divan-data/poets/p135/nazm/sh3749.json
Anas Rashid eb4e74f0a1 Rename export_ganjoor.py -> export_divan.py, ganjoor_ids -> divan_ids; Language ur-PK
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:51:03 +02:00

913 lines
33 KiB
JSON
Raw Permalink Blame History

This file contains invisible Unicode characters

This file contains invisible Unicode characters that are indistinguishable to humans but may be processed differently by a computer. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 3749,
"CatId": 351,
"Title": "جمنا",
"FullTitle": "سرور جہاں آبادی » نظم » جمنا",
"FullUrl": "/p135/nazm/sh3749",
"RhymeLetters": null,
"SourceName": "ویکی ماخذ",
"SourceUrlSlug": "wikisource",
"SourceUrl": "https://ur.wikisource.org/wiki/%D8%AC%D9%85%D9%86%D8%A7",
"Language": "ur-PK",
"PoemSummary": null,
"Metre": null,
"Sections": [
{
"Index": 0,
"Number": 1,
"SectionType": "WholePoem",
"VerseType": "First",
"RhymeLetters": null,
"PlainText": "دھیمی دھیمی بہنے والی ایک نہر دل نشیں\r\nآب جو چھوٹی سی اک نازک خرام و نازنیں\r\nتشنگیٔ شوق گنگا میں بجھانے کے لیے\r\nجا رہی ہے اپنی ہستی کو مٹانے کے لیے\r\nیہ وہ جمنا ہے کہ دل کش جس کا ہے انداز حسن\r\nدیکھتے ہیں آہ عاشق جس کا خواب ناز حسن\r\nیہ وہ جمنا ہے کہ گاتی ہیں سخنور جس کے گیت\r\nمطربان خوش گلو کی ہیں زباں پر جس کے گیت\r\nیہ وہ جمنا ہے جہاں لے لے کے جلوت کے مزے\r\nلوٹے ہیں عشاق نے برسوں محبت کے مزے\r\nیہ وہ جمنا ہے کہ رادھا سی حسیں نے مدتوں\r\nبرج کی اک پاک دامن نازنیں نے مدتوں\r\nبنسی والے کی جدائی میں اڑا کر سر پہ خاک\r\nاپنے اشکوں سے کیا ہے دامن ساحل کو پاک\r\nیہ وہ جمنا ہے جہاں اک بانوے پردہ نشیں\r\nآگرہ میں محو آسائش ہے جو زیر زمیں\r\nرخ سے آہستہ الٹ کر چادر آب رواں\r\nدیکھتی تھی مسکرا کر منظر آب رواں\r\nآہ اے نہر لطافت آہ اے بحر جمال\r\nدل میں ہے پہلو نشیں اب تک ترا نقش خیال\r\nگرچہ تجھ میں اب نہیں وہ جلوۂ شان کہن\r\nوہ حسیں تو ہے کہ اے شمع شبستان کہن\r\nحسن رفتہ میں ہے تیرے اب بھی اک دل کش ادا\r\nتیرے کملائے ہوئے پھولوں میں ہے بوئے وفا\r\nتو ہے دریائے مقدس تو کہ ہے عصیاں سے پاک\r\nتیرا دامن ہے ابھی آلائش انساں سے پاک\r\nتیری شوکت کے ہیں شاہد اے وفادار کہن\r\nتیرے برجوں اور ترے قلعوں کے آثار کہن\r\nتیرے ساحل سے ٹپکتی اب بھی ہے شان بلند\r\nآسماں فرسا ہیں اب بھی تیرے ایوان بلند\r\nتیرے فرسودہ نشاں ہیں نقش ناز حسن و عشق\r\nتیری موجوں میں نہاں ہے آہ راز حسن و عشق\r\nآہ او رنگیں ادا او دلی والی نازنیں\r\nاو دو عالم کے حسینوں سے نرالی نازنیں\r\nیاد ایامے کہ دل کش تھے ترے نقش و نگار\r\nدن مرادوں کے تھے اور جوش جوانی کا ابھار\r\nچڑھ کے جب مینار پر اک لعبت ناز آفریں\r\nدیکھتی تھی تیری موجوں کی ادائے دل نشیں\r\nوہ کف سیلاب وہ شور تلاطم ہائے ہائے\r\nتیری موجوں کا وہ انداز تبسم ہائے ہائے\r\nدھیمی دھیمی وہ تری رفتار بل کھائی ہوئی\r\nوہ نظر جھینپتی ہوئی چتون وہ شرمائی ہوئی\r\nوہ سریلی نغمۂ جوش تلاطم کی صدا\r\nآہ وو دل کش ترے ساز ترنم کی صدا\r\nبرج کی او پاک دامن او مقدس نازنیں\r\nنقش ہے دل پر تری اک اک ادائے دل نشیں\r\nاب کہاں جمنا تری موجوں کی مستانہ وہ چال\r\nاب کہاں پانی کے جھرنے اور وہ لطف برشگال\r\nاب کہاں چھوٹا سا وہ رادھا کا کنج خوش گوار\r\nاب کہاں وہ آہ متھرا تیرے پھولوں کی بہار\r\nاب کہاں وہ بنسی والے کی ادائے جاں نواز\r\nاب کہاں وہ آہ مرلی کی صدائے جاں نواز\r\nاب کہاں وہ خلوت راز و نیاز حسن و عشق\r\nبے صدا زیر زمیں ہیں آہ ساز حسن و عشق\r\nاو تلون کیش او کافر ادا اور دوں شعار\r\nتو نے بدلے رنگ لاکھوں آہ وضع روزگار\r\nخاک اٹھ کر آہ سر پر دامن ساحل اڑا\r\nٹکڑے ٹکڑے کر جگر کو پارہ ہائے دل اڑا\r\nسوزش غم سے پگھل جا