divan-data/poets/p21/nazm/sh383.json
Anas Rashid eb4e74f0a1 Rename export_ganjoor.py -> export_divan.py, ganjoor_ids -> divan_ids; Language ur-PK
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:51:03 +02:00

647 lines
24 KiB
JSON
Raw Permalink Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 383,
"CatId": 57,
"Title": "جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"FullTitle": "اختر شیرانی » نظم » جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"FullUrl": "/p21/nazm/sh383",
"RhymeLetters": null,
"SourceName": "ویکی ماخذ",
"SourceUrlSlug": "wikisource",
"SourceUrl": "https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%AC%DB%81%D8%A7%DA%BA_%D8%B1%DB%8C%D8%AD%D8%A7%D9%86%DB%81%D8%94_%D8%B1%DB%81%D8%AA%DB%8C_%D8%AA%DA%BE%DB%8C",
"Language": "ur-PK",
"PoemSummary": null,
"Metre": null,
"Sections": [
{
"Index": 0,
"Number": 1,
"SectionType": "WholePoem",
"VerseType": "First",
"RhymeLetters": null,
"PlainText": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nوہ اس وادی کی شہزادی تھی اور شاہانہ رہتی تھی\r\nکنول کا پھول تھی سنسار سے بیگانہ رہتی تھی\r\nنظر سے دور مثل نکہت مستانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہ رہتی تھی\r\nانہی صحراؤں میں وہ اپنے گلے کو چراتی تھی\r\nانہیں چشموں پہ وہ ہر روز منہ دھونے کو آتی تھی\r\nانہی ٹیلوں کے دامن میں وہ آزادانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nکھجوروں کے تلے وہ جو کھنڈر سے جھلملاتے ہیں\r\nیہ سب ریحانہؔ کے معصوم افسانے سناتے ہیں\r\nوہ ان کھنڈروں میں اک دن صورت افسانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nمرے ہم دم یہ نخلستان اک دن اس کا مسکن تھا\r\nاسی کے خرمئی آغوش میں اس کا نشیمن تھا\r\nاسی شاداب وادی میں وہ بے باکانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nیہ پھولوں کی حسیں آبادیاں کاشانہ تھیں اس کا\r\nوہ اک بت تھی یہ ساری وادیاں بت خانہ تھیں اس کا\r\nوہ اس فردوس وجد و رقص میں مستانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nتباہی کی ہوا اس خاک رنگیں تک نہ آئی تھی\r\nیہ وہ خطہ تھا جس میں نو بہاروں کی خدائی تھی\r\nوہ اس خطے میں مثل سبزۂ بیگانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nاسی ویرانہ میں اک دن بہشتیں لہلہاتی تھیں\r\nگھٹائیں گھر کے آتی تھیں ہوائیں مسکراتی تھیں\r\nکہ وہ بن کر بہار جنت ویرانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nیہ ویرانہ گزر جس میں نہیں ہے کاروانوں کا\r\nجہاں ملتا نہیں نام و نشاں تک ساربانوں کا\r\nاسی ویرانے میں اک دن مری ریحانہؔ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nیہیں آباد تھی اک دن مرے افکار کی ملکہ\r\nمرے جذبات کی دیوی مرے اشعار کی ملکہ\r\nوہ ملکہ جو برنگ عظمت شاہانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہ رہتی تھی\r\nصبا شاخوں میں نخلستاں کی جس دم سرسراتی ہے\r\nمجھے ہر لہر سے ریحانہؔ کی آواز آتی ہے\r\nیہیں ریحانہؔ رہتی ہے یہیں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nفضائیں گونجتی ہیں اب بھی ان وحشی ترانوں سے\r\nسنو آواز سی آتی ہے ان خاکی چٹانوں سے\r\nکہ جن میں وہ برنگ نغمۂ بیگانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nمرے ہم دم جنون شوق کا اظہار کرنے دے\r\nمجھے اس دشت کی اک اک کلی سے پیار کرنے دے\r\nجہاں اک دن وہ مثل غنچۂ مستانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nبہ رب کعبہ اس کی یاد میں عمریں گنوا دوں گا\r\nمیں اس وادی کے ذرے ذرے پر سجدے بچھا دوں گا\r\nجہاں وہ جان کعبہ عظمت بت خانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nوہ اس ٹیلے پر اکثر عاشقانہ گیت گاتی تھی\r\nپرانے سورماؤں کے فسانے گنگناتی تھی\r\nیہیں پر منتظر میری وہ بیتابانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nکھجوروں کے حسیں سائے زمیں پر لہلہاتے تھے\r\nستارے جگمگاتے تھے شگوفے کھلکھلاتے تھے\r\nفضائیں منتشر اک نکہت مستانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nیہیں بستی تھی اے ہم دم مرے رومان کی بستی\r\nمرے افسانوں کی دنیا مرے وجدان کی بستی\r\nیہیں ریحانہؔ بستی تھی یہیں ریحانہؔ بستی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nشمیم زلف سے اس کی مہک جاتی تھی کل وادی\r\nنگاہ مست سے اس کی بہک جاتی تھی کل وادی\r\nہوائیں پرفشاں روح مے و مے خانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nوہ گیسوئے پریشاں یا گھٹائیں رقص کرتی تھیں\r\nفضائیں وجد کرتی تھیں ہوائیں رقص کرتی تھیں\r\nوہ اس فردوس وجد و رقص میں مستانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nگداز عشق سے لبریز تھا قلب حزیں اس کا\r\nمگر آئینہ دار شرم تھا روئے حسیں اس کا\r\nخموشی میں چھپائے نغمۂ مستانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nاسے پھولوں نے میری یاد میں بیتاب دیکھا ہے\r\nستاروں کی نظر نے رات بھر بے خواب دیکھا ہے\r\nوہ شمع حسن تھی پر صورت پروانہ رہتی تھی\r\nیہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nیہیں ہم رنگ گلہائے حسیں رہتی تھی ریحانہؔ\r\nمثال حور فردوس بریں رہتی تھی ریحانہؔ\r\nیہیں ریحانہؔ رہتی تھی یہیں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nیہیں وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی\r\nپیام درد دل اخترؔ دیئے جاتا ہوں وادی کو\r\nسلام رخصت غمگیں کئے جاتا ہوں وادی کو\r\nسلام اے وادئ ویراں جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"HtmlText": null,
