منہ کھولا ہے\r\nآئی جس غول پہ لاشوں سے زمیں پاٹ گئی\r\nدست و پا، صدر و کمر، گردن و سر کاٹ گئی\r\nچاٹ ایسی تھی لہو کی، کہ صفیں چاٹ گئی\r\nدیکھی تیغوں کی جدھر باڑھ، اسی گھاٹ گئی\r\nجس پہ جاتی تھی، نہ بے جان لئے پھرتی تھی\r\nایک بجلی تھی، مگر لاکھ جگہ گرتی تھی\r\nگل نئے پھولے جو برچھی پہ لگا پھل اس کا\r\nزور دکھلاتا تھا، ہر ضرب میں کس بل، اس\r\nڈھیر تھا خاک پہ کاٹا ہوا جنگل، اس کا\r\nجو بڑھا جنگ میں قصہ ہوا فیصل اس کا\r\nشور تھا دیکھئے کیوں کر یہ بلا ٹلتی ہے\r\nاس قدر جلد تو سیفی بھی نہیں چلتی ہے\r\nجنگ میں تیغ کو دعویٰ تھا کہ یکتا ہوں میں\r\nسر اٹھایا تھا یہ گھوڑے نے کہ عنقا ہوں میں\r\nچرخ کہتا تھا کہ یارب تہ و بالا ہوں میں\r\nبرق کہتی تھی کہ تلوار ہے یہ، یا ہوں میں\r\nکس میں ہے یہ جو تڑپ زیر فلک میری ہے\r\nتیغ کرتی تھی اشارہ یہ چمک میری ہے\r\nنہ تھمی سنگ سے وہ اور نہ رکی آہن سے\r\nہاتھ اڑا لے گئی پہونچوں سے تو سر گردن سے\r\nنہ اٹھی اس کی کڑی ضرب، کسی جوشن سے\r\nچل گئی بادِ مخالف جدھر آئی، سن سے\r\nجوش طوفاں کا دکھا کر وہ خوش اسلوب گئی\r\nخوں کے دریا میں ہر اک کشتیٔ تن ڈوب گئی\r\nکثرتِ جوہرِ ذاتی سے گو وہ جال میں تھی\r\nپر تڑپ صورتِ ماہی وہی ہر حال میں تھی\r\nتھی چمک جانے میں بجلی، تو پری چال میں تھی\r\nکبھی مغفر میں، کبھی سر میں، کبھی ڈھال میں تھی\r\nکہیں دم لینے کی مہلت تھی نہ بسمل کے لئے\r\nتھی جگر کے لئے برچھی تو چھری دل کے لئے\r\nصید کرنے کو جدھر صورتِ شہباز آئی\r\nلاکھ تڑپا پہ نہ بے جان لئے باز آئی\r\nغل ہوا شہپرِ شاہیں کے تلے، قاز آئی\r\nاڑ گیا طائرِ جاں اور نہ آواز آئی\r\nگرچہ قبضے میں لئے تھی اسے پر چھوڑ دیا\r\nتھا زبس صیدِ زبوں، کاٹ کے سر چھوڑ دیا\r\nآب نے آتش سوزاں کا اثر دکھلایا\r\nتاب نے مرگ مفاجات کا گھر، دکھلایا\r\nباڑھ نے جادۂ صحرائے سقر، دکھلایا\r\nکھاٹ نے آئینۂِ فتح و ظفر دکھلایا\r\nتیغ کہتی تھی در فتح کی مفتاح ہوں میں\r\nقول قبضے کا یہ تھا قابضِ ارواح ہوں میں\r\nخم وہ پایا تھا کہ شرمائے ہلالِ مہِ عید\r\nحُرؔ کے ہاتھ آ گئی تھی گلشنِ جنت کی کلید\r\nبرش ایسی تھی کہ کٹ کٹ گئی سب فوجِ یزید\r\nجامۂ کفر کے پرزے تھے زہے قطع و برید\r\nنہ بچا تارِ نفس خلق میں، جینے کے لئے\r\nچاک زخموں کے فقط رہ گئے سینے کے لئے\r\nکئی حملے کئے پیہم جو کمانداروں پر\r\nچل گئے تیر ملامت کے خطا کاروں پر\r\nچٹکیاں سب کی دھری رہ گئیں سوفاروں پر\r\nرخ پھرا تھا کہ گری برق ستم گاروں پر\r\nجل کے خرمن ہوا یوں خاک کو خوشہ نہ ملا\r\nکشمکش میں کہیں چھپنے کا بھی گوشہ نہ ملا\r\nنیزۂ فوجِ ستمگار تھے دیکھے بھالے\r\nدم میں اس شیر نیستاں نے قلم کر ڈالے\r\nگرچہ تھے جان لڑائے ہوئے لڑنے والے\r\nآفتِ مرگ کو سر سے کوئی کیوں کر ٹالے\r\nجب سواروں کے پرے جنگ پہ تُل جاتے تھے\r\nبند سب ناخنِ شمشیر سے کُھل جاتے تھے\r\nالف گرز کو کر دیتی تھی ہر ضرب میں، دال\r\nتھی ئی آمد و رفت اور نئی طرح کی چال\r\nکہیں برچھی کی اَنی تھی تو کہیں تیر کی بھال\r\nکہیں تلوار، کہیں خنجرِ برّاں، کہیں ڈھال\r\nضرب کو روک کے دشمن کو فنا کرتی تھی\r\nدم بہ دم فوج ستم گر بھی ثنا کرتی تھی\r\nشور تھا آگ ہے تلوار میں یا پانی ہے\r\nجل بجھی کشتیٔ تن خون میں طوفانی ہے\r\nضرب میں فرد ہے یہ زور میں لاثانی ہے\r\nکہتا تھا حُرؔ یہ فقط قوتِ ایمانی ہے\r\nزور تھا مجھ میں نہ ایسا، نہ وغا کی طاقت\r\nسب ہے یہ سبطِ پیمبر کی دعا کی طاقت\r\nکہہ کے یہ فوج میں پھر تشنہ جگر ڈوب گیا\r\nورطۂ قلزم آفت میں گہر ڈوب گیا\r\nلشکرِ شام کے بادل میں قمر ڈوب گیا\r\nکشمکش تھی کہ عرق میں گلِ تر ڈوب گیا\r\nتھا کبھی شیر سا بپھرا ہوا شمشیروں میں\r\nکبھی نیزوں کے نیستاں میں کبھی تیروں میں\r\nگہ چھپا اور کبھی نکلا وہ مہ برج شرف\r\nکبھی اس صف میں در آیا کبھی روندی وہ صف\r\nکبھی دریا کے کنارے کبھی صحرا کی طرف\r\nکبھی نعرہ تھا کہ صدقے ترے یا شاہِ نجف\r\nجتنے مجروح تھے دم ان کے نکل جاتے تھے\r\nشیر بھی نامِ علی سن کے دہل جاتے تھے\r\nنخل تھراتے تھے سب گونج رہا تھا جنگل\r\nسرکی جاتی تھی زمیں رن کی غضب تھی ہل چل\r\nکوند جاتی تھی، سروں پر جو وہ شمشیر اجل\r\nمنہ کے بل گرتا تھا کوئی تو کوئی سر کے بل\r\nحشر برپا تھا سواروں پہ فرس لوٹتے تھے\r\nدو پہ چار، ایک پہ دو، پانچ پہ دس لوٹتے تھے\r\nبڑھ کے فرماتے تھے عباسؔ، زہے عزت و جاہ\r\nبارک اللہ کی دیتا تھا صدا دلبرِ شاہ\r\nکہتے تھے ابنِ حسنؔ، واہ حرِ غازی واہ\r\nشاہ ہر ضرب پہ فرماتے تھے، ماشاء اللہ\r\nاپنی جاں بازی کا غازی جو صلہ پاتا تھا\r\nمسکراتا ہوا تسلیم کو جھک جاتا تھا\r\nحیف جھکنے میں لعینوں نے جو فرصت پائی\r\nسامنا چھوڑ کے سب فوج عقب سے آئی\r\nلاکھ خوں ریز اُدھر، اور اِدھر تنہائی\r\nباگ گھوڑے کی پھرانا تھا کہ برچھی کھائی\r\nآ گیا موت کے پنجے میں نہ کچھ دیر لگی\r\nفرق پر گرز لگا دوش پہ شمشیر لگی\r\nسینہ غربال ہوا، تیر چلے اعدا کے\r\nرکھ دیا شیر نے قربوس پہ سر نہوڑا کے\r\nعلیؔ اکبر نے یہ حضرت سے کہا چلا کے\r\nگر ہو ارشاد تو مہماں کو سنھالوں جا کے\r\nخانۂ زیں سے عدم کا سفری گرتا ہے\r\nخاک پر گھوڑے سے اب حرِّ جری گرتا ہے\r\nشاہ رونے لگے یہ سنتے ہی مہماں کی خبر\r\nہو گئی آنسوؤں سے ریشِ مبارک سب تر\r\nعلیؔ اکبر سے کہا تم ابھی ٹھہرو دلبر\r\nحُرؔ کی امداد کو ہم جائیں گے اے نورِ نظر\r\nکس سے اس وقت کہوں میں جو قلق مجھ پر ہے\r\nلاش مہماں کی اٹھاؤں گا کہ حق مجھ پر ہے\r\nعرض کی حضرتِ عباس نے جاتا ہے غلام\r\nجوشِ رقت میں کہا شہ نے نہیں اے گلفام\r\nمیری الفت میں ہوا قتل حرِ نیک انجام\r\nدوست کیسے، جو برے وقت میں ہم آئیں نہ کام\r\nاس پہ جب سخت گھڑی ہو گی تو کام آئیں گے\r\nلاش کیا قبر میں مہمان کی ہم جائیں گے\r\nاس کے لاشے پہ نہ جائیں، یہ مروت سے ہے دور\r\nاس سے ہم شاد ہوئے، وہ بھی تو ہو کچھ مسرور\r\nقصرِ خلد اس کو دکھائیں کہ ہوئے عفوِ قصور\r\nسرخ رو جاتا ہے دنیا سے وہ خالق کے حضور\r\nایسا ذی رتبہ کوئی خلق میں کم نکلے گا\r\nمیرے مہماں کا مری گود میں دم نکلے گا\r\nیہ سخن کہہ کے چلے رن کو، جنابِ شبیرؔ\r\nواں گِرا خاک پہ گھوڑے سے، حُرِ با توقیر\r\nدیکھ کر شاہ کو آتے ہوئے بھاگے بے پیر\r\nپہونچے لاشے پہ امامِ دو جہاں وقتِ اخیر\r\nچمنِ ہستیِٔ مہماں کو اجڑتے دیکھا\r\nایڑیاں خاک پہ زخمی کو رگڑتے دیکھا\r\nگر کے لاشے کے برابر یہ پکارے سرور\r\nہائے اے میرے مددگار و معین و یاور\r\nگرز کیا تجھ کو لگا ٹوٹ گئی میری کمر\r\nگر پڑے گھوڑے سے اور آہ نہ کی ہم کو خبر\r\nدوست کے ہجر میں کس دوست کو چین آیا ہے\r\nکھول دے آنکھوں کو بھائی کہ حسینؔ آیا ہے\r\nوہ رے حُرِّ جری میں تری ہمت کے فدا\r\nاس کو کہتے ہیں محبت اسے کہتے ہیں وفا\r\nہے یہ بیکس ترا شرمندۂ احساں بہ خدا\r\nبس یہی بھائی بھی کرتے ہیں جو کچھ تو نے کیا\r\nحق تعالیٰ چمنِ خلد میں گھر، دے بھائی\r\nاس ریاضت کا خدا تجھ کو ثمر دے بھائی\r\nحُرؔ کو چونکا کے حبیبؔ ابنِ مظاہر نے کہا\r\nآپ، بیتاب ہیں اے حؔرِ جری ہوش میں آ\r\nدیکھ دیدارِ جگر بندِ جنابِ زہراؔ\r\nکوچ در پیش ہے یہ وقت نہیں غفلت کا\r\nدم رکا ہے تو اشارے سے وصیت کر لے\r\nنزع میں نورِ الٰہی کی زیارت کر لے\r\nکسی آقا نے کبھی کی ہے یہ توقیرِ غلام\r\nدیکھ تو رحم، ترے واسطے، روتے ہیں امام\r\nبھائی فرماتے ہیں شفقت سے شہِ عرش مقام\r\nاے خوشا حال خدا سب کا کرے نیک انجام\r\nحشر تک خلق میں یہ ذکرِ غم انگیز رہا\r\nتو تو بچپن کے غلاموں سے بھی کچھ تیز رہا\r\nنیم وا چشم سے حُر نے، رخِ مولا دیکھا\r\nزیرِ سر، زانوئے شبیرؔ کا تکیا دیکھا\r\nمسکرا کر طرفِ عالمِ بالا دیکھا\r\nشہ نے فرمایا کہ اے حُرِ جری کیا دیکھا\r\nعرض کی حسن رخِ حور نظر آتا ہے\r\nفرش سے عرش تلک نور نظر آتا ہے\r\nباغ فردوس دکھاتا ہے مجھے اپنی بہار\r\nصاف نہریں ہیں رواں جھوم رہے ہیں اشجار\r\nشاخوں سے میری طرف بڑھتے ہیں میوے ہر بار\r\nحوریں لاتی ہیں جواہر کے طبق بہرِ نثار\r\nہے یہ رضواں کی صدا دھیان کدھر تیرا ہے\r\nدیکھ اے شاہ کے مہمان یہ گھر تیرا ہے\r\nمجھ کو لینے چلے آتے ہیں فرشتے یا شاہ\r\nملک الموت بھی کرتا ہے محبت کی نگاہ\r\nخلد سے شیرِ خدا نکلے ہیں اللہ اللہ\r\nلو برآمد ہوئے شبّر بھی پدر کے ہمراہ\r\nننگے سر احمد مختار کی پیاری آئی\r\nدیکھئے آپ کے نانا کی سواری آئی\r\nقبلہ رو کیجئے لاشہ مرا اے قبلۂ دیں\r\nپڑھئے یٰسین کہ اب ہے یہ دم باز پسیں\r\nکوچ نزدیک ہے، اے باد شہِ عرش نشیں\r\nلیجئے تن سے نکلتی ہے مری جانِ حزیں\r\nبات بھی اب تو زباں سے نہیں کی جاتی ہے\r\nکچھ اڑھا دیجئے مولا، مجھے نیند آتی ہے\r\nکہہ کے یہ گود میں شبیرؔ کے لی انگڑائی\r\nآیا ماتھے پہ عرق چہرے پہ زردی چھائی\r\nشہ نے فرمایا ہمیں چھوڑ چلے کیوں بھائی\r\nچل بسے حُرِّ جری پھر نہ کچھ آواز آئی\r\nطائرِ روح نے پرواز کی طوبیٰ کی طرف\r\nپتلیاں رہ گئیں پھر کر شہِ والا کی طرف\r\nبس انیسؔ اب یہ دعا مانگ کہ اے ربِّ عباد\r\nلکھنؤ کے طبقے کو تو سدا رکھ آباد\r\nرونے والے، شہِ والا کے رہیں خلق میں شاد\r\nان کے سائے میں، برومند ہوں ان کی اولاد\r\nعشرۂ ماہِ عزا نالہ کشی میں گزرے\r\nسال بھر شہ کے غلاموں کو خوشی میں گزرے",
"HtmlText": null,
"PoemFormat": null,
"Language": "ur-PK",
"CoupletsCount": 408
}
],
"Verses": [
{
"VOrder": 1,
"Position": "Right",
"Text": "بخدا فارسِ میدانِ تہور تھا حُرؔ",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 2,
"Position": "Left",
"Text": "ایک دو لاکھ سواروں میں بہادر تھا حُرؔ",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 3,
"Position": "Right",
"Text": "نارِ دوزخ سے ابوذرؔ کی طرح حُر تھا حُرؔ",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 4,
"Position": "Left",
"Text": "گوہرِ تاجِ سرِ عرش ہو، وہ دُر تھا حُرؔ",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 5,
"Position": "Right",
"Text": "ڈھونڈھ لی راہِ خدا کام بھی کیا نیک ہوا",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 6,
"Position": "Left",
"Text": "پاک طینت تھی تو انجام بھی کیا نیک ہوا",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 7,
"Position": "Right",
"Text": "واہ رے طالعِ بیدار، رہے عزت و جاہ",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 8,
"Position": "Left",
"Text": "حُرؔ پہ کیا فضلِ خدا ہو گیا، اللہ اللہ",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 9,
"Position": "Right",
"Text": "پیشوائی کو گئے آپ، شہِ عرش پناہ",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 10,
"Position": "Left",
"Text": "خضرِ قسمت نے بتا دی اسے فردوس کی راہ",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 11,
"Position": "Right",
"Text": "مدتوں دور رہے جو وہ قریب ایسا ہو",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 12,
"Position": "Left",
"Text": "بخت ایسے ہوں، اگر ہو تو نصیب ایسا ہو",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 13,
"Position": "Right",
"Text": "نار سے نور کی جانب اسے لائی تقدیر",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 14,
"Position": "Left",
"Text": "ابھی ذرہ تھا ابھی ہو گیا خورشیدِ منیر",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 15,
"Position": "Right",
"Text": "شافعِ حشر نے خوش ہو کے بحل کی تقصیر",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 16,
"Position": "Left",
"Text": "تکیۂ زانوئے شبیرؔ ملا وقتِ اخیر",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 17,
"Position": "Right",
"Text": "اوج و اقبال و حشم فوجِ خدا میں پایا",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 18,
"Position": "Left",
"Text": "جب ہوا خاک تو گھر خاکِ شفا میں پایا",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 19,
"Position": "Right",
"Text": "اللہ اللہ حرِؔ صفدر و غازی کا نصیب",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 20,
"Position": "Left",
"Text": "جانِ محبوبِ الٰہی جسے فرمائے حبیب",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 21,
"Position": "Right",
"Text": "ہجر میں لطف ملاقات کا دوری میں قریب",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 22,
"Position": "Left",
"Text": "وہی کام آتے ہیں محسن کے، جو ہوتے ہیں نجیب",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 23,
"Position": "Right",
"Text": "صدقے ہو جائے اسے عشقِ ولی کہتے ہیں",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 24,
"Position": "Left",
"Text": "اس کو دنیا میں سعیدِ ازلی کہتے ہیں",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 25,
"Position": "Right",
"Text": "آیا کس شوق سے کعبے کی طرف چھوڑ کے دَیر",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 26,
"Position": "Left",
"Text": "کوئی حضرت کا یگانہ بھی نہ سمجھا اسے غیر",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 27,
"Position": "Right",
"Text": "حق نے لکھ دی تھی جو تقدیر میں فردوس کی سیر",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 28,
"Position": "Left",
"Text": "فتنہ و شر سے بچا، ہو گیا انجام بخیر",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 29,
"Position": "Right",
"Text": "ذکرِ خیر اس کے موے پر بھی ہوئے جاتے ہیں",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 30,
"Position": "Left",
"Text": "عملِ نیک ہر اک وقت میں کام آتے ہیں",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 31,
"Position": "Right",
"Text": "کفر کی راہ سے کارہ تھا، جو وہ نیک طریق",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 32,
"Position": "Left",
"Text": "کس بشاشت سے ہوا، رہبرِ ایماں کا رفیق",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 33,
"Position": "Right",
"Text": "تھے تو لاکھوں، پہ کسی کو بھی ہوئی یہ توفیق",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 34,
"Position": "Left",
"Text": "خُلق طینت میں ہے جس کے وہی ہوتے ہیں خلیق",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 35,
"Position": "Right",
"Text": "اوج دیندار کو، بے دیں کو سدا پستی ہے",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 36,
"Position": "Left",
"Text": "اصل جس تیغ کی اچھی وہی کستی ہے",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 37,
"Position": "Right",
"Text": "کیوں نہ بالیدہ ہو اس کا چمنِ جاہ و جلال",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 38,
"Position": "Left",
"Text": "جس کو سر سبز کرے خود اسد اللہ کا لال",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 39,
"Position": "Right",
"Text": "ہو گیا فاطمہؔ کے باغ میں آتے ہی نہال",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 40,
"Position": "Left",
"Text": "وہ ثمر پائے کہ پہونچے نہ جہاں دستِ خیال",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 41,
"Position": "Right",
"Text": "کِھِل گیا غنچۂ دل عذر جو منظور ہوئے",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 42,
"Position": "Left",
"Text": "صورتِ برگِ خزاں دیدہ، گنہ دور ہوئے",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 43,
"Position": "Right",
"Text": "حُرؔ کہاں، اور کہاں احمدِؔ مرسل کا خلف",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 44,
"Position": "Left",
"Text": "بخت نے دَیر سے پہونچا دیا کعبے کی طرف",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 45,
"Position": "Right",
"Text": "دل صفا ہو گیا سینے میں تو پائے یہ شرف",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 46,
"Position": "Left",
"Text": "جب کہ آنکھیں ہوئی حق بیں، تو ملا درِّ نجف",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 47,
"Position": "Right",
"Text": "نیک جو امر ہیں، دل پر وہی ٹھن جاتے ہیں",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 48,
"Position": "Left",
"Text": "جب خدا چاہے تو بگڑے ہوئے بن جاتے ہیں",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 49,
"Position": "Right",
"Text": "وصفِ حُر میں ہے زباں معترفِ عجز و قصور",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 50,
"Position": "Left",
"Text": "آمد آمد کی بہادر کا، سنو اب مذکور",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 51,
"Position": "Right",
"Text": "جب ہوئی مستعدِ جنگ، سپاہِ مقہور",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 52,
"Position": "Left",
"Text": "مہر افلاک امامت نے کیا رن میں ظہور",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 53,
"Position": "Right",
"Text": "غل ہوا جنگ کو، اللہ کے پیارے نکلے",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 54,
"Position": "Left",
"Text": "اے فلک دیکھ، زمیں پر بھی ستارے نکلے",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 55,
"Position": "Right",
"Text": "کیا کہوں شانِ جوانانِ جنودِ اللہ",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 56,
"Position": "Left",
"Text": "کوئی ہم طلعتِ خورشید، کوئی غیرتِ ماہ",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 57,
"Position": "Right",
"Text": "باندھی شیروں نے صفِ جنگ میانِ جنگاہ",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 58,
"Position": "Left",
"Text": "چمنِ خُلد سے کرنے لگیں حوریں بھی نگاہ",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 59,
"Position": "Right",
"Text": "واں لعینوں نے درِ ظلم و ستم کھول دیا",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 60,
"Position": "Left",
"Text": "بڑھ کے عباسؔ نے یاں سبز علم کھول دیا",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 61,
"Position": "Right",
"Text": "ہو گئے سرخ شجاعت سے رخِ آلِ نبیؐ",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 62,
"Position": "Left",
"Text": "آئی ٹھنڈی جو ہوا بھول گئے تشنہ لبی",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 63,
"Position": "Right",
"Text": "رن میں کڑکا ہوا، بجنے لگے باجے عربی",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 64,