آہ اے ریگ رواں\r\nذرے ذرے میں تیرے تصویر عبرت ہے نہاں\r\nاب کہاں وہ کنج دل کش اب کہاں رادھا کا عیش\r\nہے برنگ خندۂ گل بے بقا دنیا کا عیش\r\nاے خوشا قسمت تری جمنا خوشا تیرے نصیب\r\nواہ وا تیرے مقدر واہ وا تیرے نصیب\r\nتو نے دیکھی ہے بہت دن مرلی والے کی ادا\r\nدونوں عالم کے حسینوں سے نرالے کی ادا\r\nاور سنی بنسی کی ہے برسوں صدائے دل نواز\r\nداستان درد دل افسانۂ سوز و گداز\r\nمحشرستان الم کمبخت ہے کر دل کو چاک\r\nچیر پہلو کو کہ نکلیں نالہ ہائے درد ناک\r\nتا کجا یہ سر گذشت داستان درد و غم\r\nچھیڑ اے جمنا کوئی تازہ بیان درد و غم\r\nہو نہ لیکن آہ تیرا شور ماتم دل خراش\r\nتیرے نالوں کی صدا یعنی ہو کم کم دل خراش\r\nاے لب ساحل سنا سیتوں کی عصمت کا بیاں\r\nپردۂ افسانہ میں سوز محبت کا بیاں\r\nتیرے پہلو میں ہے یہ کس حور وش کی یادگار\r\nجس سے راتوں کو اٹھا کرتے ہیں آہوں کے شرار\r\nآہ فرسودہ نشان عصمت جاں باز تو\r\nکس پری پیکر کا ہے نقش وفائے ناز تو\r\nہے تری تعمیر میں مضمر وہی شان وفا\r\nتیری ہر خشت کہن ہے جوہر کان وفا\r\nغل نہ کر آہستہ آہستہ ہو اے جمنا رواں\r\nتاج عصمت کا یہاں ہر اک در یکتا نہاں\r\nاے زہے شوکت تری جمنا زہے اعزاز و شاں\r\nتجھ پہ لہرایا کیا اسلام کا صدیوں نشاں\r\nہائے وہ ترکوں کے دستے اور سنگینوں کی شان\r\nترچھے بانکے وہ جواں وہ چار آئینوں کی شان\r\nبے صدا زیر زمیں ہے بزم شاہان غیور\r\nآہ جمنا تجھ میں لیکن ہے وہی شان غرور\r\nآہ او شکوہ طراز دست بیداد اجل\r\nرو نہ خون آرزو او محو فریاد اجل\r\nآہ اس دار فنا میں ہے بقا کس کے لیے\r\nچھوڑنے والا ہے شاہین قضا کس کے لیے\r\nآہ اس خواب شبانہ کا ہے مجھ کو انتظار\r\nاس سرور عاشقانہ کا ہے مجھ کو انتظار\r\nتیری اک اک موج تھی جب آہ طوفاں کوش شوق\r\nحلقۂ گرداب تھا جب ہالۂ آغوش شوق\r\nجب کسی کے گیسوئے پر خم کی سودائی تھی تو\r\nاور لب ساحل پہ روضہ کی تماشائی تھی تو\r\nآہ جمنا تجھ کو دور پاستانی کی قسم\r\nشوکت‌ دیرینۂ صاحب قرانی کی قسم\r\nکیا نہ ہوں گے تجھ کو وہ دل کش مناظر پھر نصیب\r\nعظمت اسلام کے اگلے مظاہر پھر نصیب\r\nہو کے مضطر آہ جوش اضطراب دل سے کیا\r\nیوں ہی ٹکرایا کرے گی سر کو تو ساحل سے کیا\r\nکون یہ پردہ نشیں ہے تیرے دامن میں نہاں\r\nکس کا چہرہ ہے نقاب زلف پر فن میں نہاں\r\nتیری موجوں میں ہے یہ کس کی صدائے دل فریب\r\nگا رہی ہے کون یہ غارت گر صبر و شکیب\r\nخانۂ دل میں ہے تیرے کون محو رقص ناز\r\nآ رہی ہے کس کی چھاگل کی صدائے جاں نواز\r\nوہ سمن اندام ہے یہ شاہد پردہ نشیں\r\nجس کے پھولوں میں ہے اب تک بوئے فردوس بریں\r\nحوریں آ کر خلد سے طوف مزار پاک کو\r\nجھاڑتی پلکوں سے ہیں گرد و خس و خاشاک کو\r\nآہ اے نقش و نگار شوکت عہد کہن\r\nآہ اے آئینہ دار شوکت عہد کہن\r\nہم نے نانا تجھ میں اب وہ شان برنائی نہیں\r\nوہ غرور حسن وہ تمکیں وہ رعنائی نہیں\r\nہم نے مانا تیرے چہرے کی ضیا جاتی رہی\r\nتیری موجوں کی وہ مستانہ ادا جاتی رہی\r\nمنہ پہ گمنامی کا آنچل لے نہ اے پردہ نشیں\r\nیوں ہی سرگرم خرام ناز رہ اے نازنیں\r\nسر کو ٹکرایا کرے ساحل سے سیل روزگار\r\nتیری شہرت کے نشاں صدیوں رہیں گے یادگار",
"HtmlText": null,
"PoemFormat": null,
"Language": "ur-PK",
"CoupletsCount": 63
}
],
"Verses": [
{
"VOrder": 1,
"Position": "Right",
"Text": "دھیمی دھیمی بہنے والی ایک نہر دل نشیں",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 2,
"Position": "Left",
"Text": "آب جو چھوٹی سی اک نازک خرام و نازنیں",
"CoupletIndex": 0,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 3,
"Position": "Right",
"Text": "تشنگیٔ شوق گنگا میں بجھانے کے لیے",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 4,
"Position": "Left",
"Text": "جا رہی ہے اپنی ہستی کو مٹانے کے لیے",
"CoupletIndex": 1,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 5,
