divan-data/poets/p300/marsiya/sh8668.json
Anas Rashid eb4e74f0a1 Rename export_ganjoor.py -> export_divan.py, ganjoor_ids -> divan_ids; Language ur-PK
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:51:03 +02:00

1711 lines
62 KiB
JSON
Raw Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 8668,
"CatId": 810,
"Title": "آمد آمد حرمِ شاہ کی دربار میں ہے",
"FullTitle": "میر انیس » مرثیہ » آمد آمد حرمِ شاہ کی دربار میں ہے",
"FullUrl": "/p300/marsiya/sh8668",
"RhymeLetters": null,
"SourceName": "ویکی ماخذ",
"SourceUrlSlug": "wikisource",
"SourceUrl": "https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%A2%D9%85%D8%AF_%D8%A2%D9%85%D8%AF_%D8%AD%D8%B1%D9%85%D9%90_%D8%B4%D8%A7%DB%81_%DA%A9%DB%8C_%D8%AF%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D8%B1_%D9%85%DB%8C%DA%BA_%DB%81%DB%92",
"Language": "ur-PK",
"PoemSummary": null,
"Metre": null,
"Sections": [
{
"Index": 0,
"Number": 1,
"SectionType": "WholePoem",
"VerseType": "First",
"RhymeLetters": null,
"PlainText": "آمد آمد حرمِ شاہ کی دربار میں ہے\r\nصبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے\r\nصحبتِ عیشِ طرب مجلس غدار میں ہے\r\nشور و فریاد و بکا عترتِ اظہار میں ہے\r\nنوبتیں بجتی ہیں دشمن تو خوشی ہوتے ہیں\r\nفاطمہؔ پیٹتی ہیں، شیرِ خداروتے ہیں\r\nآگے آگے تو ہیں سجادؔ جھکائے گردن\r\nپاؤں بیڑی میں، گلا طوق میں گردن میں رسن\r\nمثلِ خورشیدِ فلک شرم سے لرزاں ہے بدن\r\nچاک ہے غم میں گریبانِ قبا تا دامن\r\nبیٹھ جاتے ہیں تو جھنجھلا کے اٹھاتے ہیں لعیں\r\nبوڑیاں نیزوں کی، شانوں میں چھپاتے ہیں لعیں\r\nپنڈلیاں سوجی ہیں، اور طوق سے چھلتا ہے گلا\r\nسخت ایذا میں ہے ، فرزند شۂ کرب و بلا\r\nخار تلووں میں ہیں، مقتل سے جو پیدل ہے چلا\r\nدھجیاں پاؤں میں باندھے ہے، وہ نازوں کا پلا\r\nاس کی مظلومی پہ بیتاب حرم ہوتے ہیں\r\nدیدۂ حلقۂ زنجیر لہو روتے ہیں\r\nپیچھے بیمار کے ہے قافلۂ اہلِ حرم\r\nچپ ہیں تصویر سے گویا کہ کسی میں نہیں دم\r\nدخترِ فاطمہؔ زہرا کا عجب ہے عالم\r\nتھرتھری جسم میں ہے اٹھ نہیں سکتے ہیں قدم\r\nرو کے فرماتی ہیں کس گوشے میں جائے زینبؔ\r\nہاتھ کھل جائیں تو منہ اپنا چھپائے زینبؔ\r\nکبھی سجادؔ سے کہتی ہیں، بہ آہ و زاری\r\nمجھ کو دربار کی آفت سے بچاؤ داری\r\nکر کے زاری وہ بیاں کرتا ہے وہ آزاری\r\nصبر فرماؤ جو مرضیِٔ جنابِ باری\r\nکم نہ کچھ مرتبۂ آلِ عبا ہوئے گا\r\nعاصیوں کا اسی پردہ میں بھلا ہوئے گا\r\nگردنیں بارہ اسیروں کی ہیں اور ایک رسن\r\nجس طرح ہوتے ہیں گلدستے ہیں گلہائے چمن\r\nرشتہ دارانِ علیؔ سب ہیں گرفتارِ محن\r\nشرم کے مارے موئی جاتی ہے اک شب کی دلہن\r\nدم بدم ساس بھی سر پیٹتی ہے ساتھ اس کے\r\nابھی کنگنا نہ کھلا تھا کہ بندھے ہاتھ اس کے\r\nہے اس رسی میں ننہا سا سکینہ کا گلو\r\nدم گھٹا جاتا ہے آنکھوں سے رواں ہیں آنسو\r\nچاک کرتے کا گریباں ہے، پریشاں گیسو\r\nسوجے تو گال ہیں کانوں سے ٹپکتا ہے لہو\r\nآہ ہر گام پہ سینے سے نکل جاتی ہے\r\nجب گھرکتے ہیں ستمگر تو دہل جاتے ہے\r\nماں سے کرتی ہے اشارہ وہ گرفتارِ ستم\r\nرسی کھلوا دو نہیں گھٹ کے نکل جائے گا دم\r\nرو کے وہ کہتی ہے مجبور ہوں میں کشتۂ غم\r\nہائے بچی تری قسمت میں تھا یہ درد و الم\r\nصدقے امّاں یہ گرہ عقد کشا کھولے گا\r\nبی بی اس عقدۂ مشکل کو خدا کھولے گا\r\nماں سے رو رو کے وہ نادان یہ کرتی ہے بیاں\r\nکس کا دربار ہے، اس حال سے جاتی ہو کہاں\r\nیہ تو کہہ دو کہیں بابا بھی ملیں گے اماں\r\nکئی دن گذرے ہیں وہ ہیں مری آنکھوں سے نہاں\r\nبھول جائے گایہ سب دکھ جو انہیں پاؤں گی\r\nدوڑ کر چاند سی چھاتی سے لپٹ جاؤں گی\r\nکہیں دربار میں اماں وہ اگر مجھ کو ملے\r\nدیکھنا کرتی ہوں کیسے شۂ والا سے گلے\r\nوہ خبر لیویں نہ گردن مری رسی سے چلے\r\nاس کو یوں بھولتے ہیں باپ سے بچہ جو پلے\r\nوجہ کیا کون سی تفصیر پہ منہ موڑا ہے؟\r\nسیلیاں کھانے کو اعدا میں مجھے چھوڑا ہے\r\nکان زخمی ہوئے اور لی نہ خبر واہ رے پیار\r\nخوب بھولے مجھے بابا کی محبت کے نثار\r\nدن میں چھاتی سے لگاتے تھے مجھے سو سو بار\r\nمجھ پہ یہ ظلم ہیں آیا انہیں کس طرح قرار\r\nمنہ دکھاتے نہیں شفقت سے بلانا کیسا\r\nخواب میں آئے نہ چھاتی پہ سلانا کیا\r\nروتے تھے سن کے سکینہؔ کا بیاں سارے امیر\r\nہر قدم پر تھا یہی شور کہ ہے ہے شبیر\r\nاس طرف ہوتی تھی آرائشِ دربارِ شریر\r\nتخت پر آپ تھا اور کرسیوں پر سارے امیر\r\nاک طرف لوٹ کا سب زیور و زر رکھا تھا\r\nاور تلے فاطمہ کے لعل کا سر رکھا تھا\r\nنذریں ہاتھوں پہ لیے آتے تھے سب درباری\r\nپڑھتے تھے تہنیت فتح کو باری باری\r\nجمع دربار میں تھی، شہر کی خلفت ساری\r\nیاں تو تھا جشن کا غل، اور ادھر تھی زاری\r\nاس طرف تو دف و نے کی صدا آتی تھی\r\nاور اس سمت سے ہے ہے کی صدا آتی تھی\r\nدم بدم تخت سے اٹھ اٹھ کے یہ کہتا تھا شریر\r\nقیدی کیوں جلد نہیں آتے ہیں کیا ہے تاخیر\r\nبڑھ کے کرتے تھے خبردار یہ اُس دم تقریر\r\nضعف سے پاؤں کو تھم تھم کے اٹھاتے ہیں اسیر\r\nمارے دہشت کے لہو ان کا گھٹا جاتا ہے\r\nہر قدم ایک ضعیفہ کو غش آجاتا ہے\r\nبولا وہ کون سی عورت ہے وہ محبوسِ ستم\r\nعرض کی اس نے کہ ہمشیرِ شہنشاہِ امم\r\nباپ جس کا ہے علیؔ پشت و پناہِ عالم\r\nجس کی ماں فاطمہؔ ہے فخر جناب مریم\r\nہے جو سلطانِ عرب اس کی نواسی ہے وہ\r\nکلمہ گو جس کے ہیں سب اس کی نواسی ہے وہ\r\nہے وہی حضرتِ جعفرؔ کی بہو سینہ فگار\r\nوہی زینبؔ ہے جو شبیرؔ کی تھی عاشقِ زار\r\nلاش شہ پر، وہی اُشتر سے گری تھی کئی بار\r\nبعد مرنے کے بھی ہے بھائی بہن میں وہی پیار\r\nقافلہ یوں تو سبھی شام و سحر روتا ہے\r\nپر وہ روتی ہے تو شبیر کا سر روتا ہے\r\nبولا وہ کیا ہے پھر اوروں کے نہ آنے کا سبب\r\nعرض کی ایک ہی رسی میں ہیں جکڑے ہوئے سب\r\nخاک پہ گرتی ہے جب بنتِ شہنشاہِ عرب\r\nشور ہوتا ہے اسیروں میں کہ ہے ہے زینبؔ\r\nہوش میں آن کے، بھائی کو وہ جب روتی ہے\r\nدیر تک قیدیوں میں سینہ زنی ہوتی ہے\r\nانہیں رانڈوں مین ہے اک دخترِ فرزند نبی\r\nخوگرِ سینۂ دلبند، رسولِ عربی\r\nآفتِ فاقہ کشی، بے پدری تشنہ لبی\r\nدم بہ دم لب پہ یہ ہے این ابی این ابی\r\nچھاتیاں پھٹتی ہیں اس درد سے وہ روتی ہے\r\nشمرؔ جب آنکھ دکھاتا ہے تو چپ ہوتی ہے\r\nذکرِ یہ تھا کہ وہ قیدی سرِ دربار آئے\r\nسب پکارے کہ وہ حاکم کے گنہگار آئے\r\nآگے روتے ہوئے سجادِؔ دل افگار آئے\r\nسر برہنہ حرم احمد مختار آئے\r\nصاف خورشید سی شکلیں جو نظر آتی ہے\r\nآنکھیں سب ظالموں کی بند ہوئی جاتی ہے\r\nگو کہ اس روز تھیں سیدانیاں کھولے ہوئے بال\r\nمنہ چھپانے کو کسی پاس نہ تھا اک رومال\r\nبیٹیوں کا اسد اللہ کی، اللہ رے جلال\r\nآنکھ اٹھا کر کوئی دیکھے، یہ کسی کی تھی مجال\r\nجلوۂ رشنیِ طور نظر آتا تھا\r\nکچھ نہ آنکھوں کو بجز نور نظر آتا ہے\r\nپردۂ چشم سے باہر نہ نکلتی تھی نظر\r\nایک سے پوچھتا تھا ایک کہ قیدی ہیں کدھر؟