"Position": "Left",
"Text": "یکہ تازوں نے کیا شورِ مبارز طلبی",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 65,
"Position": "Right",
"Text": "اک گھٹا چھا گئی ڈھالوں سے سیہ کاروں کی",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 66,
"Position": "Left",
"Text": "برق ہر صف میں چمکنے لگی تلواروں کی",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 67,
"Position": "Right",
"Text": "برچھیاں تول کے ہر غول سے خوں خوار بڑھے",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 68,
"Position": "Left",
"Text": "نیزے ہاتھوں میں سنبھالے ہوئے اسوار بڑھے",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 69,
"Position": "Right",
"Text": "تیر جوڑے ہوئے چلوں میں، کماں دار بڑھے",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 70,
"Position": "Left",
"Text": "بولے شہ یاں سے ابھی کوئی نہ زنہار بڑھے",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 71,
"Position": "Right",
"Text": "اسدِ حق کے گھرانے کا یہ دستور نہیں",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 72,
"Position": "Left",
"Text": "میں نبی زادہ ہوں سبقت مجھے منظور نہیں",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 73,
"Position": "Right",
"Text": "یہ سخن سن کے مخاطب ہوئے اعدا سے امام",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 74,
"Position": "Left",
"Text": "اے سپاہِ عرب و روم و رے و کوفہ و شام",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 75,
"Position": "Right",
"Text": "تم پہ کرتا ہے حسینؔ آخری حجت کو تمام",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 76,
"Position": "Left",
"Text": "پسرِ مصحفِ ناطق ہوں سنو میرا کلام",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 77,
"Position": "Right",
"Text": "سخنِ حق کی طرف کانوں کو مصروف کرو",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 78,
"Position": "Left",
"Text": "شو باجوں کا مناسب ہو تو موقوف کرو",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 79,
"Position": "Right",
"Text": "یہ صدا سنتے ہی خود رک گیا، قرنا کا خروش",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 80,
"Position": "Left",
"Text": "تھم گیا، طبلِ وغا کی بھی وہ آواز کا جوش",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 81,
"Position": "Right",
"Text": "ہو گیا جوڑ کے ہاتھوں کو، جلاجل خاموش",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 82,
"Position": "Left",
"Text": "کیا بجاتے کہ بجا تھے نہ کسی شخص کے ہوش",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 83,
"Position": "Right",
"Text": "چھیڑنا ان کو سرودوں کا بھی ناساز ہوا",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 84,
"Position": "Left",
"Text": "رعب فرزند نبیؐ سرمۂ آواز ہوا",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 85,
"Position": "Right",
"Text": "کم ہوا غلغلۂ فوج ستم جب اک بار",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 86,
"Position": "Left",
"Text": "یوں گہر بار ہوئے شہ کے لبِ گوہر بار",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 87,
"Position": "Right",
"Text": "صف کشی کس پہ ہے، یہ اے سپہِ ناہنجار",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 88,
"Position": "Left",
"Text": "قتل سادات کی، لشکر میں یہ کیسی ہے پکار",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 89,
"Position": "Right",
"Text": "وطن آواروں پہ، یہ قرق ہے کیوں پانی کا",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 90,
"Position": "Left",
"Text": "کیا زمانے میں یہی طور ہے مہمانی کا",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 91,
"Position": "Right",
"Text": "مجھ کو لڑنا نہیں منظور، یہ کیا کرتے ہو",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 92,
"Position": "Left",
"Text": "تیر جوڑے ہیں جو مجھ پر تو خطا کرتے ہو",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 93,
"Position": "Right",
"Text": "کیوں نبی زادے پہ غربت میں جفا کرتے ہو",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 94,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھو اچھا نہیں یہ ظلم، برا کرتے ہو",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 95,
"Position": "Right",
"Text": "شمع ایماں ہوں، اگر سر مرا کٹ جائے گا",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 96,
"Position": "Left",
"Text": "یہ مرقعِ ابھی اک دم میں الٹ جائے گا",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 97,
"Position": "Right",
"Text": "میں ہوں سردارِ شبابِ چمنِ خلد بریں",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 98,
"Position": "Left",
"Text": "میں ہوں خالق کی قسم دوشِ محمد کا مکیں",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 99,
"Position": "Right",
"Text": "میں ہوں انگشتر پیغمبر خاتم کا نگیں",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 100,
"Position": "Left",
"Text": "مجھ سے روشن ہے فلک مجھے سے منور ہے زمیں",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 101,
"Position": "Right",
"Text": "ابھی نظروں سے نہاں نور جو میرا ہو جائے",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 102,
"Position": "Left",
"Text": "محفلِ عالمِ امکاں میں اندھیرا ہو جائے",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 103,
"Position": "Right",
"Text": "قلزم عز و شرف کا درِ شہوار ہوں میں",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 104,
"Position": "Left",
"Text": "سب جہاں زیرِ نگیں ہے وہ جہاندار ہوں میں",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 105,
"Position": "Right",
"Text": "آج گو مصلحتاً، بیکس و ناچار ہوں",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 106,
"Position": "Left",
"Text": "ورثۂِ احمدِ مختار کا، مختار ہوں میں",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 107,
"Position": "Right",
"Text": "بخدا دولتِ ایماں اسی دربار میں ہے",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 108,
"Position": "Left",
"Text": "سب بزرگوں کا تبرک مری سرکار میں ہے",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 109,
"Position": "Right",
"Text": "یہ قبا کس کی ہے بتلاؤ یہ کس کی دستار",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 110,
"Position": "Left",
"Text": "یہ زرہ کس کی ہے، پہنے ہوں جو میں سینہ فگار",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 111,
"Position": "Right",
"Text": "بر میں کس کا ہے یہ چار آئینۂ جوہر دار",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 112,
"Position": "Left",
"Text": "کس کا رہوار ہے یہ آج میں جس پر ہوں سوار",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 113,
"Position": "Right",
"Text": "کس کا یہ خود ہے، یہ تیغِ دوسر کس کی ہے",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 114,
"Position": "Left",
"Text": "کس جری کی یہ کماں ہے، یہ سپر کی کی ہے",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 115,
"Position": "Right",
"Text": "تنگ آئے گا تو رکنے کا نہیں پھر شبیرؔ",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 116,
"Position": "Left",
"Text": "ایک حملے میں فنا ہوں گے یہ دو لاکھ شریر",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 117,
"Position": "Right",
"Text": "چل سکیں گے نہ تبر مجھ پہ، نہ تلوار نہ تیر",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 118,
"Position": "Left",
"Text": "کاٹ جائے گی گلے سب کے یہ برّاں شمشیر",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 119,
"Position": "Right",
"Text": "شیر ہوں لختِ دل غالبِ ہر غالب ہوں",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 120,
"Position": "Left",
"Text": "میں جگر بند علیؔ ابنِ ابی طالبؔ ہوں",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 121,
"Position": "Right",
"Text": "مجھ کو ہوتا نہ اگر بخششِ امت کا خیال",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 122,
"Position": "Left",
"Text": "روک لیتا مجھے رستہ میں، یہ حر کی تھی مجال",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 123,
"Position": "Right",
"Text": "تھام سکتا تھا، لجامِ فرسِ برق مثال",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 124,
"Position": "Left",
"Text": "پوچھ لو دیکھا ہے اس نے، مرے شیروں کا جلال",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 125,
"Position": "Right",
"Text": "گفتگو میں سپر اس کی جو نہ ہم، ہو جاتے",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 126,
"Position": "Left",
"Text": "ہاتھ اِک وار میں، پہونچوں سے قلم ہو جاتے",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 127,
"Position": "Right",
"Text": "غیظ سے ہاتھ چباتے تھے علیؔ کے دلدار",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 128,
"Position": "Left",
"Text": "نیمچے تولتے تھے عون و محمد ہر بار",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 129,
"Position": "Right",
"Text": "اگلی پڑتی تھی جگر بند حسنؔ کی تلوار",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 130,
"Position": "Left",
"Text": "میں نے جب سر کی قسم دی تو رکے وہ جرار",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 131,
"Position": "Right",
"Text": "چلتی تلوار تو جنگل تہ و بالا ہوتا",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 132,
"Position": "Left",
"Text": "پھر نہ حُرؔ خلق میں ہوتا نہ رسالہ ہوتا",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 133,
"Position": "Right",
"Text": "تھا یہ بپھرا ہوا عباسؔ مرا شیر جواں",
"CoupletIndex": 66,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 134,
"Position": "Left",
"Text": "سینۂ حُرؔ پہ رکھے دیتا تھا، نیزے کی سناں",
"CoupletIndex": 66,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 135,
"Position": "Right",
"Text": "میں یہ کرتا تھا اشارہ کہ، نہ اے بھائی جاں",
"CoupletIndex": 67,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 136,
"Position": "Left",
"Text": "رحم لازم ہے ہمیں، ہم ہیں امامِ دو جہاں",
"CoupletIndex": 67,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 137,
"Position": "Right",
"Text": "کچھ تردد نہیں، سر تن سے اتارا جائے",
"CoupletIndex": 68,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 138,
"Position": "Left",
"Text": "کوئی بندہ نہ مرے ہاتھ سے مارا جائے",
"CoupletIndex": 68,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 139,
"Position": "Right",
"Text": "گرچہ یہ امر نہیں، اہل سخا کے شایاں",
"CoupletIndex": 69,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 140,
"Position": "Left",
"Text": "کہ کسی شخص کو کچھ دے کے کرے سب پہ عیاں",
"CoupletIndex": 69,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 141,
"Position": "Right",
"Text": "پوچھ لو حرؔ تو ہے موجود، عیاں راچہ بیاں",
"CoupletIndex": 70,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 142,
"Position": "Left",
"Text": "اسی جنگل میں، مع فوج تھا، یہ تشنہ دہاں",
"CoupletIndex": 70,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 143,
"Position": "Right",
"Text": "شور تھا آج، چلیں جسم سے جانیں سب کی",
"CoupletIndex": 71,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 144,
"Position": "Left",
"Text": "منہ کے باہر نکل آئی تھیں زبانیں سب کی",
"CoupletIndex": 71,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 145,
"Position": "Right",
"Text": "زیست ہر شے کی ہے، پانی سے، شجر ہو کہ بشر",
"CoupletIndex": 72,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 146,
"Position": "Left",
"Text": "مجھ سے دیکھا نہ گیا، میں تو سخی کا ہوں پسر",
"CoupletIndex": 72,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 147,
"Position": "Right",
"Text": "میں نے عباسؔ دلاور سے کہا، گھبرا کر",
"CoupletIndex": 73,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 148,
"Position": "Left",
"Text": "مشکوں والے ہیں کہاں، اونٹ ہیں پانی کے کدھر",
"CoupletIndex": 73,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 149,
"Position": "Right",
"Text": "کرم ساقیٔ کوثر کو دکھا دو بھائی",
"CoupletIndex": 74,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 150,
"Position": "Left",
"Text": "جتنا پانی ہے وہ پیاسوں کو پلا دو بھائی",
"CoupletIndex": 74,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 151,
"Position": "Right",
"Text": "رہ نہ جائے کوئی گھوڑا کوئی ناقہ بے آب",
"CoupletIndex": 75,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 152,
"Position": "Left",
"Text": "چھاگلیں جلد منگاؤ، مرا دل ہے بے تاب",
"CoupletIndex": 75,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 153,
"Position": "Right",
"Text": "سقے مشکیزوں کا منہ کھول کے آ پہونچے شتاب",
"CoupletIndex": 76,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 154,
"Position": "Left",
"Text": "متوجہ ہوا میں خود کہ، وہ تھا، کارِ ثواب",
"CoupletIndex": 76,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 155,
"Position": "Right",
"Text": "چین آیا نہ مجھے، بے انہیں آرام دیئے",
"CoupletIndex": 77,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 156,
"Position": "Left",
"Text": "تھا جو اک جام کا پیاسا، اسے دو جام دیئے",
"CoupletIndex": 77,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 157,
"Position": "Right",
"Text": "تھی یہی فصل یہی دھوپ یہی گرم ہوا",
"CoupletIndex": 78,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 158,
"Position": "Left",
"Text": "ٹھنڈے پانی پہ گرے پڑتے تھے، حُرؔ کے رفقا",
"CoupletIndex": 78,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 159,
"Position": "Right",
"Text": "تشنہ کاموں کا یہ مجمع تھا کہ ملتی نہ تھی جا",
"CoupletIndex": 79,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 160,
"Position": "Left",
"Text": "سقے بھر بھر کے کٹوروں کو یہ دیتے تھے صدا",
"CoupletIndex": 79,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 161,
"Position": "Right",
"Text": "بھائیو آؤ، جو پانی کی طلب گاری ہے",
"CoupletIndex": 80,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 162,
"Position": "Left",
"Text": "چشمۂ فیضِ حسینؔ ابنِ علیؔ جاری ہے",
"CoupletIndex": 80,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 163,
"Position": "Right",
"Text": "آبِ شیریں کا جو دریا ہوا جنگل میں رواں",
"CoupletIndex": 81,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 164,
"Position": "Left",
"Text": "فرس و اشتر، و قاطر نہ رہے تشنہ دہاں",
"CoupletIndex": 81,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 165,
"Position": "Right",
"Text": "شکر کرنے لگے تر ہو گئی، ہر خشک زباں",
"CoupletIndex": 82,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 166,
"Position": "Left",
"Text": "پانی پی پی کے دعائیں مجھے دیتے تھے جواں",
"CoupletIndex": 82,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 167,
"Position": "Right",
"Text": "شور تھا ابنِ یداللہ نے جاں بخشی کی",
"CoupletIndex": 83,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 168,
"Position": "Left",
"Text": "دین و دنیا کے شہنشاہ نے جاں بخشی کی",
"CoupletIndex": 83,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 169,
"Position": "Right",
"Text": "ایک دن وہ تھا اور اک دن یہ ہے، اللہ اللہ",
"CoupletIndex": 84,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 170,
"Position": "Left",
"Text": "کہ اسی طرح، ہمیں پیاس میں، پانی کی ہے چاہ",
"CoupletIndex": 84,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 171,
"Position": "Right",
"Text": "چشم امید ہو کیا، سب نے پھرالی ہے نگاہ",
"CoupletIndex": 85,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 172,
"Position": "Left",
"Text": "کوئی اک جام بھی بھر کر ہمیں دیتا نہیں آہ",
"CoupletIndex": 85,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 173,
"Position": "Right",
"Text": "ہر مسلماں پہ نبیؐ زادے کا حق ہوتا ہے",
"CoupletIndex": 86,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 174,
"Position": "Left",
"Text": "بچے روتے ہیں تو سینہ مرا شق ہوتا ہے",
"CoupletIndex": 86,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 175,
"Position": "Right",
"Text": "کئی معصوم ہیں کمسن جو موئے جاتے ہیں",
"CoupletIndex": 87,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 176,
"Position": "Left",
"Text": "دم اکھڑتا ہے مرا جب انہیں غش آتے ہیں",
"CoupletIndex": 87,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 177,
"Position": "Right",
"Text": "پانی پانی جو وہ کہتے ہیں تو شرماتے ہیں",
"CoupletIndex": 88,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 178,
"Position": "Left",
"Text": "پاس دریا ہے پہ اک بوند نہیں پاتے ہیں",
"CoupletIndex": 88,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 179,
"Position": "Right",
"Text": "سچ ہے غربت کی عجب شام و سحر ہوتی ہے",