"Position": "Right",
"Text": "یہ وہ جمنا ہے کہ دل کش جس کا ہے انداز حسن",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 6,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھتے ہیں آہ عاشق جس کا خواب ناز حسن",
"CoupletIndex": 2,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 7,
"Position": "Right",
"Text": "یہ وہ جمنا ہے کہ گاتی ہیں سخنور جس کے گیت",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 8,
"Position": "Left",
"Text": "مطربان خوش گلو کی ہیں زباں پر جس کے گیت",
"CoupletIndex": 3,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 9,
"Position": "Right",
"Text": "یہ وہ جمنا ہے جہاں لے لے کے جلوت کے مزے",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 10,
"Position": "Left",
"Text": "لوٹے ہیں عشاق نے برسوں محبت کے مزے",
"CoupletIndex": 4,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 11,
"Position": "Right",
"Text": "یہ وہ جمنا ہے کہ رادھا سی حسیں نے مدتوں",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 12,
"Position": "Left",
"Text": "برج کی اک پاک دامن نازنیں نے مدتوں",
"CoupletIndex": 5,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 13,
"Position": "Right",
"Text": "بنسی والے کی جدائی میں اڑا کر سر پہ خاک",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 14,
"Position": "Left",
"Text": "اپنے اشکوں سے کیا ہے دامن ساحل کو پاک",
"CoupletIndex": 6,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 15,
"Position": "Right",
"Text": "یہ وہ جمنا ہے جہاں اک بانوے پردہ نشیں",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 16,
"Position": "Left",
"Text": "آگرہ میں محو آسائش ہے جو زیر زمیں",
"CoupletIndex": 7,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 17,
"Position": "Right",
"Text": "رخ سے آہستہ الٹ کر چادر آب رواں",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 18,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھتی تھی مسکرا کر منظر آب رواں",
"CoupletIndex": 8,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 19,
"Position": "Right",
"Text": "آہ اے نہر لطافت آہ اے بحر جمال",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 20,
"Position": "Left",
"Text": "دل میں ہے پہلو نشیں اب تک ترا نقش خیال",
"CoupletIndex": 9,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 21,
"Position": "Right",
"Text": "گرچہ تجھ میں اب نہیں وہ جلوۂ شان کہن",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 22,
"Position": "Left",
"Text": "وہ حسیں تو ہے کہ اے شمع شبستان کہن",
"CoupletIndex": 10,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 23,
"Position": "Right",
"Text": "حسن رفتہ میں ہے تیرے اب بھی اک دل کش ادا",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 24,
"Position": "Left",
"Text": "تیرے کملائے ہوئے پھولوں میں ہے بوئے وفا",
"CoupletIndex": 11,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 25,
"Position": "Right",
"Text": "تو ہے دریائے مقدس تو کہ ہے عصیاں سے پاک",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 26,
"Position": "Left",
"Text": "تیرا دامن ہے ابھی آلائش انساں سے پاک",
"CoupletIndex": 12,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 27,
"Position": "Right",
"Text": "تیری شوکت کے ہیں شاہد اے وفادار کہن",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 28,
"Position": "Left",
"Text": "تیرے برجوں اور ترے قلعوں کے آثار کہن",
"CoupletIndex": 13,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 29,
"Position": "Right",
