divan-data/poets/p96/poet.json
Anas Rashid 8cf14ad1ff
Some checks are pending
Wikisource sync / sync (push) Waiting to run
Export Gregorian (عیسوی) birth/death years alongside Hijri (BirthYearCE, DeathYearCE)
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-08 20:53:21 +02:00

17 lines
2.3 KiB
JSON
Raw Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 96,
"Name": "حیدر علی آتش",
"Nickname": "حیدر علی آتش",
"Description": "خواجہ حیدر علی آتش خواجہ علی بخش کے بیٹے تھے۔ بزرگوں کا وطن بغداد تھا جو تلاش معاش میں شاہجہان آباد چلے آئے۔ نواب شجاع الدولہ کے زمانے میں خواجہ علی بخش نے ہجرت کرکے فیض آباد میں سکونت اختیار کی۔ آتش کی ولادت یہیں ۱۷۷۸ءمیں ہوئی ۔\nبچپن ہی میں باپ کا سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ اس لیے آتش کی تعلیم و تربیت باقاعدہ طور پر نہ ہو سکی اور مزاج میں شوریدہ سری اور بانکپن پیدا ہو گیا۔ آتش نے فیض آباد کے نواب محمد تقی خاں کی ملازمت اختیار کر لی اور ان کے ساتھ لکھنؤ چلے آئے۔ نواب مذاق سخن بھی رکھتے تھے۔ اور فن سپاہ گری کے بھی دل دادہ تھے۔ آتش بھی ان کی شاعرانہ سپاہیانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوئے۔ لکھنؤ میں علمی صحبتوں اور انشاء و مصحفی کی شاعرانہ معرکہ آرائیوں کو دیکھ کر شعر و سخن کا شوق پیدا ہوا۔ اور مضحفی کے شاگرد ہو گئے۔ تقریباً ۲۹ سال کی عمر میں باقاعدہ شعر گوئی کا آغاز ہوا۔ لکھنؤ پہنچنے کے کچھ عرصہ بعد نواب تقی خاں کا انتقال ہو گیا۔ اس کے بعد انھوں نے کسی کی ملازمت اختیار نہیں کی۔ آخری وقت میں بینائی جاتی رہی۔ ۱۸۴۶ء میں انتقال ہوا۔ آتش نے نہایت سادہ زندگی بسر کی۔ کسی دربار سے تعلق پیدا نہ کیا اور نہ کسی کی مدح میں کوئی قصیدہ کہا۔ قلیل آمدنی اور تنگ دستی کے باوجود خاندانی وقار کو قائم رکھا۔",
"FullUrl": "/p96",
"ImageUrl": "https://commons.wikimedia.org/wiki/Special:FilePath/Haider_Ali_Aatish.jpg",
"BirthYearInLHijri": 1178,
"ValidBirthDate": true,
"DeathYearInLHijri": 1262,
"ValidDeathDate": true,
"BirthYearCE": 1764,
"DeathYearCE": 1846,
"BirthPlace": null,
"DeathPlace": null
}