"CoupletIndex": 89,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 180,
"Position": "Left",
"Text": "تیسرا دن ہے، کہ فاقوں میں بسر ہوتی ہے",
"CoupletIndex": 89,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 181,
"Position": "Right",
"Text": "شہ کہ مظلومی پہ گریاں ہوئی ظالم کی سپاہ",
"CoupletIndex": 90,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 182,
"Position": "Left",
"Text": "عمرِ سعدؔ نے کی، مڑ کے رخِ حُرؔ پہ نگاہ",
"CoupletIndex": 90,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 183,
"Position": "Right",
"Text": "بولا وہ اشہد باللہ، بجا کہتے ہیں شاہ",
"CoupletIndex": 91,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 184,
"Position": "Left",
"Text": "محسن و منعم و آقا ہے مرا یہ ذی جاہ",
"CoupletIndex": 91,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 185,
"Position": "Right",
"Text": "اِن کے احسان کا کیوں کر کوئی منکر ہو جائے",
"CoupletIndex": 92,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 186,
"Position": "Left",
"Text": "سخن حق میں جو شک لائے وہ کافر ہو جائے",
"CoupletIndex": 92,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 187,
"Position": "Right",
"Text": "ایک میں کیا ہوں، زمانے پہ ہے احساں اِن کا",
"CoupletIndex": 93,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 188,
"Position": "Left",
"Text": "ابرِ رحمت ہیں خطا پوش ہے داماں، اِن کا",
"CoupletIndex": 93,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 189,
"Position": "Right",
"Text": "خشک و تر پر ہے کرم، خلق میں، یکساں ان کا",
"CoupletIndex": 94,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 190,
"Position": "Left",
"Text": "ہے خوشا حال جو غربت میں ہو مہماں ان کا",
"CoupletIndex": 94,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 191,
"Position": "Right",
"Text": "جنّتی ہے جسے حاصل یہ شرف ہوجائے",
"CoupletIndex": 95,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 192,
"Position": "Left",
"Text": "جو ادھر ہو گا خدا اس کی طرف ہو جائے",
"CoupletIndex": 95,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 193,
"Position": "Right",
"Text": "یہ ابھی ہاتھ اٹھا کر جو دعا فرمائیں",
"CoupletIndex": 96,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 194,
"Position": "Left",
"Text": "جتنے عالم کے گنہگار ہیں بخشے جائیں",
"CoupletIndex": 96,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 195,
"Position": "Right",
"Text": "حق سے جس شے کے طلب گار ہوں، فوراً پائیں",
"CoupletIndex": 97,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 196,
"Position": "Left",
"Text": "جامِ کوثر یہیں فردوس سے حوریں لائیں",
"CoupletIndex": 97,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 197,
"Position": "Right",
"Text": "مثلِ خورشید ہے روشن وہ شرف ان کا ہے",
"CoupletIndex": 98,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 198,
"Position": "Left",
"Text": "یہ وہ بندے ہیں، کہ اللہ پہ حق جن کا ہے",
"CoupletIndex": 98,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 199,
"Position": "Right",
"Text": "ان سے قطرہ کوئی مانگے تو گہر دیتے ہیں",
"CoupletIndex": 99,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 200,
"Position": "Left",
"Text": "ہیں سخی ابنِ سخی بات پہ سر دیتے ہیں",
"CoupletIndex": 99,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 201,
"Position": "Right",
"Text": "پیٹ سائل کا یہ فاقوں میں بھی بھر دیتے ہیں",
"CoupletIndex": 100,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 202,
"Position": "Left",
"Text": "یاں تور زر دیتے ہیں، فردوس میں گھر دیتے ہیں",
"CoupletIndex": 100,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 203,
"Position": "Right",
"Text": "آس مجرم کی، گنہ گار کی امید ہیں یہ",
"CoupletIndex": 101,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 204,
"Position": "Left",
"Text": "ذرہ پرور جنہیں کہتے ہیں، وہ خورشید ہیں یہ",
"CoupletIndex": 101,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 205,
"Position": "Right",
"Text": "حُرؔ سے گھبرا کے یہ بولا عمرِؔ سعدِ شریر",
"CoupletIndex": 102,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 206,
"Position": "Left",
"Text": "یہ تو ہے صاف طرفداریِٔ شہ کی تقریر",
"CoupletIndex": 102,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 207,
"Position": "Right",
"Text": "اپنے حاکم کا نہ کچھ ذکر نہ تعریفِ امیر",
"CoupletIndex": 103,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 208,
"Position": "Left",
"Text": "اللہ اللہ یہ اوصاف، یہ مدحِ شبیر",
"CoupletIndex": 103,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 209,
"Position": "Right",
"Text": "سن چکا ہوں میں، کہ مضطر ہے کئی راتوں سے",
"CoupletIndex": 104,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 210,
"Position": "Left",
"Text": "الفتِ شاہ ٹپکتی ہے تری باتوں سے",
"CoupletIndex": 104,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 211,
"Position": "Right",
"Text": "نہ وہ آنکھیں، نہ وہ چتون، نہ وہ تیور، نہ مزاج",
"CoupletIndex": 105,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 212,
"Position": "Left",
"Text": "سیدھی باتوں میں بگڑنا یہ نیا طور ہے آج",
"CoupletIndex": 105,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 213,
"Position": "Right",
"Text": "تخت بخشا ہے محمدؐ کے نواسے نے کہ تاج",
"CoupletIndex": 106,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 214,
"Position": "Left",
"Text": "جن کو سمجھا ہے غنی دل میں، وہ خود ہیں محتاج",
"CoupletIndex": 106,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 215,
"Position": "Right",
"Text": "کون سا باغ تجھے شاہ نے دکھلایا ہے",
"CoupletIndex": 107,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 216,
"Position": "Left",
"Text": "کہیں کوثر کے تو چھینٹوں میں نہیں آیا ہے",
"CoupletIndex": 107,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 217,
"Position": "Right",
"Text": "کیا کسی حور کا، دکھلا دیا، حضرت نے جمال",
"CoupletIndex": 108,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 218,
"Position": "Left",
"Text": "ملک گیا سایۂ طوبیٰ کہ جو ایسا ہے نہال",
"CoupletIndex": 108,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 219,
"Position": "Right",
"Text": "قصرِ یاقوت میں پہونچا، جو ترا رنگ ہے لال",
"CoupletIndex": 109,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 220,
"Position": "Left",
"Text": "کون سے میوۂ شیریں پہ ٹپکتی ہے رال",
"CoupletIndex": 109,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 221,
"Position": "Right",
"Text": "دفعتہً حقِّ نمک کو بھی فراموش کیا",
"CoupletIndex": 110,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 222,
"Position": "Left",
"Text": "کیا تجھے بادۂ تسنیم نے بے ہوش کیا",
"CoupletIndex": 110,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 223,
"Position": "Right",
"Text": "میں جہاں دیدہ ہوں، سب مجھکو خبر ہے تیری",
"CoupletIndex": 111,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 224,
"Position": "Left",
"Text": "قرّۃالعین محمدؐ پہ نظر ہے تیری",
"CoupletIndex": 111,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 225,
"Position": "Right",
"Text": "ہونٹ بھی خشک ہیں اور چشم بھی تر ہے تیری",
"CoupletIndex": 112,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 226,
"Position": "Left",
"Text": "جسم خاکی ہے اِدھر، جان اُدھر ہے تیری",
"CoupletIndex": 112,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 227,
"Position": "Right",
"Text": "راہ میں کچھ جو سلوک اور نوازش کی ہے",
"CoupletIndex": 113,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 228,
"Position": "Left",
"Text": "تو نے فرزندِ ید اللہ سے سازش کی ہے",
"CoupletIndex": 113,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 229,
"Position": "Right",
"Text": "خیر مخفی نہ رہے گا یہ قصور اور فتور",
"CoupletIndex": 114,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 230,
"Position": "Left",
"Text": "لکھیں گے عہدۂ اخبار پہ جو ہیں مامور",
"CoupletIndex": 114,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 231,
"Position": "Right",
"Text": "حاکمِ شام ہے جابر، وہ سزا دے گا ضرور",
"CoupletIndex": 115,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 232,
"Position": "Left",
"Text": "گر تجھے دار پہ کھینچے، تو کچھ اس سے نہیں دور",
"CoupletIndex": 115,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 233,
"Position": "Right",
"Text": "سب تری قوم کے سر تن سے جدا ہوئیں گے",
"CoupletIndex": 116,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 234,
"Position": "Left",
"Text": "زن و فرزند، گرفتارِ بلا ہوئیں گے",
"CoupletIndex": 116,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 235,
"Position": "Right",
"Text": "نفع اس امر میں جس میں میں ہو مردم کا ضرر",
"CoupletIndex": 117,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 236,
"Position": "Left",
"Text": "آنکھیں نکلیں گی، محبت سے جو دیکھے گا اُدھر",
"CoupletIndex": 117,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 237,
"Position": "Right",
"Text": "شجرِ قامتِ سرور پہ، جو ڈالے گا نظر",
"CoupletIndex": 118,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 238,
"Position": "Left",
"Text": "سر چڑھے گا ترا برچھی پہ، یہ ہے اس کا ثمر",
"CoupletIndex": 118,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 239,
"Position": "Right",
"Text": "الفتِ زلف سے بھی پیچ میں تو آئے گا",
"CoupletIndex": 119,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 240,
"Position": "Left",
"Text": "خال رخ دیکھا، تو گھر خانصے لگ جائے گا",
"CoupletIndex": 119,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 241,
"Position": "Right",
"Text": "بدرِ پیشانیٔ سرور کا ہے جو سر میں خیال",
"CoupletIndex": 120,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 242,
"Position": "Left",
"Text": "تو اسی ماہ میں نقصاں ترا ہوئے گا کمال",
"CoupletIndex": 120,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 243,
"Position": "Right",
"Text": "سب میں ہو جائے گا انگشت نما شکل ہلال",
"CoupletIndex": 121,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 244,
"Position": "Left",
"Text": "تیر و شمشیر ہے، ابرو کی محبت کا مآل",
"CoupletIndex": 121,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 245,
"Position": "Right",
"Text": "عشق رخسار میں، رتبہ ترا گھٹ جائے گا",
"CoupletIndex": 122,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 246,
"Position": "Left",
"Text": "منہ پہ کہتا ہوں کہ چہرہ ابھی کٹ جائے گا",
"CoupletIndex": 122,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 247,
"Position": "Right",
"Text": "خوف کس بات کا پیاسوں سے یہ تھرّانا کیا",
"CoupletIndex": 123,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 248,
"Position": "Left",
"Text": "لب پہ ہر مرتبہ، بیکس کی ثنا لانا کیا",
"CoupletIndex": 123,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 249,
"Position": "Right",
"Text": "ننگ کی بات ہے دشمن کی طرف جانا کیا",
"CoupletIndex": 124,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 250,
"Position": "Left",
"Text": "ہو نبی یا کہ وصی جنگ میں شرمانا کیا",
"CoupletIndex": 124,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 251,
"Position": "Right",
"Text": "ابھی لے جائیں جو شبیر کا سر ہاتھ لگے",
"CoupletIndex": 125,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 252,
"Position": "Left",
"Text": "خلد ہم اس کو سمجھتے ہیں کہ زر ہاتھ لگے",
"CoupletIndex": 125,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 253,
"Position": "Right",
"Text": "حرؔ پکارا کہ زباں بند کراو نا ہموار",
"CoupletIndex": 126,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 254,
"Position": "Left",
"Text": "قابلِ لعن ہے تو اور وہ تیرا سردار",
"CoupletIndex": 126,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 255,
"Position": "Right",
"Text": "ابن زہراؔ ہے جگر بند رسولِ مختار",
"CoupletIndex": 127,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 256,
"Position": "Left",
"Text": "میرا کیا منہ جو کروں مدحِ امامِ ابرار",
"CoupletIndex": 127,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 257,
"Position": "Right",
"Text": "اک زمانہ صفِت آلِ عبا کرتا ہے",
"CoupletIndex": 128,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 258,
"Position": "Left",
"Text": "آپ قرآں میں خدا ان کی ثنا کرتا ہے",
"CoupletIndex": 128,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 259,
"Position": "Right",
"Text": "وصف ایسوں کا زباں پر کوئی کیونکر لائے",
"CoupletIndex": 129,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 260,
"Position": "Left",
"Text": "تین سو آئے ہوں، تعریف میں جن کی، آئے",
"CoupletIndex": 129,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 261,
"Position": "Right",
"Text": "کسی انساں نے یہ دنیا میں ہیں رتبے پائے",
"CoupletIndex": 130,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 262,
"Position": "Left",
"Text": "اپنا محبوب و ولی جس کو خدا فرمائے",
"CoupletIndex": 130,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 263,
"Position": "Right",
"Text": "الفتِ آل میں مریئے تو خوش اقبالی ہے",
"CoupletIndex": 131,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 264,
"Position": "Left",
"Text": "سنگ ہے ان کی محبت سے جو دل خالی ہے",
"CoupletIndex": 131,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 265,
"Position": "Right",
"Text": "اسفلوں سے ہے محبت تجھے اور سفلہ مزاج",
"CoupletIndex": 132,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 266,
"Position": "Left",
"Text": "خاک پا اس کی ہوں میں ہے جو سرِ عرش کا تاج",
"CoupletIndex": 132,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 267,
"Position": "Right",
"Text": "جس کو کاندھے پہ محمدؔ کے ملی ہے معراج",
"CoupletIndex": 133,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 268,
"Position": "Left",
"Text": "میرے آقا سا سخی کون ہے کونین میں آج",
"CoupletIndex": 133,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 269,
"Position": "Right",
"Text": "کیوں ترے سامنے مکروں کو نہیں بخشا ہے",
"CoupletIndex": 134,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 270,
"Position": "Left",
"Text": "ہاں، مجھے شاہ نے، فردوس بریں بخشا ہے",
"CoupletIndex": 134,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 271,
"Position": "Right",
"Text": "باغ جو مجھ کو دکھایا اسے کیا جانے تو",
"CoupletIndex": 135,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 272,
"Position": "Left",
"Text": "راحتِ روح ہے، جس باغ کے ہر پھول کو بو",
"CoupletIndex": 135,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 273,
"Position": "Right",
"Text": "مجھ کو اللہ نے بخشیں ہیں وہ حوریں خوش رو",
"CoupletIndex": 136,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 274,
"Position": "Left",
"Text": "کہ جنہیں تیرے فرشتوں نے نہ دیکھا ہو کبھو",
"CoupletIndex": 136,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 275,
"Position": "Right",
"Text": "نام کوثر کا نہ لے تو مجھے جوش آتا ہے",
"CoupletIndex": 137,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 276,
"Position": "Left",
"Text": "انہیں چھینٹوں سے تو بیہوش کو ہوش آتا ہے",
"CoupletIndex": 137,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 277,
"Position": "Right",
"Text": "عزتِ دیں شرفِ کون و مکاں ہیں شبیرؔ",
"CoupletIndex": 138,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 278,
"Position": "Left",
"Text": "جانِ زہراؔ ہیں محمدؐ کی زباں ہیں شبیرؔ",
"CoupletIndex": 138,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 279,
"Position": "Right",
"Text": "سنگ پانی ہو، وہ اعجاز بیاں ہیں شبیرؔ",
"CoupletIndex": 139,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 280,
"Position": "Left",
"Text": "جان کیوں ہو نہ ادھر، جانِ جہاں ہیں شبیرؔ",
"CoupletIndex": 139,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 281,
"Position": "Right",
"Text": "مہرباں ہوں تو ابھی عقدہ کشائی ہووے",
"CoupletIndex": 140,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 282,
"Position": "Left",
"Text": "وہ نہ بخشیں تو خدا تک نہ رسائی ہووے",
"CoupletIndex": 140,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 283,
"Position": "Right",
"Text": "کیا میں اور کیا وہ ریاست مری، کیا میرے عیال",
"CoupletIndex": 141,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 284,
"Position": "Left",
"Text": "جبکہ آفت میں پھنسے احمدِ مختار کی آل",
"CoupletIndex": 141,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 285,
"Position": "Right",
"Text": "داں کی املاک و زراعت کا ہو کیا مجھ کو خیال",