"PoemFormat": null,
"Language": "ur-PK",
"CoupletsCount": 44
}
],
"Verses": [
{
"VOrder": 1,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 2,
"Position": "Left",
"Text": "وہ اس وادی کی شہزادی تھی اور شاہانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 3,
"Position": "Right",
"Text": "کنول کا پھول تھی سنسار سے بیگانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 4,
"Position": "Left",
"Text": "نظر سے دور مثل نکہت مستانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 5,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 6,
"Position": "Left",
"Text": "انہی صحراؤں میں وہ اپنے گلے کو چراتی تھی",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 7,
"Position": "Right",
"Text": "انہیں چشموں پہ وہ ہر روز منہ دھونے کو آتی تھی",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 8,
"Position": "Left",
"Text": "انہی ٹیلوں کے دامن میں وہ آزادانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 9,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 10,
"Position": "Left",
"Text": "کھجوروں کے تلے وہ جو کھنڈر سے جھلملاتے ہیں",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 11,
"Position": "Right",
"Text": "یہ سب ریحانہؔ کے معصوم افسانے سناتے ہیں",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 12,
"Position": "Left",
"Text": "وہ ان کھنڈروں میں اک دن صورت افسانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 13,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 14,
"Position": "Left",
"Text": "مرے ہم دم یہ نخلستان اک دن اس کا مسکن تھا",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 15,
"Position": "Right",
"Text": "اسی کے خرمئی آغوش میں اس کا نشیمن تھا",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 16,
"Position": "Left",
"Text": "اسی شاداب وادی میں وہ بے باکانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 17,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 18,
"Position": "Left",
"Text": "یہ پھولوں کی حسیں آبادیاں کاشانہ تھیں اس کا",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 19,
"Position": "Right",
"Text": "وہ اک بت تھی یہ ساری وادیاں بت خانہ تھیں اس کا",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 20,
"Position": "Left",
"Text": "وہ اس فردوس وجد و رقص میں مستانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 21,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 22,
"Position": "Left",
"Text": "تباہی کی ہوا اس خاک رنگیں تک نہ آئی تھی",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 23,
"Position": "Right",
"Text": "یہ وہ خطہ تھا جس میں نو بہاروں کی خدائی تھی",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 24,
"Position": "Left",
"Text": "وہ اس خطے میں مثل سبزۂ بیگانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 25,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 26,
"Position": "Left",
"Text": "اسی ویرانہ میں اک دن بہشتیں لہلہاتی تھیں",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 27,
"Position": "Right",
"Text": "گھٹائیں گھر کے آتی تھیں ہوائیں مسکراتی تھیں",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 28,
"Position": "Left",
"Text": "کہ وہ بن کر بہار جنت ویرانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 29,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 30,
"Position": "Left",
"Text": "یہ ویرانہ گزر جس میں نہیں ہے کاروانوں کا",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 31,
"Position": "Right",
"Text": "جہاں ملتا نہیں نام و نشاں تک ساربانوں کا",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 32,
"Position": "Left",
"Text": "اسی ویرانے میں اک دن مری ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 33,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 34,
"Position": "Left",
"Text": "یہیں آباد تھی اک دن مرے افکار کی ملکہ",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 35,
"Position": "Right",
"Text": "مرے جذبات کی دیوی مرے اشعار کی ملکہ",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 36,
"Position": "Left",
"Text": "وہ ملکہ جو برنگ عظمت شاہانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 37,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 38,
"Position": "Left",
"Text": "صبا شاخوں میں نخلستاں کی جس دم سرسراتی ہے",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 39,
"Position": "Right",
"Text": "مجھے ہر لہر سے ریحانہؔ کی آواز آتی ہے",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 40,
"Position": "Left",
"Text": "یہیں ریحانہؔ رہتی ہے یہیں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 41,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 42,
"Position": "Left",
"Text": "فضائیں گونجتی ہیں اب بھی ان وحشی ترانوں سے",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 43,
"Position": "Right",
"Text": "سنو آواز سی آتی ہے ان خاکی چٹانوں سے",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 44,
"Position": "Left",
"Text": "کہ جن میں وہ برنگ نغمۂ بیگانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 45,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 46,