\r\nبیٹیاں فاطمہؔ زہرا کی جو تھیں ننگے سر\r\nدست حیدرؔ تھا تماشائیوں کی آنکھوں پر\r\nتھا جو منظورِ خدا آلِ عبا کا پردہ\r\nفاطمہؔ روکتی تھی، اپنی ردا کا پردہ\r\nکہا ظالم نے کہ ہاں قیدیوں کو لاؤ قریب\r\nحکم یہ سنتے ہی دوڑے گئے دو چار نقیب\r\nشرم کے مارے ہوا، بیبیوں کا حال عجب\r\nاپنا سر پیٹ کے بانو نے کہا وائے نصیب\r\nکھینچ کر سب کو ستمگار جو لے جانے لگے\r\nحضرتِ زینب و کلثوم کو غش آنے لگے\r\nتخت کے سامنے روتے ہوئے آئے جو اسیر\r\nدیکھ کر سیدِ سجادؔ کو بولا وہ شریر\r\nسرکشی کر کے نہ سربر ہوئے مجھ سے شبپر\r\nشکر کرتا ہوں کہ خالق نے کیا تم کو حقیر\r\nبیٹھنے کا کہیں دنیا میں سہارا نہ رہا\r\nپنجتن اٹھ گئے اب زور تمہارا نہ رہا\r\nہاں کہو آج حمایت کو پیمبر ہیں کہاں؟\r\nکیا ہوئے ابنِ علیؔ حیدر صفدر ہیں کہاں؟\r\nقید میں ان کی بہو آتی ہے شبّر ہیں کہاں؟\r\nننگے سر زینبِ دلگیر ہے سرور ہیں کہاں؟\r\nذبح خنجر سے ہوا جو وہ پدر کس کا ہے؟\r\nاک ذرا غور سے دیکھو تو یہ سر کس کا ہے؟\r\nکس کے ناموس لٹے کس کا ہوا گھر تاراج؟\r\nکون بے سر ہوا، اور کون ہوا صاحبِ تاج؟\r\nایک چادر کے لیے کس کی بہن ہے محتاج؟\r\nکون کمزور ہے، اور کون زبردست ہے آج؟\r\nخلق میں کس کے لیے مرتبۂ عالی ہے؟\r\nکس کا اقبال ہے، اور کس کی بد اقبالی ہے؟\r\nنہر پر بازوئے شبیرؔ کو مارا کس نے؟\r\nجنگ میں اکبرؔ دلگیر کو مارا کس نے؟\r\nتیر سے اصغرِؔ بے شیر کو مارا کس نے؟\r\nشاہ سے صاحبِ شمشیر کو مارا کس نے؟\r\nفوج بے سر ہوئی سلطانِ حجازی نہ رہے\r\nجن کی تلوار کا شہرہ تھا وہ غازی نہ رہے\r\nسن کے یہ آگیا بنتِ شہ مرداں کو جلال\r\nتھرتھرا کر کہا کیا بکتا ہے او بد اقبال\r\nصاحبِ عزت و توقیر محمد کی ہے آل\r\nکبھی ہم لوگوں کی عزت پہ نہ آئے گا زوال\r\nہم کو بے قدر جو سمجھا تو خطا کرتا ہے\r\nدیکھ مصحف میں خدا کس کی ثنا کرتا ہے\r\nہاں بتا آیۂ تطہیر کسے آیا ہے؟\r\nدوست اپنا کسے اللہ نے فرمایا ہے؟\r\nہل اتیٰ کس کے لیے روح امیں لایا ہے؟\r\nکس نے معراج کا دنیا میں شرف پایا ہے؟\r\nقرب ایسا کسے اللہ کی درگاہ میں ہے؟\r\nفرقِ قوسین بتا کس میں اور اللہ میں ہے؟\r\nزور اپنا کسے اللہ نے امداد کیا؟\r\nخانۂ کفر کو کس شیر نے برباد کیا؟\r\nحق نے قرآن کے سورۃ میں کسے یاد کیا؟\r\nکس کو اکملت لکم دینکم ارشاد کیا؟\r\nکس سے ہر جنگ میں عاجز صفِ کفار آئی؟\r\nبدر میں کس کے لیے عرش سے تلوار آئی؟\r\nآلِ احمد کو حقارت سے نہ دیکھ او مقہور\r\nسب پہ روشن ہے کہ ہم لوگ ہیں اللہ کے نور\r\nمار کر سبطِ پیمبر کو یہ نخوت یہ غرور\r\nخیر ہم دور نہ تو دور نہ محشر ہے دور\r\nحق کا دریائے غضب جوش میں جب آئے گا\r\nباندھنا ہاتھ کا سادات کے کھل جائے گا\r\nفخر کیونکر نہ کرے تو کہ یہ ہے فخر کی جا\r\nتو نے اللہ کے محبوب کا کاٹا ہے گلا\r\nہو گئے سرخ لہو میں حسنِ سبز قبا\r\nفاطمہؔ ذبح ہوئی، شیر خدا قتل ہوا\r\nآگ دی خیمہ کو اور زیور و زر لوٹ لیا\r\nجس کے درباں تھے ملک، تو نے وہ گھر لوٹ لیا\r\nترے ناموس تو ہیں پردہ نشیں او اظلم\r\nبال بکھرائے کھڑے ہیں، ترے دربار میں ہم\r\nہائے بے پردہ ہے بانوئے امامِ عالم\r\nہے سکینہؔ پہ وہ ظلم اور یہ کبراؔ پہ ستم\r\nننگے سر قید میں اک رات کی بیاہی آئی\r\nتجھ کو شادی ہوئی اور ہم پہ تباہی آئی\r\nکیے زینبؔ نے فصاحت سے یہ جس وقت کلام\r\nکانپے سینوں میں جگر رونے لگے لوگ تمام\r\nتخت کے نیچے دھرا تھا جو سرِ پاکِ امام\r\nمتوجہ ہوا شرما کے ادھر حاکمِ شام\r\nاور ان ظلم رسیدوں پہ جفا کرنے لگا\r\nلبِ فرزند پیمبر پہ چھری دھرنے لگا\r\nکھول کر چوب سے لب ہائے شہنشاہِ عرب\r\nکہتا تھا پارۂ یاقوت سے بہتر ہیں لب\r\nدرِ دنداں ہیں یہ تاباں کہ خجل ہیں کوکب\r\nپیٹ کر سینے کو زینبؔ نے کہا ہائے غضب\r\nنہ محمدؔ سے نہ حیدرؔ سے حیا کرتا ہے\r\nقطع ہو جائے ترا ہاتھ، یہ کیا کرتا ہے\r\nاس چھڑی کو مرے بھائی کے لبوں سے سرکا\r\nبوسے لیتے تھے انہیں ہونٹوں کے محبوب خدا\r\nبہر امت انہیں ہونٹوں سے دعا کی ہے سدا\r\nانہیں دانتوں پہ گہر کرتی تھی صدقے زہراؔ\r\nتجھ کو پیارے نہیں گو، ہم کو تو پیارے ہیں یہ\r\nعرش تک جن کا ہے شہرہ وہ ستارے ہیں یہ\r\nیہ ستم بھائی پہ کن آنکھوں سے دیکھے ہمشیر\r\nارے ظالم سرِ بے تن کی بھلا کیا تفصیر\r\nیہ چھڑی ہائے غضب اور لبِ پاک شبیرؔ\r\nنہ ستا مجھ کو میں ہوں بنتِ شۂ خیبر گیر\r\nان کھلے بالوں کو اب ہاتھوں پہ دھرتی ہوں میں\r\nلے شکایت تری اللہ سے کرتی ہوں میں\r\nکہہ کے یہ غیظ میں آئی جو علیؔ کی جائی\r\nآسماں آ گئے جنبش میں زمیں تھرائی\r\nسر شبیر سے ناگاہ صدا یہ آئی\r\nتھام لے غصے کو زینبؔ ترے صدقے بھائی\r\nنہ تلاطم میں کہیں قہر الٰہی آ جائے\r\nکہیں امت کی نہ کشتی پہ تباہی آ جائے\r\nتم تو آگاہ ہو، شبیر نے جو دکھ پائے\r\nپر نہیں حرف شکایت کے ، زباں پر لائے\r\nسر کو نیوڑا لیا جب ذبح کو قاتل آئے\r\nہم نے امت کے لیے چھاتی پہ نیزے کھائے\r\nاتنی سی بات پہ مصروفِ بکا ہوتی ہو\r\nتم چھڑی ہونٹوں پہ رکھنے سے خفا ہوتی ہو\r\nبرچھیاں کھانے سے کیا اس میں کچھ ایذا ہے پڑی\r\nچپ رہے تن پہ جو تلوار یہ تلوار پڑی\r\nجانے دو رکھی تو رکھی مرے ہونٹوں پہ چھڑی\r\nاے بہن یہ بھی گذر جائے گی آفت کی گھڑی\r\nچپ ہیں جو ہم پہ ستم راہِ خدا میں ہوگا\r\nاس کا انصاف تو دربارِ خدا میں ہوگا\r\nسرِ شبیر نے زینبؔ سے جو یہ کی تقریر\r\nآ کے غصے میں لگا کانپنے وہ حاکم بے پیر\r\nشمرؔ سے بولا کہ بس اس کی یہی ہے تعزیر\r\nسب کو لے جا کے تو کر سخت خرابے میں اسیر\r\nبس انیسؔ اب جگر و قلب پھنکا جاتا ہے\r\nحال زنداں کا نہیں منہ سے کہاجاتا ہے",
"HtmlText": null,
"PoemFormat": null,
"Language": "ur-PK",
"CoupletsCount": 120
}
],
"Verses": [
{
"VOrder": 1,
"Position": "Right",
"Text": "آمد آمد حرمِ شاہ کی دربار میں ہے",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 2,