"CoupletIndex": 142,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 286,
"Position": "Left",
"Text": "یاں ہوئی جاتی ہے سادات کی کھیتی پامال",
"CoupletIndex": 142,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 287,
"Position": "Right",
"Text": "گھر کا اب دھیان نہ بچوں کا الم ہے مجھ کو",
"CoupletIndex": 143,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 288,
"Position": "Left",
"Text": "خانہ بربادیِٔ شبیرؔ کا غم ہے مجھ کو",
"CoupletIndex": 143,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 289,
"Position": "Right",
"Text": "دولتِ حاکم دوں پر ہے ترا دار و مدار",
"CoupletIndex": 144,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 290,
"Position": "Left",
"Text": "دارِ دنیا سے تعلق نہیں رکھتے، دیں دار",
"CoupletIndex": 144,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 291,
"Position": "Right",
"Text": "کیا مجھے دار پہ کھنیچے گا، وہ ظالم غدار",
"CoupletIndex": 145,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 292,
"Position": "Left",
"Text": "خوابِ غفلت ہے اسے او مرے طالع بے دار",
"CoupletIndex": 145,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 293,
"Position": "Right",
"Text": "کسی سردار نے یہ اوج نہ پایا ہوگا",
"CoupletIndex": 146,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 294,
"Position": "Left",
"Text": "دارِ طوبیٰ کا مرے فرق پہ سایہ ہوگا",
"CoupletIndex": 146,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 295,
"Position": "Right",
"Text": "ہے سر افراز سدا عاشق پیشانیِٔ شاہ",
"CoupletIndex": 147,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 296,
"Position": "Left",
"Text": "سجدے کیجے کہ ہے بیت ابروؤں کی بیت اللہ",
"CoupletIndex": 147,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 297,
"Position": "Right",
"Text": "عشق آنکھوں کا ہے مردم کے لئے نورِ نگاہ",
"CoupletIndex": 148,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 298,
"Position": "Left",
"Text": "ہے وہ یوسف جسے ہو مصحفِ رخسار کی چاہ",
"CoupletIndex": 148,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 299,
"Position": "Right",
"Text": "عاشق لب کو خدا لعل و گہر دیتا ہے",
"CoupletIndex": 149,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 300,
"Position": "Left",
"Text": "وہ دہن، چشمۂ کوثر کی خبر دیتا ہے",
"CoupletIndex": 149,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 301,
"Position": "Right",
"Text": "خالِ رخسار نہیںِ گوئے سعادت ہے یہ",
"CoupletIndex": 150,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 302,
"Position": "Left",
"Text": "مجھ سے مجرم کے لئے مہر شفاعت ہے یہ",
"CoupletIndex": 150,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 303,
"Position": "Right",
"Text": "ہوں جو آشفتۂ گیسو تو عبارت ہے یہ",
"CoupletIndex": 151,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 304,
"Position": "Left",
"Text": "بخدا سلسلۂ بخششِ امت ہے یہ",
"CoupletIndex": 151,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 305,
"Position": "Right",
"Text": "شب معراجِ رسولِ دو جہاں سمجھا ہوں",
"CoupletIndex": 152,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 306,
"Position": "Left",
"Text": "اس کے ہر تار کو میں رشتۂ جاں سمجھا ہوں",
"CoupletIndex": 152,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 307,
"Position": "Right",
"Text": "وصفِ دنداں میں زبان جس کی رہے گوہر بار",
"CoupletIndex": 153,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 308,
"Position": "Left",
"Text": "موتیوں سے دہن اس شخص کا بھر دے غفار",
"CoupletIndex": 153,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 309,
"Position": "Right",
"Text": "شوق میں سیب ذقن کے جسے آئے نہ قرار",
"CoupletIndex": 154,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 310,
"Position": "Left",
"Text": "حوریں غرفے سے دکھائیں اسے رنگِ رخسار",
"CoupletIndex": 154,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 311,
"Position": "Right",
"Text": "دم بہ دم چاہنے والوں کے لہو گھٹتے ہیں",
"CoupletIndex": 155,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 312,
"Position": "Left",
"Text": "یہ گلا وہ ہے گلے، جس کے لئے کٹتے ہیں",
"CoupletIndex": 155,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 313,
"Position": "Right",
"Text": "صدقے اُس سینے پہ ہیں، عاشقِ صافی سینا",
"CoupletIndex": 156,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 314,
"Position": "Left",
"Text": "خاک اس دل پہ جو اس سینے سے رکھے کینا",
"CoupletIndex": 156,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 315,
"Position": "Right",
"Text": "حق نما ہے تو جہاں میں ہے یہی آئینا",
"CoupletIndex": 157,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 316,
"Position": "Left",
"Text": "اس کا عاشق ہو تو، ہوں کور کی آنکھیں بینا",
"CoupletIndex": 157,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 317,
"Position": "Right",
"Text": "فیض پاتا ہے وہ دل جس میں ولا ہوتی ہے",
"CoupletIndex": 158,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 318,
"Position": "Left",
"Text": "چشم کو اس کی زیارت سے جلا ہوتی ہے",
"CoupletIndex": 158,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 319,
"Position": "Right",
"Text": "پاؤں یہ وہ ہیں کہ ان پاؤں کو جو ہاتھ لگائے",
"CoupletIndex": 159,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 320,
"Position": "Left",
"Text": "تو سر دست سر افرازیِٔ کونین وہ پائے",
"CoupletIndex": 159,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 321,
"Position": "Right",
"Text": "گردِ نعلین مبارک، جو اثر اپنا دکھائے",
"CoupletIndex": 160,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 322,
"Position": "Left",
"Text": "توتیا ہوئے خجل، کحلِ جواہر شرمائے",
"CoupletIndex": 160,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 323,
"Position": "Right",
"Text": "صدقے کر دیں گے سر ان پاؤں پہ ہم ایسے ہیں",
"CoupletIndex": 161,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 324,
"Position": "Left",
"Text": "دوشِ احمدؔ پہ رہے جو، یہ قدم ایسے ہیں",
"CoupletIndex": 161,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 325,
"Position": "Right",
"Text": "عملِ خیر سے بہکا نہ مجھے او ابلیس",
"CoupletIndex": 162,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 326,
"Position": "Left",
"Text": "یہی کونین کا مالک ہے یہی راس و رئیس",
"CoupletIndex": 162,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 327,
"Position": "Right",
"Text": "کیا مجھے دے گا ترا حاکم ملعون و خسیس",
"CoupletIndex": 163,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 328,
"Position": "Left",
"Text": "کچھ تردد نہیں کہہ دے کہ لکھے پرچہ نویس",
"CoupletIndex": 163,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 329,
"Position": "Right",
"Text": "ہاں سوئے ابنِ شہنشاہ عرب جاتا ہوں",
"CoupletIndex": 164,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 330,
"Position": "Left",
"Text": "لے ستمگر، جو نہ جاتا تھا تو اب جاتا ہوں",
"CoupletIndex": 164,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 331,
"Position": "Right",
"Text": "کہہ کے ڈاب سے غازی نے نکالی تلوار",
"CoupletIndex": 165,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 332,
"Position": "Left",
"Text": "سرخ آنکھیں ہوئی ابرو پہ بل آئے اک بار",
"CoupletIndex": 165,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 333,
"Position": "Right",
"Text": "تن کے دیکھا طرفِ فوجِ امامِ ابرار",
"CoupletIndex": 166,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 334,
"Position": "Left",
"Text": "پاؤں رکھنے لگا بن بن کے زمیں پر رہوار",
"CoupletIndex": 166,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 335,
"Position": "Right",
"Text": "غل ہوا سیدِ والا کا ولی جاتا ہے",
"CoupletIndex": 167,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 336,
"Position": "Left",
"Text": "لو طرف دار حسینؔ ابنِ علیؔ جاتا ہے",
"CoupletIndex": 167,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 337,
"Position": "Right",
"Text": "حرؔ نے نعرہ کیا، یا حیدرؔ صفدر مددے",
"CoupletIndex": 168,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 338,
"Position": "Left",
"Text": "وقتِ امداد ہے، یا فاتحِ خیبر مددے",
"CoupletIndex": 168,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 339,
"Position": "Right",
"Text": "زوجِ زہراؔ مددے، نفس پیمبر مددے",
"CoupletIndex": 169,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 340,
"Position": "Left",
"Text": "بندۂ آل ہوں، یا خواجۂ قنبر مددے",
"CoupletIndex": 169,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 341,
"Position": "Right",
"Text": "تنِ تنہا ہے غلام، اور بہت اظلم ہیں",
"CoupletIndex": 170,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 342,
"Position": "Left",
"Text": "آئی آواز کہ اے حرؔ ترے حامی ہم ہیں",
"CoupletIndex": 170,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 343,
"Position": "Right",
"Text": "مل گئی راہِ خدا واہ رے اقبال ترا",
"CoupletIndex": 171,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 344,
"Position": "Left",
"Text": "پاک عصیاں سے ہوا نامۂ اعمال ترا",
"CoupletIndex": 171,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 345,
"Position": "Right",
"Text": "جرمِ ماضی ہوئے سب عفو خوشا حال ترا",
"CoupletIndex": 172,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 346,
"Position": "Left",
"Text": "جلد جا جلد کہ شائق ہے مرا لال ترا",
"CoupletIndex": 172,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 347,
"Position": "Right",
"Text": "مرد ہے جس کی یہ ہمت یہ ارادہ ہووے",
"CoupletIndex": 173,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 348,
"Position": "Left",
"Text": "ہاں بہادر تری توفیق زیادہ ہووے",
"CoupletIndex": 173,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 349,
"Position": "Right",
"Text": "منتظر ہیں ترے سب فوجِ حسینی کے جواں",
"CoupletIndex": 174,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 350,
"Position": "Left",
"Text": "درِ فردوس پہ مشتاق کھڑا ہے رضواں",
"CoupletIndex": 174,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 351,
"Position": "Right",
"Text": "راہ تکتی ہیں تری دیر سے حورانِ جناں",
"CoupletIndex": 175,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 352,
"Position": "Left",
"Text": "شور کوثر پہ ہے شبیرؔ کا مہماں ہے کہاں",
"CoupletIndex": 175,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 353,
"Position": "Right",
"Text": "فوجِ قدسی تری ہمت کی ثنا کرتی ہے",
"CoupletIndex": 176,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 354,
"Position": "Left",
"Text": "فاطمہؔ آج ترے حق میں دعا کرتی ہے",
"CoupletIndex": 176,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 355,
"Position": "Right",
"Text": "تو بہشتی ہے، یہ کافر ہیں کنشتی اے حرؔ",
"CoupletIndex": 177,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 356,
"Position": "Left",
"Text": "مٹ گئی سب ترے اعمال کی زشتی اے حرؔ",
"CoupletIndex": 177,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 357,
"Position": "Right",
"Text": "دیکھ اب صورتِ حورانِ بہشتی اے حرؔ",
"CoupletIndex": 178,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 358,
"Position": "Left",
"Text": "کس تلاطم میں بچی ہے تری کشتی اے حرؔ",
"CoupletIndex": 178,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 359,
"Position": "Right",
"Text": "غضب اللہ کا شبیرؔ کی ناراضی ہے",
"CoupletIndex": 179,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 360,
"Position": "Left",
"Text": "پنجتن تجھ سے ہیں راضی تو خدا راضی ہے",
"CoupletIndex": 179,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 361,
"Position": "Right",
"Text": "اور بالیدہ ہوا سن کے یہ مژدہ وہ حزبر",
"CoupletIndex": 180,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 362,
"Position": "Left",
"Text": "دل بیتاب پکارا کہ نہیں طاقتِ صبر",
"CoupletIndex": 180,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 363,
"Position": "Right",
"Text": "اب تو اس فوج میں اک دم کی بھی تعویق ہے جبر",
"CoupletIndex": 181,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 364,
"Position": "Left",
"Text": "قعرِ دوزخ ہے، مسلماں کے لئے صحبت گبر",
"CoupletIndex": 181,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 365,
"Position": "Right",
"Text": "ہاں اٹھا باگ، جو شیدائے شہِ عالی ہے",
"CoupletIndex": 182,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 366,
"Position": "Left",
"Text": "فوج اللہ و نبی میں تری جا خالی ہے",
"CoupletIndex": 182,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 367,
"Position": "Right",
"Text": "سن کے یہ باگ جو لی، اسپ سبک تاز اڑا",
"CoupletIndex": 183,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 368,
"Position": "Left",
"Text": "ڈر سے رنگِ عمرِ شعبدہ پرواز اڑا",
"CoupletIndex": 183,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 369,
"Position": "Right",
"Text": "کیا اڑا رخش، کہ طاؤس بصد ناز اڑا",
"CoupletIndex": 184,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 370,
"Position": "Left",
"Text": "دی پرندوں نے یہ آواز کہ شہباز اڑا",
"CoupletIndex": 184,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 371,
"Position": "Right",
"Text": "باغِ زہراؔ میں، نسیم سحری جاتی ہے",
"CoupletIndex": 185,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 372,
"Position": "Left",
"Text": "غل تھا دربار سلیماں میں پری جاتی ہے",
"CoupletIndex": 185,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 373,
"Position": "Right",
"Text": "کیا دو تین رسالوں نے تعاقب ہر چند",
"CoupletIndex": 186,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 374,
"Position": "Left",
"Text": "حرؔ کا ہاتھ آنا تو کیسا نہ ملی گردِ سمند",
"CoupletIndex": 186,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 375,
"Position": "Right",
"Text": "کہتے تھے شرم سے وہ لے کے جو دوڑے تھے کمند",
"CoupletIndex": 187,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 376,
"Position": "Left",
"Text": "یہ چھلاوا تھا کہ آندھی، یہ فرس تھا کہ پرند",
"CoupletIndex": 187,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 377,
"Position": "Right",
"Text": "کیا سبک سوئے چمن بادِ بہاری پہونچی",
"CoupletIndex": 188,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 378,
"Position": "Left",
"Text": "ہم یہیں رہ گئے واں حرؔ کی سواری پہونچی",
"CoupletIndex": 188,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 379,
"Position": "Right",
"Text": "یاں ہوئے علمِ امامت سے شہِ دیں آگاہ",
"CoupletIndex": 189,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 380,
"Position": "Left",
"Text": "ہنس کے عباسؔ سے فرمایا کہ اے غیرتِ ماہ",
"CoupletIndex": 189,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 381,
"Position": "Right",
"Text": "میرے لشکر کی طرف ہے رخِ حرّ ذی جاہ",
"CoupletIndex": 190,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 382,
"Position": "Left",
"Text": "سب سے کہہ دو کہ نہ روکے کوئی اس شخص کی راہ",
"CoupletIndex": 190,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 383,
"Position": "Right",
"Text": "جاؤ لینے کو عجب رتبہ شناس آتا ہے",
"CoupletIndex": 191,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 384,
"Position": "Left",
"Text": "میرا مہماں، مرا عاشق، مرے پاس آتا ہے",
"CoupletIndex": 191,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 385,
"Position": "Right",
"Text": "ذکر یہ تھا کہ صدا دور سے آئی اِک بار",
"CoupletIndex": 192,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 386,
"Position": "Left",
"Text": "الغیاث اے جگر و جانِ رسولِ مختار",
"CoupletIndex": 192,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 387,
"Position": "Right",
"Text": "مجرم ایسا ہوں، کہ عصیاں کا نہیں جس کے شمار",
"CoupletIndex": 193,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 388,
"Position": "Left",
"Text": "عفو کر عفو کر، اے چشمۂ فیضِ غفار",
"CoupletIndex": 193,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 389,
"Position": "Right",
"Text": "پار دریائے خطا سے مری کشتی ہو جائے",
"CoupletIndex": 194,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 390,
"Position": "Left",
"Text": "دوزخی بھی ترے صدقے سے بہشتی ہو جائے",
"CoupletIndex": 194,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 391,
"Position": "Right",
"Text": "کئی روزوں سے تلاطم میں ہوں، اے شاہنشاہ",
"CoupletIndex": 195,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 392,
