{ "Id": 114, "Name": "رجب علی بیگ سرور", "Nickname": "رجب علی بیگ سرور", "Description": "مرزا رجب علی بیگ سرور دبستان لکھنؤ کے سب سے اہم نثر نگار ہیں۔ وہ۱۷۸۷ء میں لکھنوء میں پیدا ہوئے۔ والد کا نام مرزا اصغر علی بیگ تھا۔ سرور کی تعلیم و تربیت لکھنؤ میں ہی ہوئی۔ وہ عربی فارسی کے عالم تھے اور اس زمانے کے مشہور خوش نویسوں میں شمار ہوتے تھے۔ شاعری اور موسیقی سے بھی دلچسپی تھی۔\nکہا جاتا ہے کہ غازی الدین حیدر ناراض ہو گئے اور سرور کو حکماَ َ لکھنؤ چھوڑنا پڑا۔ لکھنؤ سے کان پور پہنچے۔ یہاں حکیم سید اسد علی سے ملاقات ہوئی۔ ان کے ایما پر فسانہ عجائب لکھنا شروع کی۔ کچھ عرصہ بعد لکھنوء آ گئے اور ۱۸۴۶ء میں واجد علی شاہ کے دربار میں داخل ہوئے۔ ۱۸۵۷ء کے بعد آپ بنارس چلے گئے اور ایشری نرائن سنگھ مہاراجا بنارس کی ملازمت اختیار کر لی۔ ۱۸۶۷ میں بنارس میں انتقال ہوا۔", "FullUrl": "/p114", "ImageUrl": null, "BirthYearInLHijri": 1200, "ValidBirthDate": true, "DeathYearInLHijri": 1286, "ValidDeathDate": true, "BirthYearCE": 1786, "DeathYearCE": 1869, "BirthPlace": null, "DeathPlace": null }