"Position": "Left",
"Text": "صبح سے جشن کا غل شام کے بازار میں ہے",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 3,
"Position": "Right",
"Text": "صحبتِ عیشِ طرب مجلس غدار میں ہے",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 4,
"Position": "Left",
"Text": "شور و فریاد و بکا عترتِ اظہار میں ہے",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 5,
"Position": "Right",
"Text": "نوبتیں بجتی ہیں دشمن تو خوشی ہوتے ہیں",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 6,
"Position": "Left",
"Text": "فاطمہؔ پیٹتی ہیں، شیرِ خداروتے ہیں",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 7,
"Position": "Right",
"Text": "آگے آگے تو ہیں سجادؔ جھکائے گردن",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 8,
"Position": "Left",
"Text": "پاؤں بیڑی میں، گلا طوق میں گردن میں رسن",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 9,
"Position": "Right",
"Text": "مثلِ خورشیدِ فلک شرم سے لرزاں ہے بدن",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 10,
"Position": "Left",
"Text": "چاک ہے غم میں گریبانِ قبا تا دامن",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 11,
"Position": "Right",
"Text": "بیٹھ جاتے ہیں تو جھنجھلا کے اٹھاتے ہیں لعیں",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 12,
"Position": "Left",
"Text": "بوڑیاں نیزوں کی، شانوں میں چھپاتے ہیں لعیں",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 13,
"Position": "Right",
"Text": "پنڈلیاں سوجی ہیں، اور طوق سے چھلتا ہے گلا",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 14,
"Position": "Left",
"Text": "سخت ایذا میں ہے ، فرزند شۂ کرب و بلا",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 15,
"Position": "Right",
"Text": "خار تلووں میں ہیں، مقتل سے جو پیدل ہے چلا",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 16,
"Position": "Left",
"Text": "دھجیاں پاؤں میں باندھے ہے، وہ نازوں کا پلا",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 17,
"Position": "Right",
"Text": "اس کی مظلومی پہ بیتاب حرم ہوتے ہیں",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 18,
"Position": "Left",
"Text": "دیدۂ حلقۂ زنجیر لہو روتے ہیں",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 19,
"Position": "Right",
"Text": "پیچھے بیمار کے ہے قافلۂ اہلِ حرم",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 20,
"Position": "Left",
"Text": "چپ ہیں تصویر سے گویا کہ کسی میں نہیں دم",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 21,
"Position": "Right",
"Text": "دخترِ فاطمہؔ زہرا کا عجب ہے عالم",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 22,
"Position": "Left",
"Text": "تھرتھری جسم میں ہے اٹھ نہیں سکتے ہیں قدم",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 23,
"Position": "Right",
"Text": "رو کے فرماتی ہیں کس گوشے میں جائے زینبؔ",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 24,
"Position": "Left",
"Text": "ہاتھ کھل جائیں تو منہ اپنا چھپائے زینبؔ",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 25,
"Position": "Right",
"Text": "کبھی سجادؔ سے کہتی ہیں، بہ آہ و زاری",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 26,
"Position": "Left",
"Text": "مجھ کو دربار کی آفت سے بچاؤ داری",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 27,
"Position": "Right",
"Text": "کر کے زاری وہ بیاں کرتا ہے وہ آزاری",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 28,
"Position": "Left",
"Text": "صبر فرماؤ جو مرضیِٔ جنابِ باری",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 29,
"Position": "Right",
"Text": "کم نہ کچھ مرتبۂ آلِ عبا ہوئے گا",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 30,
"Position": "Left",
"Text": "عاصیوں کا اسی پردہ میں بھلا ہوئے گا",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 31,
"Position": "Right",
"Text": "گردنیں بارہ اسیروں کی ہیں اور ایک رسن",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 32,
"Position": "Left",
"Text": "جس طرح ہوتے ہیں گلدستے ہیں گلہائے چمن",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 33,
"Position": "Right",
"Text": "رشتہ دارانِ علیؔ سب ہیں گرفتارِ محن",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 34,
"Position": "Left",
"Text": "شرم کے مارے موئی جاتی ہے اک شب کی دلہن",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 35,
"Position": "Right",
"Text": "دم بدم ساس بھی سر پیٹتی ہے ساتھ اس کے",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 36,
"Position": "Left",
"Text": "ابھی کنگنا نہ کھلا تھا کہ بندھے ہاتھ اس کے",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 37,
"Position": "Right",
"Text": "ہے اس رسی میں ننہا سا سکینہ کا گلو",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 38,
"Position": "Left",
"Text": "دم گھٹا جاتا ہے آنکھوں سے رواں ہیں آنسو",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 39,
"Position": "Right",
"Text": "چاک کرتے کا گریباں ہے، پریشاں گیسو",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 40,
"Position": "Left",
"Text": "سوجے تو گال ہیں کانوں سے ٹپکتا ہے لہو",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 41,
"Position": "Right",
"Text": "آہ ہر گام پہ سینے سے نکل جاتی ہے",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 42,
"Position": "Left",
"Text": "جب گھرکتے ہیں ستمگر تو دہل جاتے ہے",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 43,
"Position": "Right",
"Text": "ماں سے کرتی ہے اشارہ وہ گرفتارِ ستم",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 44,
"Position": "Left",
"Text": "رسی کھلوا دو نہیں گھٹ کے نکل جائے گا دم",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 45,