"Position": "Left",
"Text": "مدد اے نوحِ غریباں، مرا بیڑا ہے تباہ",
"CoupletIndex": 195,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 393,
"Position": "Right",
"Text": "دست و پا گم ہیں کچھ ایسے کہ نہیں سوجھتی راہ",
"CoupletIndex": 196,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 394,
"Position": "Left",
"Text": "شور کرتا ہوں کہ بتلائے کوئی جائے پناہ",
"CoupletIndex": 196,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 395,
"Position": "Right",
"Text": "ابرِ رحمت کی طرف جا یہ صدا دیتے ہیں",
"CoupletIndex": 197,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 396,
"Position": "Left",
"Text": "سب ترے دامنِ دولت کا پتا دیتے ہیں",
"CoupletIndex": 197,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 397,
"Position": "Right",
"Text": "ترے دامن کے نثار اے مرے آقائے جلیل",
"CoupletIndex": 198,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 398,
"Position": "Left",
"Text": "رحم کر رحم کہ شرمندہ ہے یہ عبد ذلیل",
"CoupletIndex": 198,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 399,
"Position": "Right",
"Text": "دل خنک ہوئے جو نکلے کوئی کوثر کی سبیل",
"CoupletIndex": 199,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 400,
"Position": "Left",
"Text": "جان آ جائے جو مولائے دو عالم ہوں کفیل",
"CoupletIndex": 199,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 401,
"Position": "Right",
"Text": "نہ وزیروں میں یہ ہمت نہ شہنشاہ میں ہے",
"CoupletIndex": 200,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 402,
"Position": "Left",
"Text": "سب مرے درد کا درماں، تری درگاہ میں ہے",
"CoupletIndex": 200,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 403,
"Position": "Right",
"Text": "خلق میں آپ کے والد کا کرم ہے مشہور",
"CoupletIndex": 201,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 404,
"Position": "Left",
"Text": "بات میں بخش دیئے سینکڑوں بندوں کے قصور",
"CoupletIndex": 201,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 405,
"Position": "Right",
"Text": "مجھ سے ہیں باگ پکڑ لینے پہ آزردہ حضور",
"CoupletIndex": 202,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 406,
"Position": "Left",
"Text": "بخش دیجے تو کرم سے نہیں کچھ آپ کے دور",
"CoupletIndex": 202,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 407,
"Position": "Right",
"Text": "یہ تو کیونکر کہوں، میں لائقِ تعزیر نہیں",
"CoupletIndex": 203,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 408,
"Position": "Left",
"Text": "مگر اسود سے زیادہ مری تقصیر نہیں",
"CoupletIndex": 203,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 409,
"Position": "Right",
"Text": "اے مددگار و معین الضعفا، ادرکنی",
"CoupletIndex": 204,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 410,
"Position": "Left",
"Text": "اے خبر گیر گروہ غربا، ادرکنی",
"CoupletIndex": 204,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 411,
"Position": "Right",
"Text": "پاؤں لغزش میں ہیں اے دست خدا ادرکنی",
"CoupletIndex": 205,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 412,
"Position": "Left",
"Text": "ہاتھ باندھے ہوں میں اے عقدہ کشا، ادرکنی",
"CoupletIndex": 205,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 413,
"Position": "Right",
"Text": "دیجئے حر کو سند نار سے آزادی کی",
"CoupletIndex": 206,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 414,
"Position": "Left",
"Text": "آیئے جلد خبر لیجئے فریادی کی",
"CoupletIndex": 206,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 415,
"Position": "Right",
"Text": "مرے اعمال میں ہر چند سراسر ہے بدی",
"CoupletIndex": 207,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 416,
"Position": "Left",
"Text": "ہوں گہنگارِ خدائے ازلی و ابدی",
"CoupletIndex": 207,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 417,
"Position": "Right",
"Text": "آپ ہیں مالکِ سرکارِ جنابِ احدی",
"CoupletIndex": 208,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 418,
"Position": "Left",
"Text": "اے خداوندِ جہاں خُذ بیدی خُذ بیدی",
"CoupletIndex": 208,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 419,
"Position": "Right",
"Text": "جو تہی دست ہیں تکتے ہیں شہنشاہ کا ہاتھ",
"CoupletIndex": 209,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 420,
"Position": "Left",
"Text": "آپ کا ہاتھ زمانے میں ہے اللہ کا ہاتھ",
"CoupletIndex": 209,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 421,
"Position": "Right",
"Text": "ایک یہ خستہ تن اور درپئے جاں لاکھ حریف",
"CoupletIndex": 210,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 422,
"Position": "Left",
"Text": "اے سلیماں کہیں پامال نہ ہو مورِ ضعیف",
"CoupletIndex": 210,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 423,
"Position": "Right",
"Text": "چھوڑ کر آپ کی سرکار، کہاں جائے نحیف",
"CoupletIndex": 211,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 424,
"Position": "Left",
"Text": "کیجئے اب نظر لطف، کہ ہوتا ہے خفیف",
"CoupletIndex": 211,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 425,
"Position": "Right",
"Text": "ہوں سرافراز جو اتنا ہی کرم ہو جائے",
"CoupletIndex": 212,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 426,
"Position": "Left",
"Text": "نام قنبرؔ کے غلاموں میں رقم ہو جائے",
"CoupletIndex": 212,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 427,
"Position": "Right",
"Text": "استغاثہ یہ کیا حُرؔ نے جو بادیدۂ نم",
"CoupletIndex": 213,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 428,
"Position": "Left",
"Text": "آ گیا جوش میں اللہ کا دریائے کرم",
"CoupletIndex": 213,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 429,
"Position": "Right",
"Text": "خود بڑھا ہاتھوں کو پھیلائے ہوئے شہنشاہِ امم",
"CoupletIndex": 214,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 430,
"Position": "Left",
"Text": "حرُ کو یہ ہاتفِ غیبی نے صدا دی اس دم",
"CoupletIndex": 214,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 431,
"Position": "Right",
"Text": "شکر کر سبط رسول الثقلین آتے ہیں",
"CoupletIndex": 215,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 432,
"Position": "Left",
"Text": "لے بہادر ترے لینے کو حسین آتے ہیں",
"CoupletIndex": 215,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 433,
"Position": "Right",
"Text": "حرُ نے دیکھا کہ چلے آتے ہیں پیدل شبیرؔ",
"CoupletIndex": 216,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 434,
"Position": "Left",
"Text": "دوڑ کر چوم لئے پائے شہ عرشِ سریر",
"CoupletIndex": 216,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 435,
"Position": "Right",
"Text": "شہ نے چھاتی سے لگا کر کہا اے با توقیر",
"CoupletIndex": 217,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 436,
"Position": "Left",
"Text": "میں نے بخشی، مرے اللہ نے بخشی تقصیر",
"CoupletIndex": 217,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 437,
"Position": "Right",
"Text": "میں رضا مند ہوں کس واسطے مضطر ہے تو",
"CoupletIndex": 218,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 438,
"Position": "Left",
"Text": "مجھ کو عباسؔ دلاور کے برابر ہے تو",
"CoupletIndex": 218,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 439,
"Position": "Right",
"Text": "کس کے کیوں باندھا ہے ہاتھوں کو میں ہوتا ہوں خجل",
"CoupletIndex": 219,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 440,
"Position": "Left",
"Text": "سہل کر دیں اسے گر اور کوئی ہو مشکل",
"CoupletIndex": 219,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 441,
"Position": "Right",
"Text": "بھائی آ، مجھ سے بغل گیر تو ہو، کھول کے دل",
"CoupletIndex": 220,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 442,
"Position": "Left",
"Text": "غافر و راحم و تواب ہے ربِ عادل",
"CoupletIndex": 220,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 443,
"Position": "Right",
"Text": "جرم سب محو کئے حق نے ترے دفتر سے",
"CoupletIndex": 221,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 444,
"Position": "Left",
"Text": "آج پیدا ہوا گویا شکمِ مادر سے",
"CoupletIndex": 221,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 445,
"Position": "Right",
"Text": "حرؔ پکارا بابیِ انت و امی یا شاہ",
"CoupletIndex": 222,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 446,
"Position": "Left",
"Text": "قابل عفو نہ تھے بندۂ آثم کے گناہ",
"CoupletIndex": 222,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 447,
"Position": "Right",
"Text": "مجھ سے گمراہ کو اک آن میں مل جائے یہ راہ",
"CoupletIndex": 223,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 448,
"Position": "Left",
"Text": "سب ہے صدقہ انہیں قدموں کا خدا ہے آگاہ",
"CoupletIndex": 223,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 449,
"Position": "Right",
"Text": "مہر ذرے پہ جو ہو نیرِ تاباں ہو جائے",
"CoupletIndex": 224,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 450,
"Position": "Left",
"Text": "آپ جس مور کو چاہیں وہ سلیماں ہو جائے",
"CoupletIndex": 224,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 451,
"Position": "Right",
"Text": "کون مقدادؔ تھے سلمانؔ و آباذرؔ تھے کون",
"CoupletIndex": 225,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 452,
"Position": "Left",
"Text": "آپ فرمائیں کہ عمارِؔ دلاور تھے کون",
"CoupletIndex": 225,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 453,
"Position": "Right",
"Text": "شور عالم میں جو ہے، مالکِؔ اشتر تھے کون",
"CoupletIndex": 226,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 454,
"Position": "Left",
"Text": "اے خداوندِ جہاں حضرتِ قنبرؔ تھے کون",
"CoupletIndex": 226,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 455,
"Position": "Right",
"Text": "انہیں قدموں کا تصدق تھا کہ ممتاز ہوئے",
"CoupletIndex": 227,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 456,
"Position": "Left",
"Text": "اسی سرکار کے خلعت سے سر افراز ہوئے",
"CoupletIndex": 227,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 457,
"Position": "Right",
"Text": "شہ نے فرمایا کہ خالق کی عنایت ہے یہ سب",
"CoupletIndex": 228,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 458,
"Position": "Left",
"Text": "دے کسی شخص کو بندے میں یہ مقدور ہے کب",
"CoupletIndex": 228,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 459,
"Position": "Right",
"Text": "اس مسبب کی عنایت کے یہ سارے ہیں سبب",
"CoupletIndex": 229,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 460,
"Position": "Left",
"Text": "وہی منعم، وہی محسن، وہی رازق، وہی رب",
"CoupletIndex": 229,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 461,
"Position": "Right",
"Text": "اپنے کیسے سے نہ دام اور درم دیتے ہیں",
"CoupletIndex": 230,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 462,
"Position": "Left",
"Text": "جب وہ خالق ہمیں دیتا ہے تو ہم دیتے ہیں",
"CoupletIndex": 230,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 463,
"Position": "Right",
"Text": "لاکھ ہاتھ اس کے ہیں دینے کے وہ ایسا ہے جواد",
"CoupletIndex": 231,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 464,
"Position": "Left",
"Text": "ہم اسے بھولیں تو بھولیں، وہ ہمیں رکھتا ہے یاد",
"CoupletIndex": 231,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 465,
"Position": "Right",
"Text": "رزق وہ حوصلۂ حرص سے دیتا ہے زیاد",
"CoupletIndex": 232,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 466,
"Position": "Left",
"Text": "شکر کرتے نہیں معبود کا اس پر بھی عباد",
"CoupletIndex": 232,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 467,
"Position": "Right",
"Text": "وہ غنی ہے کہ ہے محتاج زمانہ اس کا",
"CoupletIndex": 233,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 468,
"Position": "Left",
"Text": "کبھی خالی نہیں ہوتا ہے خزانہ اس کا",
"CoupletIndex": 233,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 469,
"Position": "Right",
"Text": "جس قدر اس سے طلب کیجئے خوشنود ہے وہ",
"CoupletIndex": 234,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 470,
"Position": "Left",
"Text": "صاحبِ جود ہے وہاب ہے، محمود ہے وہ",
"CoupletIndex": 234,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 471,
"Position": "Right",
"Text": "ہاتھ پھیلائے جو سو بار تو، موجود ہے وہ",
"CoupletIndex": 235,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 472,
"Position": "Left",
"Text": "بخش دیتا ہے کہ ہم عبد ہیں، معبود ہے وہ",
"CoupletIndex": 235,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 473,
"Position": "Right",
"Text": "پرورش جرم پہ بھی، صبح و مسا ہوتی ہے",
"CoupletIndex": 236,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 474,
"Position": "Left",
"Text": "یاں سے ہوتی ہے خطا واں سے عطا ہوتی ہے",
"CoupletIndex": 236,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 475,
"Position": "Right",
"Text": "کہہ کے یہ ساتھ لئے حُرؔ کو چلے شاہِ امم",
"CoupletIndex": 237,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 476,
"Position": "Left",
"Text": "ہاتھ میں ہاتھ تھا مہمان کا، اللہ رے کرم",
"CoupletIndex": 237,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 477,
"Position": "Right",
"Text": "راس و چپ قاسمؔ و اکبرؔ تھے، زہے شان و حشم",
"CoupletIndex": 238,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 478,
"Position": "Left",
"Text": "سر پہ کھولے ہوئے تھے حضرتِ عباس علم",
"CoupletIndex": 238,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 479,
"Position": "Right",
"Text": "دورسے اہلِ خطا، تیر جو برساتے تھے",
"CoupletIndex": 239,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 480,
"Position": "Left",
"Text": "رفقا سائے میں ڈھالوں کے لئے آتے تھے",
"CoupletIndex": 239,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 481,
"Position": "Right",
"Text": "لائے اس عزت و حرمت سے جو مہماں کو امام",
"CoupletIndex": 240,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 482,
"Position": "Left",
"Text": "بولے عباس کمر کھول، اب اے نیک انجام",
"CoupletIndex": 240,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 483,
"Position": "Right",
"Text": "شہ نے فرمایا مناسب ہے کوئی دم آرام",
"CoupletIndex": 241,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 484,
"Position": "Left",
"Text": "عرض کی حُرؔ نے کمر خلد میں کھولے گا غلام",
"CoupletIndex": 241,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 485,
"Position": "Right",
"Text": "فاتحہ پڑھ کے، یہ شمشیر و سپر باندھی ہے",
"CoupletIndex": 242,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 486,
"Position": "Left",
"Text": "آج اس عزم پہ خادم نے کمر باندھی ہے",
"CoupletIndex": 242,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 487,
"Position": "Right",
"Text": "ہے بہت شمر و عمر سے مجھے لڑنے کی امنگ",
"CoupletIndex": 243,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 488,
"Position": "Left",
"Text": "ایک ہی وار میں دونوں کا کروں گا چورنگ",
"CoupletIndex": 243,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 489,
"Position": "Right",
"Text": "لشکرِ شام سے پہیم چلے آتے ہیں، خدنگ",
"CoupletIndex": 244,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 490,
"Position": "Left",
"Text": "شاہزادوں کے سپر ہوں، کہ عبادت ہے جنگ",
"CoupletIndex": 244,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 491,
"Position": "Right",
"Text": "لیکن ایسا نہ ہو بچہ کوئی بے جاں ہو جائے",
"CoupletIndex": 245,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 492,
"Position": "Left",
"Text": "پہلے یہ تازہ غلام آپ پہ قرباں ہو جائے",
"CoupletIndex": 245,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 493,
"Position": "Right",
"Text": "شہ نے فرمایا کہ دشوار ہے فرقت تیری",
"CoupletIndex": 246,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 494,
"Position": "Left",
"Text": "مجھکو مر کر بھی نہ بھولے گی محبت تیری",
"CoupletIndex": 246,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 495,
"Position": "Right",
"Text": "وا دریغا، ہوئی کچھ ہم سے نہ خدمت تیری",
"CoupletIndex": 247,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 496,
"Position": "Left",
"Text": "خیر فردوس میں ہو جائے گی دعوت تیری",
"CoupletIndex": 247,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 497,
"Position": "Right",
"Text": "آج رتبہ ترا خیلِ شہدا میں ہوگا",
"CoupletIndex": 248,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 498,
"Position": "Left",