"Text": "تیرے ساحل سے ٹپکتی اب بھی ہے شان بلند",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 30,
"Position": "Left",
"Text": "آسماں فرسا ہیں اب بھی تیرے ایوان بلند",
"CoupletIndex": 14,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 31,
"Position": "Right",
"Text": "تیرے فرسودہ نشاں ہیں نقش ناز حسن و عشق",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 32,
"Position": "Left",
"Text": "تیری موجوں میں نہاں ہے آہ راز حسن و عشق",
"CoupletIndex": 15,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 33,
"Position": "Right",
"Text": "آہ او رنگیں ادا او دلی والی نازنیں",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 34,
"Position": "Left",
"Text": "او دو عالم کے حسینوں سے نرالی نازنیں",
"CoupletIndex": 16,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 35,
"Position": "Right",
"Text": "یاد ایامے کہ دل کش تھے ترے نقش و نگار",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 36,
"Position": "Left",
"Text": "دن مرادوں کے تھے اور جوش جوانی کا ابھار",
"CoupletIndex": 17,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 37,
"Position": "Right",
"Text": "چڑھ کے جب مینار پر اک لعبت ناز آفریں",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 38,
"Position": "Left",
"Text": "دیکھتی تھی تیری موجوں کی ادائے دل نشیں",
"CoupletIndex": 18,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 39,
"Position": "Right",
"Text": "وہ کف سیلاب وہ شور تلاطم ہائے ہائے",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 40,
"Position": "Left",
"Text": "تیری موجوں کا وہ انداز تبسم ہائے ہائے",
"CoupletIndex": 19,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 41,
"Position": "Right",
"Text": "دھیمی دھیمی وہ تری رفتار بل کھائی ہوئی",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 42,
"Position": "Left",
"Text": "وہ نظر جھینپتی ہوئی چتون وہ شرمائی ہوئی",
"CoupletIndex": 20,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 43,
"Position": "Right",
"Text": "وہ سریلی نغمۂ جوش تلاطم کی صدا",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 44,
"Position": "Left",
"Text": "آہ وو دل کش ترے ساز ترنم کی صدا",
"CoupletIndex": 21,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 45,
"Position": "Right",
"Text": "برج کی او پاک دامن او مقدس نازنیں",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 46,
"Position": "Left",
"Text": "نقش ہے دل پر تری اک اک ادائے دل نشیں",
"CoupletIndex": 22,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 47,
"Position": "Right",
"Text": "اب کہاں جمنا تری موجوں کی مستانہ وہ چال",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 48,
"Position": "Left",
"Text": "اب کہاں پانی کے جھرنے اور وہ لطف برشگال",
"CoupletIndex": 23,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 49,
"Position": "Right",
"Text": "اب کہاں چھوٹا سا وہ رادھا کا کنج خوش گوار",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 50,
"Position": "Left",
"Text": "اب کہاں وہ آہ متھرا تیرے پھولوں کی بہار",
"CoupletIndex": 24,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 51,
"Position": "Right",
"Text": "اب کہاں وہ بنسی والے کی ادائے جاں نواز",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 52,
"Position": "Left",
"Text": "اب کہاں وہ آہ مرلی کی صدائے جاں نواز",
"CoupletIndex": 25,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 53,
"Position": "Right",