"Position": "Right",
"Text": "رو کے وہ کہتی ہے مجبور ہوں میں کشتۂ غم",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 46,
"Position": "Left",
"Text": "ہائے بچی تری قسمت میں تھا یہ درد و الم",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 47,
"Position": "Right",
"Text": "صدقے امّاں یہ گرہ عقد کشا کھولے گا",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 48,
"Position": "Left",
"Text": "بی بی اس عقدۂ مشکل کو خدا کھولے گا",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 49,
"Position": "Right",
"Text": "ماں سے رو رو کے وہ نادان یہ کرتی ہے بیاں",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 50,
"Position": "Left",
"Text": "کس کا دربار ہے، اس حال سے جاتی ہو کہاں",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 51,
"Position": "Right",
"Text": "یہ تو کہہ دو کہیں بابا بھی ملیں گے اماں",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 52,
"Position": "Left",
"Text": "کئی دن گذرے ہیں وہ ہیں مری آنکھوں سے نہاں",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 53,
"Position": "Right",
"Text": "بھول جائے گایہ سب دکھ جو انہیں پاؤں گی",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 54,
"Position": "Left",
"Text": "دوڑ کر چاند سی چھاتی سے لپٹ جاؤں گی",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 55,
"Position": "Right",
"Text": "کہیں دربار میں اماں وہ اگر مجھ کو ملے",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 56,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھنا کرتی ہوں کیسے شۂ والا سے گلے",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 57,
"Position": "Right",
"Text": "وہ خبر لیویں نہ گردن مری رسی سے چلے",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 58,
"Position": "Left",
"Text": "اس کو یوں بھولتے ہیں باپ سے بچہ جو پلے",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 59,
"Position": "Right",
"Text": "وجہ کیا کون سی تفصیر پہ منہ موڑا ہے؟",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 60,
"Position": "Left",
"Text": "سیلیاں کھانے کو اعدا میں مجھے چھوڑا ہے",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 61,
"Position": "Right",
"Text": "کان زخمی ہوئے اور لی نہ خبر واہ رے پیار",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 62,
"Position": "Left",
"Text": "خوب بھولے مجھے بابا کی محبت کے نثار",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 63,
"Position": "Right",
"Text": "دن میں چھاتی سے لگاتے تھے مجھے سو سو بار",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 64,
"Position": "Left",
"Text": "مجھ پہ یہ ظلم ہیں آیا انہیں کس طرح قرار",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 65,
"Position": "Right",
"Text": "منہ دکھاتے نہیں شفقت سے بلانا کیسا",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 66,
"Position": "Left",
"Text": "خواب میں آئے نہ چھاتی پہ سلانا کیا",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 67,
"Position": "Right",
"Text": "روتے تھے سن کے سکینہؔ کا بیاں سارے امیر",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 68,
"Position": "Left",
"Text": "ہر قدم پر تھا یہی شور کہ ہے ہے شبیر",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 69,
"Position": "Right",
"Text": "اس طرف ہوتی تھی آرائشِ دربارِ شریر",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 70,
"Position": "Left",
"Text": "تخت پر آپ تھا اور کرسیوں پر سارے امیر",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 71,
"Position": "Right",
"Text": "اک طرف لوٹ کا سب زیور و زر رکھا تھا",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 72,
"Position": "Left",
"Text": "اور تلے فاطمہ کے لعل کا سر رکھا تھا",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 73,
"Position": "Right",
"Text": "نذریں ہاتھوں پہ لیے آتے تھے سب درباری",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 74,
"Position": "Left",
"Text": "پڑھتے تھے تہنیت فتح کو باری باری",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 75,
"Position": "Right",
"Text": "جمع دربار میں تھی، شہر کی خلفت ساری",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 76,
"Position": "Left",
"Text": "یاں تو تھا جشن کا غل، اور ادھر تھی زاری",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 77,
"Position": "Right",
"Text": "اس طرف تو دف و نے کی صدا آتی تھی",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 78,
"Position": "Left",
"Text": "اور اس سمت سے ہے ہے کی صدا آتی تھی",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 79,
"Position": "Right",
"Text": "دم بدم تخت سے اٹھ اٹھ کے یہ کہتا تھا شریر",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 80,
"Position": "Left",
"Text": "قیدی کیوں جلد نہیں آتے ہیں کیا ہے تاخیر",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 81,
"Position": "Right",
"Text": "بڑھ کے کرتے تھے خبردار یہ اُس دم تقریر",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 82,
"Position": "Left",
"Text": "ضعف سے پاؤں کو تھم تھم کے اٹھاتے ہیں اسیر",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 83,
"Position": "Right",
"Text": "مارے دہشت کے لہو ان کا گھٹا جاتا ہے",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 84,
"Position": "Left",
"Text": "ہر قدم ایک ضعیفہ کو غش آجاتا ہے",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 85,
"Position": "Right",
"Text": "بولا وہ کون سی عورت ہے وہ محبوسِ ستم",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 86,
"Position": "Left",
"Text": "عرض کی اس نے کہ ہمشیرِ شہنشاہِ امم",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 87,
"Position": "Right",
"Text": "باپ جس کا ہے علیؔ پشت و پناہِ عالم",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 88,
