divan-data/poets/p131/_cat.json
Anas Rashid b9c03d7f85 Ganjoor export: Hijri years, Urdu (Eastern Arabic) digits in titles/text
Co-Authored-By: Claude Opus 5.5 <noreply@anthropic.com>
2026-10-04 23:14:58 +02:00

19 lines
1.8 KiB
JSON
Raw Permalink Blame History

This file contains ambiguous Unicode characters

This file contains Unicode characters that might be confused with other characters. If you think that this is intentional, you can safely ignore this warning. Use the Escape button to reveal them.

{
"Id": 341,
"PoetId": 131,
"ParentId": null,
"Title": "سراج الدین خان آرزو",
"FullUrl": "/p131",
"Description": "سراج الدین خان آرزو (پیدائش: ۱۶۸۹ء — وفات: ۱۷۵۶ء) عہد مغلیہ میں دلی کے معروف شاعر، فرہنگ نگار، تذکرہ نویس اور ماہر لسانیات تھے۔ میر تقی میر کے ماموں کہلاتے تھے۔ آبائی وطن آگرہ تھا اور شاہ محمد غوث گوالیاری کی اولاد میں سے تھے۔ جوانی میں گوالیار میں منصب دار مقرر ہوئے۔ فرخ سیر کے عہد میں ۱۷۱۷ء میں دہلی آئے۔ نادر شاہ درانی کے حملہ اور تباہی کے بعد لکھنؤ چلے گئے اور وہیں انتقال کیا۔ لیکن حسب وصیت دہلی میں دفن ہوئے۔\nاردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شعر کہتے تھے۔ خان آرزو نے اردو میں صرف ۱۲۷ شعر کہے مگر اس زمانے کے شعرائے اردو کے استاد مانے جاتے تھے۔ میر تقی میر، مرزا رفیع سودا اور خواجہ میر درد ان کو اپنا استاد مانتے تھے۔\nان کی تصانیف کی تعداد پندرہ ہے جن میں ایک ضخیم دیوان فارسی، فارسی لغت موسوم بہ سراج اللغات، اردو الفاظ کی لغت موسوم بہ غرائب اللغات، نوادر الالفاظ اور اردو شعرا کا تذکرہ موسوم بہ مجمع النفائس، سکندر نامہ، قصائد عرفی اور گلستان سعدی کی شرحیں مشہور ہیں۔",
"DescriptionHtml": null,
"BookName": null,
"ChildCats": [
{
"Id": 342,
"Title": "غزل",
"FullUrl": "/p131/ghazal"
}
],
"Poems": []
}