{ "Id": 11, "PoetId": 4, "ParentId": null, "Title": "آسی غازی پوری", "FullUrl": "/p4", "Description": "اردو کے ممتاز ترین شاعر\nان کی پیدائش ۲۱ دسمبر ۱۸۳۴ء کو سکندر پور ضلع بلیا (یوپی) میں ہوئی ۔ نام محمد عبد العلیم تھا ۔ پہلے عاصی تخلص اختیار کیا پھر آسی ۔ ابتدائی تعلیم اپنے نانا سے حاصل کی اس کے بعد جونپور چلے گئے اور مولانا عبدالحلیم فرنگی محلی سے معقولات کی تعلیم حاصل کی ۔ عاصی ایک ماہر طبیب بھی تھے ۔ انھوں نے طب کی کوئی رسمی تعلیم حاصل نہیں کی تھی بلکہ اپنے ذوق اور ذاتی مطالعے سے اس فن میں مہارت حاصل کی ۔ طالب علمی کے زمانے ہی سے شعر و سخن میں دلچسپی تھی ۔ ناسخ کے شاگرد افضل الہ آبادی سے مشورہ سخن کیا ۔ آسی کا دیوان ’’ عین المعارف ‘‘ کے نام سے شائع ہوا ۔ ۲۴ جنوری ۱۹۱۷ء کو غازی پور میں انتقال ہوا ۔", "DescriptionHtml": null, "BookName": null, "ChildCats": [ { "Id": 12, "Title": "غزل", "FullUrl": "/p4/ghazal" } ], "Poems": [] }