"Position": "Left",
"Text": "جس کی ماں فاطمہؔ ہے فخر جناب مریم",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 89,
"Position": "Right",
"Text": "ہے جو سلطانِ عرب اس کی نواسی ہے وہ",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 90,
"Position": "Left",
"Text": "کلمہ گو جس کے ہیں سب اس کی نواسی ہے وہ",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 91,
"Position": "Right",
"Text": "ہے وہی حضرتِ جعفرؔ کی بہو سینہ فگار",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 92,
"Position": "Left",
"Text": "وہی زینبؔ ہے جو شبیرؔ کی تھی عاشقِ زار",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 93,
"Position": "Right",
"Text": "لاش شہ پر، وہی اُشتر سے گری تھی کئی بار",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 94,
"Position": "Left",
"Text": "بعد مرنے کے بھی ہے بھائی بہن میں وہی پیار",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 95,
"Position": "Right",
"Text": "قافلہ یوں تو سبھی شام و سحر روتا ہے",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 96,
"Position": "Left",
"Text": "پر وہ روتی ہے تو شبیر کا سر روتا ہے",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 97,
"Position": "Right",
"Text": "بولا وہ کیا ہے پھر اوروں کے نہ آنے کا سبب",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 98,
"Position": "Left",
"Text": "عرض کی ایک ہی رسی میں ہیں جکڑے ہوئے سب",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 99,
"Position": "Right",
"Text": "خاک پہ گرتی ہے جب بنتِ شہنشاہِ عرب",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 100,
"Position": "Left",
"Text": "شور ہوتا ہے اسیروں میں کہ ہے ہے زینبؔ",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 101,
"Position": "Right",
"Text": "ہوش میں آن کے، بھائی کو وہ جب روتی ہے",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 102,
"Position": "Left",
"Text": "دیر تک قیدیوں میں سینہ زنی ہوتی ہے",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 103,
"Position": "Right",
"Text": "انہیں رانڈوں مین ہے اک دخترِ فرزند نبی",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 104,
"Position": "Left",
"Text": "خوگرِ سینۂ دلبند، رسولِ عربی",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 105,
"Position": "Right",
"Text": "آفتِ فاقہ کشی، بے پدری تشنہ لبی",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 106,
"Position": "Left",
"Text": "دم بہ دم لب پہ یہ ہے این ابی این ابی",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 107,
"Position": "Right",
"Text": "چھاتیاں پھٹتی ہیں اس درد سے وہ روتی ہے",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 108,
"Position": "Left",
"Text": "شمرؔ جب آنکھ دکھاتا ہے تو چپ ہوتی ہے",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 109,
"Position": "Right",
"Text": "ذکرِ یہ تھا کہ وہ قیدی سرِ دربار آئے",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 110,
"Position": "Left",
"Text": "سب پکارے کہ وہ حاکم کے گنہگار آئے",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 111,
"Position": "Right",
"Text": "آگے روتے ہوئے سجادِؔ دل افگار آئے",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 112,
"Position": "Left",
"Text": "سر برہنہ حرم احمد مختار آئے",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 113,
"Position": "Right",
"Text": "صاف خورشید سی شکلیں جو نظر آتی ہے",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 114,
"Position": "Left",
"Text": "آنکھیں سب ظالموں کی بند ہوئی جاتی ہے",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 115,
"Position": "Right",
"Text": "گو کہ اس روز تھیں سیدانیاں کھولے ہوئے بال",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 116,
"Position": "Left",
"Text": "منہ چھپانے کو کسی پاس نہ تھا اک رومال",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 117,
"Position": "Right",
"Text": "بیٹیوں کا اسد اللہ کی، اللہ رے جلال",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 118,
"Position": "Left",
"Text": "آنکھ اٹھا کر کوئی دیکھے، یہ کسی کی تھی مجال",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 119,
"Position": "Right",
"Text": "جلوۂ رشنیِ طور نظر آتا تھا",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 120,
"Position": "Left",
"Text": "کچھ نہ آنکھوں کو بجز نور نظر آتا ہے",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 121,
"Position": "Right",
"Text": "پردۂ چشم سے باہر نہ نکلتی تھی نظر",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 122,
"Position": "Left",
"Text": "ایک سے پوچھتا تھا ایک کہ قیدی ہیں کدھر؟",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 123,
"Position": "Right",
"Text": "بیٹیاں فاطمہؔ زہرا کی جو تھیں ننگے سر",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 124,
"Position": "Left",
"Text": "دست حیدرؔ تھا تماشائیوں کی آنکھوں پر",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 125,
"Position": "Right",
"Text": "تھا جو منظورِ خدا آلِ عبا کا پردہ",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 126,
"Position": "Left",
"Text": "فاطمہؔ روکتی تھی، اپنی ردا کا پردہ",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 127,
"Position": "Right",
"Text": "کہا ظالم نے کہ ہاں قیدیوں کو لاؤ قریب",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 128,
"Position": "Left",
"Text": "حکم یہ سنتے ہی دوڑے گئے دو چار نقیب",
"CoupletIndex": 63,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 129,
"Position": "Right",
"Text": "شرم کے مارے ہوا، بیبیوں کا حال عجب",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 130,
"Position": "Left",
"Text": "اپنا سر پیٹ کے بانو نے کہا وائے نصیب",
