divan-data/poets/p52/poet.json
Anas Rashid 47a5e454e4 Ganjoor-compatible export (manifest.json, poets/, index/)
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:05:14 +02:00

15 lines
1.4 KiB
JSON

{
"Id": 52,
"Name": "برج نرائن چکبست",
"Nickname": "برج نرائن چکبست",
"Description": "شاعر۔ ادیب اور نقاد۔ مکمل نام پنڈت برج نارائن چکبست کشمیری برہمن تھے۔ فیض آباد میں پیدا ہوئے۔ اوائل عمری میں لکھنؤ آ گئے اور رکیتک کالج لکھنؤ سے 1908ء میں قانون کا امتحان پاس کرکے وکالت کرنے لگے۔ 9 برس کی عمر سے شعر کہنا شروع کیا۔ کسی استاد کو کلام نہیں دکھایا۔ کثرت مطالعہ اور مشق سے خود ہی اصلاح کرتے رہے۔ کوئی تخلص بھی نہیں رکھا۔ کہیں کہیں لفظ چکبست پر، جو ان کی گوت تھی، اکتفا کیا ہے۔ شاعری کی ابتدا غزل سے کی۔ آگے چل کر قومی نظمیں لکھنے لگے۔ کئی مرتبہ مرثیے بھی لکھے ہیں۔ نثر میں مولانا شرر سے ان کا معرکہ مشہور ہے۔ ایک رسالہ ستارۂ صبح بھی جاری کیا تھا۔ مجموعہ کلام صبح وطن کے نام سے شائع ہوا۔",
"FullUrl": "/p52",
"ImageUrl": "https://commons.wikimedia.org/wiki/Special:FilePath/Brij_Narayan_Chakbast.jpg",
"BirthYearInLHijri": 1299,
"ValidBirthDate": true,
"DeathYearInLHijri": 1345,
"ValidDeathDate": true,
"BirthPlace": null,
"DeathPlace": null
}