"Text": "شب کو تو صحبتِ محبوب خدا میں ہوگا",
"CoupletIndex": 248,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 499,
"Position": "Right",
"Text": "تجھ پہ مخفی نہیں ہفتم سے جو کچھ ہے مرا حال",
"CoupletIndex": 249,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 500,
"Position": "Left",
"Text": "راہیں ہر سمت کی روکے ہوئے ہیں اہلِ ضلال",
"CoupletIndex": 249,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 501,
"Position": "Right",
"Text": "قحط پانی کا ہے اس دشت میں گندم کا ہے کال",
"CoupletIndex": 250,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 502,
"Position": "Left",
"Text": "نانِ جو کا بھی ہے ملنا کسی قریے میں محال",
"CoupletIndex": 250,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 503,
"Position": "Right",
"Text": "سب کو ایذا عوضِ آب و غدا ملتی ہے",
"CoupletIndex": 251,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 504,
"Position": "Left",
"Text": "دودھ اصغرؔ کو نہ عابدؔ کو دوا ملتی ہے",
"CoupletIndex": 251,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 505,
"Position": "Right",
"Text": "حُرؔ نے رو کر سرِ تسلم جھکایا بہ ادب",
"CoupletIndex": 252,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 506,
"Position": "Left",
"Text": "شہ نے رومال رکھا آنکھوں پہ رونے لگے سب",
"CoupletIndex": 252,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 507,
"Position": "Right",
"Text": "جب چڑھا گھوڑے پہ وہ عاشقِ سلطانِ عرب",
"CoupletIndex": 253,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 508,
"Position": "Left",
"Text": "شاہ بولے کہ عجب دوست چھٹا ہائے غضب",
"CoupletIndex": 253,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 509,
"Position": "Right",
"Text": "دم بہ دم یاں سے جو آوازِ بکا جاتی تھی",
"CoupletIndex": 254,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 510,
"Position": "Left",
"Text": "گریۂ آلِ محمد کی صدا آتی تھی",
"CoupletIndex": 254,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 511,
"Position": "Right",
"Text": "حُرؔ چلا فوج مخالف پہ اڑا کے توسن",
"CoupletIndex": 255,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 512,
"Position": "Left",
"Text": "چوکڑی بھول گئے جس کی تگاپو سے ہرن",
"CoupletIndex": 255,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 513,
"Position": "Right",
"Text": "وہ جلال اور وہ شوکت، وہ غضب کی چتون",
"CoupletIndex": 256,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 514,
"Position": "Left",
"Text": "ہاتھ میں تیغ، کماں دوش پہ بر میں جوشن",
"CoupletIndex": 256,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 515,
"Position": "Right",
"Text": "دوسرے دوش پہ شملے کے جو بل کھاتے تھے",
"CoupletIndex": 257,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 516,
"Position": "Left",
"Text": "کاکلِ حور کے سب پیچ کھلے جاتے تھے",
"CoupletIndex": 257,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 517,
"Position": "Right",
"Text": "زور بازو کا نمایاں تھا بھرے شانوں سے",
"CoupletIndex": 258,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 518,
"Position": "Left",
"Text": "دستِ فولاد دبا جاتا تھا دستانوں سے",
"CoupletIndex": 258,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 519,
"Position": "Right",
"Text": "برچھیوں اڑتا تھا دب دب کے فرس رانوں سے",
"CoupletIndex": 259,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 520,
"Position": "Left",
"Text": "آنکھ لڑ جاتی تھی، دریا کے نگہبانوں سے",
"CoupletIndex": 259,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 521,
"Position": "Right",
"Text": "خودِ رومی کی، جو ضو، تابہ فلک کھاتے تھے",
"CoupletIndex": 260,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 522,
"Position": "Left",
"Text": "چشمِ خورشید میں بجلی سی چمک جاتی تھی",
"CoupletIndex": 260,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 523,
"Position": "Right",
"Text": "نیزۂ حُرؔ کی سناں پر نہ ٹھہرتی تھی نگاہ",
"CoupletIndex": 261,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 524,
"Position": "Left",
"Text": "تھا یہ ظاہر کہ نکالے ہے زباں مارِ سیاہ",
"CoupletIndex": 261,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 525,
"Position": "Right",
"Text": "قبضۂ تیغ پہ رکھے تھی سر عجز پناہ",
"CoupletIndex": 262,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 526,
"Position": "Left",
"Text": "آفتابی وہ سپر، جس سے خجل گردۂ ماہ",
"CoupletIndex": 262,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 527,
"Position": "Right",
"Text": "قدر اندازوں کو جانوں کے ادھر لالے تھے",
"CoupletIndex": 263,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 528,
"Position": "Left",
"Text": "تیر ترکش میں نہ تھے آگ کے پرکالے تھے",
"CoupletIndex": 263,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 529,
"Position": "Right",
"Text": "رن میں جب شہ کی طرف سے حُرِؔ دیں دار آیا",
"CoupletIndex": 264,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 530,
"Position": "Left",
"Text": "کس بشاشت سے اڑاتا ہوا رہوار آیا",
"CoupletIndex": 264,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 531,
"Position": "Right",
"Text": "غل ہوا سید مظلوم کا، غم خوار آیا",
"CoupletIndex": 265,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 532,
"Position": "Left",
"Text": "جاں نثارِ خلفِ حیدرِ کرّار آیا",
"CoupletIndex": 265,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 533,
"Position": "Right",
"Text": "تتّق نور سرِ راہ نظر آتا ہے",
"CoupletIndex": 266,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 534,
"Position": "Left",
"Text": "جلوۂ قدرتِ اللہ نظر آتا ہے",
"CoupletIndex": 266,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 535,
"Position": "Right",
"Text": "آنے جانے کا بہادر کے کروں کیا مذکور",
"CoupletIndex": 267,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 536,
"Position": "Left",
"Text": "پہلے کچھ اور ہی جلوہ تھا، پر اب اور ظہور",
"CoupletIndex": 267,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 537,
"Position": "Right",
"Text": "اے خوشا رتبہ فیضِ قدمِ پاک حضور",
"CoupletIndex": 268,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 538,
"Position": "Left",
"Text": "غل تھا آتا ہے ملک پہنے ہوئے خلعتِ نور",
"CoupletIndex": 268,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 539,
"Position": "Right",
"Text": "صحبت اہلِ ولا، دل کو جلا کرتی ہے",
"CoupletIndex": 269,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 540,
"Position": "Left",
"Text": "مس کو اک آن مین اِکسیر طلا کرتی ہے",
"CoupletIndex": 269,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 541,
"Position": "Right",
"Text": "واہ کیا فیض ہے، سرکارِ شہِ عالم میں",
"CoupletIndex": 270,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 542,
"Position": "Left",
"Text": "ذرۂِ خاک کو خورشید کیا، اک دم میں",
"CoupletIndex": 270,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 543,
"Position": "Right",
"Text": "نور یہ حور میں دیکھا، نہ بنی آدم میں",
"CoupletIndex": 271,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 544,
"Position": "Left",
"Text": "یہ وہی حُرِؔ جری ہے جو ابھی تھا ہم میں",
"CoupletIndex": 271,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 545,
"Position": "Right",
"Text": "تن ہے خوش بو، رخِ گل رنگ تر و تازہ ہے",
"CoupletIndex": 272,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 546,
"Position": "Left",
"Text": "خاک نعلینِ مبارک کی عجب غازہ ہے",
"CoupletIndex": 272,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 547,
"Position": "Right",
"Text": "مہر ذرہ ہے جہاں، چہرۂ روشن ایسا",
"CoupletIndex": 273,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 548,
"Position": "Left",
"Text": "چاند بھی جس سے کرے کسبِ ضیا، تن ایسا",
"CoupletIndex": 273,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 549,
"Position": "Right",
"Text": "حرز ہو، بازوئے داؤد کا، جوشن ایسا",
"CoupletIndex": 274,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 550,
"Position": "Left",
"Text": "ہوش پریوں کے اڑے جاتے ہیں توسن ایسا",
"CoupletIndex": 274,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 551,
"Position": "Right",
"Text": "گلشنِ دہر میں لو بادِ بہاری آئی",
"CoupletIndex": 275,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 552,
"Position": "Left",
"Text": "قاف میں غل ہے، سلیماں کی سواری آئی",
"CoupletIndex": 275,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 553,
"Position": "Right",
"Text": "حُرؔ پکارا کہ بجا کہتے ہو بے شک لاریب",
"CoupletIndex": 276,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 554,
"Position": "Left",
"Text": "دامنِ حضرتِ شبیرؔ نے ڈھانپے مرے عیب",
"CoupletIndex": 276,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 555,
"Position": "Right",
"Text": "دولتِ دیں سے نہ دامن مرا خالی ہے نہ جیب",
"CoupletIndex": 277,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 556,
"Position": "Left",
"Text": "بارک اللہ کی دیتا ہے صدا ہاتفِ غیب",
"CoupletIndex": 277,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 557,
"Position": "Right",
"Text": "فیض پا کر پئے شمشیر زنی آیا ہوں",
"CoupletIndex": 278,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 558,
"Position": "Left",
"Text": "یاں سے محتاج گیا واں سے غنی آیا ہوں",
"CoupletIndex": 278,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 559,
"Position": "Right",
"Text": "مجھکو خورشید کیا نورِ خدا کی ضو نے",
"CoupletIndex": 279,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 560,
"Position": "Left",
"Text": "نور بخشا قمرِ فاطمہؔ کے پرتو نے",
"CoupletIndex": 279,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 561,
"Position": "Right",
"Text": "بخت پائے ہیں سکندرؔ کے غلامِ نو نے",
"CoupletIndex": 280,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 562,
"Position": "Left",
"Text": "گنج وہ لایا ہوں دیکھا جو نہ تھا خسرو نے",
"CoupletIndex": 280,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 563,
"Position": "Right",
"Text": "دَور دَور آج سے میرا ہے، زمانہ میرا",
"CoupletIndex": 281,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 564,
"Position": "Left",
"Text": "کبھی خالی نہیں ہونے کا خزانہ میرا",
"CoupletIndex": 281,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 565,
"Position": "Right",
"Text": "رخِ روشن کو مرے تکتے ہو کیا حسرت سے",
"CoupletIndex": 282,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 566,
"Position": "Left",
"Text": "مَل کے آیا ہوں منہ اپنا قدمِ حضرت سے",
"CoupletIndex": 282,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 567,
"Position": "Right",
"Text": "نور وہ ہے جسے دیکھیں، نظرِ رغبت سے",
"CoupletIndex": 283,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 568,
"Position": "Left",
"Text": "وائے وہ لوگ، جو محروم ہیں اس دولت سے",
"CoupletIndex": 283,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 569,
"Position": "Right",
"Text": "مجھکو بھی دیکھ کے بیدار نہیں ہوتے ہو",
"CoupletIndex": 284,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 570,
"Position": "Left",
"Text": "ہے غضب آنکھیں تو کھولے ہو، مگر سوتے ہو",
"CoupletIndex": 284,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 571,
"Position": "Right",
"Text": "جانِ سلطانِ رسالت کو غنیمت جانو",
"CoupletIndex": 285,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 572,
"Position": "Left",
"Text": "پسرِ شاہِ ولایت کو غنیمت جانو",
"CoupletIndex": 285,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 573,
"Position": "Right",
"Text": "نورِ خالق کی زیارت کو غنیمت جانو",
"CoupletIndex": 286,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 574,
"Position": "Left",
"Text": "قمر برج امامت کو غنیمت جانو",
"CoupletIndex": 286,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 575,
"Position": "Right",
"Text": "ساتھ اس کے برکت خلق سے اٹھ جائے گی",
"CoupletIndex": 287,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 576,
"Position": "Left",
"Text": "پھر جو ڈھونڈو گے یہ دولت تو نہ ہاتھ آئے گی",
"CoupletIndex": 287,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 577,
"Position": "Right",
"Text": "ایک سید کے مٹا دینے میں ہے کون سا نام",
"CoupletIndex": 288,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 578,
"Position": "Left",
"Text": "اس ہوا پر ہو کہ بجھ جائے چراغِ اسلام",
"CoupletIndex": 288,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 579,
"Position": "Right",
"Text": "گر ہو دانا تو کہو بد ہے کہ ہے نیک یہ کام",
"CoupletIndex": 289,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 580,
"Position": "Left",
"Text": "خوش نما کب ہے وہ تسبیح، نہ ہو جس میں امام",
"CoupletIndex": 289,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 581,
"Position": "Right",
"Text": "شکرِ احسانِ جناب احدی کرتے ہیں",
"CoupletIndex": 290,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 582,
"Position": "Left",
"Text": "پیشوا سے، کہیں پیرو بھی بدی کرتے ہیں",
"CoupletIndex": 290,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 583,
"Position": "Right",
"Text": "یہ سخن سن کے پکارا پسرِ سعد شریر",
"CoupletIndex": 291,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 584,
"Position": "Left",
"Text": "ہاں طرف دارِ شہِ دیں پہ چلیں نیزہ و تیر",
"CoupletIndex": 291,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 585,
"Position": "Right",
"Text": "لئے حربوں کو بڑھا فوج کا انبوہِ کثیر",
"CoupletIndex": 292,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 586,
"Position": "Left",
"Text": "فاتحہ پڑھ کے جواں مرد نے کھینچی شمشیر",
"CoupletIndex": 292,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 587,
"Position": "Right",
"Text": "حُرؔ کا منہ سرخ ہوا، فوجِ ستم زرد ہوئی",
"CoupletIndex": 293,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 588,
"Position": "Left",
"Text": "شعلۂ تیغ سے بجلی کی چمک گرد ہوئی",
"CoupletIndex": 293,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 589,
"Position": "Right",
"Text": "رعد تھرا گیا نعرے جو سنے ضیغم کے",
"CoupletIndex": 294,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 590,
"Position": "Left",
"Text": "استخواں کانپ گئے زیرِ زمیں رستم کے",
"CoupletIndex": 294,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 591,
"Position": "Right",
"Text": "تہ و بالا ہوئیں لشکر کی صفیں جم جم کے",
"CoupletIndex": 295,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 592,
"Position": "Left",
"Text": "برقِ شمشیر سے ڈر ڈر کے فرس بھی چمکے",
"CoupletIndex": 295,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 593,
"Position": "Right",
"Text": "نوبتِ جنگ نہ آئی تھی کہ دل ٹوٹ گئے",
"CoupletIndex": 296,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 594,
"Position": "Left",
"Text": "بیرقیں گر گئیں ہاتھوں سے نشاں چھوٹ گئے",
"CoupletIndex": 296,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 595,
"Position": "Right",
"Text": "چھیڑ کر باگ، فرس کو جو ذرا گرمایا",
"CoupletIndex": 297,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 596,
"Position": "Left",
"Text": "غیظ میں آن کے گھوڑا بھی غضب کف لایا",
"CoupletIndex": 297,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 597,
"Position": "Right",
"Text": "شیر سا فوجِ مخالف پہ جھپٹ کر آیا",
"CoupletIndex": 298,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 598,
"Position": "Left",
"Text": "روند ڈالا اسے دم میں جسے سرکش پایا",
"CoupletIndex": 298,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 599,
"Position": "Right",
"Text": "اس کا قاتل تھا جو دشمن شہِ عالی کا تھا",
"CoupletIndex": 299,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 600,
"Position": "Left",
"Text": "کاٹ ہر نعل میں شمشیر ہلالی کا تھا",
"CoupletIndex": 299,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 601,
"Position": "Right",
"Text": "حشر برپا تھا کہ تیغِ حُؔرِ ذی جاہ چلی",
"CoupletIndex": 300,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 602,
"Position": "Left",
"Text": "آگ برسانے کو بجلی سوئے جنگاہ چلی",
"CoupletIndex": 300,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 603,
"Position": "Right",
"Text": "کس کرشمے سے وہ لیلیٰ ظفر، راہ چلی",
"CoupletIndex": 301,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 604,
"Position": "Left",
"Text": "گہ تھمی گاہ بڑھ گاہ رکی گاہ چلی",
"CoupletIndex": 301,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 605,
"Position": "Right",