"CoupletIndex": 64,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 131,
"Position": "Right",
"Text": "کھینچ کر سب کو ستمگار جو لے جانے لگے",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 132,
"Position": "Left",
"Text": "حضرتِ زینب و کلثوم کو غش آنے لگے",
"CoupletIndex": 65,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 133,
"Position": "Right",
"Text": "تخت کے سامنے روتے ہوئے آئے جو اسیر",
"CoupletIndex": 66,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 134,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھ کر سیدِ سجادؔ کو بولا وہ شریر",
"CoupletIndex": 66,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 135,
"Position": "Right",
"Text": "سرکشی کر کے نہ سربر ہوئے مجھ سے شبپر",
"CoupletIndex": 67,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 136,
"Position": "Left",
"Text": "شکر کرتا ہوں کہ خالق نے کیا تم کو حقیر",
"CoupletIndex": 67,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 137,
"Position": "Right",
"Text": "بیٹھنے کا کہیں دنیا میں سہارا نہ رہا",
"CoupletIndex": 68,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 138,
"Position": "Left",
"Text": "پنجتن اٹھ گئے اب زور تمہارا نہ رہا",
"CoupletIndex": 68,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 139,
"Position": "Right",
"Text": "ہاں کہو آج حمایت کو پیمبر ہیں کہاں؟",
"CoupletIndex": 69,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 140,
"Position": "Left",
"Text": "کیا ہوئے ابنِ علیؔ حیدر صفدر ہیں کہاں؟",
"CoupletIndex": 69,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 141,
"Position": "Right",
"Text": "قید میں ان کی بہو آتی ہے شبّر ہیں کہاں؟",
"CoupletIndex": 70,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 142,
"Position": "Left",
"Text": "ننگے سر زینبِ دلگیر ہے سرور ہیں کہاں؟",
"CoupletIndex": 70,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 143,
"Position": "Right",
"Text": "ذبح خنجر سے ہوا جو وہ پدر کس کا ہے؟",
"CoupletIndex": 71,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 144,
"Position": "Left",
"Text": "اک ذرا غور سے دیکھو تو یہ سر کس کا ہے؟",
"CoupletIndex": 71,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 145,
"Position": "Right",
"Text": "کس کے ناموس لٹے کس کا ہوا گھر تاراج؟",
"CoupletIndex": 72,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 146,
"Position": "Left",
"Text": "کون بے سر ہوا، اور کون ہوا صاحبِ تاج؟",
"CoupletIndex": 72,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 147,
"Position": "Right",
"Text": "ایک چادر کے لیے کس کی بہن ہے محتاج؟",
"CoupletIndex": 73,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 148,
"Position": "Left",
"Text": "کون کمزور ہے، اور کون زبردست ہے آج؟",
"CoupletIndex": 73,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 149,
"Position": "Right",
"Text": "خلق میں کس کے لیے مرتبۂ عالی ہے؟",
"CoupletIndex": 74,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 150,
"Position": "Left",
"Text": "کس کا اقبال ہے، اور کس کی بد اقبالی ہے؟",
"CoupletIndex": 74,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 151,
"Position": "Right",
"Text": "نہر پر بازوئے شبیرؔ کو مارا کس نے؟",
"CoupletIndex": 75,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 152,
"Position": "Left",
"Text": "جنگ میں اکبرؔ دلگیر کو مارا کس نے؟",
"CoupletIndex": 75,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 153,
"Position": "Right",
"Text": "تیر سے اصغرِؔ بے شیر کو مارا کس نے؟",
"CoupletIndex": 76,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 154,
"Position": "Left",
"Text": "شاہ سے صاحبِ شمشیر کو مارا کس نے؟",
"CoupletIndex": 76,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 155,
"Position": "Right",
"Text": "فوج بے سر ہوئی سلطانِ حجازی نہ رہے",
"CoupletIndex": 77,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 156,
"Position": "Left",
"Text": "جن کی تلوار کا شہرہ تھا وہ غازی نہ رہے",
"CoupletIndex": 77,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 157,
"Position": "Right",
"Text": "سن کے یہ آگیا بنتِ شہ مرداں کو جلال",
"CoupletIndex": 78,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 158,
"Position": "Left",
"Text": "تھرتھرا کر کہا کیا بکتا ہے او بد اقبال",
"CoupletIndex": 78,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 159,
"Position": "Right",
"Text": "صاحبِ عزت و توقیر محمد کی ہے آل",
"CoupletIndex": 79,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 160,
"Position": "Left",
"Text": "کبھی ہم لوگوں کی عزت پہ نہ آئے گا زوال",
"CoupletIndex": 79,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 161,
"Position": "Right",
"Text": "ہم کو بے قدر جو سمجھا تو خطا کرتا ہے",
"CoupletIndex": 80,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 162,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھ مصحف میں خدا کس کی ثنا کرتا ہے",
"CoupletIndex": 80,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 163,
"Position": "Right",
"Text": "ہاں بتا آیۂ تطہیر کسے آیا ہے؟",
"CoupletIndex": 81,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 164,
"Position": "Left",
"Text": "دوست اپنا کسے اللہ نے فرمایا ہے؟",
"CoupletIndex": 81,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 165,
"Position": "Right",
"Text": "ہل اتیٰ کس کے لیے روح امیں لایا ہے؟",
"CoupletIndex": 82,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 166,
"Position": "Left",
"Text": "کس نے معراج کا دنیا میں شرف پایا ہے؟",
"CoupletIndex": 82,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 167,
"Position": "Right",