"Text": "اب کہاں وہ خلوت راز و نیاز حسن و عشق",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 54,
"Position": "Left",
"Text": "بے صدا زیر زمیں ہیں آہ ساز حسن و عشق",
"CoupletIndex": 26,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 55,
"Position": "Right",
"Text": "او تلون کیش او کافر ادا اور دوں شعار",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 56,
"Position": "Left",
"Text": "تو نے بدلے رنگ لاکھوں آہ وضع روزگار",
"CoupletIndex": 27,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 57,
"Position": "Right",
"Text": "خاک اٹھ کر آہ سر پر دامن ساحل اڑا",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 58,
"Position": "Left",
"Text": "ٹکڑے ٹکڑے کر جگر کو پارہ ہائے دل اڑا",
"CoupletIndex": 28,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 59,
"Position": "Right",
"Text": "سوزش غم سے پگھل جا آہ اے ریگ رواں",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 60,
"Position": "Left",
"Text": "ذرے ذرے میں تیرے تصویر عبرت ہے نہاں",
"CoupletIndex": 29,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 61,
"Position": "Right",
"Text": "اب کہاں وہ کنج دل کش اب کہاں رادھا کا عیش",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 62,
"Position": "Left",
"Text": "ہے برنگ خندۂ گل بے بقا دنیا کا عیش",
"CoupletIndex": 30,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 63,
"Position": "Right",
"Text": "اے خوشا قسمت تری جمنا خوشا تیرے نصیب",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 64,
"Position": "Left",
"Text": "واہ وا تیرے مقدر واہ وا تیرے نصیب",
"CoupletIndex": 31,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 65,
"Position": "Right",
"Text": "تو نے دیکھی ہے بہت دن مرلی والے کی ادا",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 66,
"Position": "Left",
"Text": "دونوں عالم کے حسینوں سے نرالے کی ادا",
"CoupletIndex": 32,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 67,
"Position": "Right",
"Text": "اور سنی بنسی کی ہے برسوں صدائے دل نواز",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 68,
"Position": "Left",
"Text": "داستان درد دل افسانۂ سوز و گداز",
"CoupletIndex": 33,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 69,
"Position": "Right",
"Text": "محشرستان الم کمبخت ہے کر دل کو چاک",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 70,
"Position": "Left",
"Text": "چیر پہلو کو کہ نکلیں نالہ ہائے درد ناک",
"CoupletIndex": 34,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 71,
"Position": "Right",
"Text": "تا کجا یہ سر گذشت داستان درد و غم",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 72,
"Position": "Left",
"Text": "چھیڑ اے جمنا کوئی تازہ بیان درد و غم",
"CoupletIndex": 35,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 73,
"Position": "Right",
"Text": "ہو نہ لیکن آہ تیرا شور ماتم دل خراش",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 74,
"Position": "Left",
"Text": "تیرے نالوں کی صدا یعنی ہو کم کم دل خراش",
"CoupletIndex": 36,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 75,
"Position": "Right",
"Text": "اے لب ساحل سنا سیتوں کی عصمت کا بیاں",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 76,
"Position": "Left",
"Text": "پردۂ افسانہ میں سوز محبت کا بیاں",
"CoupletIndex": 37,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 77,
"Position": "Right",
"Text": "تیرے پہلو میں ہے یہ کس حور وش کی یادگار",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 78,