"Position": "Left",
"Text": "مرے ہم دم جنون شوق کا اظہار کرنے دے",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 47,
"Position": "Right",
"Text": "مجھے اس دشت کی اک اک کلی سے پیار کرنے دے",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 48,
"Position": "Left",
"Text": "جہاں اک دن وہ مثل غنچۂ مستانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 49,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 50,
"Position": "Left",
"Text": "بہ رب کعبہ اس کی یاد میں عمریں گنوا دوں گا",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 51,
"Position": "Right",
"Text": "میں اس وادی کے ذرے ذرے پر سجدے بچھا دوں گا",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 52,
"Position": "Left",
"Text": "جہاں وہ جان کعبہ عظمت بت خانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 53,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 54,
"Position": "Left",
"Text": "وہ اس ٹیلے پر اکثر عاشقانہ گیت گاتی تھی",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 55,
"Position": "Right",
"Text": "پرانے سورماؤں کے فسانے گنگناتی تھی",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 56,
"Position": "Left",
"Text": "یہیں پر منتظر میری وہ بیتابانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 57,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 58,
"Position": "Left",
"Text": "کھجوروں کے حسیں سائے زمیں پر لہلہاتے تھے",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 59,
"Position": "Right",
"Text": "ستارے جگمگاتے تھے شگوفے کھلکھلاتے تھے",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 60,
"Position": "Left",
"Text": "فضائیں منتشر اک نکہت مستانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 61,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 62,
"Position": "Left",
"Text": "یہیں بستی تھی اے ہم دم مرے رومان کی بستی",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 63,
"Position": "Right",
"Text": "مرے افسانوں کی دنیا مرے وجدان کی بستی",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 64,
"Position": "Left",
"Text": "یہیں ریحانہؔ بستی تھی یہیں ریحانہؔ بستی تھی",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 65,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 66,
"Position": "Left",
"Text": "شمیم زلف سے اس کی مہک جاتی تھی کل وادی",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 67,
"Position": "Right",
"Text": "نگاہ مست سے اس کی بہک جاتی تھی کل وادی",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 68,
"Position": "Left",
"Text": "ہوائیں پرفشاں روح مے و مے خانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 69,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 70,
"Position": "Left",
"Text": "وہ گیسوئے پریشاں یا گھٹائیں رقص کرتی تھیں",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 71,
"Position": "Right",
"Text": "فضائیں وجد کرتی تھیں ہوائیں رقص کرتی تھیں",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 72,
"Position": "Left",
"Text": "وہ اس فردوس وجد و رقص میں مستانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 73,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 74,
"Position": "Left",
"Text": "گداز عشق سے لبریز تھا قلب حزیں اس کا",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 75,
"Position": "Right",
"Text": "مگر آئینہ دار شرم تھا روئے حسیں اس کا",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 76,
"Position": "Left",
"Text": "خموشی میں چھپائے نغمۂ مستانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 77,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 78,
"Position": "Left",
"Text": "اسے پھولوں نے میری یاد میں بیتاب دیکھا ہے",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 79,
"Position": "Right",
"Text": "ستاروں کی نظر نے رات بھر بے خواب دیکھا ہے",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 80,
"Position": "Left",
"Text": "وہ شمع حسن تھی پر صورت پروانہ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 81,
"Position": "Right",
"Text": "یہی وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 82,
"Position": "Left",
"Text": "یہیں ہم رنگ گلہائے حسیں رہتی تھی ریحانہؔ",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 83,
"Position": "Right",
"Text": "مثال حور فردوس بریں رہتی تھی ریحانہؔ",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 84,
"Position": "Left",
"Text": "یہیں ریحانہؔ رہتی تھی یہیں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 85,
"Position": "Right",
"Text": "یہیں وادی ہے وہ ہم دم جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 86,
"Position": "Left",
"Text": "پیام درد دل اخترؔ دیئے جاتا ہوں وادی کو",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 87,
"Position": "Right",
"Text": "سلام رخصت غمگیں کئے جاتا ہوں وادی کو",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 88,
"Position": "Left",
"Text": "سلام اے وادئ ویراں جہاں ریحانہؔ رہتی تھی",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
}
]
}