"Text": "قرب ایسا کسے اللہ کی درگاہ میں ہے؟",
"CoupletIndex": 83,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 168,
"Position": "Left",
"Text": "فرقِ قوسین بتا کس میں اور اللہ میں ہے؟",
"CoupletIndex": 83,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 169,
"Position": "Right",
"Text": "زور اپنا کسے اللہ نے امداد کیا؟",
"CoupletIndex": 84,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 170,
"Position": "Left",
"Text": "خانۂ کفر کو کس شیر نے برباد کیا؟",
"CoupletIndex": 84,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 171,
"Position": "Right",
"Text": "حق نے قرآن کے سورۃ میں کسے یاد کیا؟",
"CoupletIndex": 85,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 172,
"Position": "Left",
"Text": "کس کو اکملت لکم دینکم ارشاد کیا؟",
"CoupletIndex": 85,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 173,
"Position": "Right",
"Text": "کس سے ہر جنگ میں عاجز صفِ کفار آئی؟",
"CoupletIndex": 86,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 174,
"Position": "Left",
"Text": "بدر میں کس کے لیے عرش سے تلوار آئی؟",
"CoupletIndex": 86,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 175,
"Position": "Right",
"Text": "آلِ احمد کو حقارت سے نہ دیکھ او مقہور",
"CoupletIndex": 87,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 176,
"Position": "Left",
"Text": "سب پہ روشن ہے کہ ہم لوگ ہیں اللہ کے نور",
"CoupletIndex": 87,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 177,
"Position": "Right",
"Text": "مار کر سبطِ پیمبر کو یہ نخوت یہ غرور",
"CoupletIndex": 88,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 178,
"Position": "Left",
"Text": "خیر ہم دور نہ تو دور نہ محشر ہے دور",
"CoupletIndex": 88,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 179,
"Position": "Right",
"Text": "حق کا دریائے غضب جوش میں جب آئے گا",
"CoupletIndex": 89,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 180,
"Position": "Left",
"Text": "باندھنا ہاتھ کا سادات کے کھل جائے گا",
"CoupletIndex": 89,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 181,
"Position": "Right",
"Text": "فخر کیونکر نہ کرے تو کہ یہ ہے فخر کی جا",
"CoupletIndex": 90,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 182,
"Position": "Left",
"Text": "تو نے اللہ کے محبوب کا کاٹا ہے گلا",
"CoupletIndex": 90,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 183,
"Position": "Right",
"Text": "ہو گئے سرخ لہو میں حسنِ سبز قبا",
"CoupletIndex": 91,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 184,
"Position": "Left",
"Text": "فاطمہؔ ذبح ہوئی، شیر خدا قتل ہوا",
"CoupletIndex": 91,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 185,
"Position": "Right",
"Text": "آگ دی خیمہ کو اور زیور و زر لوٹ لیا",
"CoupletIndex": 92,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 186,
"Position": "Left",
"Text": "جس کے درباں تھے ملک، تو نے وہ گھر لوٹ لیا",
"CoupletIndex": 92,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 187,
"Position": "Right",
"Text": "ترے ناموس تو ہیں پردہ نشیں او اظلم",
"CoupletIndex": 93,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 188,
"Position": "Left",
"Text": "بال بکھرائے کھڑے ہیں، ترے دربار میں ہم",
"CoupletIndex": 93,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 189,
"Position": "Right",
"Text": "ہائے بے پردہ ہے بانوئے امامِ عالم",
"CoupletIndex": 94,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 190,
"Position": "Left",
"Text": "ہے سکینہؔ پہ وہ ظلم اور یہ کبراؔ پہ ستم",
"CoupletIndex": 94,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 191,
"Position": "Right",
"Text": "ننگے سر قید میں اک رات کی بیاہی آئی",
"CoupletIndex": 95,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 192,
"Position": "Left",
"Text": "تجھ کو شادی ہوئی اور ہم پہ تباہی آئی",
"CoupletIndex": 95,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 193,
"Position": "Right",
"Text": "کیے زینبؔ نے فصاحت سے یہ جس وقت کلام",
"CoupletIndex": 96,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 194,
"Position": "Left",
"Text": "کانپے سینوں میں جگر رونے لگے لوگ تمام",
"CoupletIndex": 96,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 195,
"Position": "Right",
"Text": "تخت کے نیچے دھرا تھا جو سرِ پاکِ امام",
"CoupletIndex": 97,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 196,
"Position": "Left",
"Text": "متوجہ ہوا شرما کے ادھر حاکمِ شام",
"CoupletIndex": 97,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 197,
"Position": "Right",
"Text": "اور ان ظلم رسیدوں پہ جفا کرنے لگا",
"CoupletIndex": 98,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 198,
"Position": "Left",
"Text": "لبِ فرزند پیمبر پہ چھری دھرنے لگا",
"CoupletIndex": 98,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 199,
"Position": "Right",
"Text": "کھول کر چوب سے لب ہائے شہنشاہِ عرب",
"CoupletIndex": 99,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 200,
"Position": "Left",
"Text": "کہتا تھا پارۂ یاقوت سے بہتر ہیں لب",
"CoupletIndex": 99,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 201,
"Position": "Right",
"Text": "درِ دنداں ہیں یہ تاباں کہ خجل ہیں کوکب",
"CoupletIndex": 100,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 202,
"Position": "Left",
"Text": "پیٹ کر سینے کو زینبؔ نے کہا ہائے غضب",
"CoupletIndex": 100,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 203,
"Position": "Right",
"Text": "نہ محمدؔ سے نہ حیدرؔ سے حیا کرتا ہے",
"CoupletIndex": 101,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 204,
"Position": "Left",