"Position": "Left",
"Text": "جس سے راتوں کو اٹھا کرتے ہیں آہوں کے شرار",
"CoupletIndex": 38,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 79,
"Position": "Right",
"Text": "آہ فرسودہ نشان عصمت جاں باز تو",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 80,
"Position": "Left",
"Text": "کس پری پیکر کا ہے نقش وفائے ناز تو",
"CoupletIndex": 39,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 81,
"Position": "Right",
"Text": "ہے تری تعمیر میں مضمر وہی شان وفا",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 82,
"Position": "Left",
"Text": "تیری ہر خشت کہن ہے جوہر کان وفا",
"CoupletIndex": 40,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 83,
"Position": "Right",
"Text": "غل نہ کر آہستہ آہستہ ہو اے جمنا رواں",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 84,
"Position": "Left",
"Text": "تاج عصمت کا یہاں ہر اک در یکتا نہاں",
"CoupletIndex": 41,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 85,
"Position": "Right",
"Text": "اے زہے شوکت تری جمنا زہے اعزاز و شاں",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 86,
"Position": "Left",
"Text": "تجھ پہ لہرایا کیا اسلام کا صدیوں نشاں",
"CoupletIndex": 42,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 87,
"Position": "Right",
"Text": "ہائے وہ ترکوں کے دستے اور سنگینوں کی شان",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 88,
"Position": "Left",
"Text": "ترچھے بانکے وہ جواں وہ چار آئینوں کی شان",
"CoupletIndex": 43,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 89,
"Position": "Right",
"Text": "بے صدا زیر زمیں ہے بزم شاہان غیور",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 90,
"Position": "Left",
"Text": "آہ جمنا تجھ میں لیکن ہے وہی شان غرور",
"CoupletIndex": 44,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 91,
"Position": "Right",
"Text": "آہ او شکوہ طراز دست بیداد اجل",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 92,
"Position": "Left",
"Text": "رو نہ خون آرزو او محو فریاد اجل",
"CoupletIndex": 45,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 93,
"Position": "Right",
"Text": "آہ اس دار فنا میں ہے بقا کس کے لیے",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 94,
"Position": "Left",
"Text": "چھوڑنے والا ہے شاہین قضا کس کے لیے",
"CoupletIndex": 46,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 95,
"Position": "Right",
"Text": "آہ اس خواب شبانہ کا ہے مجھ کو انتظار",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 96,
"Position": "Left",
"Text": "اس سرور عاشقانہ کا ہے مجھ کو انتظار",
"CoupletIndex": 47,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 97,
"Position": "Right",
"Text": "تیری اک اک موج تھی جب آہ طوفاں کوش شوق",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 98,
"Position": "Left",
"Text": "حلقۂ گرداب تھا جب ہالۂ آغوش شوق",
"CoupletIndex": 48,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 99,
"Position": "Right",
"Text": "جب کسی کے گیسوئے پر خم کی سودائی تھی تو",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 100,
"Position": "Left",
"Text": "اور لب ساحل پہ روضہ کی تماشائی تھی تو",
"CoupletIndex": 49,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 101,
"Position": "Right",
"Text": "آہ جمنا تجھ کو دور پاستانی کی قسم",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 102,
"Position": "Left",
"Text": "شوکت‌ دیرینۂ صاحب قرانی کی قسم",
