{ "Id": 17, "PoetId": 7, "ParentId": null, "Title": "آغا حشر کاشمیری", "FullUrl": "/p7", "Description": "آغا حشر کاشمیری (پیدائش: ۴ اپریل ۱۸۷۹ء – وفات: ۲۸ اپریل ۱۹۳۵ء) اردو زبان کے شاعر، خطیب، مناظر اور فلمساز ہونے کے علاوہ ڈراما نگاری کے میدان میں اردو زبان کے شیکسپئیر کہلاتے ہیں۔\nآغا محمد حشر ابن آغا غنی شاہ بنارس میں ۱۸۷۹ء میں پیدا ہوئے تعلیم و تربیت بنارس میں ہوئی۔ آپ کے والد مذہبی معاملات میں قدامت پسند تھے۔ اس لیے آغا حشر ابتدا میں انگریزی تعلیم سے محروم رہے۔ دینیات کی تعلیم مولوی عبد الصمد سے حاصل کی اور سولہ پارے حفظ کیے۔ \nآغا حشر موزوں طبیعت رکھتے تھے۔ چھوٹی عمر میں شعر کہنے لگے اور فائز بنارسی کو کلام دکھانے لگے۔ مہدی حسن احسن لکھنوی مشہور ڈراما نویس سے جھڑپ ہوجانے پر ڈراما نگاری کا خیال پیدا ہوا۔ چنانچہ ۱۸۹۷ء میں آپ کا پہلا ڈراما (آفتاب محبت) کے نام سے شائع کیا جو بہت مقبول ہوا۔ آغا حشر نے انیس سال کی عمر میں ڈراما نگاری میں نام پیدا کر لیا تھا تاہم وہ آگے چل کر اردو زبان کے شیکسپئر کہلائے۔ آغا حشر نے انگریزی زبان سیکھی اور شیکسپئر اور دیگر غیر ملکی ڈراما نویسیوں کے ڈرامے پڑھے اور بعض کا اردو میں ترجمہ کیا۔ آپ نے نظمیں بھی لکھیں اور غزلیں بھی لکھیں۔ ۱۹۳۵ء میں لاہور میں فوت ہوئے اور یہیں دفن ہوئے۔ \nآغا حشر نے بے شمار ڈرامے لکھے جن میں خواب ہستی، رستم و سہراب، مرید اشک، اسیر حرص، ترکی حور، آنکھ کا نشہ، یہودی کی لڑکی، خوبصورت بلا، سفید خون بہت مشہور ہوئے۔", "DescriptionHtml": null, "BookName": null, "ChildCats": [ { "Id": 18, "Title": "غزل", "FullUrl": "/p7/ghazal" } ], "Poems": [] }