15 lines
2.6 KiB
JSON
15 lines
2.6 KiB
JSON
{
|
||
"Id": 17,
|
||
"Name": "احمد رضا خان",
|
||
"Nickname": "احمد رضا خان",
|
||
"Description": "اعلی حضرت امام احمد رضا خان (14 جون 1856ء – 28 اکتوبر 1921ء) بیسویں صدی عیسوی کے مجدد، نامور حنفی فقیہ، محدث، اصولی، نعت گو شاعر، علوم نقلیہ وعقلیہ کے ماہر، سلسلہ قادریہ کے شیخ، عربی، فارسی اور اردو کی کثیر کتابوں کے مصنف جن میں مشہور ترجمہ قرآن کنزالایمان، فتاوی کا مجموعہ فتاویٰ رضویہ اور نعتیہ دیوان حدائق بخشش مشہور ہیں۔ احمد رضا خان|اعلحضرت نے شدت سے تقلید اور حنفیت کا دفاع کیا سلسلۂ حدیث میں شاہ ولی اللہ اور عبد الحق محدث دہلوی سے استفادہ کیا اور فقہ میں سند اجازت شیخ عبد الرحمن حنفی مکی سے حاصل کی، جن کا سلسلہ عبد اللہ بن مسعود تک پہنچتا ہے۔ احمد رضا خان نے دو قومی نظریہ کا پرچار کیا اور کسی بھی سطح پر ہندو مسلم اتحاد کو رد کیا، تحریک ترک موالات اور تحریک خلافت میں مسلمانوں کو متنبہ کیا کہ ان تحریکوں میں مسلم ہندو اتحاد کا نعرہ لگایا جا رہا ہے جو شرعی حیثیت سے ناجائز ہے۔ عورتوں کی ضروری دینی تعلیم کی سختی سے تلقین کی، عورتوں کے زیارت قبور کے لیے گھر سے نکلنے کے مسئلے پر ممانعت کا فتوی دیا۔\nکثرت سے فقہی مسائل پر رسائل اور عقائد و اعمال کی اصلاح کے لیے کتابیں تصنیف کیں، ریاضی اور فلکیات کے علاوہ سائنس کے دیگر کئی موضوعات پر علمی اور مذہبی نکتہ نظر سے اپنی آرا پیش کیں۔ بریلی میں منظر اسلام کے نام سے اسلامی جامعہ قائم کی۔ احمد رضا خان کو اعلیٰ حضرت، امام اہل سنت اور حسان الہند جیسے القاب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں ہر سال 25 صفر کو احمد رضا خان کا عرس منایا جاتا ہے۔",
|
||
"FullUrl": "/p17",
|
||
"ImageUrl": null,
|
||
"BirthYearInLHijri": 1273,
|
||
"ValidBirthDate": true,
|
||
"DeathYearInLHijri": 1340,
|
||
"ValidDeathDate": true,
|
||
"BirthPlace": null,
|
||
"DeathPlace": null
|
||
}
|