"CoupletIndex": 50,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 103,
"Position": "Right",
"Text": "کیا نہ ہوں گے تجھ کو وہ دل کش مناظر پھر نصیب",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 104,
"Position": "Left",
"Text": "عظمت اسلام کے اگلے مظاہر پھر نصیب",
"CoupletIndex": 51,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 105,
"Position": "Right",
"Text": "ہو کے مضطر آہ جوش اضطراب دل سے کیا",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 106,
"Position": "Left",
"Text": "یوں ہی ٹکرایا کرے گی سر کو تو ساحل سے کیا",
"CoupletIndex": 52,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 107,
"Position": "Right",
"Text": "کون یہ پردہ نشیں ہے تیرے دامن میں نہاں",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 108,
"Position": "Left",
"Text": "کس کا چہرہ ہے نقاب زلف پر فن میں نہاں",
"CoupletIndex": 53,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 109,
"Position": "Right",
"Text": "تیری موجوں میں ہے یہ کس کی صدائے دل فریب",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 110,
"Position": "Left",
"Text": "گا رہی ہے کون یہ غارت گر صبر و شکیب",
"CoupletIndex": 54,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 111,
"Position": "Right",
"Text": "خانۂ دل میں ہے تیرے کون محو رقص ناز",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 112,
"Position": "Left",
"Text": "آ رہی ہے کس کی چھاگل کی صدائے جاں نواز",
"CoupletIndex": 55,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 113,
"Position": "Right",
"Text": "وہ سمن اندام ہے یہ شاہد پردہ نشیں",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 114,
"Position": "Left",
"Text": "جس کے پھولوں میں ہے اب تک بوئے فردوس بریں",
"CoupletIndex": 56,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 115,
"Position": "Right",
"Text": "حوریں آ کر خلد سے طوف مزار پاک کو",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 116,
"Position": "Left",
"Text": "جھاڑتی پلکوں سے ہیں گرد و خس و خاشاک کو",
"CoupletIndex": 57,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 117,
"Position": "Right",
"Text": "آہ اے نقش و نگار شوکت عہد کہن",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 118,
"Position": "Left",
"Text": "آہ اے آئینہ دار شوکت عہد کہن",
"CoupletIndex": 58,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 119,
"Position": "Right",
"Text": "ہم نے نانا تجھ میں اب وہ شان برنائی نہیں",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 120,
"Position": "Left",
"Text": "وہ غرور حسن وہ تمکیں وہ رعنائی نہیں",
"CoupletIndex": 59,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 121,
"Position": "Right",
"Text": "ہم نے مانا تیرے چہرے کی ضیا جاتی رہی",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 122,
"Position": "Left",
"Text": "تیری موجوں کی وہ مستانہ ادا جاتی رہی",
"CoupletIndex": 60,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 123,
"Position": "Right",
"Text": "منہ پہ گمنامی کا آنچل لے نہ اے پردہ نشیں",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 124,
"Position": "Left",
"Text": "یوں ہی سرگرم خرام ناز رہ اے نازنیں",
"CoupletIndex": 61,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 125,
"Position": "Right",
"Text": "سر کو ٹکرایا کرے ساحل سے سیل روزگار",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
},
{
"VOrder": 126,
"Position": "Left",
"Text": "تیری شہرت کے نشاں صدیوں رہیں گے یادگار",
"CoupletIndex": 62,
"SectionIndex1": 0
}
]
}