"Text": "زخم سینوں کے گریباں کی طرح پھٹتے تھے",
"CoupletIndex": 302,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 606,
"Position": "Left",
"Text": "چال کیا تھی کہ ہزاروں کے گلے کٹتے تھے",
"CoupletIndex": 302,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 607,
"Position": "Right",
"Text": "کیں صفیں صاف، مگر منہ کی صفائی نہ گئی",
"CoupletIndex": 303,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 608,
"Position": "Left",
"Text": "کج ادائی کو نہ چھوڑا، وہ لڑائی نہ گئی",
"CoupletIndex": 303,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 609,
"Position": "Right",
"Text": "کاٹ چھانٹ اور وہ لگاوٹ وہ رُکھائی نہ گئی",
"CoupletIndex": 304,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 610,
"Position": "Left",
"Text": "سیکڑوں خون کئے اور کہیں آئی نہ گئی",
"CoupletIndex": 304,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 611,
"Position": "Right",
"Text": "شور تھا برق، پئے جلوہ گری نکلی ہے",
"CoupletIndex": 305,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 612,
"Position": "Left",
"Text": "جان لینے کو اجل بن کے پری نکلی ہے",
"CoupletIndex": 305,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 613,
"Position": "Right",
"Text": "جس طرف دیدۂ جوہر سے نظر کرتی ہے",
"CoupletIndex": 306,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 614,
"Position": "Left",
"Text": "پل نہ گذرے کہ صفیں، زیر و زبر کرتی ہے",
"CoupletIndex": 306,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 615,
"Position": "Right",
"Text": "چشم ہر چند کہ پتلی کو، سپر کرتی ہے",
"CoupletIndex": 307,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 616,
"Position": "Left",
"Text": "ہے وہ طرار، کہ آنکھوں میں یہ گھر کرتی ہے",
"CoupletIndex": 307,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 617,
"Position": "Right",
"Text": "اس کے افسوں سے جو ساحر ہو تو جل جاتا ہے",
"CoupletIndex": 308,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 618,
"Position": "Left",
"Text": "سحر پریوں کا اسی طرح سے چل جاتا ہے",
"CoupletIndex": 308,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 619,
"Position": "Right",
"Text": "پھونکے بجلی کو یہ اس آگ کی ہے، پرکالا",
"CoupletIndex": 309,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 620,
"Position": "Left",
"Text": "کاٹ جائے تو کبھی لہر نہ لے پھر کالا",
"CoupletIndex": 309,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 621,
"Position": "Right",
"Text": "برچھیاں چل گئیں اس پر جسے دیکھا بھالا",
"CoupletIndex": 310,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 622,
"Position": "Left",
"Text": "آ گیا دام میں جس شخص پہ ڈورا ڈالا",
"CoupletIndex": 310,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 623,
"Position": "Right",
"Text": "اس کے پانی مین کفِ مارِ سیہ گھولا ہے",
"CoupletIndex": 311,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 624,
"Position": "Left",
"Text": "باڑھ ہے یا ملک الموت نے منہ کھولا ہے",
"CoupletIndex": 311,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 625,
"Position": "Right",
"Text": "آئی جس غول پہ لاشوں سے زمیں پاٹ گئی",
"CoupletIndex": 312,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 626,
"Position": "Left",
"Text": "دست و پا، صدر و کمر، گردن و سر کاٹ گئی",
"CoupletIndex": 312,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 627,
"Position": "Right",
"Text": "چاٹ ایسی تھی لہو کی، کہ صفیں چاٹ گئی",
"CoupletIndex": 313,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 628,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھی تیغوں کی جدھر باڑھ، اسی گھاٹ گئی",
"CoupletIndex": 313,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 629,
"Position": "Right",
"Text": "جس پہ جاتی تھی، نہ بے جان لئے پھرتی تھی",
"CoupletIndex": 314,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 630,
"Position": "Left",
"Text": "ایک بجلی تھی، مگر لاکھ جگہ گرتی تھی",
"CoupletIndex": 314,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 631,
"Position": "Right",
"Text": "گل نئے پھولے جو برچھی پہ لگا پھل اس کا",
"CoupletIndex": 315,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 632,
"Position": "Left",
"Text": "زور دکھلاتا تھا، ہر ضرب میں کس بل، اس",
"CoupletIndex": 315,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 633,
"Position": "Right",
"Text": "ڈھیر تھا خاک پہ کاٹا ہوا جنگل، اس کا",
"CoupletIndex": 316,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 634,
"Position": "Left",
"Text": "جو بڑھا جنگ میں قصہ ہوا فیصل اس کا",
"CoupletIndex": 316,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 635,
"Position": "Right",
"Text": "شور تھا دیکھئے کیوں کر یہ بلا ٹلتی ہے",
"CoupletIndex": 317,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 636,
"Position": "Left",
"Text": "اس قدر جلد تو سیفی بھی نہیں چلتی ہے",
"CoupletIndex": 317,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 637,
"Position": "Right",
"Text": "جنگ میں تیغ کو دعویٰ تھا کہ یکتا ہوں میں",
"CoupletIndex": 318,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 638,
"Position": "Left",
"Text": "سر اٹھایا تھا یہ گھوڑے نے کہ عنقا ہوں میں",
"CoupletIndex": 318,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 639,
"Position": "Right",
"Text": "چرخ کہتا تھا کہ یارب تہ و بالا ہوں میں",
"CoupletIndex": 319,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 640,
"Position": "Left",
"Text": "برق کہتی تھی کہ تلوار ہے یہ، یا ہوں میں",
"CoupletIndex": 319,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 641,
"Position": "Right",
"Text": "کس میں ہے یہ جو تڑپ زیر فلک میری ہے",
"CoupletIndex": 320,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 642,
"Position": "Left",
"Text": "تیغ کرتی تھی اشارہ یہ چمک میری ہے",
"CoupletIndex": 320,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 643,
"Position": "Right",
"Text": "نہ تھمی سنگ سے وہ اور نہ رکی آہن سے",
"CoupletIndex": 321,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 644,
"Position": "Left",
"Text": "ہاتھ اڑا لے گئی پہونچوں سے تو سر گردن سے",
"CoupletIndex": 321,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 645,
"Position": "Right",
"Text": "نہ اٹھی اس کی کڑی ضرب، کسی جوشن سے",
"CoupletIndex": 322,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 646,
"Position": "Left",
"Text": "چل گئی بادِ مخالف جدھر آئی، سن سے",
"CoupletIndex": 322,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 647,
"Position": "Right",
"Text": "جوش طوفاں کا دکھا کر وہ خوش اسلوب گئی",
"CoupletIndex": 323,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 648,
"Position": "Left",
"Text": "خوں کے دریا میں ہر اک کشتیٔ تن ڈوب گئی",
"CoupletIndex": 323,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 649,
"Position": "Right",
"Text": "کثرتِ جوہرِ ذاتی سے گو وہ جال میں تھی",
"CoupletIndex": 324,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 650,
"Position": "Left",
"Text": "پر تڑپ صورتِ ماہی وہی ہر حال میں تھی",
"CoupletIndex": 324,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 651,
"Position": "Right",
"Text": "تھی چمک جانے میں بجلی، تو پری چال میں تھی",
"CoupletIndex": 325,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 652,
"Position": "Left",
"Text": "کبھی مغفر میں، کبھی سر میں، کبھی ڈھال میں تھی",
"CoupletIndex": 325,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 653,
"Position": "Right",
"Text": "کہیں دم لینے کی مہلت تھی نہ بسمل کے لئے",
"CoupletIndex": 326,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 654,
"Position": "Left",
"Text": "تھی جگر کے لئے برچھی تو چھری دل کے لئے",
"CoupletIndex": 326,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 655,
"Position": "Right",
"Text": "صید کرنے کو جدھر صورتِ شہباز آئی",
"CoupletIndex": 327,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 656,
"Position": "Left",
"Text": "لاکھ تڑپا پہ نہ بے جان لئے باز آئی",
"CoupletIndex": 327,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 657,
"Position": "Right",
"Text": "غل ہوا شہپرِ شاہیں کے تلے، قاز آئی",
"CoupletIndex": 328,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 658,
"Position": "Left",
"Text": "اڑ گیا طائرِ جاں اور نہ آواز آئی",
"CoupletIndex": 328,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 659,
"Position": "Right",
"Text": "گرچہ قبضے میں لئے تھی اسے پر چھوڑ دیا",
"CoupletIndex": 329,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 660,
"Position": "Left",
"Text": "تھا زبس صیدِ زبوں، کاٹ کے سر چھوڑ دیا",
"CoupletIndex": 329,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 661,
"Position": "Right",
"Text": "آب نے آتش سوزاں کا اثر دکھلایا",
"CoupletIndex": 330,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 662,
"Position": "Left",
"Text": "تاب نے مرگ مفاجات کا گھر، دکھلایا",
"CoupletIndex": 330,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 663,
"Position": "Right",
"Text": "باڑھ نے جادۂ صحرائے سقر، دکھلایا",
"CoupletIndex": 331,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 664,
"Position": "Left",
"Text": "کھاٹ نے آئینۂِ فتح و ظفر دکھلایا",
"CoupletIndex": 331,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 665,
"Position": "Right",
"Text": "تیغ کہتی تھی در فتح کی مفتاح ہوں میں",
"CoupletIndex": 332,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 666,
"Position": "Left",
"Text": "قول قبضے کا یہ تھا قابضِ ارواح ہوں میں",
"CoupletIndex": 332,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 667,
"Position": "Right",
"Text": "خم وہ پایا تھا کہ شرمائے ہلالِ مہِ عید",
"CoupletIndex": 333,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 668,
"Position": "Left",
"Text": "حُرؔ کے ہاتھ آ گئی تھی گلشنِ جنت کی کلید",
"CoupletIndex": 333,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 669,
"Position": "Right",
"Text": "برش ایسی تھی کہ کٹ کٹ گئی سب فوجِ یزید",
"CoupletIndex": 334,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 670,
"Position": "Left",
"Text": "جامۂ کفر کے پرزے تھے زہے قطع و برید",
"CoupletIndex": 334,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 671,
"Position": "Right",
"Text": "نہ بچا تارِ نفس خلق میں، جینے کے لئے",
"CoupletIndex": 335,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 672,
"Position": "Left",
"Text": "چاک زخموں کے فقط رہ گئے سینے کے لئے",
"CoupletIndex": 335,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 673,
"Position": "Right",
"Text": "کئی حملے کئے پیہم جو کمانداروں پر",
"CoupletIndex": 336,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 674,
"Position": "Left",
"Text": "چل گئے تیر ملامت کے خطا کاروں پر",
"CoupletIndex": 336,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 675,
"Position": "Right",
"Text": "چٹکیاں سب کی دھری رہ گئیں سوفاروں پر",
"CoupletIndex": 337,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 676,
"Position": "Left",
"Text": "رخ پھرا تھا کہ گری برق ستم گاروں پر",
"CoupletIndex": 337,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 677,
"Position": "Right",
"Text": "جل کے خرمن ہوا یوں خاک کو خوشہ نہ ملا",
"CoupletIndex": 338,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 678,
"Position": "Left",
"Text": "کشمکش میں کہیں چھپنے کا بھی گوشہ نہ ملا",
"CoupletIndex": 338,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 679,
"Position": "Right",
"Text": "نیزۂ فوجِ ستمگار تھے دیکھے بھالے",
"CoupletIndex": 339,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 680,
"Position": "Left",
"Text": "دم میں اس شیر نیستاں نے قلم کر ڈالے",
"CoupletIndex": 339,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 681,
"Position": "Right",
"Text": "گرچہ تھے جان لڑائے ہوئے لڑنے والے",
"CoupletIndex": 340,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 682,
"Position": "Left",
"Text": "آفتِ مرگ کو سر سے کوئی کیوں کر ٹالے",
"CoupletIndex": 340,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 683,
"Position": "Right",
"Text": "جب سواروں کے پرے جنگ پہ تُل جاتے تھے",
"CoupletIndex": 341,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 684,
"Position": "Left",
"Text": "بند سب ناخنِ شمشیر سے کُھل جاتے تھے",
"CoupletIndex": 341,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 685,
"Position": "Right",
"Text": "الف گرز کو کر دیتی تھی ہر ضرب میں، دال",
"CoupletIndex": 342,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 686,
"Position": "Left",
"Text": "تھی ئی آمد و رفت اور نئی طرح کی چال",
"CoupletIndex": 342,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 687,
"Position": "Right",
"Text": "کہیں برچھی کی اَنی تھی تو کہیں تیر کی بھال",
"CoupletIndex": 343,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 688,
"Position": "Left",
"Text": "کہیں تلوار، کہیں خنجرِ برّاں، کہیں ڈھال",
"CoupletIndex": 343,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 689,
"Position": "Right",
"Text": "ضرب کو روک کے دشمن کو فنا کرتی تھی",
"CoupletIndex": 344,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 690,
"Position": "Left",
"Text": "دم بہ دم فوج ستم گر بھی ثنا کرتی تھی",
"CoupletIndex": 344,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 691,
"Position": "Right",
"Text": "شور تھا آگ ہے تلوار میں یا پانی ہے",
"CoupletIndex": 345,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 692,
"Position": "Left",
"Text": "جل بجھی کشتیٔ تن خون میں طوفانی ہے",
"CoupletIndex": 345,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 693,
"Position": "Right",
"Text": "ضرب میں فرد ہے یہ زور میں لاثانی ہے",
"CoupletIndex": 346,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 694,
"Position": "Left",
"Text": "کہتا تھا حُرؔ یہ فقط قوتِ ایمانی ہے",
"CoupletIndex": 346,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 695,
"Position": "Right",
"Text": "زور تھا مجھ میں نہ ایسا، نہ وغا کی طاقت",
"CoupletIndex": 347,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 696,
"Position": "Left",
"Text": "سب ہے یہ سبطِ پیمبر کی دعا کی طاقت",
"CoupletIndex": 347,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 697,
"Position": "Right",
"Text": "کہہ کے یہ فوج میں پھر تشنہ جگر ڈوب گیا",
"CoupletIndex": 348,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 698,
"Position": "Left",
"Text": "ورطۂ قلزم آفت میں گہر ڈوب گیا",
"CoupletIndex": 348,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 699,
"Position": "Right",
"Text": "لشکرِ شام کے بادل میں قمر ڈوب گیا",
"CoupletIndex": 349,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 700,
"Position": "Left",
"Text": "کشمکش تھی کہ عرق میں گلِ تر ڈوب گیا",
"CoupletIndex": 349,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 701,
"Position": "Right",
"Text": "تھا کبھی شیر سا بپھرا ہوا شمشیروں میں",
"CoupletIndex": 350,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 702,
"Position": "Left",
"Text": "کبھی نیزوں کے نیستاں میں کبھی تیروں میں",
"CoupletIndex": 350,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 703,
"Position": "Right",
"Text": "گہ چھپا اور کبھی نکلا وہ مہ برج شرف",
"CoupletIndex": 351,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 704,
"Position": "Left",
"Text": "کبھی اس صف میں در آیا کبھی روندی وہ صف",
"CoupletIndex": 351,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 705,
"Position": "Right",
"Text": "کبھی دریا کے کنارے کبھی صحرا کی طرف",
"CoupletIndex": 352,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 706,
"Position": "Left",
"Text": "کبھی نعرہ تھا کہ صدقے ترے یا شاہِ نجف",
"CoupletIndex": 352,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 707,
"Position": "Right",
"Text": "جتنے مجروح تھے دم ان کے نکل جاتے تھے",
"CoupletIndex": 353,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 708,
"Position": "Left",
"Text": "شیر بھی نامِ علی سن کے دہل جاتے تھے",
"CoupletIndex": 353,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 709,
"Position": "Right",
"Text": "نخل تھراتے تھے سب گونج رہا تھا جنگل",
"CoupletIndex": 354,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 710,
"Position": "Left",
"Text": "سرکی جاتی تھی زمیں رن کی غضب تھی ہل چل",
"CoupletIndex": 354,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 711,
