29 lines
3.0 KiB
JSON
29 lines
3.0 KiB
JSON
{
|
||
"Id": 26,
|
||
"PoetId": 11,
|
||
"ParentId": null,
|
||
"Title": "ابو الکلام",
|
||
"FullUrl": "/p11",
|
||
"Description": "ابوالکلام محی الدین احمد آزاد (پیدائش ۱۱ نومبر۱۸۸۸ء - وفات ۲۲ فروری ۱۹۵۸ء) (بنگالی: আবুল কালাম মুহিয়ুদ্দিন আহমেদ আজাদ)\nآزاد ہند کے پہلے وزیرِ تعلیم اور قومی رہنما تھے۔ مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔ ان کے والد بزرگوار محمد خیر الدین انھیں فیروزبخت (تاریخی نام) کہہ کر پکارتے تھے۔ مولانا ۱۸۸۸ء میں مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ والدہ کا تعلق مدینہ سے تھا سلسلۂ نسب شیخ جمال الدین افغانی سے ملتا ہے جو اکبر اعظم کے عہد میں ہندوستان آئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔\n۱۸۵۷ء کی جنگ آزادی میں آزاد کے والد کو ہندوستان سے ہجرت کرنی پڑی کئی سال عرب میں رہے۔ مولانا کا بچپن مکہ معظمہ اور مدینہ میں گذرا۔ ابتدائی تعلیم والد سے حاصل کی۔ پھر جامعہ ازہر(مصر) چلے گئے۔ چودہ سال کی عمر میں علوم مشرقی کا تمام نصاب مکمل کر لیا تھا۔ مولانا کی ذہنی صلاحتیوں کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ انھوں نے پندرہ سال کی عمر میں ماہوار جریدہ لسان الصدق جاری کیا۔ جس کی مولانا الطاف حسین حالی نے بھی بڑی تعریف کی- ۱۹۱۲ میں الہلال نکالا۔ یہ اپنی طرز کا پہلا پرچہ تھا۔ ترقی پسند سیاسی تخیلات اور عقل پر پوری اترنے والی مذہبی ہدایت کا گہوارہ اور بلند پایہ سنجیدہ ادب کا نمونہ تھا۔\nمولانا بیک وقت عمدہ انشا پرداز، جادو بیان خطیب، بے مثال صحافی اور ایک بہترین مفسر تھے۔ اگرچہ مولانا سیاسی مسلک میں آل انڈیا کانگریس کے ہمنوا تھے لیکن ان کے دل میں مسلمانوں کا درد ضرور تھا۔ یہی وجہ تھی کہ تقسیم کے بعد جب علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وقار کو صدمہ پہنچنے کا اندیشہ ہوا تو مولانا آگے بڑھے اور اس کے وقار کو ٹھیس پہنچانے سے بچا لیا۔",
|
||
"DescriptionHtml": null,
|
||
"BookName": null,
|
||
"ChildCats": [
|
||
{
|
||
"Id": 27,
|
||
"Title": "غزل",
|
||
"FullUrl": "/p11/ghazal"
|
||
},
|
||
{
|
||
"Id": 28,
|
||
"Title": "مضمون",
|
||
"FullUrl": "/p11/mazmoon"
|
||
},
|
||
{
|
||
"Id": 29,
|
||
"Title": "خطبات",
|
||
"FullUrl": "/p11/c29"
|
||
}
|
||
],
|
||
"Poems": []
|
||
}
|