divan-data/poets/p381/_cat.json
Anas Rashid b9c03d7f85 Ganjoor export: Hijri years, Urdu (Eastern Arabic) digits in titles/text
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:14:58 +02:00

24 lines
2.4 KiB
JSON
Raw Permalink Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 1017,
"PoetId": 381,
"ParentId": null,
"Title": "یاس یگانہ چنگیزی",
"FullUrl": "/p381",
"Description": "یاس یگانہ چنگیزی(پیدائش: ۱۷ اکتوبر ۱۸۸۴ء – وفات: ۴ فروری ۱۹۵۶ء) ہندوستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے ممتاز شاعر تھے۔یگانہ چنگیزی کا اصل نام مرزا افضل علی بیگ المعروف واجد حسین تھا۔ پہلے یاسؔ تخلص کرتے تھے لیکن بعد میں یگانہ ؔہو گئے۔ ان کے اجداد ھزارستان غزنی سے ہندوستان آئے اور سلطنت مغلیہ کے دربار سے وابستہ ہو گئے۔ پرگنہ حویلی عظیم آباد میں جاگیریں ملیں اور وہیں سکونت پزیر ہوئے۔ اسکول کے زمانے سے انھوں نے شاعری کا آغا کیا اور بیتاب عظیم آباد ی سے کے شاگرد ہوئے۔ سنہ ۱۹۰۳ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے انٹرنس کا امتحان پاس کیا اور اس کے بعد معاش کی جستجو میں مصروف ہو گئے، جس میں انھیں در در کی خاک چھاننی پڑی۔ چونکہ ان کی شادی لکھنؤ میں ہوئی تھی، اس لیے وہ لکھنؤ میں جا بسے لیکن وہاں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ اپنی شاعری میں یگانہ تھے۔ انھوں نے ہمیشہ وہ راہ ترک کر دی جو پہلے سے مستعمل تھی، اس لیے لکھنؤ اسکول میں آتش کے بعد یگانہ ہی سب سے منفرد شاعر ہیں، جن کی آواز سب سے الگ محسوس ہو تی ہے۔\nیاس یگانہ کا کلام ان کے مختلف مجموعوں اور اس زمانے کے رسالوں میں بکھرا ہوا تھا۔ ان اوراقِ لخت لخت کو نام ور محقق مشفق خواجہ نے اکٹھا کر ۲۰۰۳ء میں کلیاتِ یگانہ شائع کی، جس نے یگانہ کی شاعرانہ شخصیت کی بازیافت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔",
"DescriptionHtml": null,
"BookName": null,
"ChildCats": [
{
"Id": 1018,
"Title": "غزل",
"FullUrl": "/p381/ghazal"
},
{
"Id": 1019,
"Title": "رباعی",
"FullUrl": "/p381/rubai"
}
],
"Poems": []
}