"Position": "Right",
"Text": "کوند جاتی تھی، سروں پر جو وہ شمشیر اجل",
"CoupletIndex": 355,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 712,
"Position": "Left",
"Text": "منہ کے بل گرتا تھا کوئی تو کوئی سر کے بل",
"CoupletIndex": 355,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 713,
"Position": "Right",
"Text": "حشر برپا تھا سواروں پہ فرس لوٹتے تھے",
"CoupletIndex": 356,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 714,
"Position": "Left",
"Text": "دو پہ چار، ایک پہ دو، پانچ پہ دس لوٹتے تھے",
"CoupletIndex": 356,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 715,
"Position": "Right",
"Text": "بڑھ کے فرماتے تھے عباسؔ، زہے عزت و جاہ",
"CoupletIndex": 357,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 716,
"Position": "Left",
"Text": "بارک اللہ کی دیتا تھا صدا دلبرِ شاہ",
"CoupletIndex": 357,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 717,
"Position": "Right",
"Text": "کہتے تھے ابنِ حسنؔ، واہ حرِ غازی واہ",
"CoupletIndex": 358,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 718,
"Position": "Left",
"Text": "شاہ ہر ضرب پہ فرماتے تھے، ماشاء اللہ",
"CoupletIndex": 358,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 719,
"Position": "Right",
"Text": "اپنی جاں بازی کا غازی جو صلہ پاتا تھا",
"CoupletIndex": 359,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 720,
"Position": "Left",
"Text": "مسکراتا ہوا تسلیم کو جھک جاتا تھا",
"CoupletIndex": 359,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 721,
"Position": "Right",
"Text": "حیف جھکنے میں لعینوں نے جو فرصت پائی",
"CoupletIndex": 360,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 722,
"Position": "Left",
"Text": "سامنا چھوڑ کے سب فوج عقب سے آئی",
"CoupletIndex": 360,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 723,
"Position": "Right",
"Text": "لاکھ خوں ریز اُدھر، اور اِدھر تنہائی",
"CoupletIndex": 361,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 724,
"Position": "Left",
"Text": "باگ گھوڑے کی پھرانا تھا کہ برچھی کھائی",
"CoupletIndex": 361,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 725,
"Position": "Right",
"Text": "آ گیا موت کے پنجے میں نہ کچھ دیر لگی",
"CoupletIndex": 362,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 726,
"Position": "Left",
"Text": "فرق پر گرز لگا دوش پہ شمشیر لگی",
"CoupletIndex": 362,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 727,
"Position": "Right",
"Text": "سینہ غربال ہوا، تیر چلے اعدا کے",
"CoupletIndex": 363,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 728,
"Position": "Left",
"Text": "رکھ دیا شیر نے قربوس پہ سر نہوڑا کے",
"CoupletIndex": 363,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 729,
"Position": "Right",
"Text": "علیؔ اکبر نے یہ حضرت سے کہا چلا کے",
"CoupletIndex": 364,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 730,
"Position": "Left",
"Text": "گر ہو ارشاد تو مہماں کو سنھالوں جا کے",
"CoupletIndex": 364,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 731,
"Position": "Right",
"Text": "خانۂ زیں سے عدم کا سفری گرتا ہے",
"CoupletIndex": 365,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 732,
"Position": "Left",
"Text": "خاک پر گھوڑے سے اب حرِّ جری گرتا ہے",
"CoupletIndex": 365,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 733,
"Position": "Right",
"Text": "شاہ رونے لگے یہ سنتے ہی مہماں کی خبر",
"CoupletIndex": 366,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 734,
"Position": "Left",
"Text": "ہو گئی آنسوؤں سے ریشِ مبارک سب تر",
"CoupletIndex": 366,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 735,
"Position": "Right",
"Text": "علیؔ اکبر سے کہا تم ابھی ٹھہرو دلبر",
"CoupletIndex": 367,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 736,
"Position": "Left",
"Text": "حُرؔ کی امداد کو ہم جائیں گے اے نورِ نظر",
"CoupletIndex": 367,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 737,
"Position": "Right",
"Text": "کس سے اس وقت کہوں میں جو قلق مجھ پر ہے",
"CoupletIndex": 368,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 738,
"Position": "Left",
"Text": "لاش مہماں کی اٹھاؤں گا کہ حق مجھ پر ہے",
"CoupletIndex": 368,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 739,
"Position": "Right",
"Text": "عرض کی حضرتِ عباس نے جاتا ہے غلام",
"CoupletIndex": 369,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 740,
"Position": "Left",
"Text": "جوشِ رقت میں کہا شہ نے نہیں اے گلفام",
"CoupletIndex": 369,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 741,
"Position": "Right",
"Text": "میری الفت میں ہوا قتل حرِ نیک انجام",
"CoupletIndex": 370,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 742,
"Position": "Left",
"Text": "دوست کیسے، جو برے وقت میں ہم آئیں نہ کام",
"CoupletIndex": 370,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 743,
"Position": "Right",
"Text": "اس پہ جب سخت گھڑی ہو گی تو کام آئیں گے",
"CoupletIndex": 371,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 744,
"Position": "Left",
"Text": "لاش کیا قبر میں مہمان کی ہم جائیں گے",
"CoupletIndex": 371,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 745,
"Position": "Right",
"Text": "اس کے لاشے پہ نہ جائیں، یہ مروت سے ہے دور",
"CoupletIndex": 372,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 746,
"Position": "Left",
"Text": "اس سے ہم شاد ہوئے، وہ بھی تو ہو کچھ مسرور",
"CoupletIndex": 372,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 747,
"Position": "Right",
"Text": "قصرِ خلد اس کو دکھائیں کہ ہوئے عفوِ قصور",
"CoupletIndex": 373,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 748,
"Position": "Left",
"Text": "سرخ رو جاتا ہے دنیا سے وہ خالق کے حضور",
"CoupletIndex": 373,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 749,
"Position": "Right",
"Text": "ایسا ذی رتبہ کوئی خلق میں کم نکلے گا",
"CoupletIndex": 374,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 750,
"Position": "Left",
"Text": "میرے مہماں کا مری گود میں دم نکلے گا",
"CoupletIndex": 374,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 751,
"Position": "Right",
"Text": "یہ سخن کہہ کے چلے رن کو، جنابِ شبیرؔ",
"CoupletIndex": 375,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 752,
"Position": "Left",
"Text": "واں گِرا خاک پہ گھوڑے سے، حُرِ با توقیر",
"CoupletIndex": 375,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 753,
"Position": "Right",
"Text": "دیکھ کر شاہ کو آتے ہوئے بھاگے بے پیر",
"CoupletIndex": 376,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 754,
"Position": "Left",
"Text": "پہونچے لاشے پہ امامِ دو جہاں وقتِ اخیر",
"CoupletIndex": 376,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 755,
"Position": "Right",
"Text": "چمنِ ہستیِٔ مہماں کو اجڑتے دیکھا",
"CoupletIndex": 377,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 756,
"Position": "Left",
"Text": "ایڑیاں خاک پہ زخمی کو رگڑتے دیکھا",
"CoupletIndex": 377,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 757,
"Position": "Right",
"Text": "گر کے لاشے کے برابر یہ پکارے سرور",
"CoupletIndex": 378,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 758,
"Position": "Left",
"Text": "ہائے اے میرے مددگار و معین و یاور",
"CoupletIndex": 378,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 759,
"Position": "Right",
"Text": "گرز کیا تجھ کو لگا ٹوٹ گئی میری کمر",
"CoupletIndex": 379,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 760,
"Position": "Left",
"Text": "گر پڑے گھوڑے سے اور آہ نہ کی ہم کو خبر",
"CoupletIndex": 379,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 761,
"Position": "Right",
"Text": "دوست کے ہجر میں کس دوست کو چین آیا ہے",
"CoupletIndex": 380,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 762,
"Position": "Left",
"Text": "کھول دے آنکھوں کو بھائی کہ حسینؔ آیا ہے",
"CoupletIndex": 380,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 763,
"Position": "Right",
"Text": "وہ رے حُرِّ جری میں تری ہمت کے فدا",
"CoupletIndex": 381,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 764,
"Position": "Left",
"Text": "اس کو کہتے ہیں محبت اسے کہتے ہیں وفا",
"CoupletIndex": 381,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 765,
"Position": "Right",
"Text": "ہے یہ بیکس ترا شرمندۂ احساں بہ خدا",
"CoupletIndex": 382,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 766,
"Position": "Left",
"Text": "بس یہی بھائی بھی کرتے ہیں جو کچھ تو نے کیا",
"CoupletIndex": 382,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 767,
"Position": "Right",
"Text": "حق تعالیٰ چمنِ خلد میں گھر، دے بھائی",
"CoupletIndex": 383,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 768,
"Position": "Left",
"Text": "اس ریاضت کا خدا تجھ کو ثمر دے بھائی",
"CoupletIndex": 383,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 769,
"Position": "Right",
"Text": "حُرؔ کو چونکا کے حبیبؔ ابنِ مظاہر نے کہا",
"CoupletIndex": 384,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 770,
"Position": "Left",
"Text": "آپ، بیتاب ہیں اے حؔرِ جری ہوش میں آ",
"CoupletIndex": 384,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 771,
"Position": "Right",
"Text": "دیکھ دیدارِ جگر بندِ جنابِ زہراؔ",
"CoupletIndex": 385,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 772,
"Position": "Left",
"Text": "کوچ در پیش ہے یہ وقت نہیں غفلت کا",
"CoupletIndex": 385,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 773,
"Position": "Right",
"Text": "دم رکا ہے تو اشارے سے وصیت کر لے",
"CoupletIndex": 386,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 774,
"Position": "Left",
"Text": "نزع میں نورِ الٰہی کی زیارت کر لے",
"CoupletIndex": 386,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 775,
"Position": "Right",
"Text": "کسی آقا نے کبھی کی ہے یہ توقیرِ غلام",
"CoupletIndex": 387,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 776,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھ تو رحم، ترے واسطے، روتے ہیں امام",
"CoupletIndex": 387,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 777,
"Position": "Right",
"Text": "بھائی فرماتے ہیں شفقت سے شہِ عرش مقام",
"CoupletIndex": 388,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 778,
"Position": "Left",
"Text": "اے خوشا حال خدا سب کا کرے نیک انجام",
"CoupletIndex": 388,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 779,
"Position": "Right",
"Text": "حشر تک خلق میں یہ ذکرِ غم انگیز رہا",
"CoupletIndex": 389,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 780,
"Position": "Left",
"Text": "تو تو بچپن کے غلاموں سے بھی کچھ تیز رہا",
"CoupletIndex": 389,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 781,
"Position": "Right",
"Text": "نیم وا چشم سے حُر نے، رخِ مولا دیکھا",
"CoupletIndex": 390,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 782,
"Position": "Left",
"Text": "زیرِ سر، زانوئے شبیرؔ کا تکیا دیکھا",
"CoupletIndex": 390,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 783,
"Position": "Right",
"Text": "مسکرا کر طرفِ عالمِ بالا دیکھا",
"CoupletIndex": 391,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 784,
"Position": "Left",
"Text": "شہ نے فرمایا کہ اے حُرِ جری کیا دیکھا",
"CoupletIndex": 391,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 785,
"Position": "Right",
"Text": "عرض کی حسن رخِ حور نظر آتا ہے",
"CoupletIndex": 392,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 786,
"Position": "Left",
"Text": "فرش سے عرش تلک نور نظر آتا ہے",
"CoupletIndex": 392,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 787,
"Position": "Right",
"Text": "باغ فردوس دکھاتا ہے مجھے اپنی بہار",
"CoupletIndex": 393,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 788,
"Position": "Left",
"Text": "صاف نہریں ہیں رواں جھوم رہے ہیں اشجار",
"CoupletIndex": 393,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 789,
"Position": "Right",
"Text": "شاخوں سے میری طرف بڑھتے ہیں میوے ہر بار",
"CoupletIndex": 394,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 790,
"Position": "Left",
"Text": "حوریں لاتی ہیں جواہر کے طبق بہرِ نثار",
"CoupletIndex": 394,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 791,
"Position": "Right",
"Text": "ہے یہ رضواں کی صدا دھیان کدھر تیرا ہے",
"CoupletIndex": 395,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 792,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھ اے شاہ کے مہمان یہ گھر تیرا ہے",
"CoupletIndex": 395,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 793,
"Position": "Right",
"Text": "مجھ کو لینے چلے آتے ہیں فرشتے یا شاہ",
"CoupletIndex": 396,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 794,
"Position": "Left",
"Text": "ملک الموت بھی کرتا ہے محبت کی نگاہ",
"CoupletIndex": 396,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 795,
"Position": "Right",
"Text": "خلد سے شیرِ خدا نکلے ہیں اللہ اللہ",
"CoupletIndex": 397,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 796,
"Position": "Left",
"Text": "لو برآمد ہوئے شبّر بھی پدر کے ہمراہ",
"CoupletIndex": 397,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 797,
"Position": "Right",
"Text": "ننگے سر احمد مختار کی پیاری آئی",
"CoupletIndex": 398,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 798,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھئے آپ کے نانا کی سواری آئی",
"CoupletIndex": 398,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 799,
"Position": "Right",
"Text": "قبلہ رو کیجئے لاشہ مرا اے قبلۂ دیں",
"CoupletIndex": 399,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 800,
"Position": "Left",
"Text": "پڑھئے یٰسین کہ اب ہے یہ دم باز پسیں",
"CoupletIndex": 399,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 801,
"Position": "Right",
"Text": "کوچ نزدیک ہے، اے باد شہِ عرش نشیں",
"CoupletIndex": 400,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 802,
"Position": "Left",
"Text": "لیجئے تن سے نکلتی ہے مری جانِ حزیں",
"CoupletIndex": 400,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 803,
"Position": "Right",
"Text": "بات بھی اب تو زباں سے نہیں کی جاتی ہے",
"CoupletIndex": 401,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 804,
"Position": "Left",
"Text": "کچھ اڑھا دیجئے مولا، مجھے نیند آتی ہے",
"CoupletIndex": 401,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 805,
"Position": "Right",
"Text": "کہہ کے یہ گود میں شبیرؔ کے لی انگڑائی",
"CoupletIndex": 402,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 806,
"Position": "Left",
"Text": "آیا ماتھے پہ عرق چہرے پہ زردی چھائی",
"CoupletIndex": 402,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 807,
"Position": "Right",
"Text": "شہ نے فرمایا ہمیں چھوڑ چلے کیوں بھائی",
"CoupletIndex": 403,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 808,
"Position": "Left",
"Text": "چل بسے حُرِّ جری پھر نہ کچھ آواز آئی",
"CoupletIndex": 403,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 809,
"Position": "Right",
"Text": "طائرِ روح نے پرواز کی طوبیٰ کی طرف",
"CoupletIndex": 404,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 810,
"Position": "Left",
"Text": "پتلیاں رہ گئیں پھر کر شہِ والا کی طرف",
"CoupletIndex": 404,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 811,
"Position": "Right",
"Text": "بس انیسؔ اب یہ دعا مانگ کہ اے ربِّ عباد",
"CoupletIndex": 405,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 812,
"Position": "Left",
"Text": "لکھنؤ کے طبقے کو تو سدا رکھ آباد",
"CoupletIndex": 405,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 813,
"Position": "Right",
"Text": "رونے والے، شہِ والا کے رہیں خلق میں شاد",
"CoupletIndex": 406,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 814,
"Position": "Left",
"Text": "ان کے سائے میں، برومند ہوں ان کی اولاد",
"CoupletIndex": 406,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 815,
"Position": "Right",
"Text": "عشرۂ ماہِ عزا نالہ کشی میں گزرے",
"CoupletIndex": 407,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 816,
"Position": "Left",
"Text": "سال بھر شہ کے غلاموں کو خوشی میں گزرے",
"CoupletIndex": 407,
"SectionIndex1": 0
}
]
}