"Text": "قطع ہو جائے ترا ہاتھ، یہ کیا کرتا ہے",
"CoupletIndex": 101,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 205,
"Position": "Right",
"Text": "اس چھڑی کو مرے بھائی کے لبوں سے سرکا",
"CoupletIndex": 102,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 206,
"Position": "Left",
"Text": "بوسے لیتے تھے انہیں ہونٹوں کے محبوب خدا",
"CoupletIndex": 102,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 207,
"Position": "Right",
"Text": "بہر امت انہیں ہونٹوں سے دعا کی ہے سدا",
"CoupletIndex": 103,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 208,
"Position": "Left",
"Text": "انہیں دانتوں پہ گہر کرتی تھی صدقے زہراؔ",
"CoupletIndex": 103,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 209,
"Position": "Right",
"Text": "تجھ کو پیارے نہیں گو، ہم کو تو پیارے ہیں یہ",
"CoupletIndex": 104,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 210,
"Position": "Left",
"Text": "عرش تک جن کا ہے شہرہ وہ ستارے ہیں یہ",
"CoupletIndex": 104,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 211,
"Position": "Right",
"Text": "یہ ستم بھائی پہ کن آنکھوں سے دیکھے ہمشیر",
"CoupletIndex": 105,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 212,
"Position": "Left",
"Text": "ارے ظالم سرِ بے تن کی بھلا کیا تفصیر",
"CoupletIndex": 105,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 213,
"Position": "Right",
"Text": "یہ چھڑی ہائے غضب اور لبِ پاک شبیرؔ",
"CoupletIndex": 106,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 214,
"Position": "Left",
"Text": "نہ ستا مجھ کو میں ہوں بنتِ شۂ خیبر گیر",
"CoupletIndex": 106,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 215,
"Position": "Right",
"Text": "ان کھلے بالوں کو اب ہاتھوں پہ دھرتی ہوں میں",
"CoupletIndex": 107,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 216,
"Position": "Left",
"Text": "لے شکایت تری اللہ سے کرتی ہوں میں",
"CoupletIndex": 107,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 217,
"Position": "Right",
"Text": "کہہ کے یہ غیظ میں آئی جو علیؔ کی جائی",
"CoupletIndex": 108,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 218,
"Position": "Left",
"Text": "آسماں آ گئے جنبش میں زمیں تھرائی",
"CoupletIndex": 108,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 219,
"Position": "Right",
"Text": "سر شبیر سے ناگاہ صدا یہ آئی",
"CoupletIndex": 109,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 220,
"Position": "Left",
"Text": "تھام لے غصے کو زینبؔ ترے صدقے بھائی",
"CoupletIndex": 109,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 221,
"Position": "Right",
"Text": "نہ تلاطم میں کہیں قہر الٰہی آ جائے",
"CoupletIndex": 110,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 222,
"Position": "Left",
"Text": "کہیں امت کی نہ کشتی پہ تباہی آ جائے",
"CoupletIndex": 110,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 223,
"Position": "Right",
"Text": "تم تو آگاہ ہو، شبیر نے جو دکھ پائے",
"CoupletIndex": 111,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 224,
"Position": "Left",
"Text": "پر نہیں حرف شکایت کے ، زباں پر لائے",
"CoupletIndex": 111,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 225,
"Position": "Right",
"Text": "سر کو نیوڑا لیا جب ذبح کو قاتل آئے",
"CoupletIndex": 112,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 226,
"Position": "Left",
"Text": "ہم نے امت کے لیے چھاتی پہ نیزے کھائے",
"CoupletIndex": 112,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 227,
"Position": "Right",
"Text": "اتنی سی بات پہ مصروفِ بکا ہوتی ہو",
"CoupletIndex": 113,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 228,
"Position": "Left",
"Text": "تم چھڑی ہونٹوں پہ رکھنے سے خفا ہوتی ہو",
"CoupletIndex": 113,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 229,
"Position": "Right",
"Text": "برچھیاں کھانے سے کیا اس میں کچھ ایذا ہے پڑی",
"CoupletIndex": 114,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 230,
"Position": "Left",
"Text": "چپ رہے تن پہ جو تلوار یہ تلوار پڑی",
"CoupletIndex": 114,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 231,
"Position": "Right",
"Text": "جانے دو رکھی تو رکھی مرے ہونٹوں پہ چھڑی",
"CoupletIndex": 115,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 232,
"Position": "Left",
"Text": "اے بہن یہ بھی گذر جائے گی آفت کی گھڑی",
"CoupletIndex": 115,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 233,
"Position": "Right",
"Text": "چپ ہیں جو ہم پہ ستم راہِ خدا میں ہوگا",
"CoupletIndex": 116,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 234,
"Position": "Left",
"Text": "اس کا انصاف تو دربارِ خدا میں ہوگا",
"CoupletIndex": 116,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 235,
"Position": "Right",
"Text": "سرِ شبیر نے زینبؔ سے جو یہ کی تقریر",
"CoupletIndex": 117,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 236,
"Position": "Left",
"Text": "آ کے غصے میں لگا کانپنے وہ حاکم بے پیر",
"CoupletIndex": 117,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 237,
"Position": "Right",
"Text": "شمرؔ سے بولا کہ بس اس کی یہی ہے تعزیر",
"CoupletIndex": 118,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 238,
"Position": "Left",
"Text": "سب کو لے جا کے تو کر سخت خرابے میں اسیر",
"CoupletIndex": 118,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 239,
"Position": "Right",
"Text": "بس انیسؔ اب جگر و قلب پھنکا جاتا ہے",
"CoupletIndex": 119,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 240,
"Position": "Left",
"Text": "حال زنداں کا نہیں منہ سے کہاجاتا ہے",
"CoupletIndex": 119,
"SectionIndex1": 0
}
]
}